2025-11-19@03:21:18 GMT
تلاش کی گنتی: 10165
«پر فراہم کئے ہیں»:
(نئی خبر)
پنجاب اسمبلے کے باہر دھرنا دیے نابینا افراد کے مطابق انہیں پنجاب کے مختلف محکموں میں مستقل نہیں کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سب کی ماں ہیں، ہم ان کے بچے اپنے روزگار کے لیے دھرنا دے کر بیٹھے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ خدا کے واسطے ان کی التجا کو سنا جائے، پچھلے سال جب انہوں نے احتجاج کیا تھا تو ان پر لاٹھی چارج کیا گیا تھا اور پولیس کے ذریعے سخت سردی میں انہیں واٹر کیین کا استعمال سہنا پڑا تھا۔ نابینا افراد کے مطابق اب وہ دوبارہ احتجاج کے لیے اسمبلی کے باہر جمع ہوئے ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ان کا مطالبہ ہے کہ ان مطالبات، جو ان کے مطابق سراسر...
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آغا شاہزیب درانی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیل میں عمران خان کو عام قیدیوں کے مقابلے میں غیر معمولی آسائشیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ سینیٹر آغا شاہزیب درانی کے مطابق، ’عمران خان کو جیل میں آٹھ کمرے اور آٹھ مشقتی دیے گئے ہیں، جبکہ کسی دوسرے سیاسی اسیر کو ایسی سہولیات کبھی نہیں ملتیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان کو ناشتہ میں دیسی مرغی اور شہد فراہم کیا جاتا ہے، جب کہ انہیں جم اور لائبریری کی سہولت بھی میسر ہے‘۔ انہوں نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے...
معروف ماہر تعلیم اور اردو زبان کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کر گئیں۔ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا فارمن کرسچن کالج میں تاریخ کی پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، مرحومہ لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی کی سابق پرنسپل بھی رہ چکی ہیں۔ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا پنجاب کی نگران صوبائی وزیر کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکی ہیں، عارفہ سیدہ زہرا قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن بھی رہ چکی ہیں۔ مرحومہ اردو زبان، ادب اور جنوبی ایشیائی معاشرتی امور پر گہری بصیرت رکھتی تھیں، صدر مملکت اور علمی و ادبی حلقوں نے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے ایک پیغام میں...
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے سینیٹ کا اجلاس آج جاری ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ آئینی مسودے سے متعلق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور حتمی مسودہ تیار ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 27ویں آئینی ترمیم پاس ہوچکی، 28ویں ترمیم کی بات کریں، سینیٹر فیصل واوڈا کا دعویٰ 27ویں آئئنی ترمیم کے اہم نکات کیا ہیں، آئیے اس حوالے سے جانتے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و اِنصاف کے چیئرمین فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ مشاورت کا عمل 80 فیصد مکمل ہو چُکا ہے جبکہ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ...
—فائل فوٹو وفاقی آئینی عدالت سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ نے دلچسپ ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بھجوا دیتے ہیں۔محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب سے منسلک ڈاکٹر اعظم علی کی ترقی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو نظرانداز کر کے جونیئر افسران کو ترقی دی گئی۔ 27 ویں ترمیم: ججز کے تبادلے کی ترمیم میں تبدیلی پر غورذرائع کا کہنا ہے کہ ججز جن کا تبادلہ ہو گیا لیکن وہ جانے سے گریزاں ہیں انہیں فوری طور پر ریٹائر نہ کیا جائے گا جس...
بابا گورو نانک کے 554ویں جنم دن کی تقریبات کرتارپور میں تیسرے اور آخری روز بھی جاری ہیں تاہم بھارت نے آج بھی کرتارپور راہداری نہیں کھولی۔اختتامی تقریب میں شرکت کے لیے یاتریوں کی آمد جاری ہے، کرتارپور پہنچے بھارتی یاتریوں نے بھارتی حکومت سے راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا۔یاتریوں نے کہا ہے کہ پوری دنیا گھومی پر پاکستان جیسا پیار کہیں نہیں ملا، پاکستان کی حکومت کے بہترین انتظامات اور سہولیات پر شکر گزار ہیں۔دوسری جانب دربار انتظامیہ کے مطابق آج تقریباً ایک ہزار بھارتی یاتری دوپہر کے وقت گوردوارہ روہڑی، ایمن آباد روانہ ہوں گے، جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارتی یاتری 13 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت جائیں گے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ستائیسیویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔خط میں چیف جسٹس سے فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق خط پر جسٹس (ر) مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری، جسٹس (ر) ندیم اختر، اکرم شیخ، انور منصور، علی احمد کرد، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد کے دستخط شامل ہیں۔ سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے خط میں کہا ہے کہ بطور سپریم کورٹ ترمیم پر ردعمل دیا جائے، سپریم کورٹ ترمیم پر اپنا اِن پٹ دینے کا اختیار رکھتی ہے۔ پوری کوشش کریں گے کہ آج حکومت 27ویں...
بھارتی اداکارہ سیلینا جیٹلی نے اپنے بھائی میجر (ریٹائرڈ) وکرانت جیٹلی کے لیے جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے، جو 2024 سے متحدہ عرب امارات میں حراست میں ہیں۔ پوسٹ میں سیلینا نے لکھا کہ وہ ہر لمحہ اپنے بھائی کے لیے فکر مند ہیں اور انہوں نے اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میرا ڈمپی، مجھے امید ہے تم ٹھیک ہو، مجھے امید ہے تم جانتے ہو کہ میں تمہارے لیے ایک پتھر کی طرح کھڑی ہوں، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں نے ایک بھی رات تمہارے لیے روئے بغیر نہیں سوئی، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں تمہارے لیے سب کچھ قربان کر دوں گی،...
وفاقی آئینی عدالت سے متعلق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے دلچسپ ریمارکس دیے ہیں۔ انہوں نے یہ ریمارکس محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب سے منسلک ڈاکٹر اعظم علی کی ترقی سے متعلق کیس میں دیے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ میرے موکل کو نظرانداز کرکے جونیئر افسران کو ترقی دی گئی، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہمیں دستاویزات سے دیکھا دیں کہ جونیئرز کو ترقی دی گئی اور آپ کے موکل کو نظرانداز کیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ’اگر کوئی بہت مشکل سوال ہے تو ہم وفاقی آئینی عدالت بجھوا دیتے ہیں،...
ستائیسویں آئینی ترمیم پر سینیئرز وکلا اور ریٹائرڈ ججز کا چیف جسٹس پاکستان کو خط، اہم مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)ستائیسیویں آئینی ترمیم کے معاملے پر سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ خط میں چیف جسٹس سے فل کورٹ میٹنگ بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط پر جسٹس (ر) مشیر عالم، مخدوم علی خان، منیر اے ملک، عابد زبیری، جسٹس (ر) ندیم اختر، اکرم شیخ، انور منصور، علی احمد کرد، خواجہ احمد حسین اور صلاح الدین احمد کے دستخط شامل ہیں۔ سینیئر وکلا اور ریٹائرڈ ججز نے خط میں کہا ہے کہ بطور سپریم کورٹ ترمیم پر ردعمل دیا جائے، سپریم...
’ہم تو ویسے بھی بیچارے ایسے ہی ہیں یہاں‘، آئینی عدالت سے متعلق جسٹس منصور علی شاہ کے دلچسپ ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت سے متعلق سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے دلچسپ ریمارکس دیے ہیں۔ انہوں نے یہ ریمارکس محکمہ لائیو اسٹاک پنجاب سے منسلک ڈاکٹر اعظم علی کی ترقی سے متعلق کیس میں دیے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ میرے موکل کو نظرانداز کرکے جونیئر افسران کو ترقی دی گئی، جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہمیں دستاویزات سے دیکھا دیں کہ جونیئرز کو...
’کچھ لوگ رجسٹرڈ جھوٹے ہیں، ایک گدھا گدھے پر بیٹھ کر بھاگ گیا‘، شاہد آفریدی اور عمران ریاض آمنے سامنے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے جھوٹ اور منفی پروپیگنڈے پر شدید تنقید کی ہے۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ رجسٹرڈ جھوٹے ہیں اور ملک سے باہر بیٹھ کر ملک میں فتنہ پیدا کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک مخصوص طبقہ آپ اور دیگر حقیقی ہیروز کے خلاف منفی مہم چلاتا ہے، تو آفریدی نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر لائکس حاصل کرنے کا کوئی شوق نہیں اور نہ ہی یہ ان کی آمدنی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں کو حرام کا پیسہ نہیں کھلائیں گے۔...
ہماری 2018سینیٹ الیکشن میں شناخت چھین لی گئی تھی،ہم کسی کےپاس شکایت لے کر نہیں گئے اور نہ روۓ، لیگی سینیٹرآغا شاہزیب درانی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینیٹرآغا شاہزیب درانی نے کہا ہے کہ ہماری 2018سینیٹ الیکشن میں شناخت چھین لی گئی تھی،ہم کسی کےپاس شکایت لے کر نہیں گئے اور نہ روئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پریزائیڈنگ افسر منظور کاکڑ کی زیرصدارت سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آغا شاہزیب درانی نے کہاکہ انہیں کس نے انٹراپارٹی الیکشن سے روکا تھا،یہ پڑھی لکھی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، برداشت مادہ نہیں،آپ کا نشان گیا تھا، آپ نے اپنی شناخت کیوں کھو دی،یہ ایک ہی ظلم و زیادتی کی بات کررہے ہیں۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 4 سو روپے کا بڑا اضافہ لیگی سینیٹر نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے مگر اگر یہی پانی آلودہ بوتل سے پیا جائے تو فائدے کے بجائے نقصان پہنچا سکتا ہے۔حالیہ طبی تحقیقات اور ماہرین نے اس بات پر سخت تنبیہ کی ہے کہ گھروں، اسکولوں، اور دفاتر میں استعمال ہونے والی پانی کی بوتلیں اگر باقاعدگی سے صاف نہ کی جائیں تو وہ جراثیموں کی افزائش کا مرکز بن جاتی ہیں۔امریکا کی پٹسبرگ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی طبی ماہر مچل کنیپر کے مطابق پانی کی بوتلوں میں جراثیم ہمارے منہ اور ہاتھوں کے ذریعے پہنچتے ہیں، خاص طور پر بوتل کے نچلے حصے اور ڈھکن کے قریب جراثیم تیزی سے بڑھتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بوتلوں کی صفائی کا خیال نہ رکھا...
علامہ اقبال کے کلام میں جا بجا کشمیری مسلمانوں کی غلامی کا ذکر موجود ہے اور انہوں نے اپنے کلام کے ذریعہ کشمیر کی حالت زار پر فارسی اور اردو کلام میں نہ صرف دکھ کا اظہار کیا بلکہ ان کے دکھوں کا موثر عندیہ بھی دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال برصغیر کی ایسی تابناک شخصیت تھے جن پر ملت اسلامیہ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی، وہ ایک عظیم شاعر ہونے کے علاوہ ایک ماہر قانون اور صاحب بصیرت سیاستدان بھی تھے، اتحاد مسلمانوں کے لیے اقبال کا پیغام ہے تاکہ ملت اسلامیہ ہر طرح کے سیاسی، اقتصادی اور معاشرتی سامراج کے مقابلے میں مضبوط اور توانا قوت...
ملائیشیا کے قریب سمندر میں روہنگیا پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی، حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ سیکڑوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی میری ٹائم اینفورسمنٹ ایجنسی کے سربراہ روملی مصطفیٰ نے بتایا ہے کہ حادثے کے بعد 7 لاشوں کو سمندر سے برآمد کیا گیا ہے جس میں 5 خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔ ملائیشین حکام نے بتایا ہے کہ حادثے کے وقت متاثرہ تھائی لینڈ کے تاروتاؤ جزیرے کی جانب سے ملائیشین جزیرے لنگکاوی کے شمال میں سمندر عبور کر رہی تھی۔ ریسکیو حکام نے لنگکاوی جزیرے سے 170 ناٹیکل میل کے رقبے میں میانمار سے 3 دن قبل روانہ ہونے والی کشتی میں سوار 300 افراد کی تلاش جاری...
ویب ڈٖیسک :ویزا اور ماسٹر کارڈ مبینہ طور پر تاجروں کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں ، جو کارڈ فیسوں ، انعام اور سہولیات کے ڈھانچے کو بدل دے گا۔ معاہدے کے تحت یہ نیٹ ورکس انٹرچینج فیس جو عام طور پر 2 تا 2.5 فیصد ہوتی ہے کو چند سالوں میں تقریباً 0.1 فیصد پوائنٹ تک کم کرینگے اور تمام کارڈز کو یکساں اہمیت دینے کے اصول کو نرم کرینگے جس سے تاجروں کو زیادہ فیس والے کارڈز کو مسترد کرنیکا اختیار مل جائے گا۔ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم کا مسودہ آج سینیٹ میں پیش ہوگا معاہدے سے کارڈ قبولیت کے اصولوں پر جاری 20 سالہ...
---فائل فوٹو پاکستان ذیابیطس کے ساڑھے تین کروڑ مریضوں کے ساتھ دنیا بھر میں پہلے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ذیابیطس سے بچاؤ اور علاج کے سلسلے میں آگاہی دینے کے لیے فیصل آباد میں تیسری ذیابیطس کانفرنس کا انقاد کیا گیا۔فیصل آباد میں پاکستان سوسائٹی آف میڈیسن کے زیرِ اہتمام ہونے والی کانفرنس کے موقع پر طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی تعداد انتہائی تشویشناک ہے۔ماہرین کے مطابق پاکستان تقریباً دنیا میں آبادی کے حساب سے اس وقت پہلے نمبر پر آ چکا ہے، اس سلسلے میں ہمیں آگاہی فراہم کرنی ہے اور اپنے عوام اور ڈاکٹرز کو ایجوکیٹ کرنا ہے۔ پنیر ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے، سائنسدانوں...
برطانیہ میں واٹر کمپنیاں اور حکومت آئندہ سال متوقع شدید خشک سالی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی منصوبے تیار کر رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال موسمِ سرما میں معمول سے کم بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے پانی کی قلت بڑھ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں مہنگائی میں ایک اور غیر متوقع اضافہ، معاشی خدشات بڑھ گئے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر رواں موسمِ سرما خشک رہا تو پانی کے ذخائر نازک سطح تک گر سکتے ہیں اور پابندیاں محض ’ہوز پائپ بین‘ تک محدود نہیں رہیں گی۔ ⚡️JUST IN: England faces its worst drought in decades in 2026, with low reservoirs and dry groundwater forcing emergency water restrictions beyond hosepipe bans, including...
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور اُن کے شوہر و فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑ گئی ہیں۔ آئمہ بیگ نے حال ہی میں اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کر دیا ہے، جبکہ زین احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ اس غیر متوقع قدم کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، جن میں علیحدگی کے خدشات نمایاں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ آئمہ بیگ کی شادی کی تصدیق، دلہا کون ہے؟ یاد رہے کہ اکتوبر میں بھی زین احمد نے اچانک انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کو ان فالو کر دیا تھا، جس کے بعد جوڑے کے درمیان...
اسلام ٹائمز: جو لوگ زمانے کے تقاضوں کے مطابق اپنی خود مختار عقل کی روشنی میں آئی اے کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، وہ نہ صرف آئی اے کی طاقت سے فائدہ اٹھائیں گے بلکہ اس سے آگے رہیں گے، اپنے فیصلے خود کریں گے اور سماجی ترقی میں فعال کردار ادا کریں گے۔ جہاں بھی نصاب تعلیم، خود مختار عقل یعنی عشق کے مطابق ہوگا تو وہاں آئی اے کے عصر میں بھی انسان آزاد، بیدار اور خود مختار رہے گا اور اس کی سوچنے، سوال کرنے اور دلیل پر مبنی فیصلے کرنے کی صلاحیت زندہ رہے گی۔ اس کے برعکس جو زمانے کے ساتھ نہیں چلیں گے، وہ ہمیشہ کی طرح دوسروں کے غلام اور محتاج رہیں...
سیاسی، معاشی استحکام سے ملک کی سمت درست ہوئی، اتحادیوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا، شہباز شریف: 27ویں ترمیم پر تعاون حکومتی، اتحادی سینیٹرز کا شکریہ
اسلام آباد (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں تعاون پر حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اتحادی جماعتوں نے قومی سوچ کا مظاہرہ کیا ، سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی، ترقی و خوشحالی کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب میں کیا۔ وزیراعظم نے حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کا خیر مقدم کیا اور 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل میں ان کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے...
تنزانیہ: افریقا کے مشرقی ملک تنزانیا میں متنازع صدارتی انتخابات کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد1 ہزار سے تجاوز کر گئیں ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین نے دارالسلام ائرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق ملک کے تمام شاہ راہوں پر بسوں، پیٹرول پمپس اور پولیس اسٹیشنز کو بھی آگ لگا دی گئی اور متعدد پولنگ مراکز تباہ کر دیے گئے ہیں۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ تنزانیا کی اپوزیشن جماعت کے ترجمان کے مطابق دارالسلام میں 500 اور موانزا میں 400 سے زائد افراد تاحال ہلاک ہو چکے ہیں۔
صدر کو تا حیات استثنیٰ دینا آئینی جمہوری،سیاسی اعتبار سے شرمناک، اپوزیشن مسترد کرے حکمران آئین کا حلیہ بگاڑنے پر تلے بیٹھے ہیں،امیر جماعت اسلامی کا ایکس پر اظہار خیال امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے 27ویں ترمیم پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم ہولناک اور ملک کے لئے تباہ کن ہے۔ اس ترمیم میں صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنیٰ اور محاسبہ کے نظام کے خاتمہ کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن اسے کلیتاً مسترد کرے۔ عوامی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم دینی، آئینی، جمہوری،سماجی و سیاسی اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے، اور...
ایک دوسرے کیلئے احترام اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے،پختونوں کو بھائی سمجھتے ہیں انصاف اور آل ڈمپر ایسوسی ایشن کے دو مختلف وفودکی چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ سے ملاقات مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد سے انصاف ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن اور آل ٹرک ڈمپر اونر ایسوسی ایشن کے مشترکہ وفد نے حاجی یوسف اور آغا میاں جان کی قیادت میں آفاق احمد کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں کراچی گرینڈ الائنس کے سربراہ اسلم خان بھی موجود تھے ۔ وفد کے سربراہ نے آفاق احمد سے کہا کہ ہمیں حادثات میں انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی انسان جان بوجھ کر چیونٹی بھی نہیں مارتا انسان...
ریاض احمدچودھری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بات کی ہے اور انہیں پاکستان کے ساتھ جنگ سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات واشنگٹن کے اوول آفس میں دیوالی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔تقریب میں بھارتی نژاد افراد کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔جوہری طاقت رکھنے والے بھارت اور پاکستان کے درمیان 10 مئی کو ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک نے خشکی، فضا اور سمندر میں تمام فوجی کارروائیاں روکنے پر اتفاق کیا، یہ جنگ بندی صدر ٹرمپ کے اعلان کے تحت ہوئی تھی جس میں دونوں ممالک نے اس بات کا عہد کیا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے27 ویں ترمیم پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترمیم ہولناک اور ملک کے لیے تباہ کن ہے، اس ترمیم میں صدر پاکستان کے لیے تاحیات استثنا اور محاسبہ کے نظام کے خاتمے کی جو تفصیلات سامنے آرہی ہیں وہ ہولناک ہیں، اپوزیشن اسے کلیتاً مسترد کرے۔ عوامی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پراپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ27 ویں ترمیم دینی، آئینی، جمہوری، سماجی و سیاسی اعتبار سے غلط اور شرمناک ہے اور یہ نظام انصاف پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ قوم انگشت بدنداں ہے کہ پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مشرقی انڈیا میں ایک معروف علاقائی رہنما کو اس بیان پر شدید تنقید کا سامنا ہے کہ طالبات کو رات کے وقت باہر نہیں نکلنا چاہیے۔یہ واقعہ جمعے کو مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ سے تقریباً 170 کلومیٹر دور درگاپور میں پیش آیا۔پڑوسی ریاست اڑیسہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ اپنے ایک دوست کے ساتھ باہر گئی تھی جب اسے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پرنشانہ بنایا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر اس جرم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔اتوار کو واقعے پر بات کرتے ہوئے ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ لڑکیوں کو رات کے وقت ’باہر جانے کی اجازت نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لیاری سے بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 5ملز مان معاذ،عرفان اللہ شاہ، عبدالغفور عرف لال،کریم اور بلال کو گر فتا رکر لیاہے۔ملزمان کے قبضے سے نقلی پسٹل،چوری شدہ موٹر سائیکل اور بھتے کی پرچیاں برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان رینجرزکے مطابق دوران تفتیش ملزمان معاذ،عرفان اللہ شاہ اور عبدالغفور عرف لال نے اعتراف کیاکہ وہ لیاری گینگ واربلال پپوگروپ کے لیے بھتہ وصولی کا کام کرتے تھے۔ ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ شیر شاہ کے گوداموں اور لیاری کے مختلف علاقوں میں تاجروں اور دکانداروں سے بھتہ وصولی میں ملوث ہیںجبکہ ملزمان کریم اور بلال کراچی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امن معاہدوں اور عالمی سفارتی کوششوں کے باوجود، مشرقِ وسطیٰ کی فضا اب بھی بارود کے بادلوں سے اٹی ہوئی ہے۔ غزہ میں انسانی المیہ شدت اختیار کر چکا ہے، خان یونس اور رفح کے اطراف مذاکرات، لاشوں کے تبادلے اور ہتھیار ڈالنے کی خبریں ایک نئے دور کے آغاز یا انجام کا عندیہ دے رہی ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا یہ سب کچھ واقعی امن کا پیش خیمہ ہے یا ایک نئے تصادم کی تمہید؟ اس تنازعے کی تازہ لہر میں جہاں آبدیدہ مناظر اور زخم ِ انسانی روزِ روشن کی مانند واضح ہو رہے ہیں، وہیں عالمی جغرافیائی سیاست کے نئے متوازی انعکاسات بھی نمودار ہو رہے ہیں۔ غزّہ کی زمینی حقیقت، بین الاقوامی...
رپورٹس میں بتایا گیا کہ محمد بن سلمان بالکل واضح ہیں کہ وہ مستقبل قریب میں اسرائیل کے ساتھ کسی ایسے ممکنہ تعلقات پر اسوقت تک حق میں نہیں ہیں، جب تک فلسطینی ریاست کے قیام پر کوئی مصدقہ قدم نہیں اٹھایا جاتا۔ امریکی تھنک ٹینک کے ماہر پینیکوف کا خیال ہے کہ محمد بن سلمان متوقع طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کیساتھ بات چیت کے دوران ایک خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مزید واضح انداز میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ امریکا سے قبل ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوؤں کی بنیاد پر خطے میں بڑے بھونچال کی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، تاہم سعودی...
’ نیوکلیئر توازن عالمی سلامتی کا ایک اہم جزو ‘، روس نے اپنے ایٹمی تجربات کو امریکی اقدام سے مشروط کر دیا
کریملن کے ترجمان دمیتری پسکوف نے کہا ہے کہ روس بین الاقوامی معاہدوں کے تحت نیوکلیئر ٹیسٹ پر پابندی کی اپنی ذمہ داری کو نہیں توڑے گا، تاہم اگر دیگر ممالک پابندی توڑیں تو روس بھی ٹیسٹ دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیوکلیئر ٹیسٹ کے امریکی اعلان پر روس کا سخت ردِعمل، جوابی تیاریوں کا آغاز یہ بیان پسکوف نے اس تنازع کے بعد دیا جس کی بنیاد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر مبنی تھی کہ پینٹاگون نیوکلیئر ٹیسٹ دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کرے۔ ٹرمپ نے روس اور چین پر ’خفیہ‘ نیوکلیئر ٹیسٹ کرنے کا الزام عائد کیا، جسے دونوں ممالک مسترد کر چکے ہیں۔ صدر ولادیمیر پوتن نے بھی روس کی بین الاقوامی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ بھارت دس سالہ دفاعی معاہدے کی خبر جہاں پاکستانی حکومت اور پاکستانیوں کے لئے مخصوص پس منظر میں الارمنگ ہے، وہیں اس نے بہت سے سوالات اور خدشات کو جنم دیا ہے۔ان سوالات کے جوابات اور اس معاہدے کے پاکستان’ چین اور خطے پر اثرات تو وقت کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے آنے اور اس پر عمل درآمد کے بعد واضح ہوں گے۔لیکن اس وقت پاکستانیوں کے ذہن میں ایک تاثر عام ہے کہ ٹرمپ نے اپنے مخصوص مائنڈ سیٹ اور مزاج کے مطابق انڈیا کے ساتھ یہ معاہدہ کرکے پاکستان کے ساتھ ’ہاتھ کر دیا ہے‘۔ ہماری قیادت کو زبانی تعریفیں کر کے اور انڈیا کے 7 طیارے گرنے کا بار بار تذکرہ کرکے خوش...
اسلام آباد: دفترِ خارجہ پاکستان نے استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کے اختتام پر باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں افغانستان کی جانب سے دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ مذاکرات کا تیسرا دور 7 نومبر کو استنبول میں مکمل ہوا، اور پاکستان نے ترکیے اور قطر کی ثالثی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تاہم، ترجمان کے مطابق افغان حکومت نے طے شدہ وعدوں کے باوجود پاکستان مخالف دہشتگرد گروہوں کے خلاف کوئی مؤثر اقدام نہیں کیا۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 سال کے دوران افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد...
سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشت گرد حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا، طالبان حکومت نے وعدوں کے باوجود کوئی عملی اقدام نہیں کیا۔ پاکستان نے چار سال صبر و تحمل کا مظاہرہ کرکے جوابی کارروائی سے گریز کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق پاکستان، افغانستان کے درمیان استنبول میں جاری مزاکرات مکمل ہوگئے، مذاکرات کا تیسرا دور ترکی اور قطر کی ثالثی میں 7 نومبر کو اختتام پذیر ہوا۔ پاکستان نے ترکی اور قطر کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ طالبان حکومت نے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات سے انکار کیا، افغان وفد نے مذاکرات میں اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرسوں کا تیل برصغیر کی دیسی روایات میں ہمیشہ سے خاص اہمیت رکھتا ہے، یہ نہ صرف کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ صحت، خوبصورتی اور گھریلو علاج میں بھی انتہائی مؤثر مانا جاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق سرسوں کے تیل میں وٹامن ای، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو جسم کو اندرونی اور بیرونی طور پر مضبوط بناتے ہیں۔غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرسوں کے تیل میں ایسے اجزا موجود ہیں جو دل کے لیے مفید ہیں، خون میں کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں اور شریانوں کو بند ہونے سے بچاتے ہیں۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے بلڈ پریشر قابو میں رہتا ہے اور دل کے امراض...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے اپنا ذہن تبدیل کر لیا ہے، میں سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں تقریب کے دوران شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک مخصوص طبقہ آپ سمیت ملک کے حقیقی ہیروز کے خلاف منفی مہم چلاتا ہے، حالانکہ آپ وہ شخصیت ہیں جو ہمیشہ اپنے ملک اور اس کے ہیروز کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر مجھے ان لوگوں کی باتوں کی پرواہ ہوتی تو میں کبھی کوئی بات نہ کرتا، سوشل میڈیا پر جھوٹ بول کر لائیکس یا ویوز حاصل...
فلپائن میں تباہ کن سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ (مقامی نام ’اُوان‘) کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے مشرقی اور شمالی علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آج شب مرکزی جزیرے لوزون کے صوبہ اورورا میں ٹکرانے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ’فنگ وونگ‘ اتوار کو شدت اختیار کرتے ہوئے سپر طوفان میں تبدیل ہو گیا، جو اب 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں اور 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ پیدا کر رہا ہے۔ فلپائنی محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی حصوں میں خطرے کے انتباہی سگنلز جاری کر دیے ہیں۔ جنوبی مشرقی لوزون کے علاقوں،...
ویب ڈیسک:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے اپنا ذہن تبدیل کرلیا ہے، میں سیاست سے دور رہنا چاہتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں تقریب کے دوران شاہد آفریدی سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ایک مخصوص طبقہ آپ سمیت ملک کے حقیقی ہیروز کے خلاف منفی مہم چلاتا ہے، حالانکہ آپ وہ شخصیت ہیں جو ہمیشہ اپنے ملک اور اس کے ہیروز کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا سوال کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ اگر مجھے ان لوگوں کی باتوں کی پرواہ ہوتی...
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب سچائی دبائی جا رہی ہے اور مظلوموں کی آوازیں خاموش کی جا رہی ہیں، ماہرین کی اصولی مداخلت، احتساب اور انصاف کے لیے ایک روشن مینار کی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (KIIR) کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی منظم پامالیوں، ریاستی جبر اور شہری املاک کی غیر قانونی مسماری کی جرات مندانہ اور غیر جانبدارانہ چھان بین پر اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے ایک بیان میں اس سلسلے میں نہایت باریک بینی سے تیار کردہ اور مستندد رپورٹ پر اقوامِ متحدہ کے...
کریم آباد شہر کا معاشی حب ‘ ضلع وسطی کا تجارتی مرکز ‘ سندھ حکومت نے انڈر پاس کے نام پر تباہ کر دیا‘ منعم ظفر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کریم آباد انڈر پا س کی تعمیر میں مسلسل تاخیر کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات اور کریم آباد سے وابستہ ہزاروں دکانداروں کا کاروبار شدید متاثر ہونے کے حوالے سے بڑی تعداد میں دکانداروںکے ساتھ کریم آباد انڈر پاس پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کریم آباد شہر کا ایک بڑا معاشی حب اور ضلع وسطی کا تجارتی مرکز ہے جسے سندھ حکومت کی نا اہلی و ناقص منصوبہ بندی نے کریم آباد انڈر پاس کے نام پر تباہ اور بدترین صورتحال سے دوچار کر دیا ہے ، یہاں بازارفیصل ، مینابازار ،عدیل مارکیٹ ، بنی سعد مارکیٹ ، ،میمن مرکز ،اسپتالوں ،کئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ‘انقرہ(صباح نیوز+مانیٹر نگ ڈ یسک )فلسطینی مزاحمتی تنظیم کی جانب اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کی حوالگی کا سلسلہ جاری ہے۔حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی۔ اسرائیلی فوج نے بھی لاش ملنے کی تصدیق کردی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاش کو شناخت کے لیے فارنزک انسٹیٹیوٹ منتقل کردیا گیا، لاش کی شناخت ہونے کے بعد گھر والوں سے رابطہ کیا جائے گا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے پاس 28 یرغمالیوں کی لاشیں موجود تھیں جن میں سے 23 لاشیں حوالے کی جاچکی ہیں، اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حماس کے پاس اب بھی 5 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں۔دوسری جانب حماس کا کہنا ہے دیگر یرغمالیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پینے کے پانی کی طویل بندش کے خلاف مکی شاہ کے رہائشی افراد سڑکوں پر نکل آئے شاہراہ کو دونوں اطراف سے بلاک کر احتجاج کیا۔ مشتعل مظاہرین میں خواتین، بچے اور بزرگ بڑی تعداد میں شریک تھے جنہوں نے واٹر سپلائی حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔احتجاج کے باعث دونوں اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر بند ہو گئیں، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی روز سے علاقے میں پانی نہیں آ رہا، مگر انتظامیہ نے تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا۔علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کی فراہمی فوری بحال کی جائے، بصورتِ دیگر احتجاج...
لائنز ایریا میں سیوریج اور پانی کی لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث علاقے کی سڑکیں کئی ماہ سے زیر آب ہیں، علاقہ مکینوں کو آنے اور جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اپنے ایک تبصرے میں صیہونی اسٹریٹجک ماہر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے لبنان میں نشانہ بنانے والے اہداف کی فہرست تیار کر لی ہے۔ جن میں جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب الله کے ٹھکانے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی اخبار "معاریو" کے اسٹریٹجک ماہر "آوی اشکنازی" نے خبر دی کہ صیہونی رژیم، لبنان پر حملے کے بہت قریب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان میں نشانہ بنانے والے اہداف کی فہرست تیار کر لی ہے۔ جن میں جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب الله کے ٹھکانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بیروت کی بلند عمارتیں، درہ لبنان اور دریائے لیطانیہ بھی صیہونی اہداف میں شامل ہیں۔ آوی اشکنازی کے مطابق، لبنان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات،...
افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات کے نتائج پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی امارتِ افغانستان ترکی اور قطر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اور ثالثی کی۔ Clarification on the outcomes of the Istanbul meetingThe Islamic Emirate of Afghanistan once again thanks the Republic of Turkey and the State of Qatar — the two brotherly countries — for hosting and mediating the talks between Afghanistan and Pakistan in Istanbul.8/1 — Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) November 8, 2025 ذبیح اللہ مجاہد نے ’ایکس‘ پر اپنے سلسلہ وار پیغامات میں کہا کہ اسلامی امارت اپنے اصولی مؤقف پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی عدالت عظمیٰ نے جمعہ کو بھارتی تیز گیندباز محمد شامی کی بیوی حسین جہاں کی سرزنش کی۔ عدالت نے کرکٹر کی اہلیہ سے پوچھا کہ کیا 4 لاکھ روپے کی رقم کافی نہیں؟۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ شامی کی اہلیہ شادی کے بعد سے بے روزگار ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے کرکٹر محمد شامی سے ان کی بیوی کی طرف سے دائر درخواست پر جواب طلب کیا جس میں انہیں اور ان کی نابالغ بیٹی کو دیے جانے والے عبوری مینٹیننس الائونس میں اضافہ کی درخواست کی گئی تھی۔یہ معاملہ جسٹس منوج مشرا اور اجل بھویان کی بنچ کے سامنے آیا۔ سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کے وکیل سے پوچھا کہ شامی...
سینئر رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ صدر کے وہی اختیارات ہیں، ان میں کوئی کمی نہیں ہو رہی، کسی کی خواہش ہوسکتی ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں، سب قیاس آرائیاں ہیں، پارلیمنٹ کے مفاد کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ نومبر اور دسمبر کے مہینے نہایت اہم ثابت ہوں گے، ان دو مہینوں میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، چاہے وہ بڑا ہو یا چھوٹا واقعہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کی نئی پیشگوئیاں سامنے آگئیں۔ منظور حسین وسان نے کہا نے کہا کہ صرف فضول باتیں...
ایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز پیرس(آئی پی ایس )امریکا نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، جو دونوں ممالک کے تنازع کو کسی اور خطے تک لے جانے کی تازہ کوشش ہو سکتی تھی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ انقلابی گارڈز کی خصوصی القدس فورس نے پچھلے سال کے آخر میں اس سازش کا آغاز کیا اور اسے اس سال ناکام بنا دیا گیا ہے۔امریکی اہلکار نے کہا کہ سازش کو ناکام بنا...
آرمینیا سے جنگ میں کامیابی پر یوم فتح کی 5ویں سالگرہ کے موقع پر باکو میں شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں آذر صدر صدر ایلہام علیئوف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک ہوئے۔؎ یاد رہے کہ کارا باغ کا بیشتر علاقہ، جو تقریباً 3 دہائیوں سے آرمینیا کے قبضے میں تھا، آذربائیجان نے 2020 کی 44 روزہ جنگ میں آزاد کرایا تھا۔ یہ جنگ روس کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے پر ختم ہوئی، جس نے آرمینیا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی راہ بھی ہموار کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کی فتح کشمیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خون انسانی جسم کا سب سے اہم نظام ہے جو دل سے لے کر دماغ، پٹھوں، جلد اور ہر عضو تک زندگی کی علامت آکسیجن اور غذائی اجزا پہنچاتا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق اگر خون کے اس بہاؤ میں ذرا سا بھی خلل پیدا ہو جائے تو پورا جسم متاثر ہوتا ہے۔ انسان کی 60 ہزار میل طویل شریانوں کا یہ جال اگر کسی مقام پر تنگ، بند یا کمزور ہو جائے تو خون کی روانی گھٹ جاتی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف جسمانی مسائل اور خطرناک امراض جنم لے سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ خون کی گردش متاثر ہونے پر جسم خود چند نمایاں اشارے دیتا ہے، جنہیں پہچاننا اور وقت پر علاج کروانا ضروری...
قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ طاہر زمان نے ہاکی ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش جانے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق طاہر زمان اختلافات کی وجہ سے مزید ذمہ داری نہیں نبھانا چاہتے، طاہر زمان نے عہدے سے الگ ہونے کیلئے قریبی لوگوں سے مشاورت بھی کی ہے، محمد عثمان کو ہیڈ کوچ کے مینیجر کی ذمہ داری ملنے کا امکان، طاہر زمان کے دو کھلاڑیوں کے انتخاب پر پی ایچ ایف سے اختلافات ہوئے۔دو کھلاڑیوں نے ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد کیمپ میں رپورٹ کی، اختلافات برقرار رہے اور طاہر زمان نے استعفی دیا تو پرو لیگ سے قبل پی ایچ ایف غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، طاہر زمان کل ٹیم کے...
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27 ویں ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے شہر باکو سے بذریعہ ویڈیو لنک وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں خواجہ آصف، بلال اظہر کیانی، رانا تنویر، رانا مبشر، عون چوہدری ، ڈاکٹر شہزرہ منصب، ریاض حسین پیر زادہ، قیصر احمد شیخ ، ملک رشید احمد شریک ہیں۔ اس کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ 27 ویں ترمیم پر کابینہ کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ اٹارنی جنرل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستانی معیشت کے لیے ایک جانب بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر نے وقتی سہارا فراہم کیا ہے، تو دوسری طرف بڑھتا ہوا تجارتی خسارہ ماہرین کے نزدیک خطرے کی نئی گھنٹی بجا رہا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2025 کے دوران بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے وطن عزیز میں 3.42 ارب ڈالرز کی ترسیلات بھیجیں، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں تقریباً 11.9 فیصد زیادہ ہیں۔ یہ اضافہ وقتی طور پر زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کا اشارہ ضرور دیتا ہے، لیکن بڑھتی ہوئی درآمدات اور سکڑتی برآمدات نے حکومت کے لیے ایک نیا چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال...
بابا گورو نانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کرتار پور راہداری میں شروع ہو گئیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری کرتار پور پہنچ رہے ہیں، براستہ واہگہ آج 2 ہزار یاتری کرتار پور پہنچیں گے، یاتری دو روز کرتار پور میں قیام کے بعد 10 نومبر کو ایمن آباد روانہ ہوں گے جہاں مزید مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی۔یاتریوں کی جانب سے بھارت میں ایک مرتبہ پھر کرتار پور راہداری کو مکمل طور پر کھولنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بغیر روک ٹوک دربار صاحب تک رسائی حاصل کر سکیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق تقریبات کے دوران سکیورٹی، رہائش، میڈیکل اور لنگر کے...
قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے اسکول آف اکنامکس کے پروفیسر ڈاکٹر انور شاہ نے ایک نہایت قابلِ قدر اور انسان دوست اقدام کا آغاز کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایسے طلبا جو مالی مشکلات کے باعث یونیورسٹی کیفے سے کھانا خریدنے کے قابل نہیں ہوتے، وہاں مفت کھانا حاصل کر سکتے ہیں۔ طلبا کی مالی مشکلات وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر انور شاہ نے بتایا کہ قائداعظم یونیورسٹی میں ملک کے مختلف اور دور دراز علاقوں سے طلبا آتے ہیں، جن میں سے بیشتر کوٹہ سسٹم کے تحت داخلہ لیتے ہیں۔ اسلام آباد میں رہائش اور دیگر اخراجات برداشت کرنا ان کے لیے خاصا مشکل ہوتا ہے۔ مہینے کے کچھ دن گزرنے کے بعد، کئی طلبا پیسے...
ویب ڈیسک:امریکی ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن نے انتباہ جاری کیا ہے جس میں عوامی جگہوں پر لگے یو ایس بی چارجرز کے استعمال سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس انتباہ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز ایسے چارجنگ پورٹس میں چھیڑ چھاڑ کرکے صارفین کے فونز سے ڈیٹا چرا سکتے ہیں یا ان میں میل ویئر (Malware) انسٹال کر سکتے ہیں۔ ایک ایسا طریقہ ہے جس میں متاثرہ یو ایس بی پورٹ کے ذریعے فون کو چارج کرتے وقت ڈیٹا چوری کیا جاتا ہے یا نقصان دہ سافٹ ویئر منتقل کیا جاتا ہے۔ چونکہ یو ایس بی کیبل ایک ہی وقت میں بجلی اور ڈیٹا دونوں منتقل کرتی ہے، اس لیے ہیکرز اس کنکشن کا غلط استعمال کر...
کراچی: اوورسیز پاکستانیوں نے اکتوبر 2025 میں 3.42 ارب ڈالرز وطن بھیجے جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 11.9 فیصدزائد ہیں، اضافے نے پاکستان کے کمزور بیرونی کھاتوں کو وقتی سہارا دیا ہے، تاہم بڑھتی درآمدات کے باعث تجارتی خسارہ خطرناک حد تک بڑھ کر 12.6 ارب ڈالر تک پہنچ چکاہے۔ اسٹیٹ بینک کے جاری عبوری اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2025-26 کی پہلی چار ماہ (جولائی تااکتوبر) میں مجموعی ترسیلات 12.96 ارب ڈالرز رہیں،جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے 11.85 ارب ڈالرزکے مقابلے میں 9.3 فیصدزیادہ ہیں۔سعودی عرب سب سے بڑاذریعہ رہا،جہاں سے اکتوبر میں 820.9 ملین ڈالرز موصول ہوئے،جو ماہانہ لحاظ سے 9.3 فیصداور سالانہ بنیاد پر 7.1فیصدزیادہ ہیں۔ متحدہ عرب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق کتوں کو ریلوے اسٹیشنز، بس اسٹینڈز اور عوامی مقامات سے ہٹا کر مخصوص شیلٹرز میں رکھا جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں 5 کروڑ 25 لاکھ آوارہ کتے موجود ہیں، جن میں سے 8 لاکھ مختلف پناہ گاہوں میں رکھے گئے ہیں۔ صرف بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 10 لاکھ سے زائد آوارہ کتے پائے جاتے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کے اعلیٰ فوجی عہدیدار نے خبردار کیا ہے کہ روس کے پاس کسی بھی وقت ناٹو کے علاقے پر محدود حملہ کرنے کی صلاحیت موجود ہے، تاہم کارروائی کا فیصلہ مغربی اتحادیوں کے ردِعمل پر منحصر ہو گا۔ لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر سولفرانک نے انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ روس کی موجودہ صلاحیتوں اور جنگی طاقت کو دیکھیں تو فورا ناٹو کے علاقے پر حملہ شروع کر سکتا ہے۔ روس اس وقت یوکرین میں بری طرح مصروف ہے اس لیے بڑے حملے کا امکان نہیں۔ جرمنی کے مشترکہ آپریشنز کمانڈ کے سربراہ اور دفاعی منصوبہ بندی کی نگرانی کرنے والے سولفرانک نے کہا کہ اگر روس نے اپنے اسلحہ سازی کے منصوبے جاری رکھے،...
نواب شاہ : ڈپٹی کمشنر بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کی کارکردگی اوراہداف کا جائزہ لے رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی احساس پناہ گاہ کے دورے کے موقع پرمکینوں سے مصافحہ کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
اپنے ایک بیان میں اسرائیلی فوج کے سربراہ نے فوج کو حکم دیا کہ جتنا جلدی ہوسکے، غزہ میں موجود تمام سرنگوں پر حملے کرکے انہیں تباہ کر دیا جائے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے دعویٰ کیا کہ سرنگوں میں انکے خلاف خفیہ سرگرمیاں چل رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے آرمی چیف نے فوج کو غزہ میں تمام سرنگوں کو فوری طور پر تباہ کرنے کا حکم دیدیا۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اپنے ایک بیان میں فوج کو حکم دیا کہ جتنا جلدی ہوسکے، غزہ میں موجود تمام سرنگوں پر حملے کرکے انہیں تباہ کر دیا جائے۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے دعویٰ کیا کہ سرنگوں میں ان کے خلاف...
سہیل آفریدی کا مساجد بارے بیان قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، طاہر اشرفی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 November, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے قابلِ افسوس اور پاکستان کے تشخص کے خلاف قرار دیا ہے۔لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے مساجد سے متعلق جو گفتگو کی وہ نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ پاکستان کے قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے، پاک فوج پر اس طرح کی الزام تراشی بھارت نے بھی نہیں کی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج مساجد و مدارس کی محافظ...
لندن:(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن پہنچنے کے بعد ایوان فیلڈ ہاؤس میں قیام پذیر ہیں۔ مریم نواز نے صبح فیملی کے ہمراہ پارک لین پر واک کی اور بعد ازاں بچوں کے ساتھ مقامی ریسٹورنٹ میں ناشتہ کیا، اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی اُن کے ہمراہ تھیں۔ دوسری جانب مریم نواز آج ایون فیلڈ ہاؤس سے برازیل کے لیے روانہ ہو گئیں، وہ برازیل میں کوپ 30 کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ خیال رہے کوپ 30 میں مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی اُن کے ہمراہ ہیں، کانفرنس کے بعد وہ لندن واپس آئیں گی اور یہاں مختصر قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماضی میں اسمارٹ فون صارفین کو مشورہ دیا جاتا تھا کہ وہ اپنے موبائل کو رات بھر چارجنگ پر نہ لگائیں، ورنہ بیٹری کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تاہم جدید دور کے اسمارٹ فونز میں ایسے حفاظتی سسٹمز شامل کیے جاچکے ہیں جو اوور چارجنگ سے بیٹری کو محفوظ رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب فون کو طویل وقت تک چارجنگ پر لگائے رکھنا نقصان دہ نہیں سمجھا جاتا۔جدید ڈیوائسز اسمارٹ چارجنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہوتی ہیں جو بیٹری مکمل چارج ہونے کے بعد بجلی کا بہاؤ روک دیتی ہیں۔ اس کے باوجود ماہرین کا کہنا ہے کہ فون کو ہمیشہ گھنٹوں چارجنگ پر لگائے رکھنے سے بیٹری پر دباؤ اور حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے، جو...
مولانا طاہر اشرفی(فائل فوٹو)۔ چئیرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے بیان کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مساجد کے حوالہ سے جو گفتگو کی وہ قابلِ افسوس ہے، سہیل آفریدی کا بیان نہ صرف قابل مذمت بلکہ پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش ہے۔ مولانا طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاک فوج مساجد و مدارس کی محافظ ہے جو کہ کبھی بھی غیر محفوظ نہیں ہوں گے، پی ٹی آئی کے لوگوں کو اس طرح کی بات پر وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کو عقل و شعور دینا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفت میں اِس انتہا تک نہ جائیں جس سے ملک،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ افغانستان سے ہونے والی سرحدی کشیدگی کے معاملے پر پاکستان نے اپنے شواہد پر مبنی مطالبات ترکیے میں موجود ثالثوں کے حوالے کردیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کا مؤقف بالکل صاف اور مصنفانہ ہے، اور اس وقت مذاکرات استنبول میں جاری ہیں۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں طاہر اندرابی نے بتایا کہ استنبول میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری علی اسد گیلانی کر رہے ہیں جبکہ ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک بھی مذاکراتی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد نے ثالثوں کے ساتھ اپنی “لوجیکل معلومات” اور شواہد شیئر کیے ہیں، جس پر ثالث افغان طالبان کے...
چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے قابلِ افسوس اور پاکستان کے تشخص کے خلاف قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایک حوالدار 3 ججوں کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے، سہیل آفریدی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مساجد سے متعلق جو گفتگو کی وہ نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ پاکستان کے قومی وقار کو مجروح کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج پر اس طرح کی الزام تراشی بھارت نے بھی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج مساجد و مدارس کی محافظ ہے اور ان کی اساس ایمان، تقویٰ اور جہاد...
اسلام آباد: ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری افغان طالبان سے مذاکرات کے دوران پاکستان کی جانب سے شواہد پر مبنی مطالبات ثالثوں کے حوالے کر دیے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کی جانب سے مذاکراتی وفد کی سربراہی قومی سلامتی کے مشیر عاصم ملک کر رہے ہیں جبکہ ایڈیشنل فارن سیکریٹری بھی وفد کا حصہ ہیں۔ ہمارا مذاکراتی وفد استنبول میں موجود ہے تاہم مذاکرات کی تکمیل تک تبصرہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ استنبول میں پاکستانی مذاکراتی وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کی ہیں، یہ معلومات مصنفانہ ہیں اور فتنۃ الخوارج سے متعلق ہیں۔ ہمارے مطالبات نہایت سادہ، واضح، منصفانہ اور شواہد پر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ثالث افغان طالبان کے ساتھ ہمارے مطالبات پر نکتہ بہ نکتہ بات چیت کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ استنبول میں پاکستانی مذاکراتی وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کی ہیں، یہ معلومات منصفانہ ہیں اور فتنہ الخوارج سے متعلق ہیں، ہمارے مطالبات نہایت سادہ، واضح، منصفانہ اور شواہد پر مبنی ہیں۔طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ میں ڈینگی وائرس نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 4 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد رواں سال صوبے میں ڈینگی سے اموات کی مجموعی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ روز صوبے بھر میں ایک ہزار 192 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں کراچی میں 642 اور حیدرآباد میں 550 متاثرین شامل ہیں۔ اس طرح رواں سال کے دوران سندھ میں ڈینگی کے 10 ہزار 502 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں 227 جبکہ نجی اسپتالوں میں 212 مریض زیر علاج ہیں، کراچی میں ڈینگی کے لیے 257 سرکاری اور 195...
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی سے متعلق ایک نیا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ معروف آرتھوپیڈک سرجن اور تجزیہ نگار ڈاکٹر عمر عادل نے دعویٰ کیا ہے کہ دورانِ حراست ڈکی بھائی پر جسمانی تشدد کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی کمر پر نیل پڑ گئے۔ ڈاکٹر عمر عادل نے یہ انکشاف صحافی ارشاد بھٹی کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈکی بھائی نے اپنی والدہ اور اہلیہ کے سامنے کسی دباؤ کے باعث یہ ظاہر نہیں ہونے دیا کہ ان کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔ سعد الرحمان المعروف ڈکی بھای ۔۔ میں اس شخص کا سب سے بڑا ناقد تھااور شاید رہونگا جب تک فیملی وی لاگنگ کے نام...
آسٹریلیا کے معروف کرکٹر عثمان خواجہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انھیں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ So cuteآسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ اور اُسکی بیٹیاں pic.twitter.com/Z2zQ35uOPH — Taha (@Iam_Taha22) November 5, 2025 ویڈیو میں عثمان خواجہ اپنی ننھی بیٹیوں کو نہایت محبت بھرے انداز میں نماز پڑھاتے نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، جبکہ کئی افراد نے اسے اسلامی اقدار اور خاندانی تربیت کی خوبصورت مثال قرار دیا ہے۔ عثمان خواجہ کی دو بیٹیاں ہیں، عائشہ راحیل اور عائلہ فوزیہ۔ کرکٹر کی اہلیہ ریچل خواجہ بھی سوشل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پنجاب میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 177 مدارس اور 330 مساجد کو مرحلہ وار تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے حوالے کرنے پر صوبائی حکومت اور تنظیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق ناظمِ اعلیٰ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان، صاحبزادہ عبدالمصطفیٰ ہزاروی نے ایک میمورنڈم کے ذریعے حکومتِ پنجاب کو یقین دہانی کرائی ہے کہ تنظیم صوبے میں ان مدارس کا انتظام و انصرام سنبھالتے ہوئے طے شدہ شرائط کی مکمل پاسداری کرے گی۔معاہدے کی شرائط میں کہا گیا ہے کہ تمام مدارس قومی سلامتی، ملکی استحکام اور معاشرتی امن کے پابند ہوں گے۔ مدارس کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ میں کسی مشکوک یا شرپسند شخص کے لیے کوئی جگہ نہیں ہوگی،...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ حامد رضا سے بات ہوئی تھی ان کی گرفتاری نہیں ہوئی۔ بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حامد رضا نے خود کو سرینڈر کیا ہے، یہ ان کی اپنی مرضی اور فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حامد رضا کا ایک ہی کیس ہے ان پر جو الزام لگایا ہے وہ بے بنیاد ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ملاقات ہوگی، تیمارداری بھی ہوگی تو اچھی خبریں آئیں گی۔
معروف بھارتی فلم ساز انوراگ کشیپ نے آخرکار اس سوال پر خاموشی توڑ دی کہ بالی ووڈ کا اصل بادشاہ کون ہے؟ شاہ رخ خان، سلمان خان یا عامر خان؟ ایک انٹرویو میں گینگز آف واسے پور کے ڈائریکٹر نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ انوراگ کشیپ نے کہا کہ شاہ رخ خان سب سے زیادہ مقبول ہیں، پھر سلمان اور اس کے بعد عامر جبکہ عامر خان سب سے محنتی اور سمجھ دار ہیں۔ انہوں نے تینوں خانز کے منفرد انداز اور خوبیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر ایک نے اپنی محنت اور شناخت سے بالی ووڈ میں ایک منفرد مقام بنایا ہے۔ انوراگ کشیپ کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر فوری طور پر توجہ حاصل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قدرت نے دنیا میں کئی ایسے جاندار پیدا کیے ہیں جو اپنی بقا کے لیے حیرت انگیز طریقے اختیار کرتے ہیں۔افریقا میں پایا جانے والا ایک مینڈک اپنی نوعیت کا بالکل منفرد ہے۔ اسے عام طور پر وولورین مینڈک کہا جاتا ہے ۔ یہ نام مشہور فلمی کردار ایکس مین کے وولورین سے لیا گیا ہے، جو اپنی ہڈیوں سے نکلنے والے پنجوں سے دشمن پر حملہ کرتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس مینڈک کی صلاحیت بھی کچھ ایسی ہی ہے۔سائنسی طور پر Trichobatrachus robustus کہلانے والا یہ مینڈک وسطی افریقا کے گھنے بارانی جنگلات، خصوصاً کیمرون، کانگو، نائیجیریا اور ایکویٹوریل گینی کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔اس مینڈک کی خاصیت یہ ہے کہ یہ خطرہ...
" میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے" ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان
کراچی (ویب ڈیسک) ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان نے کہا ہے کہ آج کی دنیا اتنی شفاف ہے کہ بھارت اپنی ناکامی چھپا نہیں سکتا، میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو، اور سفارتکاری کامیاب ہو لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے۔ ایکسپریس کے مطابق کراچی میں دو روزہ فیوچ سمٹ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ نے کہا کہ دشمن نے بھی اپنے سبق سیکھ لیے ہوں گے، اور بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔ لہٰذا ہمیں تیار رہنا چاہیے، تیاری میں ہی امن اور خوشحالی ہے، اب وقت ہے کہ فوج، بحریہ، اور...
کراچی: ایئرچیف مارشل (ریٹائرڈ) سہیل امان نے کہا ہے کہ آج کی دنیا اتنی شفاف ہے کہ بھارت اپنی ناکامی چھپا نہیں سکتا، میری دلی دعا ہے کہ کبھی جنگ نہ ہو، اور سفارتکاری کامیاب ہو لیکن اگر جنگ ہوئی، تو وہ تباہ کن ہوگی، اور طویل چلے گی، ہوسکتا ہے کوئی مصالحت کار بھی نہ بیچ میں پڑے۔ نٹ شیل کے تحت کراچی میں دو روزہ فیوچ سمٹ کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاک فضائیہ کے سابق سربراہ نے کہا کہ دشمن نے بھی اپنے سبق سیکھ لیے ہوں گے، اور بدلہ لینے کی کوشش کرے گا۔ لہٰذا ہمیں تیار رہنا چاہیے، تیاری میں ہی امن اور خوشحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ...