2025-11-09@13:16:55 GMT
تلاش کی گنتی: 1212

«کی تجویز بھی»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے قومی شناختی کارڈز پر موجود ادھورے ایڈریسز مکمل کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ شناختی دستاویزات کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔  الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ گاؤں دیہات کی سطح پر گلیوں اور گھروں کو بھی نمبر الاٹ کئے جائیں، نئے اور پرانے شناختی کارڈز پر پتے درست کیے جائیں، دیہاتوں میں بستیوں کی گلیوں اور مکانات کو بھی نمبر الاٹ کیے جائیں۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا اعلامیے کے مطابق ووٹر لسٹوں اورپولنگ اسٹیشنز کے قیام میں مسائل پیدا ہوتے ہیں، گلی  یا گھر نمبر موجود نہ ہونے کی وجہ سے تصدیق کا عمل مشکل ہو جاتا ہے، نامکمل ایڈریس سےووٹرز...
    واشنگٹن : امریکی ریاست فلوریڈا کے اٹلانٹک ساحل پر غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے ایک ہسپانوی خزانہ دریافت کیا، جس کی مالیت ماہرین نے10 لاکھ ڈالر بتائی ہے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ خزانے میں 1 ہزار سے زائد سونے اور چاندی کے سکے بھی شامل ہیں۔ اس پر ماہرین کا خیال ہے کہ وہ ہسپانوی سلطنت کی نوآبادیوں بولیویا، میکسیکو اور پیرو میں18 ویں صدی کے آغاز میں ڈھالے گئے تھے۔ بتا یا جاتا ہے کہ سمندری طوفانوں نے انہیں نگل لیا اور تاریخ نے انہیں مٹی تلے چھپا دیا۔ اس حوالے سے حیران کن بات یہ ہے کہ بعض سکوں پر واضح تاریخیں اور سرکاری مہر کے نشانات بھی موجود ہیں۔
    اسلام آباد:وفاقی وزیر مصدق ملک نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے اس دعوے کومستردکردیاہے کہ عمران خان کو گرفتاری سے ایک روز قبل برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ نے آفر دی تھی، جو بعد میں دوبارہ بھی دہرائی گئی، علیمہ خان کے مطابق یہ آفر پاکستان چھوڑنے کی تھی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے مصدق ملک نے کہاکہ علیمہ خان کادعویٰ بے بنیادہے،ایسے کوئی بات نہیں ہوئی،یہ لوگ ایسی بے تکی باتیں کرکے خود کودھوکادے ہیں ۔واضح رہے کہ  علیمہ خان نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کو آفر ہے، “چار اگست گرفتار کرنے سے ایک دن پہلے آفر آئی۔ پھر آفر آئی ہے۔ برٹش فارن سیکریٹری نے عمران خان کو آفر کی۔...
    25 ستمبر 2025ء پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی تاریخ میں ایک نیا اور روشن باب بن گیا، جب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی گرمجوش ملاقات نے دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات کو ایک نئی جہت دی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان خلوص اور باہمی اعتماد کے جذبات نمایاں تھے۔ ایک دوسرے سے گلے ملنے کی تاریخی تصویر سامنے آنے کے بعد یہ لمحہ پاک سعودی تعلقات کی تاریخ میں ایک علامتی موڑ بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان دورہِ پاکستان کے دوران کن معاہدوں پر دستخط کریں گے؟ جب یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی...
    ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اب کسی بھی ویزے پر مملکت آنے والے افراد عمرہ ادا کرسکیں گے۔ وزارت کے مطابق وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزہ رکھنے والے تمام زائرین کو بھی عمرہ کی اجازت ہوگی۔  اس سہولت کے بعد دنیا بھر کے مسلمان کسی بھی قسم کے ویزے کے ذریعے سعودی عرب آ کر عمرہ ادا کرسکیں گے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ "نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل" کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے تاکہ عمرہ کی بکنگ اور اجازت نامہ حاصل کرنے کا عمل مزید آسان بنایا جا سکے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام سعودی وژن 2030 کا...
    کسی بھی ویزے پر آنیوالے اب عمرہ ادا کرسکیں گے: سعودیہ کا اعلان umrah WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز سعودی حکام نے عمرہ کے خواہش مند افراد کے لیے پالیسی کو مزید آسان بنادیا۔ سعودی وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق کسی بھی ویزے پرسعودی عرب آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے۔ وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ وزٹ،فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے بھی عمرہ ادا کرسکیں گے۔ وزارتِ حج وعمرہ کے مطابق نسک (Nusuk) عمرہ پورٹل کو اپڈیٹ کردیا گیا ہے، سعودی وژن 2030 اہداف میں زائرین کو ہرممکن سہولت دینا سرفہرست ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کی 250ویں سالگرہ کی تقریب میں اپنے مخصوص انداز میں رقص کیا، جس پر موجود اہلکاروں نے تالیوں اور نعروں کے ساتھ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تقریب ورجینیا میں منعقد ہوئی جہاں صدر ٹرمپ کے ہمراہ ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ بھی شریک تھیں۔ تقریب کے دوران ٹرمپ نے رقص کے مختصر لمحات سے حاضرین کو محظوظ کیا، جبکہ بحریہ کے اہلکاروں نے خوشی اور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں داد دی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔ تقریب سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا...
    ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر برنارڈ جولیئن 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کا انتقال ہفتہ کے روز شمالی ٹرینیڈاڈ کے قصبے والسائن میں ہوا۔ جولیئن 1975 میں ون ڈے ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اہم رکن تھے اور انہوں نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 24 ٹیسٹ اور 12 ایک روزہ میچ کھیلے۔ جولیئن نے 1975 کے پہلے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ گروپ مرحلے میں سری لنکا کے خلاف 20 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف 27 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف 26 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔ ان کی آل راؤنڈ کارکردگی نے انہیں جارح...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت یا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 88 رنز سے ہرادیا۔پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ دی جو 247  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ویمنز ٹیم 43 اوورز میں 159 رنز  بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارت کی سمرتی مندھانا 23 ‘ پراتیکا راول 31 ‘ کپتان ہرمنپریت کور 19 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں۔ڈیانا بیگ نے جمائما راڈریگز کو بھی سدرہ نواز کے ہاتھوں کیچ کرادیا تھا لیکن وہ نوبال ہوگئی۔وہ 32 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔ہرلین دیول46 ‘ سنیھ رانا 20 ‘دیپتی شرما 25 رنز بناکرآئوٹ ہوئیں تو مجموعی سکور203 رنز تھا ۔ ریچا گھوش  35 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت بھارتی...
    وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں3گھنٹے طویل اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں3گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں اسلام آبادمیں جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری،سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ممبران سی ڈی اے اور اعلی افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر ایس سی او کانفرنس اور2027سے قبل نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں جناح کنونشن کے ساتھ دوسرا بڑا کنونشن ہال تعمیر کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔محسن...
    (اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں 3 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں اسلام آبادمیں جاری ترقیاتی منصوبوں پرپیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔‎‎وزیر مملکت  برائےداخلہ طلال چوہدری،سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا،چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ممبران سی ڈی اے اور اعلیٰ افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔‎ وزیر اعظم کی ہدایت پر ایس سی او کانفرنس اور2027 سے قبل نئے کنونشن سنٹر کی تعمیر پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں جناح کنونشن کے ساتھ دوسرا بڑا کنونشن ہال تعمیر کرنے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ نیا منصوبہ متعدد بڑے کانفرنس و میٹنگ رومز سمیت وسیع کنونشن ہال پر مشتمل ہونا چاہیے،اسے...
    آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ می پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ ہفتے کو شیڈولڈ تھی مگر بارش کے سبب یہ پریکٹس سیشن منسوخ ہوگیا۔ تاہم ٹاکرے کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ان ڈور سیشن میں جم کر پریکٹس کی، کھلاڑیوں نے ان ڈور نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔ ہیڈ کوچ محمد وسیم اور دیگر کوچز کی نگرانی میں ویمن کرکٹرز نے فزیکل ٹریننگ میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے...
    ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈکپ میں کسی بھی ممکنہ تنازعے سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ ورلڈکپ میں پاک بھارت ویمنز میچ سے ایک دن قبل، پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی پریس کانفرنس کے دوران کچھ صحافیوں نے غیر رسمی انداز میں موجودہ سیاسی حالات پر سوالات اٹھانے کی کوشش کی۔ اس پر آئی سی سی کی میڈیا مینیجرسیپوا کازی نے فوری مداخلت کرتے ہوئے واضح ہدایت دی کہ پریس کانفرنس صرف کرکٹ تک محدود رکھی جائے گی۔ کسی بھی سیاسی معاملے یا دونوں ٹیموں کے ہینڈ شیک سے متعلق سوالات کی اجازت نہیں ہوگی۔ ان ہدایات کے...
    بالی ووڈ اسٹار جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی جانب سے اے آئی پر مبنی مواد کے خلاف قانونی کارروائی کے بعد یوٹیوب نے جوڑے کی سینکڑوں ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ویڈیوز مختلف چینلز پر موجود تھیں اور ہٹائے جانے سے قبل تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ ویوز حاصل کرچکی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: جیا بچن کی کس بات پر ایشوریا رائے سب کے سامنے آبدیدہ ہو گئیں؟ ایشوریا اور ابھیشیک نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ یوٹیوب اور گوگل کی پالیسیز تیسرے فریق کو مواد شیئر کرنے اور اسے اے آئی ماڈلز کی ٹریننگ کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہیں جو کہ مشہور شخصیات کی نجی زندگی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 04 اکتوبر 2025ء) 'یہ 31 اگست 2025 کو نصف شب کا وقت تھا جب زمین اچانک لرزنے لگی۔ ایسا محسوس ہوا جیسے قیامت آ گئی ہو۔ گھر منہدم ہو رہے تھے اور ہر جانب چیخ و پکار مچی تھی۔ پلک جھپکتے میں ہم اپنے خاندان، زمینیں اور مال مویشی سمیت سب کچھ کھو بیٹھے۔'افغانستان کے صوبہ کنڑ کے گاؤں شمش سے تعلق رکھنے کسان سلیمان دکھی لہجے میں اس زلزلے کی روداد بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بہت سے مویشی ملبے تلے دب کر یا زمین برد ہو گئے۔ ان کے بغیر لوگوں کی بڑی تعداد روزگار اور خوراک سے محروم ہو گئی ہے۔ Tweet URL 6.0 شدت کے اس زلزلے اور...
    برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ مانچسٹر میں سینیگاگ حملے کے دوران پولیس کی کارروائی میں غلطی سے ایک متاثرہ شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی بھی پولیس کی فائرنگ سے ہوا۔ یہ واقعہ یوم کپور کے موقع پر پیش آیا جب ایک برطانوی نژاد شامی شہری نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی اور پھر چاقو سے حملہ کیا، حملہ آور پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر: یہودی عبادت گاہ کے باہر حملہ، 2 افراد ہلاک، 2 ملزمان گرفتار برطانوی پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کو گولی لگی جو ممکنہ طور پر پولیس کی کارروائی کے دوران لگی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں متاثرین دروازے کے قریب موجود تھے اور حملہ آور کو اندر...
     اسلام آباد (آئی این پی )  رواں سال ہنلی پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں پاکستانی پاسپورٹ ٹاپ 100 میں شامل ہو کر 96 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق حکومتِ پاکستان    پاسپورٹ کی درجہ بندی میں اس بہتری کو اپنے حالیہ اقدامات کا نتیجہ قرار  د یتی ہے۔وزارتِ داخلہ کے مطابق پاکستان نے 2025 تک 50 ممالک کے ساتھ ڈپلومیٹک اور آفیشل پاسپورٹ ہولڈرز  کیلئے ویزا فری معاہدے  کئے ہیں، جب کہ مزید ممالک کے ساتھ ایسے معاہدے زیرِ غور ہیں۔اسی طرح گرین پاسپورٹ کے حوالے سے بھی اب تک پاکستان کے 22 ممالک کے ساتھ معاہدے ہو چکے ہیں، جن کے تحت پاکستانی شہری ان ممالک کی شہریت بھی رکھ سکتے ہیں۔وزارتِ داخلہ کے مطابق پاسپورٹ کے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) شہرقائدمیں ای چالان کا آغاز ہوگیا، جس کے تحت سی سی ٹی وی کیمرے سے فورا چالان کٹ جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس نے ای چالان شروع کردیا، جہاں بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، فورا چالان کٹ جائے گا۔نئے نظام کے تحت شہر بھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے فوری کمپیوٹر ای چالان ہوجائیں گے۔کراچی کے نجی ہوٹل میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہاکہ شہریوں کو قوانین پر عمل درامد کرنا ہوگا۔ڈی ائی جی ٹریفک نے کہا کہ یہ نظام نہ صرف قوانین پر عمل درآمد میں مددگار...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں جاری پرتشدد احتجاجات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر احتجاج: وزیراعظم کی ہدایت پر 7 رکنی کمیٹی تشکیل، اسلام آباد میں بھی اہم اجلاس طلب انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے، لیکن عوامی ماحول کو خراب نہیں کیا جانا چاہیے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ احتجاجات کے دوران زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، عوام کے جذبات کا احترام کیا جائے اور سخت رویہ اختیار کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست کی نذر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں جو کچھ ہوا، وہی سلسلہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی دہرایا جائے گا، فرق صرف اتنا ہوگا کہ اب مردوں کے بجائے خواتین کھلاڑی میدان میں ہوں گی۔بوریا مجمدار نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں وہی رویہ اختیار کیا جائے گا جو ایشیا کپ کے دوران سامنے آیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ کھلاڑی آپس میں ہاتھ...
    ایشیا کپ کو متنازع بنانے کے بعد بھارتی میڈیا نے ویمنز ورلڈکپ کے خلاف ماحول بنانا شروع کردیا۔  ایونٹ کے آغاز سے قبل یہ سوال اٹھایا جانے لگا کہ اس میں بھارت اور پاکستان کی ویمنز ٹیمیں مصافحہ کریں گی یا نہیں۔ بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرمن پریت کور اور ان کی ٹیم کو اس حوالے سے ابھی کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے، دونوں ٹیموں کا مقابلہ قریب آنے پر اصل پوزیشن واضح ہوگی۔ ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے، جو پروٹوکول موجود ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل کے...
    پاکستانی کرکٹ حلقوں میں بھارت کے حالیہ سیاسی رویے پر سخت ردعمل دیکھا جا رہا ہے، جو حال ہی میں ختم ہونے والے ایشیا کپ میں واضح ہوا تھا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کا رویہ اپنایا تھا، جبکہ ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی کپتان نے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ اب عالمی کرکٹ کی ایک اور اہم تقریب آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے حوالے سے بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں شروع ہونے والا سیاسی اور غیر کھیلوں والا رویہ ویمن ورلڈ کپ میں...
    اب بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کے لیے کسی بھی فلم کی شوٹنگ ان کی وینیٹی وین کے بغیر ممکن نہیں رہی۔ چاہے شوٹنگ کسی جنگل میں ہو یا دور دراز صحرائی علاقے میں، یہ موبائل یونٹس نہ صرف ان کا ڈریسنگ روم ہوتے ہیں بلکہ آرام گاہ، میک اپ روم، اور ذاتی خلوت کے طور پر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ وینیٹی وینز کا ابتدائی مقصد دورانِ شوٹنگ فنکاروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تھا، تاہم وقت کے ساتھ یہ سادہ گاڑیاں مکمل طور پر جدید، پُرتعیش اور ذاتی ضروریات سے ہم آہنگ موبائل اسپیس میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہیرامنڈی میں سوناکشی کے ساتھ بولڈ سین، جیسن شاہ کو کیا کچھ جھیلنا پڑا؟ اب یہ وینز...
    متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں بڑی اصلاحات کرتے ہوئے کئی نئی اقسام کے ویزے متعارف کرائے ہیں۔ اعلان کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ماہرین کے لیے خصوصی ویزہ جاری کیا جائے گا، جب کہ مختلف ایونٹس، فیسٹیولز، نمائشوں، کانفرنسز اور کھیلوں میں شرکت کے لیے نیا “ایونٹ ویزہ” متعارف کرایا گیا ہے۔ کروز یا تفریحی جہاز کے ذریعے آنے والے سیاحوں کو ملٹی پل انٹری ویزہ دیا جائے گا۔ اماراتی حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جنگ یا قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو بغیر اسپانسر ایک سالہ رہائشی پرمٹ فراہم کیا جائے گا۔ اسی طرح بیوہ اور مطلقہ خواتین بھی بغیر اسپانسر رہائش حاصل کرسکیں گی۔ رشتہ داروں اور دوستوں کے وزٹ ویزے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی سب سے طویل العمر خاتون کی زندگی پر کی جانے والی سائنسی تحقیق نے ماہرین کو حیران کردیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے والی ماریا برانیئس 117 برس کی عمر تک زندہ رہیں اور اپنی وفات (2024) سے قبل وہ کئی لحاظ سے جدید سائنس کے لیے ایک حیرت انگیز نمونہ ثابت ہوئیں۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ماریا برانیئس کے معدے کی صحت کم و بیش بچوں جیسی تھی، جس کی بدولت ان کے جسم میں سوزش کے آثار نہ ہونے کے برابر تھے۔ یہی وجہ تھی کہ بڑھاپے کے باوجود ان کی قوتِ مدافعت بیماریوں کے خلاف بھرپور ڈھال بنی رہی۔ عالمی میڈیا کے مطابق ماریا اپنی موت سے پہلے...
    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پیر کو نئے ویزوں اور اقامتی قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔۔ ان تبدیلیوں کا مقصد دنیا کے لیے امارات کی عالمی سطح پر شمولیت کی حکمت عملی اور ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی)، تفریح اور سیاحت کے شعبوں میں ٹیلنٹ، مہارت اور کاروباری افراد کو راغب کرنا ہے۔ یو اے ای حکام نے چار نئی وزٹ ویزا کیٹیگریز متعارف کرائی ہیں جن میں ہر ایک کے لیے قیام کی مدت اور توسیع کی شرائط واضح کی گئی ہیں۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ماہرین کے لیے مصنوعی ذہانت کے ماہرین کے لیے یہ ویزا ایک یا متعدد بار داخلے کے لیے ہو سکتا ہے اور یہ...
    کینیڈا نے بھارت میں قائم بشنوی گینگ کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، جس نے کینیڈا میں سرگرم خالصتان تحریک کے حامی سکھ کارکنوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں کی تھیں۔ وفاقی وزیر برائے پبلک سیفٹی گیری آننداسنگری نے پیر کے روز جاری بیان میں کہا کہ اس اقدام سے سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو کارروائیوں میں آسانی ہوگی اور شہریوں کو اس گینگ کے خوف سے تحفظ ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟ اعلامیے کے مطابق بشنوی گینگ قتل، فائرنگ، آگ زنی اور بھتہ خوری کے ذریعے کمیونٹیز کو خوفزدہ کرتا ہے اور نمایاں سماجی، کاروباری اور ثقافتی شخصیات کو نشانہ بناتا...
    نیپال کی کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی، یہ نیپال کی کسی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف پہلی دوطرفہ سیریز فتح ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: قومی ٹیم نیپال کو 10 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی پیر کے روز نیپال اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں نیپال کے بولر محمد عادل عالم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کوشل بھرتل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ویسٹ انڈین ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 83 رنز پر 18ویں اوور میں آل آؤٹ ہوگئی۔...
    اتحاد ایئرویز نے دس سال بعد پشاور کے لیے پروازیں بحال کر دی ہیں۔ پیر کے روز ابوظہبی سے آنے والی فلائٹ EY 276 باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جہاں ایئرپورٹ حکام نے روایتی واٹر سالیٹ کے ساتھ اس کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ اتحاد ایئرویز کی پشاور آمد 2014 کے بعد پہلی بار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اتحاد ایئرویز کی خصوصی رعایت: منتخب شہروں کے لیے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ اب اتحاد ایئرویز ہفتے میں پانچ پروازیں ابوظہبی اور پشاور کے درمیان چلائے گی۔ یہ پروازیں پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو ہوں گی، جبکہ پشاور سے EY 277 صبح 8 بجے...
    امریکا میں ایچ ون بی ویزا فیسوں میں اضافے کے بعد کئی ممالک نے غیر ملکی ماہرین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ یہ ممالک اپنی ویزا پالیسیوں میں تبدیلیاں بھی کر رہے ہیں تاکہ دنیا بھر سے ان باصلاحیت لوگوں کو اپنی طرف کھینچ سکیں جو اس سے قبل امریکا جانے کو ترجیح دیتے تھے۔ برطانیہ فنانشل ٹائمز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹرمر ماہرین کے لیے ویزہ فیس مکمل طور پر ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔ ان کی ‘گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس’ دنیا بھر سے ان سائنس دانوں اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ لا کر معاشی ترقی کو فروغ دینا چاہتی ہے جو اس سے قبل عموماً اپنی خدمات...
    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی، تاہم اس جیت کے بعد کھیل کے میدان میں سیاست کا رنگ بھی غالب آگیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہی کی دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی آپریشن سندور یاد آگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فوجی انداز اپناتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور کا بھی وہی نتیجہ رہا۔ #OperationSindoor on the games field. Outcome is the same – India wins! Congrats to our cricketers. — Narendra Modi (@narendramodi) September 28, 2025 ’کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، نتیجہ وہی،...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف وکٹ راشد لطیف نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد بھارتی ٹیم کے رویے پر سخت ردعمل دے کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کی جانب سے معطلی کی مضبوط امیدوار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: بھارت کی سنسنی خیز کامیابی، تلک ورما ہیرو بن گئے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد  صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی سے ٹرافی وصول کیے بغیر چلی گئی۔ راشد لطیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اے سی سی چیئرمین سے...
    ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چیٹ جی پی ٹی کی طرز پر اپنی نئی اے آئی ایپ ’ویریٹاس‘ لانچ کردی ہے۔ ایپل نیکسٹ جنریشن تیاریوں میں مصروف ہے اور اس مقصد کے لیے ایک چیٹ جی پی ٹی طرز کی نئی ایپ متعارف کرائی گئی ہے جسے کمپنی نے اندرونی طور پر ’ویریٹاس‘ کا نام دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل کی اوپن اے آئی سے شراکت داری، نئے فیچرز کیا ہیں؟ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق یہ ایپ سری میں آنے والی بڑی تبدیلیوں کو آزمانے اور عملی گفتگو کے ذریعے خامیوں کو دور کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویریٹاس بالکل ایک عام چیٹ بوٹ کی طرح کام کرتی ہے، جہاں صارفین...
    آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و سربراہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اور شہ رگ کے بغیر کوئی جسم سلامت نہیں رہ سکتا۔ آزاد کشمیر میں افراتفری کی کوئی گنجائش نہیں، ایکشن کمیٹی دشمن کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، تاہم انتظامیہ اس بار ان سے نمٹ لے گی۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت ہمیشہ سے آزاد کشمیر میں افراتفری چاہتا ہے، اور اس وقت آزاد کشمیر میں بھی فنڈنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی میں بہت اچھے لوگ بھی شامل ہیں، لیکن ان کو حقائق کا علم نہیں...
    کراچی: پاکستانی گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کروں گا کیونکہ میرا مذہب اس کی اجازت نہیں دیتا۔ حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اذان سمیع خان نے اپنے نکاح اور ازدواجی زندگی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔  اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ نکاح ایک خوبصورت بندھن ہے اور اس کے احترام کرنے کا مطلب یہ بھی ہے کہ بیوی کو حیا اور پردے میں رکھا جائے۔ اذان سمیع خان کے اس بیان نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، ان کے مطابق نکاح جیسے مقدس رشتے میں نجی زندگی کی پرائیویسی، احترام اور مذہبی اقدار کا خیال رکھنا نہایت...
    اسلام آباد: ایف آئی اے نے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی 13 ویں ریڈ بک جاری کردی۔ ایف آئی اے کو مختلف مقدمات میں 143 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں جن میں 7 خواتین اسمگلر بھی شامل ہیں، ریڈ بک میں شامل انتہائی مطلوب خواتین  انسانی سمگلرز میں اسلام آباد زون کو 4، لاہور زون کو 2 اور گوجرانولہ زون کو ایک انسانی اسمگلر مطلوب ہے۔ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کے خلاف ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکلز میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ایف آئی اے لاہور زون کو 14، گجرانوالہ زون کو 70، فیصل آباد زون کو 13، ملتان زون کو 3 انسانی اسمگلرز مطلوب ہیں۔ اسلام آباد زون کو 25، کراچی زون کو 10، بلوچستان اور کے پی زون کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    برطانیہ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایما واٹسن نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلم کی جادوئی دنیا کی ہرمیون گرینجر یعنی ایما واٹسن ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مگر اس بار بات کسی فلم، فیشن یا ایوارڈ کی نہیں بلکہ فلسطین کے حوالے سے ان کے موقف کی ہے۔ ایما نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر بتایا کہ جب انہوں نے 2022 میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا تھا تو انہیں ’’یہود دشمن‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ اداکارہ ایما راٹسن نے مزید کہا کہ اس وقت وہ حیران رہ گئیں کہ انسانیت کی بات کرنے پر انہیں نفرت سے جوڑا...
     نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور میں تین معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف سنگین کارروائی کرتے ہوئے تین مقدمات درج کردیے ہیں۔ اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ پر غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو تفتیش کےلیے تین بار طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ جان بوجھ کر ایجنسی کے دفتر حاضر ہونے سے گریز کرتے رہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ انفلوئنسرز پاکستانی عوام کو منافع کے جھوٹے لالچ دے کر غیر قانونی ایپس میں سرمایہ کاری کےلیے اکساتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی فوری...
    ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سندھ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے خواتین کے لیے متعارف کردہ ملک کے پہلے اور منفرد منصوبے مفت الیکٹرک پنک اسکوٹیز اسکیم کے تحت خواتین میں اسکوٹیز کی چابیاں تقسیم کیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر ملک، معیشت اور معاشرے میں ترقی ممکن نہیں، صوبائی حکومت کی جانب سے سندھ بھر میں عوام کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے  کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ باعثِ فخر ہے کہ سندھ پاکستان کا وہ پہلا صوبہ ہے جس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک بسیں متعارف کروائیں،...
    برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے ایک غیر متوقع اور چونکا دینے والا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے تحت بالمورل کیسل کو فوری طور پر عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادی کیٹ کا نیا گھر، ماہانہ کرایہ کتنا ہے؟ یہ اعلان شاہی رہائش گاہ کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ کیسل، اس کے باغات، نمائشیں اور احاطہ ستمبر کے باقی ایام کے لیے عوامی رسائی سے بند کر دیے گئے ہیں۔ وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم قیاس آرائیاں جاری تاحال اس اچانک فیصلے کی کوئی واضح وجہ سامنے نہیں آئی تاہم شاہی محل کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ بندش...
    پی آئی اے کی برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار، تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او)کی منظوری حاصل کرلی،پی آئی اے کا  آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے کو برطانیہ کے لئے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او)کی باضابطہ منظوری مل گئی پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا،پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا،گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا،پی آئی اے...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف کل (منگل کو )اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے باضابطہ آغاز کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ پی ایم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم دورہ نیویارک کے دوران جنرل اسمبلی کے اجلاس کے آغاز کی تقریب میں شرکت کے علاوہ امریکا اور قطر کی میزبانی میں عرب اور اسلامی ممالک کے خصوصی سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔(جاری ہے) اجلاس میں وزیراعظم پاکستان کو خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی جبکہ اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم آسٹریا کے چانسلر کرسٹین سٹاکر، کویت کے ولی...
    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بائیں ہاتھ کی ماہر بولر  نشرہ سندھو نے ایک اور یادگار سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر کے ملک کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل کرنے والی تیسری ویمن کرکٹر بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے یہ منفرد کامیابی سابق کپتان ثنا میر اور آل راؤنڈر ندا ڈار حاصل کر چکی ہیں۔ ثنا میر نے پاکستان کے لیے سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں لے کر خود کو ایک لیجنڈ کے طور پر منوایا، جب کہ ندا ڈار اپنی ہمہ جہت کارکردگی کے ذریعے ٹیم کے لیے مسلسل خدمات انجام دے رہی ہیں۔ نشرہ سندھو نے قلیل وقت میں 100...
    ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں ایک اور شکست کے بعد پاکستانی اداکارہ مریم نفیس کا ردعمل سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔ اداکارہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو مخاطب کرتے ہوئے ٹیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں کو موقع دینے کی اپیل کی۔ مریم نفیس نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ہلکے پھلکے انداز میں لکھا ’’محسن برو، انڈر 19 والے پلیئرز کھلوالو، پلیز۔‘‘ ان کا یہ پیغام مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کرکٹ نے بھی مختلف ردعمل کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا...
    18 اکتوبر 2022 کی دوپہر اسلام آباد میں تنویر انجم کے دفتر کا ماحول غیر معمولی تھا۔ گھڑی نے گیارہ بجائے، مگر 10 بجے سے پہلے ہی دفتر پہنچنے والا تنویر انجم ڈیوٹی پر نہ پہنچا۔ دفتر کے مالک سلمان پرویز بار بار موبائل ملاتے رہے، مگر کوئی جواب نہ آیا۔ آخر کار فون کی دوسری طرف سے ایک نسوانی آواز گونجی، یہ تنویر کی بیوی مسکان تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ایرانی خاتون نے 23 برسوں میں 11 شوہر قتل کردیے، وجہ کیا تھی؟ ’سلمان صاحب! آپ لوگ مان نہیں رہے تھے، تنویر نے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ آج میں نے اسے ختم کردیا۔ اس کی لاش گھر میں پڑی ہے، اور اب میں گاؤں جا رہی ہوں۔‘ فون کٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250922-11-22
    گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ تاثر تیزی سے پھیلایا گیا کہ پاکستانی کرنسی نوٹوں سے ’’حصولِ رزقِ حلال عبادت ہے‘‘ کی عبارت ختم کر دی گئی ہے۔ مختلف صارفین نے فیس بک، ایکس (ٹوئٹر)، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر اس دعوے کو دہرایا اور کہا کہ پہلے یہ الفاظ نوٹوں کی پشت پر درج ہوتے تھے لیکن اب انہیں ہٹا دیا گیا ہے۔ اس مبینہ اقدام پر ناقدین نے شدید اعتراض بھی کیا اور یہ سوال اٹھایا کہ اگر اس عبارت کو ختم کر دیا گیا ہے تو پھر حلال اور حرام آمدنی کے فرق کو کون نمایاں کرے گا۔ تاہم یہ دعویٰ درست نہیں نکلا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک عہدیدار، بینک کی سرکاری ویب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل(ر) حفیظ الرحمان کے انکشاف جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حج کیلئے اپلائی کرنے والے تین لاکھ افراد کا دیٹا ڈارک ویپ پر دستیاب ہے‘‘ پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کے دیٹا کو محفوظ بنانے کے لئے حکومتی اقداما ت نہ ہونے کے برابر ہیں، شہباز حکومت کی ساری توجہ مخالفین کو دبانے پر مرکوز ہو چکی ہے۔کسی بھی شخص کی پرسنل معلومات کا یوں مختلف ویب سائٹس پر فروخت ہونا تشویشناک امر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 13 کروڑ 90...
    امریکا میں کام کے خواہشمند غیر ملکی افراد کو ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ورک ویزا، خصوصاً ایچ ون بی ویزا، کی فیس میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے۔ اب اس ویزا کے لیے درخواست دینے والے امیدوار اور انہیں اسپانسر کرنے والی کمپنیاں ایک لاکھ ڈالر کی بھاری رقم ادا کرنے پر مجبور ہوں گی۔ یہ فیصلہ امریکی انتظامیہ کی نئی امیگریشن پالیسی کا حصہ بتایا جا رہا ہے جس کا مقصد غیر ملکی ملازمین کی آمد کو محدود کرنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس پالیسی پر باقاعدہ دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد نہ صرف امیدوار بلکہ بڑی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں بھی شدید دباؤ میں آ گئی...
    افغانستان میں قریباً 8 ماہ تک طالبان کی حراست میں رہنے کے بعد رہا ہونے والا ضعیف العمر برطانوی جوڑا برطانیہ واپس پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: قطر کی ثالثی کام کرگئی، افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو رہا کردیا اے ایف پی کے مطابق 80 سالہ پیٹر رینالڈز اور ان کی 76 سالہ اہلیہ باربی رینالڈز قطر سے لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچے، جہاں ان کی آمد کا مشاہدہ ایک صحافی نے کیا۔ قطر نے ان کی رہائی کے لیے مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔ ایئرپورٹ پر آمد کے وقت باربی رینالڈز خوش دکھائی دیں اور مسکراتی رہیں، تاہم انہوں نے صحافیوں سے کوئی بات نہیں کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان طالبان نے برطانوی جوڑے کو قید سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) عالمی رہنما ان دنوں امریکہ کے شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں مشرقی دریا کے کنارے واقع اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اس کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے لیے جمع ہو رہے ہیں جسے حالیہ برسوں کا سب سے اہم سالانہ اجلاس قرار دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر 193 رکن ممالک کے نمائندوں سمیت دو مبصر وفود بھی جنرل اسمبلی کے مشہور مرکزی ہال میں ہونے والے عام مباحثے میں خطاب کریں گے۔ اسی دوران اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اعلیٰ سطحی کے اجلاسوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا جہاں انسانیت کو درپیش سنگین مسائل پر بات چیت ہو گی۔جنگوں، موسمیاتی تبدیلی، صنفی عدم...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 ستمبر2025ء ) حکومت نے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنیوالے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈہ کے معاملے پر اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایچ پی وی ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت صحت نے این سی سی آئی اے کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے کینسر ویکسین مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے، کینسر ویکسین کے بارے میں غلط معلومات پھیلانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف جاری ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں مسلسل دوسری سنچری جڑ کر نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں ایک انوکھا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی خاتون کرکٹر نے لگاتار 2 ون ڈے انٹرنیشنل سنچریز اسکور کی ہوں۔ سدرہ امین اس اعزاز کی حامل بننے والی پہلی پاکستانی اور دوسری ایشیائی بیٹر ہیں۔ ان کی یہ کامیابی ویمنز کرکٹ کے حلقوں میں غیر معمولی پذیرائی حاصل کر رہی ہے اور اسے پاکستانی کرکٹ کے...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)بارش سے متاثرہ دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 25 رنز سے شکست دے کر سیریز بھی 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا یہ میچ بارش کے باعث 46 اوورز پر مختص کر دیا گیا تھا، جنوبی افریقہ ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ میچ کی خاص بات مہمان ٹیم کی کپتان لارا وولوارٹ اور تیزمین برٹس کی سنچریاں اور ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کی کسی بھی وکٹ کے لیے سب سے بڑی 260 رنز کی پارٹنر شپ تھی۔ لارا وولوارٹ نے 10 چوکوں کی مدد...
    صوبائی وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ایچ پی وی ویکسین کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی افواہیں پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائم کو خط لکھ کر ویڈیوز فراہم کردی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں 41 لاکھ بچیوں میں سے اب تک 57 فیصد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ جس سیاسی جماعت نے اس کے خلاف پروپیگنڈا شروع کیا ہے، وہ صحت جیسے معاملے کو سیاست سے بالاتر رکھ کر سوچیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کلب ممبران کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کیلئے دو روزہ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ تقریب میں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ ایشیاء کپ کے معاملے پر ہونے والی مشاورت کی اندرونی کہانی بیان کر دی ہے ، انہوں نے بتایا کہ پاکستان ایشیا کپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر چکا تھا جس سے نکلنا آسان نہیں تھا اگر بائیکاٹ ہو تا تو نقصان ہونا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا بہت دکھ ہے ، ایشیاء کپ کا ایک ایسا مسئلہ تھا جس میں پاکستان کا بہت نقصان ہونے جارہا تھا کیونکہ پی سی بی نے ایک موقف اختیار کر لیا تھا کہ ہم بائیکاٹ کرنے جارہے ہیں، اگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاگل کتا لوگوں کو کاٹتا پھررہا ہو تو اس مسئلے کا حل انفرادی اور اجتماعی سطح پر کتے کی مذمت نہیں ہے۔ اس مسئلے کا حل کتے کے شکار لوگوں سے محض ہمدردی بھی نہیں ہے، اس مسئلے کاحل زخمیوں کی مرہم پٹی، ویکسی نیشن اور ان کی امداد تک بھی محدود نہیں ہے بلکہ کتے کا خاتمہ ہے۔ یہودی ریاست کے باب میں مسلم حکمرانوں کا خواب آور لاشعور ایسے ہی حل تجویز کرتا ہے۔ انفرادی اور ریاستی سطح پر اسرائیل کی مذمت، اقوام متحدہ میں قراردادیں اور او آئی سی کے اجلاس یا پھر اسرائیل کے شکار ممالک اور لوگوں سے اظہار ہمدردی اور ان کی مالی امداد۔ پاگل کتے کے خاتمے کی بات تو درکنار...
    فوٹو: اے ایف پی  جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کیلئے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک چھٹے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جلال پور پیروالا میں سیلابی پانی کی کمی کے لیے ایم فائیو موٹروے پر شگاف ڈالنے کی تجویز دی گئی ہے۔محکمہ انہار نے موٹروے پر شگاف ڈالنے کو انتہائی ضروری قرار دیا، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور متعلقہ حکام پر مشتمل کمیٹی آج جائزہ لے گی۔ محکمہ انہار کے مطابق 8 روز بعد بھی جلال پور پیروالا کے اطراف پانی میں معمولی کمی ہوئی، دریائے ستلج کا 40 فیصد پانی اوچ شریف کے شگاف سے ابھی بھی جلال پور اور لودھراں کی جانب جا رہا ہے، پانی کو دریائے چناب میں ڈالنے کیلئے موٹر وے پر شگاف ڈالنا ضروری ہے۔سیلاب سے متاثرہ ملتان ایم فائیو موٹروے جلال پور پیروالا سے جھانگڑہ انٹرچینج تک...
    اسلام آباد (وقائع نگار+ آئی این پی+ این این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کا2  صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے2  صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل کے فیصلے تک جسٹس جہانگیری کو کام سے روکا جا رہا ہے، اس کیس میں حساس نوعیت کے سوالات موجود ہیں، جن میں جج کی اہلیت کا سوال بھی شامل ہے۔ اسلام آباد کورٹ کو یہ بھی بتایا گیا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف شکایت زیرِ التوا ہے۔ عدالت نے جسٹس...
    محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سرگودھا، خوشاب، سیالکوٹ، نارووال، قصور، حافظ آباد، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا  تھا کہ خیبرپختونخوا کے اضلاع پشاور، سوات، کوہاٹ، مردان، دیر، چترال، بنوں، باجوڑ، ایبٹ آباد، صوابی اور مانسہرہ میں بھی بارش...
    اوٹاوا/نیویارک – بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات کی حالیہ بحالی کے باوجود، خالصتان تحریک سے وابستہ سرگرمیوں میں شدت آتی جا رہی ہے۔ امریکا میں قائم خالصتان حامی تنظیم “سکھ فار جسٹس” (SFJ) نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعرات کے روز وینکوور میں بھارتی قونصل خانے کا محاصرہ کر کے اس کا “کنٹرول سنبھالنے” کی کوشش کریں گے۔ خالصتان حامیوں کو قونصل خانے کے بائیکاٹ کی اپیل ایس ایف جے نے نہ صرف یہ دھمکی دی ہے بلکہ بھارتی نژاد کینیڈین شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس دن قونصل خانے کا رخ نہ کریں۔ تنظیم نے بھارت کے حال ہی میں تعینات کیے گئے ہائی کمشنر دنیش پٹنائیک کی تصویر والا ایک پوسٹر بھی جاری...
    سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی کا لاہور میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ امریکہ نے کبھی کسی کیساتھ وفاداری نہیں کی، وہ ہمیشہ شیطانِ اکبر رہا ہے،حکومت پاکستان کا یہ کہنا کہ امریکہ بھی ہمارا دوست ہے اور چین بھی ہمارا ساتھی، ایک خود فریبی ہے، کیونکہ ایک بغل میں دو تربوز نہیں سنبھالے جا سکتے۔ یہ پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی علامہ سید جواد نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کا یہ کہنا کہ امریکہ بھی ہمارا دوست ہے اور چین بھی ہمارا ساتھی، ایک خود فریبی ہے، کیونکہ ایک بغل میں دو تربوز نہیں سنبھالے جا سکتے۔ یہ پالیسی کبھی کامیاب نہیں ہو...
    بھارتی کپتان کی ایک اور گھٹیا حرکت، ایشیا کپ جیتنے پر محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو گھٹیا پن میں حد سے تجاوز کرنے لگے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے واضح کیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں ٹرافی محسن نقوی کے ہاتھ سے وصول کریں۔بھارتی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے سوریا کمار یادیو کا یہ پیغام ایشین کرکٹ کونسل کو پہنچادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔دوسری جانب پی سی بی نے آئی سی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو عدالتی کام سے روکنے کے بعد ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا ہے، جس میں ان کا نام شامل نہیں ہے۔ نئے روسٹر کے اجرا کے بعد جسٹس ثمن رفعت امتیاز ہائیکورٹ کی تیسرے نمبر پر سینیئر ترین جج بن گئی ہیں۔ عدالتی ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے جبکہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز تاحال عدالت میں نہیں پہنچیں۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کا ڈویژن بینچ بھی وقت پر عدالتی کارروائیوں کا آغاز نہیں کرسکا، جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر پہلے ہی رخصت پر ہیں۔ دوسری اسلام آباد بار کونسل کی کال پر ہائیکورٹ...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنی 75ویں سالگرہ پر کی گئی فون کال اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ہے۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ‘میرے دوست صدر ٹرمپ، آپ کی فون کال اور گرم جوش مبارکباد کے لیے شکریہ۔ میں بھی آپ کی طرح پُرعزم ہوں کہ بھارت۔امریکا کے جامع اور عالمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی پر شدید تنقید کے بعد ٹرمپ کا یوٹرن، بھارت سے تجارتی مذاکرات کا اعلان انہوں نے لکھا کہ ہم یوکرین تنازع کے پُرامن حل کے لیے آپ کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ Thank you, my friend, President Trump, for your phone call...
    ویب ڈیسک:وزیر اعظم شہباز شریف کا پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا دورہ، پاکستان ٹی وی کی لانچنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے افتتاح کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا، پاکستان ٹی وی وزارت اطلاعات پی ٹی وی کی سربراہی میں کام کرے گا پی ٹی وی ورلڈ کو پاکستان ٹی وی کا نیا نام دیا گیا ہےپاکستان ٹی وی انگریزی زبان میں پاکستان کی عالمی دنیا میں حکومت پاکستان کا موقف دے گاپاکستان ٹی وی کا مقصد بھارتی پروپگینڈہ کا بھرپور دفاع کرنا ہےپاکستان ٹی وی عالمی دنیا اور بالخصوص خطے کہ بدلتی صورتحال پر خبریں، تجزیے اور اہم معلومات دے گاحکومتی پالیسیوں اور ریاست پاکستان کے موقف کو عالمی سطح پر لانے...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی فرنٹیئر کور ساوتھ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے، جہاں انہوں نے آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل بلال سرفراز خان کے ہمراہ ضلع کیچ میں شہید کیپٹن وقار احمد اور 4 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن وقار احمد، نائیک عصمت اللہ، لانس نائیک جنید احمد، خان محمد اور سپاہی محمد ظہور کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ اور آئی جی ایف سی ساوتھ نے شہدا کے جسدِ خاکی کو کندھا بھی دیا۔ یہ بھی پڑھیے: شادی سے 2 روز قبل شہید ہونے والا چکوال کا سپوت، کیپٹن راجہ تیمور محسن نقوی...
    اسلام آباد: حکومت امیروں سے پیسہ جمع کرنے کے نام پر سیلاب سے متعلق بحالی کے لیے ایک نیا منی بجٹ پیش کر سکتی ہے جس کے تحت کاروں، سگریٹ، الیکٹرانک اشیا پر اضافی ٹیکس لگانے اور جون میں ریگولیٹری ڈیوٹیوں میں کمی کے برابر درآمدی سامان پر لیوی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ حکومت بعض ایسی اشیا کو ہدف بنانے پر غور کر رہی ہے جو امیر طبقے استعمال کرتا ہے۔ اسی طرح 1,100 سے زائد درآمدی سامان پر فیڈرل لیوی کے ذریعے مزید محصولات جمع کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر وزیر اعظم شہباز شریف نے اس کی منظوری دے دی تو یہ منی بجٹ محصولات کے خسارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا یونیورسٹی میں اسلامی چھاترو شبر (اسلامی جمعیت طلبہ) کی جیت دراصل اسلامی انقلاب کی نوید ہے ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ڈھاکا یونیورسٹی میں دو قومی نظریہ جس کو اندرا گاندھی نے خلیج بنگال میں ڈبو دیا تھا وہ مچھلی کے پیٹ سے نکل کر ترو تازہ ہو کر دنیا کے سامنے آگیا اور ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ ڈھاکا یونیورسٹی میں نظریہ پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ بعض تصاویر ایسی ہوتی ہیں جنہیں آپ دیکھتے ہیں توآپ کے ذہن میں اس کا نقش ہمیشہ کے لیے محفوظ ہوجاتا ہے۔ میں دو تصویروں کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہوں گا پہلی تو وہ کہ جب ملک شام سے بڑے پیمانے پر...
    —فائل فوٹو پاکستان سمیت 16 ممالک نے غزہ میں امداد پہنچانے والے جہاز فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان اور دیگر 15 ممالک نے مشترکہ بیان میں غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والی کشتیوں کے قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سیکیورٹی پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان وزرائے خارجہ نے جنگ بندی اورغزہ میں انسانی ضروریات اجاگر کرنے کی ضرورت، عالمی اور انسانی قانون کے احترام پر زور دیا ہے۔ اسرائیل کا غزہ جانے والے امدادی جہاز فریڈم فلوٹیلا کولیشن پر ڈرون حملہ نیکوسیا غزہ کے لیے امدادی جہاز کا انتظام کرنے والے... دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترک وزیر خارجہ حکان فدان اور ان کے مصری ہم منصب بدر عبدالطیف کے درمیان غزہ کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ترک سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایک ٹیلی فونک گفتگو میں نہ صرف فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تبادلہ خیال کیا بلکہ باہمی تعلقات اور خطے کے دیگر اہم امور پر بھی بات کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فدان اور عبدالطیف نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث پیدا ہونے والے انسانی المیے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ عالمی برادری فوری طور پر کردار ادا کرے تاکہ فلسطینی عوام کو مزید جانی اور مالی نقصان سے بچایا جاسکے،  دونوں وزرائے خارجہ نے انسانی بنیادوں...
    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم تمام فریقین عالمی ثابت قدم فلوٹیلا کے معاملے پر بین الاقوامی قانون و انسانی ہمدردی کے قوانین کے احترام کی اپیل بھی کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یاد دلاتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون اور فلوٹیلا کے شرکاء کے انسانی حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی، بشمول بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر حملہ یا غیر قانونی حراست کا احتساب کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور دیگر 15 ممالک نے عالمی ثابت قدم امدادی بیڑا برائے غزہ پر مشترکہ بیان جاری کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ نے  عالمی ثابت قدم فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش...
    ایک موقع پر ڈالر کی قدر 22 پیسے گھٹ کر 281 روپے 30 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن متعلقہ ریگولیٹر سمیت دیگر شعبوں کی جانب سے ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کی کمی سے 281 روپے 51 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ مسلسل تیسری مانیٹری پالیسی میں شرح مستحکم رکھے جانے اور دو ہفتوں سے زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر کے باعث منگل کو 29ویں دن بھی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا، تاہم اس کے برعکس اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔ سیلاب سے سپلائی چینز میں خلل کے باوجود معیشت کو کوئی بڑا نقصان نہ ہونے کی اطلاعات اور حکومت کی درخواست...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ایشیا کپ میں شریک بھارتی کرکٹرز دبئی میں پریکٹس کے دوران پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ میل جول یا تصاویر بنوانے سے مکمل طور پر گریز کر رہے ہیں۔یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی ایشین کرکٹ کونسل اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے مصافحے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر بھارتی میڈیا اور صارفین نے سخت ردعمل دیا۔آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں بھارتی ٹیم جب پریکٹس کے لیے آتی ہے تو مختلف کلبز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نیٹ بولنگ کرانے پہنچتے ہیں۔ تاہم بھارتی ٹیم انتظامیہ نے ان بولرز پر سخت ہدایات عائد کر رکھی ہیں کہ وہ اسمارٹ...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) ایپل کے نئے آئی فون 17 کی پری آرڈرز شروع ہی سائبر مجرموں نے عالمی سطح پر دھوکہ دہی کی مہمات تیز کر دیں۔ کیسپرسکی کے مطابق جعلی ویب سائٹس، فرضی لاٹریوں اور جھوٹی ٹیسٹر' اسکیموں کے ذریعے صارفین کا ذاتی اور مالی ڈیٹا چرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق جعلساز ایپل کے آفیشل اسٹور سے ملتی جلتی ویب سائٹس بنا کر خریداروں کو سیل آؤٹ سے پہلے آرڈر کرنے پر اکساتے ہیں، اور چیک آؤٹ کے دوران ان کے بینک کارڈ کی تفصیلات چرا لیتے ہیں۔ اسی طرح مفت آئی فون انعام کے نام پر آن لائن لاٹریوں میں صارفین سے ذاتی معلومات اور 'ڈلیوری فیس...
    سوشل میڈیا پر حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو نے صارفین کو شدید حیرت اور غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے، ویڈیو میں دو بیٹیوں کو اپنے والد کے آخری لمحات کے دوران وی لاگ بناتے اور غیر سنجیدہ رویہ اختیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایک بزرگ شخص موت کے قریب تھا اُس وقت اُس کی بیٹیاں نہ صرف کیمرے کے سامنے موجود تھیں بلکہ اپنے یوٹیوب چینل کو لائک اور سبسکرائب کرنے کی اپیل بھی کر رہی تھیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوامی حلقوں میں سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ صارفین نے اس عمل کو ’غیر اخلاقی‘،...
      خیبر پختونخوا کا ضلع اپر دیر اپنی قدرتی خوبصورتی، سرسبز وادیوں اور گھنے جنگلات کی وجہ سے مشہور ہے۔ تاہم گزشتہ چند برسوں میں اپر دیر کے تھل کوہستان، کمراٹ اور دیگر سیاحتی مقامات بار بار آنے والے تباہ کن سیلابوں کی زد میں آچکے ہیں۔ مقامی لوگوں اور ماہرین کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح اپر دیر بھی 2022، 2023 اور 2024 کے سیلابوں سے بری طرح متاثر ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: جنگلات کی غیر قانونی کٹائی سیلاب کی بڑی وجہ، حکومتی پالیسی کیا ہے؟ ان تباہیوں کی بنیادی وجوہات میں موسمیاتی تغیرات (کلائمیٹ چینج) اور گھریلو ضروریات کے ساتھ ساتھ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی شامل ہیں، جس کے باعث نہ صرف گھنے جنگلات تیزی...
    ویب ڈیسک : گھوٹکی میں آنے والے سیلابی ریلے کے باعث قادرپورگیس فیلڈ کے 10کنویں متاثر  ہوئے ہیں، جن کی وجہ سے وہاں گیس کی سپلائی بند ہوگئی۔  لاڑکانہ میں زمینداری بند میں 100 فٹ چوڑا شگاف پڑنے کے بعد پانی کا ریلا درگاہ ملوک شاہ بخاری میں داخل ہوگیا جو اب زرعی علاقوں اور آبادی کی جانب بڑھنے لگاہے۔ اس کے علاوہ گھوٹکی میں سیلابی پانی سے قادرپورگیس فیلڈ کےکنویں بھی متاثر ہوئے، جس کی وجہ سے 10 کنوؤں سے گیس کی سپلائی بند ہوگئی ہے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا حکام کے مطابق کشمور میں دریائے سندھ میں گڈو بیراج کےمقام پر بھی پانی کے بہاؤ میں اضافہ  ہوا...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  دوسری جابنب عوام اور کرکٹ کے حلقوں نے بھی اس نوعیت کے بھارتی رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔ Utterly disappointing to witness the lack of sportsmanship today. Dragging politics into the game goes against the very spirit...
      سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گجرات میں سیلاب کا ذمہ دار مسلم لیگ ن کو قرار دے دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی نے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا کے ہمراہ گجرات میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گجرات شہر کی نکاسی آب کے لیے اربوں روپے کے فنڈز لائے گئے تھے، مگر موجودہ حکومت نے انہیں استعمال ہی نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں:گجرات ڈسٹرکٹ جیل سے 100 خطرناک قیدیوں کو لاہور جیل کیوں منتقل کیا گیا؟ پرویز الٰہی اگر ن لیگ ہمارے شروع کیے گئے سیوریج منصوبوں کے فنڈز نہ روکتی تو آج گجرات شہر پانی میں نہ ڈوبتا، اصل مجرم وہ لوگ ہیں جو آج یہاں آکر...
    2006 کے ممبئی ٹرین بم دھماکا کیس میں بری ہونے والے عبد الواحد شیخ نے ’حراستی تشدد‘ اور غلط قید کی بنیاد پر 9 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ درخواست قومی اور مہاراشٹر انسانی حقوق کمیشن کو جمع کرائی ہے اور اپنے لیے بحالی (rehabilitation) میں مدد کی بھی اپیل کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی موٹل میں بھارتی شہری کا سر قلم، قاتل گرفتار شیخ کو مہاراشٹر اے ٹی ایس نے 2006 میں گرفتار کیا تھا اور وہ تقریباً 9 سال جیل میں قید رہے۔ 2015 میں خصوصی عدالت نے انہیں تمام الزامات سے بری کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جیل کی سزا نے ان کی تعلیم، کیریئر اور ذاتی زندگی کو...
    کراچی میں سلسلہ وارثی کے زیر اہتمام سیرت نبوی ﷺ کانفرنس 2025 کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے عشاقان رسول ﷺ کی بڑی تعداد نے ذوق و شوق کے ساتھ شرکت کی۔ گلشن اقبال کے علاقے میں منعقد ہونے والے اس عظیم اجتماع میں شرکا کی تعداد 5 ہزار سے زائد رہی اور پورا پنڈال لبریز ہو کر ایمان و عشق مصطفیٰ ﷺ کے ولولہ انگیز مناظر پیش کر رہا تھا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک کی روح پرور تلاوت اور نعت خوانوں کی والہانہ نعتوں سے ہوا جس نے حاضرین کے دلوں کو محبت رسول ﷺ سے مزید منور کر دیا۔ اس تاریخی اجتماع کی سب سے نمایاں جھلک امیر سلسلہ وارثی حضرت...
    برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے آج ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں برطانیہ نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب اور جاری مون سون بارشوں کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ برطانیہ کی ہنگامی امداد ہائی کمشنر نے بتایا کہ برطانیہ کی جانب سے ہنگامی امداد اور فوری ردعمل کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ فراہم کیے جا رہے ہیں، جب کہ بحالی اور تعمیر نو کے عمل میں مزید انسانی امداد بھی حکومت پاکستان اور این ڈی ایم اے کے ساتھ قریبی تعاون سے فراہم کی جائے گی۔ پاکستان کی جانب سے اظہار تشکر ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کی بروقت...
    سپریم کورٹ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہمارے خلاف رات کی تاریکی میں فیصلے کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے ممبران اسمبلی کو نا اہل کیا، اس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیے چاہیے کہ ججز پر دبا ونہ ہو، اگرججز بھی کہہ رہے ہیں...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) ہمارے خلاف رات کی تاریکی میں فیصلے کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے ممبران اسمبلی کو نا اہل کیا، اس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ آئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیے چاہیے کہ ججز پر دباؤ نہ ہو، اگرججز بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا تو پھر عوام کہاں جائیں گے؟ پاکستان...