2025-08-08@11:53:18 GMT
تلاش کی گنتی: 69631

«کمپنی کا»:

(نئی خبر)
    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا، جن کے بچے، گھر، کاروبار سب متاثر ہوئے، وہ آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا، جن کے بچے، گھر، کاروبار سب متاثر ہوئے، وہ آج بھی پارٹی کے...
    قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر کی جانب سے اسٹیٹ بینک کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کی جانب سے اسٹیٹ بینک کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی نے بل کی کئی ترامیم پر اعتراض اٹھایا۔ نوید قمر نے کہا کہ یہ بل قائمہ کمیٹی میں آیا، اس بل کی کئی شقوں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات ہیں۔ پیپلز پارٹی بل کو موثر بنانے کے لیے ترامیم پیش کرے گی۔ وزیر مملکت...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی نے ضلع جنوبی وزیرستان کے نام کی تبدیلی کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظورکرلی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے گزشتہ روزمنعقدہ اجلاس کے دوران رکن صوبائی اسمبلی آصف خان نے مذکورہ قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی وزیرستان خیبرپختونخوا کا حصہ ہے جہاں بنیادی طور پر محسودقبیلہ آباد ہے اور اس کا آبادی کے لحاظ سے تناسب  90فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ضلع کے موجودہ نام میں ثقافتی مطابقت نہیں ہے اور یہ خطے کی غالب شناخت کی عکاسی نہیں کرتا اس لیے یہ ایوان ضلع کانام تبدیل کرکے محسود وزیرستان رکھنے کی سفارش کرتا ہے تاکہ ثقافتی شناخت مقامی آبادی کی شناخت کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکے۔
    کراچی: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں داخلے کی تاریخ کا اعلان کردیا اور داخلہ ٹیسٹ کی فیس میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد رواں سال 2025 میں ٹیسٹ فیس 9 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی سی نے ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کر دیا ہے، داخلہ ٹیسٹ اتوار 5 اکتوبر 2025 کو پاکستان سمیت سعودی عرب میں بھی ایک ہی وقت پر منعقد ہوگا۔ پی ایم ڈی سی کے مطابق امتحان پانچ مختلف جامعات کے تحت لیا جائے گا، جن میں پنجاب کے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے آذربائیجان کا سرکاری دورے کے دوران آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ سے ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا، نیول چیف نے دورے کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ کیپٹن شاہین ممدوف سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 5 اگست کو احتجاج کے معاملے پر تحریک انصاف کے 16 مرد و خواتین کے خلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے پی ٹی آئی کی 7 خواتین کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جبکہ 9 مرد کارکنان کو 3 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کی جانب سے کارکنان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی مقدمہ بنایا گیا ہے یہ ڈسچارجگی کا کیس ہے، کارکنان سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوسکا، تمام کارکنان روڈ پر کھڑے تھے کسی پر تشدد...
    14 اگست کا یہ مقدس دن ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے ایک آزاد وطن کے حصول کے لیے بے پناہ مصائب برداشت کیے۔ یہ دن نہ صرف ماضی کی یاد تازہ کرتا ہے بلکہ وطنِ عزیز کی ترقی و استحکام کے لیے عزمِ نو کا پیغام بھی دیتا ہے۔ سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’’تقسیمِ ہند کے وقت بہت تنگ دلی کا مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان کے حصے کے پیسے جو برطانیہ نے چھوڑے تھے، ان کو روک لیا گیا۔ گاندھی نے مرن برت کی دھمکی دی۔‘‘ ان کا مزید کہنا ہے کہ ’’سمجھا جاتا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر مشکلات کا...
    لاہور: پاکستان ریلویز کا کاسمیٹک سرجری پر سارا زور، ریلوے اسٹیشن تو تیزی کے ساتھ اَپ گریڈ کیے جا رہے ہیں جبکہ ریلوے انفرا اسٹرکچر 10 سے 150 سال پرانہ ہے۔ ریل بوگیوں کی شدید کمی کے باعث مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جانے لگا جبکہ جو ٹرین پٹڑی پر دوڑنے لگے تو وہ حادثے کا شکار ہو جاتی ہے۔ بعض ٹرینوں کے اچانک ایئر کنڈیشنڈ سسٹم بھی جواب دے جاتے ہیں، مسافر ٹکٹ ایئر کنڈیشنڈ کوچ کی لیتے ہیں لیکن سفر بغیر ایئر کنڈیشنڈ کے کرنا پڑتا ہے۔ مسافر ٹرین ہو یا گڈز ٹرین اس کو منزل مقصود پر پہنچنے کے لیے کبھی دہشت گری تو کبھی حادثات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ریلوے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے رہنما فرخ کھوکھر نے قائد جے یو آئی حضرت مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں جے یو آئی کی تنظیمی حکمتِ عملی اور عوامی رابطہ مہم پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر فرخ کھوکھر نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر کے مہینے میں پنجاب سمیت پورے پاکستان کے دورے میں تیزی لائیں گے۔ اس مہم کا مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو جے یو آئی میں شامل ہونے کی دعوت دینا اور تنظیمی صفوں کو مزید متحرک کرنا ہوگا۔ فرخ کھوکھر کی قیادت میں ہونے والی یہ مہم جے یو آئی...
    بری امام سرکار کے سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں،مزار کو غسل دینے کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) برصغیر کے ممتاز روحانی بزرگ شاہ عبدالطیف کاظمی المعروف حضرت بری امام سرکار کے 320ویں تین روزہ سالانہ عرس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں گذشتہ روز مزار کو غسل دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی، رکن قومی اسمبلی نصیر سندھو، ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن، راجہ سرفراز اکرم، راجہ امتیاز جنجوعہ، ڈاکٹر ریاض جنجوعہ ، محمد وسیم ، راجہ شہبازاور ضلعی انتظامیہ سمیت بری امام سرکار کے عقیدتمندوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی، غسل دینے کے بعد وفاقی وزیر ریلویز محمد...
    ملک میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4تعطیلات کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں ماہ اگست میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات کا امکان ہے۔کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں 14 اگست(بروز جمعرات)کو یوم پاکستان پر عام تعطیل ہوگی جبکہ چہلم امام حسین (جمعہ 15 اگست)کو منایا جائے گا۔چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی، گزشتہ سال بھی راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔مخصوص علاقوں میں چہلم کی تعطیل کی صورت میں جمعرات 14 اگست، جمعہ 15 اگست، ہفتہ...
    کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق مخصوص علاقوں میں چہلم کی تعطیل کی صورت میں جمعرات 14 اگست، جمعہ 15 اگست، ہفتہ 16 اور اتوار 17 اگست کی تعطیلات یکجا ہو سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ماہ اگست میں یوم آزادی کے موقع پر ایک ساتھ 4 تعطیلات کا امکان ہے۔ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان میں 14 اگست (بروز جمعرات) کو یوم پاکستان پر عام تعطیل ہوگی جبکہ چہلم امام حسین علیہ سلام  (جمعہ 15 اگست) کو منایا جائے گا۔ چہلم کی تعطیل وفاقی تعطیلات میں شامل نہیں ہے تاہم صوبائی سطح پر مقامی تعطیل کی صورت میں متعلقہ علاقوں میں چھٹی ہوگی، گزشتہ سال بھی راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل...
    حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور ٹریک کا...
    حکومت پنجاب نے صوبے میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور سے ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق 200 روپے سے لے کر 5000 روپے تک سینیٹیشن فیس عائد کی جائے گی۔ محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق رہائشی علاقوں میں فیس کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ بلنگ کا سلسلہ ڈیجٹلائز ہوگا، ابتدائی دو ماہ بل پرنٹ کی شکل میں بھجوایا جائے گا۔ ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق پہلے سال ہمارا ٹارگٹ 15 ارب روپے وصول کرنا ہوگا۔
    نیب خیبرپختونخوا نے صوبے میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کے مبینہ خوردبرد کے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ نیب ذرائع نے کہا کہ دریاؤں سے سونا نکالنے کے لیے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی غبن ہوئی ہے، دریائے سندھ میں نظام پور، صوابی، کوہستان اور کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں سے سونا نکالا جاتا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نظام پور میں سونا نکالنے کا ٹھیکہ 6 ارب کی بجائے چار ارب پر دیا گیا ہے، من پسند افراد کو کم قیمت پر ٹھیکہ دیکر سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے، نیب نے متاثرہ ٹھیکہ دار کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ محکمہ معدنیات سے قبضے میں...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری سناتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری نیپرا کے مطابق یہ کمی مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کو اگست سے اکتوبر 2025 تک ریلیف ملے گا۔ ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے، جس کی حتمی منظوری کے بعد عملدرآمد شروع ہوگا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اس کمی سے بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 55 ارب 87 کروڑ 40 لاکھ...
    ایکس پر اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو آج بڑی کامیابی ملی ہے، فیلڈ مارشل نے کاروباری شخصیات کی عزت کو محفوظ کر لیا ہے، ایف بی آر نے کاروباری برادری کے مطالبے پر فنانس ایکٹ میں ترمیم کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کو ایف بی آر کے کالے قوانین سے بچا لیا ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ ٹیکس گزاروں کو آج بڑی کامیابی ملی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کاروباری شخصیات کی عزت کو محفوظ کر لیا ہے، ایف بی آر نے کاروباری برادری کے مطالبے...
      فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا آئندہ چند روز میں امریکا کا دورہ متوقع ہے، جہاں وہ اپنے امریکی ہم منصبوں سے اہم مشاورت کریں گے۔ یہ دورہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے حالیہ دورۂ پاکستان کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ جنرل کوریلا جولائی کے آخر میں پاکستان آئے تھے اور اس موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے نشانِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا تھا۔ سینٹ کام نے 4 اگست کو جاری کردہ ایک بیان میں جنرل کوریلا کے پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے دورے کا ذکر کرتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا تھا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اس...
    پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے، ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان سے بات کریں گے،بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ بات کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ رہے گی تاہم آنے والے ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان کے ساتھ بات کریں گے، عمران خان سے ملاقات ہو گی تو ضمنی الیکشن سے متعلق بات کروں گا۔بیرسٹر گوہر نے ایک بار پھر 5 اگست کے احتجاج کو کامیاب اور موثر قراردیتے ہوئے کہا...
    راولپنڈی واقعہ، جرگے کے سربراہ عصمت اللہ کا خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) پیر ودھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کا حکم دینے والے جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں،پولیس کی جانب سے درج نئی ایف آئی آر کے مطابق دوران تفتیش جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے بتایا کہ اس کے جرگے کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کیا۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتولہ اس کی کزن تھی، مقتولہ کے شوہر عثمان کے گھر اسلحہ لیکر داخل ہوا، اسلحے کے زور پر مقتولہ کو مظفرآباد سے راولپنڈی لایا۔عصمت اللہ نے بتایا کہ برادری کے فیصلے کے مطابق...
    واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے امریکا میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں ایپل کے سی ای او ٹم کک کے ہمراہ کیا اور اسے امریکا میں ایپل کی جانب سے سب سے بڑی سرمایہ کاری قرار دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ایپل امریکہ میں مزید 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا جس سے اگلے چار سال میں اس کی مجموعی سرمایہ کاری 600 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایپل اپنے مقامی سپلائی چین پر اخراجات میں بڑے پیمانے پر...
    برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)برازیل کیصدر لوئیز اناسیو لولا ڈا سلوا نے درآمدی ٹیرف عائد کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دینے کے لیے برکس رہنمائوں کا اجلاس بلانے کی تجویز پیش کر دی ۔(جاری ہے) برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں برازیلی صدر نے کہا کہ وہ اس معاملہ پر برکس کے رکن دیگر ممالک کے رہنمائوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
    ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ہونے والی ملاقات میں چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام...
    25 سالہ شاندار خدمات انجام دینے والے ناسا کے معروف خلا باز بُچ وِلمور نے خلا میں 9 ماہ گزارنے کے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: خلا میں 9 ماہ تک پھنسے رہنے والے خلابازوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟ وہ خلا میں fellow بی بی سی کے مطابق خلا باز سُنی ولیمز کے ساتھ موجود تھے جب ان کے خلائی جہاز کو تکنیکی مسائل کا سامنا ہوا۔ ناسا نے ایک بیان میں بُچ وِلمور کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابل تقلید عزم و حوصلے کی مثال قرار دیا۔ وِلمور ایک اعزاز یافتہ امریکی نیوی کیپٹن بھی ہیں جنہوں نے 4 مختلف خلائی مشنوں میں حصہ لیا اور اپنے کیریئر کے دوران 464 دن خلا میں گزارے۔...
    کراچی: سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی گرتی ہوئی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بڑی وجوہات ناقص سلیکشن فیصلے اور کمزور ڈومیسٹک نظام کو قرار دیا ہے۔ مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بغیر مناسب تجربے کے قومی ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ آفریدی نے کہا کہ سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو بہت جلد قومی ٹیم میں شامل کر لیا جاتا ہے، بعض اوقات صرف پی ایس ایل میں ایک یا دو اچھی اننگز کے بعد انہیں منتخب کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اتنا...
    قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی 6 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا عمل شروع کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کے خلاف ملک بھر میں کون سے مقدمات زیر سماعت ہیں؟ نیب ذرائع کے مطابق ان میں سے 3 جائیدادوں کی کامیاب نیلامی مکمل کر لی گئی جبکہ باقی 3 کے لیے موصول شدہ بولیوں کو ناقابل قبول قرار دے کر نیلامی مؤخر کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ نیلامی عدالتی پلی بارگین کے تحت باقی رہ جانے والی رقم کی وصولی کے لیے کی گئی۔ اسلام آباد کے معروف بزنس مین مصور عباسی نے نیلامی میں سب سے زیادہ بولیاں لگا کر نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ان کی طرف سے روبیش مارکی کی سب...
    پولیس کا کہنا ہے کہ عصمت اللّٰہ خان نے برادری کے فیصلے پر سدرہ عرب کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم سے ایک غیر لائسنس یافتہ کلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئی۔فوٹو اسکرین گریب راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر شادی شدہ خاتون سدرہ عرب قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں۔تھانہ پیر ودھائی پولیس نے 19 سالہ سدرہ عرب قتل کیس کے مرکزی کردار عصمت اللّٰہ خان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے مقدمہ پنجاب آرمز آرڈیننس 2015 کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزم عصمت اللّٰہ نے دوران تفتیش اسلحہ لیکر مظفر آباد آزاد کشمیر جانے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عصمت...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے قائد آباد میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ اسٹریٹ کرائم کا جِن بوتل سے باہرپاکستان کے سب سے بڑے شہر کے مسائل بھی سب سے زیادہ... ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے، گرفتار ملزم نے لانڈھی نمبر 2 میں ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے۔ملزم کی ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت ہوگی ،زائرین کو ایران بھجوانے کے حوالے سے مسئلہ کا جلد حل نکال لیں گے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری،اسد قیصر اور دیگر کے نکتہ اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ زائرین اربعین پر بڑی تعداد میں زائرین جاتے ہیں،حکومت ان کو سکیورٹی فراہم کرتی ہے۔اس بار خطے میں اسرائیل اور ایران جنگ کی وجہ سے زمینی سفر پر پابندی لگائی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے اس پر منسٹری میں بات ہوئی۔اس پر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی گئی۔کراچی سے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں جمعرات کو اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 395ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان رہا۔(جاری ہے) عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2900روپے کے اضافے سے 3لاکھ 62ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔اس کے علاوہ اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2487روپے بڑھ کر 3لاکھ 10ہزار 528روپے کی سطح پر آگئی۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 49روپے کے...
    ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن،بلڈنگ کوڈ خلاف ورزی پرہاسٹل سٹی میں 30بلڈنگز سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن،ہاسٹل سٹی میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 30بلڈنگز کو سیل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے ہاسٹل سٹی میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 30بلڈنگز کو سیل کر دیا ۔ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے آپریشن کی نگرانی کی گئی ،ٹیمز کی جانب سے ہاسٹل سٹی میں قائم تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا،دوران آپریشن اسلام...
    قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)ایک بلین ڈالر کی خطیر رقم سے بنے والے دنیا کے سب سے بڑے میوزیم کا افتتاح مصر میں نومبر میں ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق مصری حکام کا کہنا تھا کہ 50 ہیکٹر رقبے پر پھیلا میوزیم ایک پرانی تہذیب کی نمائندگی کرے گا، جس کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح مصر آئیں گے۔(جاری ہے) میوزیم کی تعمیر میں ایک بلین ڈالر کی لاگت آئی ہے، یہ میویزم گیزا کے اہرام کے قریب تعمیر کیا گیا ہے، جس کا افتتاح یکم نومبر کو کر دیا جائے گا۔اس عجائب گھر کو گرینڈ اجیبپشن میوزیم (جیم)کا نام دیا گیا ہے، جس میں فرعون طوطن خامن کے قیمتی خزانوں کے ہمراہ ایک...
    شہر قائد میں موسم آج مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، جبکہ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔شہر قائد میں موسم آج مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، جبکہ سمندری ہوائیں بحال ہونے سے نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔شہر قائد میں آج درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے، جبکہ شہر میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 16 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔
    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان کے ساتھ بات کریں گے۔  اسلام آباد میں میڈیا  کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں بیرسٹر علی گوہر خان نے کہا،  تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ رہے گی۔  آنے والے ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان کے ساتھ بات کریں گے۔ پی ٹی آئی کے چئیرمین نے کہا،  عمران خان سے ملاقات ہو گی تو ضمنی الیکشن سے متعلق ان سے بات کروں گا۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ پی ٹی آئی کے کئی ارکان پارلیمنٹ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے...
    اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کیساتھ ساتھ ترکی و سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کو لکھے گئے اپنے خط میں ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری وسیع انسانی تباہی کا جائزہ لینے اور امداد کی فی الفور فراہمی سمیت اس حوالے سے رابطہ کاری کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس طلب کرنیکا مطالبہ کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے غزہ میں سفاک صیہونی رژیم کے ہاتھوں جاری فلسطینی عوام کی وسیع نسل کشی اور انسانیت سوز جنگی جرائم کو روکنے کے لئے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ سمیت ترکی و سعودی عرب کے وزرائے خارجہ ہاکان فیدان و فیصل بن فرحان کو بھی خط تحریر کیا ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اگست 2025ء) بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ووٹرز لسٹ کی متنازع خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) میں اندراج کے لیے ایک شخص نے 29 جولائی کو سابق امریکی صدر کا روپ دھار کر آن لائن درخواست دی۔ درخواست میں اس نے والدین کے نام فریڈرک کرسٹ ٹرمپ اور میری این میکلیوڈ ظاہر کیے، جو کہ واقعی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے والدین کے نام ہیں۔ اس نے ٹرمپ کی جائے رہائش بہار کے ضلع سمستی پور کے گاؤں حسن پور لکھا اور درخواست پر ٹرمپ کی تصویر بھی چسپاں کی۔ بہار کے ضلع سمستی پور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) برجیش کمار نے تصدیق کی...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مائکرو چپس اور سیمی کنڈکٹرز پر بڑے ٹیرف لگانے جارہے ہیں، اگر یہ آپ امریکا میں بنائیں گے تو کوئی چارج نہیں ہوگا۔اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم چپس اور سیمی کنڈکٹرز پر تقریبا 100 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف لگایا ہے، روس پر ٹیرف کا تعین بعد میں کریں گے، چین پر ٹیرف کا اعلان کر سکتے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران نے اگر دوبارہ جوہری پروگرام شروع کیا تو پھر حملہ کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کے ساتھ بہت اچھی بات چیت...
    وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول میں 50ویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد شایانِ شان اور بامقصد انداز میں کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں کانفرنس کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور کو اس سال سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے 50 ویں ایڈیشن کے انعقاد کی سعادت حاصل ہو رہی ہے، جو نئی نسل کو سیرت نبوی ﷺ اور اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ سردار محمد یوسف نے بتایا کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے رواں ہجری سال کو نبی کریم ﷺ کے 1500 ویں سالِ ولادت کے طور...
    کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے، چیف جسٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں چیف...
    ترجمان مجلس وحدت مسلمین سید شہریار کے مطابق طلال چوہدری مجلس وحدت مسلمین کی قیادت میں جاری زائرین مارچ کے قائدین سے ملاقات کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ اس ملاقات سے زائرین کو درپیش مسائل پر پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کراچی میں جاری زائرین مارچ کے مظاہرین سے ملاقات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ ترجمان مجلس وحدت مسلمین سید شہریار کے مطابق طلال چوہدری مجلس وحدت مسلمین کی قیادت میں جاری زائرین مارچ کے قائدین سے ملاقات کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ اس ملاقات سے زائرین...
    سٹی 42 : سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران اُنہوں نے اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  آذربائیجان نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ۔ دورے کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ کیپٹن شاہین ممدوف سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ ایڈمرل نوید اشرف...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کیسز ختم کرانے اور مراعات لینے والوں سے ہمارا راستہ الگ ہے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا میدان خالی نہیں چھوڑا.الیکشن ہم سے چرائے گئے، مگر ہم نے پھر بھی شکست تسلیم نہیں کی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ارکان کو کروڑوں روپے کی پیشکش ہوئی. مگر ہم نے انکار کیا ، سب کچھ قربان کیا، لیکن کمپرومائز نہیں کیا. بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ضرور ملاقات کروں گا. ہم نے آسان آپشنز کے مقابلے میں مشکل راستہ چُنا۔
    صحافیوں سے گفتگو کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ملاقات کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، صوبہ و وفاق کا نمائندہ ہونے کی حیثیت سے زائرین کے مسائل حل کرنے کی مکمل کوشش کروں گا، مجھے اس مسئلے میں کہیں سیاست نہیں نظر آئی، بلوچستان میں زائرین کا استقبال کرنے کیلئے کافی رہنما موجود تھے، اس بات کا علم ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وفد کے ہمراہ سولجر بازار میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صوبائی آفس وحدت ہاؤس میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں اربعین حسینیؑ مارچ کے قائدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور قائدین مارچ کے درمیان...
    ایپل کی جانب سے نئے آئی فون 17 کی متوقع لانچ کے ساتھ ہی صارفین ایک بار پھر پرانے ماڈلز، آئی فون 15  اور آئی فون 16  کا موازنہ کرنے لگے ہیں تاکہ فیصلہ کیا جاسکے کہ موجودہ وقت میں کون سا فون بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ آئی فون 15 اور 16 دونوں جدید فیچرز، فوٹوگرافی، اے آئی صلاحیتوں اور کارکردگی میں نمایاں ہیں، تاہم یہ خصوصیات ہی ان میں بنیادی فرق کا سبب بھی ہیں۔ قیمت اور دستیابی آئی فون 15 اب رعایتی قیمت 699 ڈالر میں دستیاب ہے، جبکہ آئی فون 16 کی قیمت 799 ڈالر رکھی گئی ہے۔ دونوں ماڈلز ایپل اور تمام بڑے موبائل نیٹ ورکس سے باآسانی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ ڈیزائن اور ڈسپلے...
    یورپی یونین کی سطح پر ایک غیر معمولی اقدام اٹھاتے ہوئے سلووینیا حکومت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تیار شدہ اشیاء کی درآمد و ملکی سرزمین کے ذریعے انکے ٹرانزت سمیت قابض اسرائیلی رژیم کیساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت یا منتقلی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اسلام ٹائمز۔ سلووینیا حکومت نے یورپی یونین میں ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے غاصب اسرائیلی رژیم میں بنائی گئی اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے میں یورپی یونین کی "ناکامی" کے جواب میں لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق سلووینیا حکومت نے متعلقہ وزارتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم...
    کراچی: پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے گوشت سپلائی کا پہلی بار معاہدہ طے پاگیا، اس ضمن میں مقامی لسٹڈ کمپنی دی آرگینگ میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو باقاعدہ خط کے ذریعے مطلع کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی میٹ کمپنی کی یہ تاریخی کامیابی ہے  کہ اسے متحدہ عرب امارات کے بڑے گروپ کو براہ راست گوشت برآمد کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ خط کے مطابق کمپنی نے یو اے ای کے ماجد الفطیم گروپ سے آپریشنل ایکسیلینس آڈٹ میں 94.89نمبرز حاصل کیے۔ دی آرگینگ میٹ کمپنی متحدہ عرب امارات میں کیئر فور سپر مارکیٹ کی تمام شاخوں کیلئے منظور شدہ سپلائر بن گئی  ہے۔ خط کے مطابق پاکستان سے متحدہ عرب...
    اسلام آباد : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے باضابطہ طور پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) 2025 کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ایم ڈی کیٹ کا ملک اور بیرون ملک انعقاد 5 اکتوبر 2025 کو صبح 10 بجے کیا جائے گا۔پنجاب میں ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) لاہور کے ذریعے لیا جائے گا.سندھ میں اس کا انعقاد سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کرے گیخیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں امتحان کا انعقاد کیا جائے گابلوچستان میں یہ ٹیسٹ یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے زیر نگرانی منعقد ہوگاوفاقی دارالحکومت اسلام آباد...
    سیکرٹری کلچر سندھ محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 282 واں تین روزہ عرس مبارک ہفتے سے شروع ہوگا، جس کیلئے کافی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، عرس کا افتتاح کرنے کے لئے وزیر ثقافت نے گورنر سندھ کو دعوت دیدی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے عرس پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری کلچر سندھ محمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 282 واں تین روزہ عرس مبارک ہفتے سے شروع ہوگا، جس کیلئے کافی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عرس کا افتتاح کرنے کے لئے وزیر ثقافت نے گورنر سندھ...
    اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں شرکت کے لیے 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے۔ چین میں 4 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے B2B انویسٹمنٹ کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اور ایس آئی ایف سی کریں گے۔حکومت کی جانب سے تمام صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ چین میں پیش کیے جانے والے سرمایہ کاری منصوبے فوری فراہم کریں۔ وزیراعظم خود B2B کانفرنس سے پہلے بریفنگ سیشن میں منصوبے ریویو کریں گے۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کے اسکوپ اور سرمایہ کاری کی تفصیلات پر بریفنگ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔چین میں پیش کیے جانے والے...
    سیکریٹری جنرل آسیان ڈاکٹر کاؤ کم ہورن — فائل فوٹو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ دیرپا، جامع اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔پاکستان اور آسیان کے موضوع پر انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں سیکریٹری جنرل آسیان ڈاکٹر کاؤ کم ہورن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور آسیان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری 3 دہائیوں میں مضبوط بنیادوں پر استوار ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آسیان ریجنل فورم میں شمولیت خطے میں امن کے لیے عزم کا ثبوت ہے۔ 2023 میں دو طرفہ تجارت7.47 بلین ڈالر سے...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پیپلز ٹرین سروس جلد فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کے درمیان ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سریاب سے کچلاک تک پیپلز ٹرین سروس کے روٹ پر مشاورت مکمل ہوگئی اور عملی اقدامات جلد ہوں گے۔ دہشتگرد بلوچ نوجوانوں کو خودکش بنارہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی جیکب آباد وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا... حکومت بلوچستان نے پاکستان ریلویز سے انجن اور بوگیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے نے 6 ماہ میں انجن اور بوگیوں سمیت ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر...
    — فائل فوٹو  خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات کے پنشن واجبات کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے۔سیکریٹری اعلیٰ تعلیم کو محکمۂ خزانہ کا فنڈز کے اجراء سے متعلق خط ارسال کر دیا گیا ہے۔محکمۂ خزانہ نے بتایا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کو 5 ارب 22 کروڑ 32 لاکھ روپے جاری کیے جارہے ہیں۔محکمۂ خزانہ نے مزید بتایا کہ فنڈز میں 3 ارب 63 کروڑ 10 لاکھ روپے پنشن واجبات کی ادائیگی کے لیے مختص ہیں۔محکمۂ خزانہ نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کو تمام زیر التواء پنشن واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جامعات آئندہ پنشن واجبات جمع ہونے سےگریز کریں اور خود انحصاری پر عمل کریں۔
    — فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کی سربراہی میں مقامی جرگوں کا سلسلہ جاری ہے، جو اگلے ہفتے تک مکمل کرلیا جائےگا۔ مقامی جرگوں کے بعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔ گرینڈ جرگے میں پائیدار امن کے لیے جامع سفارشات مرتب کی جائیں گی۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگے بھی قیام امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی سفارش کرتے ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے وفاق، صوبائی، قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر صوبے میں قیام امن ممکن نہیں، امن...
    مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سیاسی و سلامتی بحرانوں میں اضافے پر شروع ہونیوالی غاصب اسرائیلی آبادکاروں کی "الٹی ہجرت" کی عظیم لہر نے حتی اسرائیلی پارلیمنٹ (Knesset) کو بھی پریشان کر کے رکھدیا ہے جسکے مطابق سال 2020 کے بعد سے مقبوضہ فلسطین چھوڑنے والے 53 فیصد اسرائیلی "واپس نہیں لوٹے"! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے صیہونی پارلیمنٹ - کنیسٹ (Knesset) کی ایک رپورٹ سے نقل کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت تقریباً 10 لاکھ غیر قانونی صیہونی آبادکار کہ جنہیں "اسرائیلی شہری" کہا جاتا ہے، مقبوضہ فلسطین سے باہر نکل چکے ہیں.. ایسے اعداد و شمار کہ جنہوں نے غاصب اسرائیلی معاشرے کی سیاسی و سماجی بنیادوں میں شدید تشویش کی...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف  نے آذربائیجان کا سرکاری دورہ  کیا ۔ نیول چیف نے دورے کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔ کراچی ؛آگ لگنے سے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی فیکٹری کی پوری عمارت گر گئی آئی ایس پی آر کے مطابق آذربائیجان نیول فورسز ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ،ایڈمرل نوید اشرف نے آذربائیجان نیول فورسز کے کمانڈر فرسٹ گریڈ کیپٹن شاہین ممدوف سے ملاقات کی ۔ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے مشقوں اور تربیتی تبادلے...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی اہم کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور خطے میں اقتصادی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چین میں 4 ستمبر کو پاکستان کی جانب سے B2B انویسٹمنٹ کانفرنس  منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بیجنگ میں اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اور ایس آئی ایف سی کریں گے۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ حکومت کی جانب...
    کراچی: (ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 9 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ کے سیکریٹری ثقافت محمد خان کے مطابق حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے 282ویں سالانہ عرس کی تقریبات ہفتے سے شروع ہوں گی جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر ثقافت نے عرس کی افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کو مدعو کیا ہے۔ معاملات کوعرس کے دوران احسن طریقے سے چلانے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر حیدرآباد میں اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس حوالے سے...
    وفاقی حکومت نے ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اعلی سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت امپورٹڈ چینی کے حصول میں کوئی خلاف ضابطہ اقدام نہیں کرے گی اور چینی کی درآمد میں قیمت اور سائز پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ ایک لاکھ ٹن چینی امپورٹ کرنے کا ٹینڈر منسوخ کیا جا رہا ہے، کیوں کہ اس کے ٹینڈر میں چینی کے ریٹ کا سائز معیار کے مطابق نہیں ملا ہے، اور ایک لاکھ ٹن چینی کی امپورٹ کی بولی دینی والی تینوں کمپنیوں سے ڈیل فائنل نہیں ہو سکی۔ذرائع کے مطابق ایک لاکھ ٹن باریک چھوٹی چینی کے لیے 539 اور 567...
    ہارورڈ یونیورسٹی کے محققین نے نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ فرنچ فرائز کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے، جب کہ اُبلے، بیک یا میش کیے گئے آلو ایسے خطرات سے محفوظ ہیں۔ یہ تحقیق برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے، جس کی قیادت ڈاکٹر سید محمد موسوی نے کی، جب کہ معروف ماہر غذائیت ڈاکٹر والٹر ولیٹ بھی شریک مصنفین میں شامل ہیں۔ تحقیق میں 2 لاکھ 5 ہزار سے زائد افراد کے 30 سالہ غذائی اعداد و شمار اور ذیابیطس کی تاریخ کا جائزہ لیا گیا۔ نتائج کے مطابق ہفتے میں صرف 3 بار فرنچ فرائز کھانے سے ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ 20 فیصد بڑھ جاتا ہے جبکہ اُبلے،...
    وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوں گے، جبکہ ان کے دورے کے دوران پاکستان 4 ستمبر کو بیجنگ میں ایک اہم بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اوراسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل یعنی ایس آئی ایف سی مشترکہ طور پر کریں گے۔ حکومت نے تمام صوبوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر وہ منصوبے فراہم کریں جو چین میں ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے جا سکیں، وزیراعظم شہباز شریف خود ان منصوبوں کا جائزہ بریفنگ سیشن میں لیں گے، جس کے لیے چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کی نوعیت، اسکوپ اور سرمایہ کاری...
    کراچی: سندھ کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اب یونیورسٹیز کے بجائے آئی بی اے سکھر لے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہوا، جس میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ پالیسی سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ پالیسی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے لیے یکساں ہوگی۔ محکمہ صحت میڈیکل کالجز میں داخلے کو ریگولیٹ کرتا ہے۔ پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 2550 اور بی ڈی ایس کی 500 نشستیں ہیں جب کہ پرائیویٹ سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 1441 اور ڈینٹل کی 2025 نشستیں...
    جکارتہ: انڈونیشیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کے 2,000 زخمی شہریوں کے علاج کے لیے اپنے غیر آباد جزیرے "گالانگ" پر قائم ایک میڈیکل سینٹر کو فعال کرے گا۔  انڈونیشیائی صدر کے ترجمان حسن ناصبی کے مطابق یہ عمل زخمیوں کے علاج اور ان کے اہل خانہ کے عارضی قیام کے لیے ہوگا، اور یہ کسی قسم کی نقل مکانی یا مستقل ہجرت نہیں ہے۔ حسن ناصبی کا کہنا ہے کہ ان زخمیوں کو علاج کے بعد دوبارہ غزہ واپس بھیج دیا جائے گا۔ اس میڈیکل سینٹر کی تعمیر دراصل کووڈ-19 کے مریضوں کے لیے 2020 میں کی گئی تھی، جبکہ ماضی میں یہ جزیرہ اقوام متحدہ کے تحت ویتنام جنگ سے متاثرہ پناہ گزینوں کا کیمپ بھی...
    وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ دہشت گروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والی کارروائی کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں زائرین سے بات چیت کے لئے کراچی جارہا ہوں، کچھ نکات پر ہم قریب آئے ہیں، حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ اس سفر کو ممکن اور آسان بنایا جائے، فلائٹس بڑھائی ہیں، غیر ملکی ایئرلائنز کو اجازت بھی ہے، کوشش کریں گے کہ اس مسئلے کو حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جرات ہی نہیں کہ اسمبلی کا استحقاق مجروع کریں، دفعہ 144 تھی ، یوم استحصال کا دن منایا جارہا تھا، اسی دوران احتجاج کی...
    ٍہاکی انڈیا کے آفیشل نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت نہیں کرے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت کے معاملے پر بھارتی اخبار سے گفتگو میں ہاکی انڈیا کے آفیشل نے بتایا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بھارت سفر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ہاکی انڈیا کے آفیشل کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بدھ کو ایشین ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کی وجہ سے ایشیا کپ میں مقابلہ نہیں کر سکتے۔بھارتی اخبار سے گفتگو میں ہاکی انڈیا کے آفیشل نے بتایا کہ بھارتی حکومت پاکستان ہاکی ٹیم کو ویزے جاری کرنے...
     فریحہ بتول :پاکستان کے جشنِ آزادی کے موقع پر سری لنکا کی جانب سے دوستی اور خیرسگالی کے تحت 5 فری آئی کونیز کا تحفہ دیا گیا، یہ اقدام دونوں ممالک کے مضبوط باہمی تعلقات کا عکاس ہے۔ سری لنکا کی جانب سےپاکستان کوجشنِ آزادی کےموقع پر5فری آئی کونیزکاتحفہ دیا۔ سری لنکا کے قونصل جنرل لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا,تقریب میں آنریری قونصل جنرل یاسین جوئیا نے شرکت کی. ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ  یاسین جوئیا  کا کہنا تھا کہ 5سالوں میں 2000 آئی کونیز پاکستان بھجوا چکے ہیں، آج بھیجی جانیوالی 5 آئی کونیز مغل آئی ہسپتال میں...
    امریکی ریاست انڈیانا کے ایک مالی کا کہنا ہے کہ اُس کا سورج مکھی کا پودا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے سے صرف ایک فٹ کے فاصلے پر ہے اور جس کی نشونما جاری ہے۔ ریاست انڈیانا کے شہر فورٹ وین کے رہائشی، ایلکس بیبچ کا سورج مکھی کا پودا گزشتہ ہفتے امریکی ریکارڈ سے تجاوز کر گیا جب اُس کی اونچائی 26 فٹ 8 انچ تک پہنچ گئی۔ Alex Babich, local extreme gardener, started growing sunflowers six years ago. https://t.co/GJZ76W6imd — WANE 15 (@wane15) August 6, 2025 ایلکس بیبچ کے مطابق، اُن کا پودا مسلسل بڑھ رہا ہے اور اب وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ سے صرف ایک فٹ پیچھے ہے، موجودہ عالمی ریکارڈ 30 فٹ 1 انچ ہے، جو...
     وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کے امن اور استحکام پر حملہ ہے، دشمن کے عزائم ناکام ہوں گے، ہمارے جوانوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی، دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیں گے، میجر رضوان طاہر اور ان کے ساتھیوں نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کی۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہداء کی مقروض ہے، دہشتگردی کے ہر واقعہ کا حساب لیا جائے گا، قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے، قوم اپنے شہداء کے ساتھ کھڑی ہے، ان کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
    ٹیلی وژن کی معروف میزبان، اداکارہ اور سابق وی جے انوشے اشرف نے حال ہی میں اپنی شادی کی دلچسپ کہانی سنائی کہ کیسے وہ اپنے شوہر سے ملیں اور پھر شادی کے لیے راضی ہوئیں۔ انوشے اشرف نے ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور اپنی شادی کی کہانی بھی سنائی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ہماری مائیں ایک ہی ایرانی کمیونٹی سے تعلق رکھتی ہیں، جس میں شیرازی، خراسانی، اور اصفہانی گروپس شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس بچپن کی ایک تصویر بھی ہے جب ہمارے خاندان پہلی بار ملے تھے۔ اب میرے شوہر مذاق کرتے ہیں کہ اس تصویر میں پہلے سے ہی میری شادی کا...
    نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست 2025ء ) امریکی ٹیرف پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ ہمارے لیے ہمارے کسانوں کی فلاح و بہبود سب سے مقدّم ہے، بھارت اپنے کسانوں، ڈیری سیکٹر اور ماہی گیروں کی بہتری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا، میں ذاتی طور پر یہ جانتا ہوں کہ مجھے اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کی طرف سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اندیا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے صدارتی حکم...
    کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں چیف جسٹس نے ہر صوبے میں ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات...
    امریکی ری پبلکن سینیٹر لنزی گراہم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے اور اسے ایک فیصلہ کن اور بروقت قدم قرار دیا ہے۔ لنزی گراہم نے کہا کہ "اب بھارت کے لیے روس سے سستا تیل خریدنا اتنا آسان نہیں رہا جتنا پہلے تھا۔ بھارت روسی صدر پیوٹن سے تیل خریدنے پر بضد ہے تاکہ یوکرین میں خونریزی جاری رہے۔ لیکن صدر ٹرمپ نے دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ اگر پیوٹن سے تیل خریدا تو امریکی معیشت تک بغیر ٹیرف رسائی نہیں ملے گی۔" انہوں نے کہا کہ جو ممالک اس عمل میں ملوث ہیں، انہیں اب دوسروں کو نہیں بلکہ خود کو ذمہ...
    علی ساہی: مالی سال کےآغازکو36روزگزرگئے،تاحال پراپرٹی ٹیکس وصولی کا مکمل آغاز نہ ہوسکا۔ٹیکس دہندگان کو چالان بھجوانے کا سسٹم مکمل طور پر فعال نہ ہوسکا۔پراپرٹی ٹیکس ڈی سی ریٹ پرمنتقلی سےسسٹم جزوی  طور پرکچھ اضلاع میں فعال ہوا تاہم متعدد زونز میں پرنٹنگ سسٹم مکمل اپڈیٹ نہ ہونے سے چالان کا اجرا تاخیر کاشکار ہے۔ایکسائزذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سالوں میں پہلےہفتےسےچالانزجاری کرکےوصولیاں شروع ہوتی ہیں،ہمیشہ مالی سال کے پہلے ماہ کے دوران 4سے 5 ارب روپے کی وصولیاں کرلی جاتی ہیں۔30ستمبرتک رعایتی پریڈہوتاہےجس میں50فیصدزائدپراپرٹی ٹیکس اداکردیاجاتاہے۔گزشتہ مالی سال میں ایکسائزنے 20ارب کے قریب پراپرٹی ٹیکس وصول کیا تھا۔ایکسائزحکام نے بتایا کہ رواں مالی سال میں 25 سے30 ارب کی وصولی متوقع ہے،ماہ جولائی میں پراپرٹی ٹیکس کی وصولی نہ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )امریکی ریاست جارجیا کے ایک فوجی اڈے پر ڈیوٹی پر تعینات فوجی اہلکار کی فائرنگ سے پانچ امریکی فوجی زخمی ہو گئے ہیں امریکی محکمہ دفاع کے مطابق حملہ آور کی شناخت28سالہ سارجنٹ کورنیلیس ریڈفورڈ کے نام سے ہوئی ہے جس نے اپنی ذاتی ہینڈگن سے فائرنگ کی اور اپنے ساتھی فوجیوں کو نشانہ بنایا. ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا سے تقریباً 240 میل کے فاصلے پر واقع فورٹ سٹیورٹ امریکی فوج کا شمار ملک کے اندر بڑے فوجی اڈوں میں ہوتا ہے جو امریکی فوج کے تھرڈانفنٹری ڈویژن کا مرکزہے اورتقریبا2لاکھ 80ہزار ایکٹرپر پھیلا ہوا ہے جہاں فوج کے اہلکارو ں اور خاندانوں سمیت25ہزار سے زیادہ لوگ مقیم ہیں.(جاری ہے) امریکی...
    عامر خان شاہ رخ کے پڑوسی بن گئے، 4 لگژری فلیٹس کا کرایہ کتنا ادا کرینگے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز ممبئی :بالی وڈ اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ممبئی کے مہنگے ترین علاقے میں 2 منزلوں پر مشتمل 4 لگژری فلیٹس کرائے پر لے لیے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان 4 عالیشان فلیٹس کا ماہانہ کرایہ 24 لاکھ 5 ہزار بھارتی ہے جس کیلئے سکیورٹی ڈپازٹ کی قیمت تقریباً ایک کروڑ 47 لاکھ بھارتی روپے ہے۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ’ عامر خان نے کرائے پر لیے گئے 4 لگژری فلیٹس کیلئے 5 سال کا معاہدہ کیا ہے، ان معاہدوں کی مدت 15 مئی 2025 سے لے کر 14 مئی 2030 تک جاری...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز سبی میں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکا کر کے ٹرین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق دھماکا پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کے گزر جانے کے بعد ہوا، دھماکے سے ٹرین اور مسافروں کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔اس حوالے سے ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو سبی سے مقررہ وقت پر پشاور روانہ کردیا گیا ہے۔
    — فائل فوٹو رواں سال بھی سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ آئی بی اے سکھر لے گا۔اس بات کی منظوری جمعرات کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں کچھ بےضابطگیوں پر داخلہ پالیسی میں تبدیلی کی گئی، جبکہ محکمہ صحت میڈیکل کالجز میں داخلے کو ریگولیٹ کرے گا۔ یہ پالیسی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے لیے یکساں ہوگی۔ داخلہ پالیسی میں شفافیت اور میرٹ ہماری اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 2550 اور بی ڈی ایس کی 500 نشستیں ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 1441 اور ڈینٹل کی 2025 نشستیں ہیں۔
     پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے کے قریب ہیں مگر حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ سکول 15 اگست کو کھلیں گے یا نہیں۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے ذرائع کے مطابق سکول کھولنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے، موسمی شدت کے باعث چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کی تجویز زیر غور ہے۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبہ میں موسم گرم کی چھٹیوں کے حوالہ سے مشاورت جاری ہے، سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، بارش نہ ہونے کی صورت میں موسم شدید گرم...
    ملک میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی کر دی گئی۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں بادل برسنے کی توقع ہے، مظفرآباد اور گرد و نواح میں بارش ہوئی، کئی علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی، بارشوں کے باعث دریائے چناب اور جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا۔سوات اور پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا، تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج میں درمیانے درجے کا سیلاب متوقع ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر اسپل ویز کھول دیئے گئے، خانپور ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہونے لگے، ہائی لیول سے صرف 11...
    ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 8 اگست کو برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مختلف مشقیں کیں جبکہ ون ڈے سکواڈ میں آنے والے کھلاڑیوں کو کوچنگ سٹاف نے کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹ پریکٹس میں مخصوص اہداف دیئے تاکہ وہ میچ کی صورتحال سے ہم آہنگ ہو سکیں۔بیٹرز نے خاص طور پر پاور ہٹنگ پر توجہ مرکوز رکھی...
    پاکستانی اداکارہ اور ماڈل حفصہ بٹ نے شوبز انڈسٹری میں ہراسانی کا انکشاف کر دیا۔ اداکارہ حفصہ بٹ نے ایک حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے سے پردہ اٹھایا ہے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کیرئیر کے آغاز میں انہیں کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک پروڈیوسر نے انہیں مرکزی کردار کے بدلے میں ان سے ذاتی فائدے کی بات کی۔ حفصہ کے مطابق ایک پروڈیوسر نے انہیں وائس نوٹ کے ذریعے پوچھا کہ کیا انہوں نے کبھی مرکزی کردار ادا کیا ہے، اور جب انہوں نے انکار کیا تو پروڈیوسر نے کہا کہ اگر وہ مرکزی کردار آفر کریں تو اس کا کچھ فائدہ پروڈیوسر کو بھی ہونا چاہیے۔ جب اداکارہ...
    ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی  ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میاں اظہرکےانتقال سےخالی نشست این اے129میں انتخاب لڑےگی۔ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی87پر رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ اسی طرح این اے 66 کی خالی نشست پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے...
    ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد طویل سرحدی رابطہ ہے۔ بیرسٹر...
    ویب ڈیسک: کراچی کے علاقہ لانڈھی میں فیکٹری میں آگ لگنے سے عمارت کا ایک حصہ زمین بوس ہوگیا اور آگ نے قریبی فیکٹریاں کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔آتشزدگی کےباعث8افراد زخمی ہوگئے۔  تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی صنعتی ایریا میں گارمنٹس کی فیکٹری میں لگنے والی آگ سے 5 منزلہ عمارت کا ایک حصہ  گرگیا، فیکٹری کی عمارت کا متاثرہ ایک حصہ زور دار دھماکے کے ساتھ زمین بوس ہوا،  جس  کی وجہ سے  8افراد زخمی ہوئے ۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ  اس کے علاوہ آگ پھیلتے ہوئے متاثرہ فیکٹری کے قریب واقع دیگر فیکٹریوں کو...
    ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما  حماد اظہر نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔  تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں ضمنی انتخاب کے لیے 27 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، یہ نشست مسلم لیگی رہنما میاں اظہر کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔   پی ٹی آئی  کے سینئر رہنما حماد اظہر سمیت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حافظ نعمان، رانا مشہود اور مہر اشتیاق بھی امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف ناگرہ نے بھی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے آئندہ ہفتے ذاتی ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔  اس ملاقات کا مقصد یوکرین تنازع کے حل کے لیے براہِ راست بات چیت کرنا ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے یہ عندیہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر 8 اگست تک یوکرین کے حوالے سے امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر مزید سخت پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ امریکی اخبار کے مطابق، پیوٹن سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ یوکرینی صدر سے بھی براہ راست ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ "ٹرمپ اور پیوٹن کی مجوزہ ملاقات میں کئی سفارتی رکاوٹیں دور کی...
    تامل فلم انڈسٹری میں سپر اسٹار رجنی کانت کے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کا مداحوں کی جانب سے پرجوش انداز میں جشن منایا جارہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رجنی کانت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کارتک نام کے ایک مداح نے مدورائی میں سپر اسٹار کے نام پر بنے ’رجنی کانت مندر‘ کو ان کی 5,500 سے زیادہ تصاویر کے ساتھ سجا کر انڈسٹری میں 50 سال مکمل ہونے کا انوکھے انداز میں جشن منایا۔  رجنی کانت کے اس ’ڈائی ہارٹ فین‘ نے اداکار سے اپنی گہری محبت اورعقیدت کا اظہار  کرتے ہوئے عبادت کے طور پر مندر میں لگی ان کی مورتی کو غسل بھی دیا۔ اس مندر کا افتتاح کچھ سال قبل کیا گیا تھا جس میں رجنی کانت کا 300...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )ڈالر کے ریٹ پر قابو پانے کی سرکاری کوششیں ناکامی کے باعث ملک میں کرنسی کی قلت اور غیر یقینی صورتحال مزید بڑھ گئی ہے رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈالر کا ریٹ مصنوعی طور پر کم کرنے کی کوششیں ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں کیونکہ مارکیٹ قوتیں 250 روپے کے ہدف کے خلاف مزاحمت کر رہی ہیں اور اوپن مارکیٹ سے غیر ملکی کرنسیاں غائب ہو رہی ہیں 23 جولائی سے شروع ہونے والے ڈالر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن کے نتیجے میں اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں محض 3 روپے کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر راجپوت نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ پولیس کا بس چلے تو گھروں کا سامان بھی اٹھا کر لے جائے، تفتیش کریں لوٹ مار نہیں شاہ لطیف ٹاﺅن سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی. جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو شاہ لطیف ٹاﺅن سے لاپتا شہری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساتھ علی حسن اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر آصف عدالت میں پیش...
    حکومت بلوچستان اور پاکستان ریلویز کے درمیان عوامی فلاح و بہبود کے ایک اہم منصوبے کے تحت ’پیپلز ٹرین سروس‘ شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، ابتدائی طور پر یہ ٹرین سروس سریاب سے کچلاک کے درمیان چلائی جائے گی۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں سروس کے جلد آغاز کے لیے عملی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، پیپلز ٹرین سروس کوئٹہ کے نواحی علاقوں سریاب سے کچلاک کے درمیان چلائی جائے گی، جس کے روٹ پر مشاورتی عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ بلوچستان کے عوام کو باعزت،...
    غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 ) فلسطینی وزارت صحت نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں شدید غذائی قلت کا شکار بچوں کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غذائی قلت اور بھوک سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیںاب تک بھوک اور غذائی قلت کے باعث 193 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 96 بچے بھی شامل ہیں. وزارت صحت کے مطابق خوراک کے حصول کی کوششوں کے دوران 1500 سے زائد فلسطینی اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بھی بن چکے ہیں دوسری جانب یونیسیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری، جبری قحط اور محاصرے کے باعث یومیہ 28 بچے مارے جا رہے ہیں اور...