2025-05-13@02:09:00 GMT
تلاش کی گنتی: 13560
«مئی کے مہینے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، پاکستان جواب میں بھارتی کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی...
کراچی: کراچی کی خواجہ سرا برادری نے بھارت کے خلاف جمعرات کو کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا اور مودی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواجہ سرا کمیونٹی نے بندیا رانا کی قیادت میں مسلح افواج کی مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کیا۔ خواجہ سراؤں نے قومی پرچم اٹھارکھا تھا، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ وطن عزیز کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہیں۔ اس موقع پر جیا فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر خواجہ سرا بندیا رانا نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب پر پاکستانی افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کا مودی صرف ڈرون حملوں پر اتر آیا ہے، بھارتی فوج سرحد پار...
سٹی42: راولپنڈی سٹی میں انڈیا کے بھیجے ہوئے ڈرون کو گرایا گیا تو اس کے ٹکڑے فوڈ سٹریٹ میں ایک شہری کو لگے ۔ اللہ پاک نے اس شہری کی شہادت کو قبول فرما لیا۔ پاکستان کے مختلف علاقوں میں داخل ہونے والے بھارتی ڈرونز کو گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان آرمی کے ترجمان جنرل احمد شریف کے مطابق پاکستان کی سرحد پار کرنے والا ہر ڈرون گرایا جا رہا ہے، ایک بھی ڈرون کو کچھ نقصان کرنے کا موقع نہین دیا گھیا۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان پاکستان کے دوسرے کئی شہروں کی طرح راولپنڈی میں آج تین علاقوں میں اندیا کے ڈرون گرائے گئے۔ راولپنڈی صدر میں رومی روڈ کے علاقے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں، دشمن کے کسی بھی حملے کا جلد بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا شہروں اور آبادیوں پر ڈرون حملے کرنا بزدلی ہے، یہ اقدام بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا موثر اور منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ کامران خان ٹیسوری اہلِ خانہ کے ہمراہ لاہور میں موجود ہیں۔
ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی...
ویب ڈیسک : پاکستان نے لاہور ائرڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا جھوٹا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی دعوے کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ساختہ ڈرونز سے لاہور ایئرڈیفنس سسٹم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، بھارت نے تنازع کو بند گلی میں پہنچا دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر حملہ کرنا یقینی ہوتا جارہاہے۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی گنجائش کم ہی ہے، بھارتی ڈرون حملے سے پاکستان کی فوجی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کی گنجائش نہیں رہی ۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان

بھارت ڈرون حملوں کے ذریعے دراصل پاکستان کو گھیرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن ۔۔۔ دفاعی ماہر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کیے گئے جنہیں مسلح افواج نے کامیابی سے ناکام بنادیا۔ تھنک ٹینک آئی ٹی سی ٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور دفاعی امور کے ماہر فاران جعفری کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ان ڈرونز کے ذریعے دراصل پاکستان کو "دانہ" ڈالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا " بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود، تاحال پاکستانی عسکری حلقوں میں یہی عمومی رائے نظر آتی ہے کہ پاکستان بھارت کے بچھائے گئے جال میں نہیں پھنسے گا، اور بدلہ اپنے منتخب کردہ وقت اور مقام پر لے گا۔" پاک بھارت کشیدگی، بھارتی میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری...
بیجنگ : اطلاعات کے مطابق، حال ہی میں فلپائن اور امریکہ کی “شانہ بشانہ” مشترکہ فوجی مشق کے دوران چین کا شین ڈونگ ایئرکرافٹ کیریئر فلپائن کے شمال میں علاقائی پانیوں میں نظر آیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ فلپائن اور امریکہ کی فوجی مشق کا جواب ہو سکتا ہے یا پھر فلپائن کی پٹرولنگ کشتی کے ہوانگ یان جزیرے کے پانیوں میں داخلے کا ردعمل ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، فلپائن کی بحریہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ فلپائن کی فوج اور تائیوان کے درمیان مشترکہ فوجی مشق صرف ایک قدم دور ہے۔ چین کی وزارت دفاع کے ترجمان چانگ شیاؤ گانگ نے اس حوالے سے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین کے شین...
بیجنگ :روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ روس کے سرکاری دورے اور عظیم محب وطن جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچے ۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ دوسری عالمی جنگ میں فاشزم کے خلاف فتح کی یاد مناتے ہوئے، چینی صدر کے اس دورے کا اہم مقصد پوری دنیا کو ایک واضح پیغام دینا ہے: 80 سال قبل، چین، سوویت یونین اور دنیا کی دیگر انصاف پسند قوتوں نے مل کر مغرور فاشسٹ طاقتوں کے سروں کو کچلا تھا۔ آج 80 سال بعد، خود پسندی، بالادستی اور دھونس کے رویے سنگین خطرات پیدا کر رہے ہیں، اور انسانیت ایک بار...
ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران، چینی صدر سوویت یونین کی حب الوطنی کی عظیم جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ شی جن پھنگ کا خصوصی طیارہ روسی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اس کی حفاظت کے لیے ٹیک آف کیا۔ ہوائی اڈے پر روس کی جانب سے شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شی جن پھنگ نے اپنے ابتدائی خطاب میں چینی حکومت اور عوام کی جانب سے روسی حکومت اور عوام کے لیے مخلصانہ مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی...
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ نے “امن کی مشعل،ٹائمز کا نیا باب – جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی مزاحمتی جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر چین روس ثقافتی تبادلے کی سرگرمی” کو ایک مبارکبادی پیغام بھیجا ۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 80 سال قبل چینی عوام اور روسی عوام نے مشترکہ طور پر عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح میں انمٹ تاریخی کردار ادا کیا، ایک ناقابل تقسیم عظیم دوستی قائم کی اور دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطحی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھی۔ آج، 80 سال بعد، چین اور روس کے تعلقات مسلسل نئی قوت حاصل کر رہے ہیں اور مضبوط...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے دفاتر کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے دفاتر میں رابطہ ہو چکا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن کام کر رہی ہے۔اس سے پہلے ترک میڈیا کو انٹرویو میں بھی اسحاق ڈار نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔ 25 اسرائیلی ساختہ بھارتی ڈرون گرانے کے باوجود سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرمجعلی نوٹیفیکشن میں ڈی ایچ...
انسانی صحت کے لیے وٹامن بی 12 کی اہمیت سے تو سب ہی واقف ہوں گے لیکن جسم میں اس کی سطح کن نباتاتی غذاؤں سے بڑھائی جا سکتی ہے یہ شاید سب لوگ نہیں جانتے ہوں گے جس پر ہم اس رپورٹ میں روشنی ڈالیں گے۔ وٹامن بی 12 کے فوائد پہلے آتے ہیں وٹامن بی 12 کے فوائد کی جانب تو یہ وٹامن اعصابی افعال، خون کے سرخ خلیات کی تشکیل اور ڈی این اے کی ترکیب میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کون سی غذائیں پرسکون نیند لاسکتی ہیں؟ لہٰذا ہم یہاں 8 نباتاتی غذاؤں کا تذکرہ کریں گے جن کے ذریعے وٹامن بی 12 کی مناسب سطح حاصل کی جا سکتی ہے۔ فورٹیفائیڈ ناشتے...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)پاکستان میں فضائی آپریشن موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث متاثر ہو رہا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق کچھ روٹس کو احتیاطا محدود کر دیا جاتا ہے جس سے کی وجہ سے پروازیں متاثر ہوتی ہیں اور روٹس کی عارضی بندش ملک کی ایئرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی حفاظت کیلیے کی جاتی ہے۔(جاری ہے) پی آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ مسافروں سے درخواست ہے معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ایئرلائن کے عملے سے تعاون کریں۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق مسافروں کی سہولت کیلیے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر فلائٹ شیڈول کے بارے میں انہیں آگاہ بھی کیا جا...
اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے بیلاروس میں روزگار کے مواقع سے متعلق حکومت کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کی۔ اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سے پوچھا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے کتنی نوکریاں دستیاب ہیں، جس پر انہوں نے بتایا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے انڈسٹری، زراعت، ہاؤسنگ اور نان اسکولز سمیت 1 لاکھ 98 ہزار اسامیاں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیلاروس میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کو روسی زبان سکھائی جا رہی ہے۔...
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں عاطف خان کی درخواست ضمانت پر طرفین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ نادیہ حسین عدالت میں پیش ہوئیں۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر فیصل خان نے دلائل میں کہا کہ عاطف خان نجی کمپنی کاسی ای او اور تمام معاملات کا انچارج تھا۔ ملزم بطورسی ای او کمپنی کے تمام معاملات کا کسٹوڈین تھا۔ وہ کمپنی کا اکاونٹ ذاتی استعمال میں نہیں لاسکتا تھا۔ انہوں نے...
لاہور :پنجاب بھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر صوبائی وزیر تعلیم نے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں دو دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت جمعہ 9 مئی اور ہفتہ 10 مئی کو تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی۔ وزیر تعلیم پنجاب کے مطابق یہ اقدام طلبہ، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ مزید کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے اتوار 11 مئی تک بند رہیں گے جبکہ پیر 12 مئی سے تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔صوبائی...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہ دیا گیا تو مریم نواز بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکیں گی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے روکے جانے پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عدالت نے مجھے توہین عدالت کے کیس میں ملاقات کی اجازت دی ہے، اگر ملنے نہیں دیا جاتا تو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں صوبے کے سارے کام چھوڑ کر ملاقات کے لیے آیا ہوں۔ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ مجھے عمران خان...
بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستان کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ بھارتی جارحیت کا جواب دے رہے ہیں جب کہ بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرون سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام نے افواجِ پاکستان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، گھوٹکی کے عوام نے افواجِ پاکستان کے ساتھ ہر محاذ پر شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔ افواجِ پاکستان نے بھارت کے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، ہیروپ ڈرونز کو افواج پاکستان نے کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا پاکستانی عوام کا جوش و جذبہ...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے باعث پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں 2 دن کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت جنگی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے اتوار 11 مئی تک بند کردیئے گئے ہیں، اس حوالے سے وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 2 دن کے لیے بند رہیں گے، موجودہ حالات کے پیش نظر تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چھٹیوں کے احکامات تمام سکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کے لیے ہیں، 12 مئی سے تدریسی عمل لکا...
بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاکستانی سکھ کمیونٹی نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سکھ شہری نے کہا کہ میں مودی سرکار کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہماری عوام مسلح افوا ج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وقت آنے پر ہم اپنی افواج کے ساتھ مل کر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے شہری نے گانا گا کر پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ گرونانک کی پاک دھرتی سے ہمیں بہت پیار ہے۔
اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایل او سی پر بھارت کا پورا بریگیڈ ہیڈکوارٹرز تباہ کردیا، 40 سے 50 بھارتی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، پاکستان نے پچیس ڈرونز تباہ کیے ہیں جن میں سے کچھ جام کرکے اور کچھ کو ہٹ کرکے تباہ کیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اپوزیشن کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ ان کی وجہ سے دنیا کو پیغام گیا کہ ہم ایک ہیں، دشمن نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، بھارت جسے رافیل طیاروں پر بڑا ناز تھا کہ پتا نہیں پاکستان کا کیا کردیں گے مگر جس ارادے سے پاکستان کی طرف دیکھ رہے...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف ایک اور خطرناک سازش بے نقاب ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی حکومت نے خود بھارتی پنجاب پر حملہ کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے تاکہ اس کا الزام پاکستان پر لگا کر عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کیا جا سکے۔ اس مجوزہ فالس فلیگ آپریشن (مودی سرکار کی سازش) کا مقصد بھارتی سکھوں کی ہمدردی اور حمایت حاصل کرنا ہے، جو پہلے ہی پاکستان کے حق میں بیانات دے چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب کے سکھوں نے پاکستان کے خلاف مودی کا ساتھ دینے سے انکار کیا تھا۔ سکھ برادری پاکستانی پنجاب کو مقدس سرزمین مانتی ہے اور وہ پاکستان پر حملے کے حق میں نہیں...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاکستان ایئر ڈیفنس سسٹم مضبوط قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اس نے بھارت کے زیر استعمال دنیا میں پہلی مرتبہ اسرائیلی ساختہ ڈرون کو مار گرایا ہے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گرائے جانے والا ڈرون اسرائیلی ساختہ Heron MK 2 ہے جو 35 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑتا ہے اس ڈرون کو انٹی ائیرکرافٹ گن سے ٹارگٹ نہیں کیا جا سکتا اس کا انجن برطانوی کمپنی UAV Engines LTD بناتی ہیں.(جاری ہے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ افواج پاکستان کی سافٹ کل( تکنیکی ) اور ہارڈ کل( ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ...
بھارتی حکام نے 27 اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے، جبکہ 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ پاک فوج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 3 رافیل طیارے، ایک سُخوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا۔ اس کے علاوہ بھارتی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اس جوابی کارروائی کے خدشے...
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بھارت کشیدگی کے پس منظر میں پاکستانی فنکاروں کے خلاف ایک بار پھر آواز بلند ہونے لگی ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن (AISWA) نے معروف پاکستانی اداکاروں ماہرہ خان اور فواد خان کے مبینہ ’بھارت مخالف‘ بیانات پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے دونوں فنکاروں پر تنقید کی بوچھاڑ کر دی ہے۔ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ پریس ریلیز میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان نے بھارتی فوجی کارروائی کو ”بزدلانہ اقدام“ قرار دیا جبکہ فواد خان پر الزام ہے کہ انہوں نے دہشت گردی کی مذمت کرنے کے بجائے متنازع بیانیہ اختیار کیا جو مبینہ طور پر بھارت کے...
پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کو اس وقت شدید دھچکا پہنچا ہے جب ٹیم کے مستقل کپتان اور اسٹار بلے باز بابراعظم ایک اہم میچ سے باہر ہو گئے اطلاعات کے مطابق راولپنڈی میں کراچی کنگز کے خلاف شیڈول اہم میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران بابراعظم کو گیند لگنے سے چوٹ آئی، جس کے بعد ان کی صحت سے متعلق تشویش بڑھ گئی ہے میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بابراعظم کی انجری کی نوعیت سنجیدہ ہو سکتی ہے اور اسی بنیاد پر ان کی نہ صرف اگلے میچ میں بلکہ ممکنہ طور پر پورے ایونٹ کے باقی میچز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے اگر ان کی چوٹ سنگین ثابت ہوئی تو...
لاہور کے بعد گجرانوالہ، گجرات، چکوال اور گھوٹکی میں بھی بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔زرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے لاہور میں والٹن کے علاقے میں اہم سکیورٹی ادارے کے دفتر کو ڈرون کی مدد سے اڑانے کی ناکام کوشش کی گئی، ڈرون کو قریب آتے دیکھ کر سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کی۔ 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا، ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرا دیا گیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا، تاہم عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ لاہور کے بعد گجرانوالہ، گجرات،...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا، اسے حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی اور بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اور لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری اور افسران کے بہترین علاج کی ہدایت کی، متعلقہ علاقوں میں انتظامی...
اسلام آباد(ااوصاف نیوز)پاک بھارت جنگ،مودی کا اپنے ہی پنجاب پر حملہ کرکے الزام پاکستان پر لگانے کا منصوبہ بے نقاب پاکستان کیخلاف جارحیت پر بھارتی فوج کو پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے منہ کی کھانا پڑی.بھارتی جارحیت سے پہلے بھی بھارتی پنجاب کے سکھوں نے پاکستان کیخلاف مودی کاساتھ نہ دینے کا اعلان کیا تھا. بھارتی سکھ پاکستانی پنجاب کی سرزمین کو مقدس مانتے ہیں، مودی کو پاکستان کے لاہور اور سیالکوٹ پر حملے کیلئے بھارتی سکھوں کی حمایت چاہئے، مودی بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ آپریشن کروا کر الزام پاکستان پر لگائے گا،.. مودی بھارتی پنجاب میں فالس فلیگ آپریشن کروا کر الزام پاکستان پر لگائے گا، مودی کی اس سازش کا مقصد بھارتی سکھوں کی حمایت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا اور ہم نے ایل او سی پر دشمن کے 40 سے 50 فوجیوں کو ہلاک کیا جو بہت بڑی کامیابی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بزدل بھارت نے تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، اس نے دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی رافیل کی شکل میں استعمال کی، بھارت کو بہت غرور و ناز تھا وہ خاک میں مل چکا ہے، پاکستان قوم ہر موقع ہر اکٹھی ہو جاتی ہے، یہ پانچ انگلیاں مل کر زور دار مکا ثابت ہوتی ہیں، یہ بھارتی جہاز نہیں گرے...
سٹی42: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک جعلی سکیورٹی ایڈوائزری نے شہریوں میں بے چینی پیدا کر دی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ واہگہ بارڈر اور اس کے اطراف میں سکیورٹی خدشات لاحق ہیں تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے ان افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے وضاحت جاری کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق واہگہ بارڈر یا اس سے ملحقہ علاقوں جن میں ڈی ایچ اے فیز 8، عسکری 11، پیراگون سٹی اور گرین سٹی شامل ہیں ان میں کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی...
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارت میں خوف وہراس پھیل گیا،بھارت کی مشرقی ریاست پنجا ب کے ضلع امرتسر کے نواحی گاوں جیتھووال میں جمعرات کے روز ایک میزائل کا مشتبہ حصہ ملنے پر شدید خوف و ہراس پھیل گیا.(جاری ہے) مقامی افراد نے میزائل کے اس حصے کو کھیتوں میں پڑا ہوا دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ میزائل کا یہ ٹکڑا بھارتی میزائل کا ہے یا پاکستانی امرتسر دیہی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس منیندر سنگھ کے مطابق علاقے میں کسی دھماکے یا زمین پر میزائل ٹکرانے کے شواہد نہیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) پاکستان اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میںبھارت کے میزائل حملوں کے ایک دن بعد بھارت کی سرحدی ریاست راجستھان اور پنجاب کو الرٹ موڈ میں رکھا گیا ہے۔ حکام نے تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارت کے زیر انتظام متنازعہ خطہ جموں و کشمیر میں حالات پہلے سے ہی کشیدہ ہیں، جہاں فی الوقت فورسز کی نقل و حرکت میں زبردست اضافہ دیھکا جا رہا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی کشیدگی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ اس دوران مودی حکومت نے جمعرات...
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مانسہرہ سمیت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں ہیں۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق مانسہرہ کے تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے، اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلوں کی بیرونی لائٹس اور چھتوں کی لائٹس بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیے گئے ہیں،طلبہ، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی غیر ضروری سرگرمی سے گریز کریں۔ مزید...

بھارت بیانیہ کی جنگ میں ناکام ہو چکا ہے، اب اپنی خفت مٹانے کے لئے ان مینڈ ڈرونز سے حملہ کیا:عطاء اللہ
بھارت نے اپنی خفت اور شرمندگی مٹانے کے لئے unmanned ڈرونز بھیجنے شروع کئے۔ ان کے پائلٹ اب شاید کہتے ہوں گے کہ ہم کیوں جائیں مار کھانے کے لئے، آپ نے تو کہا تھا کہ سپیریئر ٹیکنالوجی ہے، بات جہاز کی نہیں ہوتی بات جہاز اڑانے والے کی ہوتی ہے کہ اس میں کتنی ہمت اور کتنا حوصلہ ہے، عطاء جب وہ ڈر گئے اور اپنے جہاز اور پائلٹس نہ بھیج سکے کیونکہ ہم نے ان کے پانچ جہاز اور سات ڈرونز بھی گرائے تھے جس رات انہوں نے ریفائل سے حملہ کیا، ہم نے ان کے 25 ڈرونز گرائے، کچھ ڈرونز کو سافٹ ہٹ اور کچھ ڈرونز کو اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے ہارڈ ہٹ سے گرایا...

پاک بھارت کشیدگی:بینک ڈالروں کے اخراج پر نظررکھیں‘ ڈالر کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے. اسٹیٹ بنک
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں سے کہا ہے کہ وہ ڈالر کے اخراج پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ بڑھتے ہوئے تنازع سے ڈالر کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے رپورٹ کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی خریداری میں کوئی تیزی نہیں دیکھی گئی نہ ہی طلب میں اضافہ ہوا ہے.(جاری ہے) ایک کرنسی ڈیلر کے مطابق پاکستان میں ترسیلات زر کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ بھارتی ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے آتا ہے بالخصوص مشرق وسطیٰ میں بھارتی کمپنیوں کے ذریعے پاکستانی شہری رقوم بھیجتے ہیں مکمل جنگ کی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت تنازع ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مکمل جنگ کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہیں،...
افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ایک بار پھر خاک میں ملا دیا۔ پاکستان کی سافٹ کل (تکنیکی) اور ہارڈ کل (ہتھیاری) صلاحیتوں کی بدولت اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو مؤثر انداز میں مار گرایا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر ایک بزدلانہ حملہ کیا جس میں پاک افواج کی بروقت اور شدید جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے 5 جدید لڑاکا طیارے، متعدد ڈرونز اور کئی سرحدی پوسٹیں تباہ ہوئیں جبکہ بھارتی افواج کو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ اس شرمندگی اور ہزیمت کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کے ذریعے پاکستان پر...
چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی—فائل فوٹو چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا ہے کہ اگر نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے قریب آبادی کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ ہماری فوج نے فوری جوابی کارروائی کی، اس پروجیکٹ میں کوئی غیرملکی اسٹاف موجود نہیں ہے، نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ٹیکنیکل ماہرین کام کر رہے ہیں۔ ممکنہ بھارتی حملہ‘ وادی نیلم میں گزشتہ رات بلیک آؤٹ رہا مظفر آباد پاک بھارت کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر کی......
فوٹو بشکریہ جیو نیوز بھارت کی جانب سے پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پاک فوج نے ملک کے مختلف شہروں میں بھارت کی جانب سے ہونے والے ڈرونز حملوں کو ناکارہ بنا دیا اور جوابی کارروائی اب بھی جاری ہے۔لاہور لاہور کے علاقےوالٹن میں 3 ڈرونز کو مار گرایا اور ان ڈرون حملوں میں 4 افسران زخمی بھی ہوئے ہیں۔لاہور کے علاقے برکی اور والٹن میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔والٹن کے علاقےمیں سائرن کی آوازیں بھی سنی گئیں۔گوجرانوالہگوجرانوالہ میں پاک فوج نے 2 ڈرونز کو ناکارہ بنایا اور دونوں کا ملبہ بھی مل گیا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ پر بھارت...
راولپنڈی(اوصاف نیوز)افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے ۔ بھارت کے 6/7 مئی کے بزدلانہ حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے ۔افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور اسکے تمام عزائم کو...
راولپنڈی: پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرائے جانے والے 25 بھارتی ڈرونز اسرائیلی ساختہ نکلے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ بھارت کے 6 مئی کی شب بزدلانہ حملہ میں 5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بھوکلاہٹ کی نشانی ہے۔ جبکہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا...
ویٹی کن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا (پوپ) کے انتخاب کے لیے بدھ کو ہونے والی پہلی خفیہ ووٹنگ ناکام ہو گئی، جس کا اشارہ سسٹین چیپل کی چمنی سے نکلنے والے کالے دھوئیں سے ملا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کانکلیو میں شریک 133 کارڈینلز نے بند کمرے میں ووٹنگ کی، تاہم کوئی بھی امیدوار دو تہائی اکثریت حاصل نہ کر سکا۔ پوپ کے انتخاب کے لیے کم از کم 89 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ہزاروں کیتھولک عقیدت مند سینٹ پیٹرز اسکوائر میں جمع تھے تاکہ چمنی سے نکلنے والے دھوئیں کا انتظار کریں۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے بعد نمودار ہونے والے کالے دھوئیں نے ظاہر کر دیا کہ پہلے دن نیا پوپ منتخب نہیں ہو...
(گزشتہ سے پیوستہ) مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لیے عالم اسلام کے ممتاز سکالر اور مدبر جناب علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی کی قیادت میں بین الاقوامی القدس انسٹیٹیوٹ کے نام سے ایک ادارہ بیروت میں قائم کیا گیا اس کے تاسیسی اجتماع میں بھی پروفیسر صاحب اور جناب قاضی حسین احمد صاحب کے ساتھ ہمیں بھی شرکت اور اس ادارے کے بورڈ اف ٹرسٹیز کے اولین ممبران میں شامل ہونے کا موقع ملا اس ادارے کی وساطت سے جہاں مسئلہ فلسطین اور القدس کے ساتھ وابستگی ہمارے لیے اعزاز تھا وہیں اس کی ہر کانفرنس اور اجلاس میں شرکاء کو مسئلہ کشمیر پر بریف کرنا اور حالات سے اگاہی کرنا یہ ایک ایسا نادر موقع ہمیں فراہم ہوا...

بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاک فوج کا دندان شکن جواب: دشمن کے5 جدید طیارے، ڈرونز اور متعدد پوسٹیں تباہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کے بزدلانہ حملے پر پاک فوج کا دندان شکن جواب: دشمن کے5 جدید طیارے، ڈرونز اور متعدد پوسٹیں تباہ،پاکستانی بھرپور جواب سے بھارت گھبراہٹ اور بھوکھلاہٹ کا شکار، سیکورٹی ذرائع بھارت ہزیمت پر ہزیمت اٹھانے لگا جب کہ بھارت نے 6/7 مئی کی رات کو پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا جس پر پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 جدید جنگی طیارے، ڈرونز اورمتعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی بھرپور جواب سے بھارت گھبراہٹ اور بھوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستانی بھرپور جواب سے بھارتی فضائیہ خوف میں مبتلا اور شدید کنفیوژن کا شکار ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فضائیہ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے 6/7 مئی کے بزدلانہ حملہ میں5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے،یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے،پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ...
دختر یاسین ملک نے کہا کہ رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔ اسلام ٹائمز۔ اسیر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے بھارتی جارحیت کے باعث کشمیر میں شہید دو مساجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دختر یاسین ملک نے کہا کہ رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔ رضیہ سلطان نے کہا کہ نریندرا مودی جو کہ گجرات کے مسلمانوں کے قاتل کے طور پر مشہور ہے اس نے مساجد پر حملہ کیا، کوٹلی اور مظفرآباد میں دو شہید مساجد کو ہم تعمیر کریں گے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف...
دختر یاسین ملک نے کہا کہ رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔ اسلام ٹائمز۔ اسیر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے بھارتی جارحیت کے باعث کشمیر میں شہید دو مساجد تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دختر یاسین ملک نے کہا کہ رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔ رضیہ سلطان نے کہا کہ نریندرا مودی جو کہ گجرات کے مسلمانوں کے قاتل کے طور پر مشہور ہے اس نے مساجد پر حملہ کیا، کوٹلی اور مظفرآباد میں دو شہید مساجد کو ہم تعمیر کریں گے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف...
---فائل فوٹو بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری آج دوسرے روز بھی بند ہے ۔ دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بھارتی یاتری بارڈر ٹرمینل پر نہیں آیا جس کے باعث آج راہداری کے ذریعے کوئی بھی بھارتی سکھ یاتری یہاں نہیں پہنچا۔ پاک بھارت کشیدگی، آج بھی کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہےپاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال... دربار کے ذرائع نے بتایا ہے کہ راہداری آج بند ہے، بھارت نے کوئی یاتری بھیجا نہ ہم نے گیٹ کھولے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کب تک راہدی بند رہے گی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی فوڈ اسڑیٹ کے قریب پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی ڈرون مار گرائے جانے کے بعد جائے وقوعہ کے گرد قناعتیں لگادی گئیں تاکہ جانی نقصان سے بچا جاسکے۔ سیکیورٹی ادارے اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں چیکنگ میں مصروف ہیں جبکہ کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام گیٹ بند کردیے گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ بھارتی صحافی آگ میں گھی ڈالنے لگے واضح رہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں شام 8 بجے مدمقابل آئیں گی۔ قبل ازیں سیکیورٹی فورسز نے گجرانوالہ، لاہور، گھوٹکی اور کراچی کے علاقے ملیر میں ڈرونز مار گرائے ہیں۔
راولپنڈی: اسیر کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی بیٹی رضیہ سلطان نے بھارتی جارحیت کے باعث کشمیر میں شہید دو مساجد تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا۔ دختر یاسین ملک نے کہا کہ رضیہ سلطان فاونڈیشن شہید مساجد کو دوبارہ تعمیر کرے گی، ہم کشمیری کسی سے نہیں ڈرتے۔ رضیہ سلطان نے کہا کہ نریندرا مودی جو کہ گجرات اور مسلمانوں کے قاتل کے طور پر مشہور ہے اس نے مساجد پر حملہ کیا، کوٹلی اور مظفرآباد میں دو شہید مساجد کو ہم تعمیر کریں گے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے تھے جس میں زیادہ تر مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی حملوں کے نتیجے میں...
گلوکار و اداکار علی ظفر نے لاہور میں دھماکے سنے جانے کی اطلاع اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’ہم نے ابھی اپنے گھر سے دھماکوں کی آوازیں سنی ہیں۔اُن لوگوں سے جو جنگ کے نعرے لگا رہے ہیں، تشدد کا جشن منا رہے ہیں، اور مزید تصادم کو ہوا دے رہے ہیں کیا آپ واقعی سمجھتے ہیں کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ کا مطلب کیا ہو سکتا ہے؟‘ علی ظفر نے کہا کہ ’یہ کوئی فلم نہیں ہے۔ جنگ تباہی ہے۔ معصوم جانیں، بچے، خاندان اس کی قیمت چکاتے ہیں۔ دنیا کو جاگنا ہوگا۔ ہمیں امن چاہیے، دکھاوا نہیں۔ہر جان قیمتی ہے۔ ہر قوم کو تحفظ کا حق حاصل ہے۔‘ اداکار...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے لیفٹنٹ احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب کو بھارت نے پاکستان میں ہیروپ ڈرونز بھیجے جن میں سے 12 ڈرونز کو ملک کے مختلف علاقوں میں گرایا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے قریب ایک فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ بھی ہوا جس میں فوج کے 4 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فوجی سازوسامان کو نقصان پہنچا جبکہ سندھ کے علاقے میانو میں ڈرون حملے میں ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: لاہورمیں فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ ہوا، انڈیا کی طرف سے ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے،جنہیں...
پاک بھارت کشیدگی کے بعد جمعرات کی صبح سے پاکستان کے مختلف علاقوں سے ڈرون گرنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ انڈیا نے ایک بار پھر پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، اٹک، راولپنڈی، بہاولپور، میانو چھور اور کراچی کی جانب ڈرون بھیجے، جنہیں تباہ کر دیا گیا۔ پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اب تک 12 ڈرونز کو تباہ کر چکی ہے اور مختلف مقامات سے اب ان کا ملبہ جمع کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں ایک صارف نے ویڈیو شیئر کی جس میں لوگوں کا ہجوم گوٹکی سندھ میں نظر...
ایم سرور صدیقی اس نوجوان کا کہنا تھا امن کے لئے جنگ ناگزیر ہے۔ اس نے جو کہا سن کر ہر شخص حیران بلکہ پریشان ہوگیا کہ جنگ اور امن دونوںایک دوسرے کی ضدہیں پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ امن کے لئے جنگ ناگزیر ہو۔ ایک بوڑھے نے اس کی بات سن کر بڑی متانت سے استفسارکیا ” میاں صاحبزادے تم جو کہہ رہے ہیں تمہیں اس کا ادراک ہے کیا؟ نوجوان نے مسکراکرکہا محترم میں جانتا ہوں میں نے کیا کہاہے؟ ”کیا وضاحت ہے۔۔ کیا دلیل ہے؟ بوڑھے نے ایک ہی سانس میں کئی سوال کرڈالے تم یہ کیسے کہہ سکتے ہو؟ ” محترم نوجوان نے سنجیدگی سے کہا کوئی مانے نہ مانے بعض مسائل کا حل بالآخر...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی ہے۔امریکی میڈیا کو دیے انٹرویو میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم امن پسند قوم ہیں لیکن ہم وقار کے ساتھ امن چاہتے ہیں، صدر ٹرمپ دیرینہ تنازعہ کشمیر حل کرائیں۔ مزید :
عابد چودھری: والٹن ایئرپورٹ کے قریب ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئی ہیں جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں بھی شہریوں کو خوفزدہ کر رہی ہیں۔ علاقہ مکینوں کے مطابق دھماکے رات گئے سنے گئے جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ دھماکوں کی نوعیت اور مقام کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو چکے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس اور دیگر ادارے جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی
بھارت ہزیمت پر ہزیمت اٹھانے لگا جب کہ بھارت نے 6/7 مئی کی رات کو پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا جس پر پاکستان نے فوری اور بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 جدید جنگی طیارے، ڈرونز اورمتعدد پوسٹیں تباہ کر دیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستانی بھرپور جواب سے بھارت گھبراہٹ اور بھوکھلاہٹ کا شکار ہے، پاکستانی بھرپور جواب سے بھارتی فضائیہ خوف میں مبتلا اور شدید کنفیوژن کا شکار ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی مؤثر کارروائی کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ ہوائی حملے سے کترا رہی ہے، بھارتی فضائیہ کی ہچکچاہٹ کے بعد 7/8 مئی کی رات سے بھارت اسرائیلی ساخت کے ہیراپ ڈرونز کو پاکستان بھیج کر ایک اور بزدلانہ کاروائی کر رہا ہے رہا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا۔ امریکی نیوز آؤٹ لیٹ ’سی این این‘ کو انٹرویو میں خواجہ آصف دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت تنازع ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہیں، ہم کشیدگی بڑھانا نہیں...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ مکمل جنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔(جاری ہے) غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹر ویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک بھارت تنازعہ ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔انہںنے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے...
ترن تارن کے ڈپٹی کمشنر نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع کے تمام اسکول 8 سے 11 مئی تک بند رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران جمعرات کو پنجاب کے چھ سرحدی اضلاع میں تمام اسکول بند رہے۔ حکام نے بتایا کہ فیروز پور، پٹھان کوٹ، فاضلکہ، امرتسر، گرداس پور اور ترن تارن اضلاع میں اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو بہانہ بناکر بدھ کی صبح بھارتی مسلح افواج کی طرف سے پاکستان پر میزائل حملے کئے جانے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ ترن تارن کے ڈپٹی کمشنر...
---فائل فوٹو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے کہا ہے کہ کراچی، لاہور، اسلام آباد، اور سیالکوٹ ایئرپورٹس آپریشنل وجوہات کے باعث آج شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان کے مطابق ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرمینل ون اور اولڈ ٹرمینل کراچی کی بھی فضائی حدود آج شام 6 بجے تک بند رہے گی۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے مسافر حضرات سے درخواست کی ہے کہ پروازوں سے متعلق اپنی ایئر لائنز سے رابط رکھیں۔ آئی جی پنجاب کا صوبے بھر میں سیکیورٹی بڑھانے کا حکمعثمان انور نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ ہے۔ یاد رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث کراچی،...
کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ پولیس کی نفری دھماکے کی جگہ پہنچ گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ واقعے کی جگہ سے کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آرپاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن حدید میں بھی کچھ دھاتی ٹکڑے ملے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں کی جانب سے اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری واقعے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کئے ہیں لہٰذا عالمی قوانین کے تحت پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ 2 طرفہ نہیں عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو 2 جوہری طاقتوں کے درمیان تنازع کے حل کےلئے مداخلت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس کے اقدامات کے لئے جوابدہ کیا جانا چاہئے تاکہ بھارت ہوش کے ناخن لے، غیر جانبدار تحقیقات سے ہم ایسا میکنزم بنانا چاہتے ہیں جو مستقبل میں ایسے دہشت گرد...
ہالی ووڈ اسٹار مائیکل پِٹ پر نیو یارک میں سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداکارے کے مطابق مشہور امریکی اداکار مائیکل پٹ، جنہیں "بورڈ واک ایمپائر" اور "ڈاسنز کریک" جیسے ٹی وی شوز میں ان کے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے، پر نیویارک سٹی میں اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے ساتھ جنسی زیادتی، گلا دبانے، اور جسمانی حملے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ گرینڈ جیوری کی جانب سے جاری اداکار پر عائد فردِ جرم کے مطابق، الزامات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مائیکل پٹ نے متاثرہ خاتون کو کنکریٹ بلاک اور لکڑی کے ٹکڑے سے بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ 44 سالہ اداکار...
امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اور برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان بہر صورت بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت بھارت کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا، بھارتی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے۔ رضوان سعید نے امریکی ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی، پاک فوج قومی مفاد میں بھارت کو جواب ضرور دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی جانب سے پہلگام...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ پاکستان میں جتنے بھی دہشتگردی کے واقعات ہوئے وہ بھارت نے کرائے،مودی سب سے بڑا دہشتگرد ہے انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر ہمیں اپنے اختلافات کو ختم کرنا ہوگا،پہلگام واقعہ میں پاکستان ملوث نہیں،پہلگام واقعہ بھارت نے خود کرایا، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ بھارت نے کرایا، ہمارے جوان وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ مودی سن لو میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش تو وہ تمہاری آنکھ ہی نکال دیں گے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاک فوج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔پاکستان کوکوئی...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ کو اپنی افواج کے بزدلانہ اقدام کے بعد پاکستانی حملے کا خوف ستانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالا گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کا میچ ممبئی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جوابی وار کے خوف سے پہلے ہی بھارت متعدد ایئرپورٹس بند کرچکا ہے جس کے باعث ممبئی انڈینز کی ٹیم چندی گڑھ میں پھنس گئی ہے۔ دھرم شالہ میں جمعرات کے روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کا میچ بھی شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں پہلے سے ہی شہر میں مقیم ہیں، بورڈ کو اس حوالے سے حکومتی ہدایات کا انتظار ہے۔ دوسری جانب گجرات کرکٹ ایسوسی...
’اللہ اکبر تیار ہیں ہم‘ قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا نیا جنگی ترانہ ریلیز WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) موجودہ کشیدہ علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر پاکستانی قوم کے جذبات کی عکاسی کرتا ایک نیا جنگی ترانہ ”اللہ اکبر۔۔ تیار ہیں ہم“ ریلیز کر دیا گیا۔ نغمہ میں شامل شاعری دل کو گرما دینے والی ہے، جبکہ سحر انگیز آواز نے سننے والوں کو جذبے، عزم اور فخر کے ایک نئے احساس سے روشناس کرایا ہے، اس ملی ترانے کے بول ’غالب ہیں، خدا کا وار ہیں ہم، لڑنے کیلئے تیار ہیں ہم‘، ہر پاکستانی کی زبان پر آ گئے ہیں۔ نغمے میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا کہ اُسے معلوم...
لاہور کے علاقے برکی اور والٹن میں دھماکے سنے جانے کے بعد لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ ریسکیو اور فائر ٹینڈر واقعے کی جگہ پہنچ گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے اطلاعات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب گوجرانوالہ میں ڈرون مار گرایا گیا جس کا ملبہ نواحی گاؤں ٹوکریاں کے قریب کھیتوں سے ملا۔ علاوہ ازیں چکوال میں ڈھمن کے علاقے میں دیوالیاں کے قریب گرنے والے ڈرون کا ملبہ پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ ادھر گھوٹکی میں داد لغاری تھانے کی حدود میں ڈرون گرا۔ ایس ایس پی گھوٹکی کے مطابق واقعے میں 2 کسان زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان میں سے ایک اسپتال میں چل بسا۔ Post Views: 6
امریکی حکومت نے یمن مین موجود حوثی گروپ کے مالی وسائل اور فنڈنگ نیٹ ورک سے متعلق معلومات فراہم کرنے پر 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے حوثی گروپ کے مالیاتی نظام میں خلل ڈالنے والی معلومات کے لیے 15 ملین ڈالر کے انعام کی پیشکش اپنے ’ریوارڈز فار جسٹس‘ پروگرام کے تحت کی ہے، جو محکمہ خارجہ کا انسداد دہشت گردی سے متعلق اہم پروگرام ہے اور اس کا مقصد دہشت گرد تنظیموں کے مالی ذرائع کو بے نقاب اور ختم کرنا ہے۔ محکمہ خارجہ کے مطابق حوثی گروپ نے تجارتی بحری جہازوں پر کئی حملوں سمیت انہیں ہائی جیک کرنے اور امریکی جہازوں پر اینٹی شپ میزائل داغنے کی کوشش کی ہیں۔...
اگر آپ نے ”اسکوئڈ گیم“،”ہیل باؤنڈ“ یا ”بلیک مرر“جیسی سنسنی خیز اور حیران کن کہانیوں والی سیریز دیکھی اور پسند کی ہیں، تو ”ایلس ان بارڈر لینڈ“ آپ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہے۔ یہ جاپانی سیریز ایک ایسی کہانی پر مبنی ہے جس میں مختلف لوگ اچانک ایک پراسرار اور خطرناک دنیا میں پھنس جاتے ہیں، جہاں انہیں زندہ رہنے کے لیے جان لیوا کھیل کھیلنے پڑتے ہیں۔ دلچسپ کہانی اور حیرت انگیز مناظر اس سیریز کی ہدایت کاری شنسوکے ساتو نے کی ہے، اور یہ ایک مشہور جاپانی مانگا پر مبنی ہے۔ کہانی ایک نوجوان گیمر کے گرد گھومتی ہے جو اپنے دوستوں کے ساتھ ایک الگ دنیا میں داخل ہو جاتا ہے۔ یہاں سے...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر رجب طیب اردوان سے رابطہ،بھارتی حملوں کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو بھارتی حملے کی تفصیلات بارے بتایا، وزیراعظم نے مشکل وقت میں ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر اظہار بھی تشکر کیا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں، ترکیہ کی خطے میں امن و استحکام کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں...
لاہور اور سیالکوٹ کی حدود میں متعدد فضائی روٹ کمرشل پروازوں کے لیے بند کر دیے گئے ہیں، نوٹم جاری کردیا گیا۔ لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے، لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں فضائی روٹس کمرشل طیاروں کی پروازوں کیلئے بند کئے گئے ہیں۔ سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بھی دوپہر 12 بجے تک بند رہے گا۔ Post Views: 3
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم چاہتے تو آبادی کو ہدف بناسکتے تھے لیکن ہم نے صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، ہم بھارت میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری مغربی سرحدوں پر بھارت کی پراکسیز بیٹھی ہیں، پاکستان بڑے پییمانے پر دہشتگردی کا شکار رہا ہے، بھارت کا کبھی نیپال، کبھی سری لنکا تو کبھی بنگلہ دیش کے ساتھ جھگڑا رہتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بھارت نے آج دن میں بھی کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پاکستان کو بھارت کا ادھار چکا دینا چاہیے، اس سلسلے میں ہم خود بھی کوئی ابتدا کرسکتے ہیں، بھارت کو جواب دینے کا ہمارے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی نیوز آؤٹ لیٹ ’سی این این‘ کو انٹرویو میں خواجہ آصف دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا، لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنازع ایک مکمل جنگ کی شکل اختیار کرسکتا ہے، بھارت نے بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی کرکے صورتحال مزید سنگین بنائی اور دہلی سرکار مسلسل کشیدگی بڑھارہی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک مکمل جنگ کے لیے بھرپور طریقے سے تیار ہیں، ہم کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے لیکن بھارت مسلسل ایسے اقدامات کر رہا ہے، جن سے تنازعات...
صوبہ پنجاب کے شہر گجرات کے علاقے ڈنگہ کے قریب کھیتوں میں ڈرون گرا ہے۔ پولیس کے مطابق ٹیمیں جائے وقوعہ پر موجود ہیں، ڈرون کا ملبہ اکٹھا کیا جارہا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ وہ ہوٹل پر بیٹھے کھانا کھارہے تھے کہ اچانک ایک دھماکا سنا جس کے بعد آسمان پر سرخ روشنی ہوگئی۔ دوسری جانب لاہور اور سیالکوٹ کے حدود میں متعدد فضائی روٹ کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید...
نئی دہلی / اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بھارتی حکام نے 25 اہم ائیرپورٹس کو 9 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے، جبکہ 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ پاک فوج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کے 3 رافیل طیارے، ایک سُخوئی، ایک مگ 29 اور...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے اپنے کالم میں انکشاف کیاہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے دشمن کے 6 طیارے مار گرائے جن میں سے دو جنگی طیارے پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم سے فائر کیئے گئے ایچ کیو نائن میزائلوں کا نشانہ بنے جبکہ 4 طیارے پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ڈاگ فائٹ کے دوران مارے۔ حامد میر کا اپنے کالم میں کہناتھا کہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان پر نہیں بلکہ اپنے آپ پر حملہ کیا ہے۔ حملے کے فوراً بعد بھارتی حکومت نے ایک اعلامیے میں دعویٰ کیا کہ اس نے پاکستان...
لاہور(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکام نے لاہور کی والٹن کنٹونمنٹ اور گردونواح میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ لاہور کے والٹن روڈ کے قریب متعدد دھماکوں کی آوازوں کے بعد کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے لاہور کے علاقے نصیر آباد میں بھارتی جاسوس ڈرون کو مار گرانے کی بھی تصدیق کی ہے۔ عینی شاہدین نے کم از کم دو سے تین دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی اور سرکاری اسکولوں کی بندش کے حوالے سے والدین کو کالز موصول ہوئی ہیں۔ شہر کے دیگر علاقوں میں...
بھارت کے پاکستان پر حملوں کے بعد پاکستان کی جوابی کاروائی کے خوف کے پیش نظر بھارت نے اپنے مختلف شہروں میں بلیک آوٹ کردیا۔ بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں رات کو مکمل بلیک آؤٹ کر دیا گیا۔ جس کے بعد شہر بھر میں بے یقینی اور تشویش کی فضا پیدا ہو گئی۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور لائٹیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بلیک آؤٹ کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں کی گئیں، تاہم بھارت میں سوشل میڈیا پر امرتسر اور مہاراشٹر میں دھماکوں کی اطلاعات پر مبنی پوسٹس کی بھرمار کی جارہی اور اس وقت یہ پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں۔ یاد...
اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے وقت پاکستانی اسٹارز کی خاموشی پر برہم ہو گئیں اور ان کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ نادیہ خان نے پاکستانی شوبز شخصیات اور معروف یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمارے ملک پر حملے کر رہا ہے لیکن ان بے شرم لوگوں کو اپنے فالوورز کی پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوبز شخصیات کو فکر ہو رہی ہے کہ ان کے ڈرامے بھارت میں بند کردیے جائیں گے ان کو یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ ہماری افواج سرحدوں پر ہماری حفاظت کے لیے مامور ہے وہ ہماری آنے والی نسلوں کی حفاظت کر رہے ہیں اور ہم ان کے...
خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان کی مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، صدر رجب طیب اردوان بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق بھارت مغربی سرحد پر دہشتگردوں کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کر رہا ہے، بھارت خیبر پختونخوا میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور عوام، دونوں سرحدوں پر بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کو حالیہ کارروائیوں کا...
ڈنمارک نے امیگریشن کے نئے ضوابط متعارف کرائے ہیں جو یورپی یونین اور یورپی اکنامک ایریا سے باہر ممالک کے بین الاقوامی طلبا پر براہ راست اثر انداز ہوتے ہیں، یہ طلبا ان اعلیٰ تعلیمی پروگراموں میں داخلہ لیتے ہیں جو سرکاری طور پر ریاست کی طرف سے تسلیم شدہ نہیں ہیں۔ رواں برس 2 مئی سے نافذالعمل نئے قواعد کے تحت ان طلبا کو پہلے سے دستیاب حقوق اور فوائد کو نمایاں طور پر تبدیل کردیا گیا ہے، جس سے نہ صرف ان کی ملازمت متاثر ہوتی ہے، بلکہ گریجویشن کے بعد ڈنمارک میں رہنا اور خاندان کے دیگر افراد کو ساتھ رکھنے کے امکانات بھی معدوم ہوتے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت اہم تبدیلیاں ڈنمارک کی وزارت برائے...
رانا فاران یامین: پولیس ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک بھارتی ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا گیا , ڈرون کی لمبائی تقریباً 5 سے 6 فٹ بتائی جا رہی ہے اور اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کو پاکستانی سیکیورٹی سسٹم نے بروقت شناخت کرتے ہوئے سسٹم جام کر کے زمین پر گرایا۔ ڈرون انتہائی حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا اور اس میں دھماکہ خیز مواد بھی موجود تھا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی مزید بتایا گیا ہے کہ ڈرون جیسے ہی ایک اہم عمارت کے قریب پہنچا تو اسے گرانے کی کوشش کے دوران شدید...
اسلام آباد؍ راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال کراس بارڈر جارحیت کے دوران لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے سات سالہ کمسن صاحبزادے ارتضیٰ عباس طوری شہید ہوگئے جن کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف ، سینیٹر اسحٰق ڈار ، خواجہ محمد آصف ، عطاء اللہ تارڑ ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نویدِ اشرف سمیت سینئر حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسروں، عسکری و سول اہلکاروں ، فوجی جوانوں اور شہید کے عزیز واقارب نے شرکت کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال...
لاہور‘ بہاولپور‘ مریدکے‘ نکیال‘ الہٰ آباد‘ فیروزوالہ (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگاران) مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والے قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر کی اجتماعی نماز جنازہ مریدکے میں ادا کی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ سول و فوجی افسران، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے افسران کی موجودگی میں قومی پرچم میں لپٹے شہداء کو سپرد خاک کیا گیا۔ مرید کے مسجد پر انڈین جارحیت کے دوران شہید ہونے والے سمندری کے شہری کا جسد خاکی سمندری پہنچ گیا۔کور کمانڈر بہاولپور نے بھارتی میزائل حملے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے وکٹوریا ہسپتال کا دورہ کیا۔ تفصیل...
لاہور: پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ دبئی سے لاہور آنے والی پرواز کو کراچی کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ مدینہ سے لاہور آنے والی پی آئی اے کی پرواز بھی کراچی ڈائیورٹ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ملتان سے کراچی جانے والی ایک اور پی آئی اے پرواز کو بھی تاخیر کے باعث متبادل روٹ اختیار کرنے...
لاہور: سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ ایک تو انھوں نے ہماری ساورینیٹی اور ٹیریٹوریل انٹیگریٹی دونوں چیزوںکی خلاف ورزی کی ہے، گولے ہمارے ہاں پھینکے ہیں، بڑے افسوس کی بات ہے کہ ایک ملک جو اپنے آپ کو اتنا بڑا ملک کہتا ہے وہ رات کے اندھیرے میں سوئے ہوئے سویلینز کے اوپر اور عبادت گاہوں پر حملہ کرتا ہے اور اس پر خوشی منا رہا ہے کہ ہم نے بڑی کامیابی حاصل کر لی. ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کمیونٹی نے پہلے تو ان کے اس الزام کی تائید بالکل نہیں کی جو انہوں نے پہلگام کے واقعہ کے بعد لگایا پاکستان پر...
فائل فوٹو انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے پرعزم ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و جوان ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ ملک کے دفاع اور تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
حکومت کے مطابق یہ ایمرجنسی ریلیف شیلٹر ہری پور اور صوابی کے 62 ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ ہری پور کے 22 اور ڈسٹرکٹ صوابی کے 40 اسکولوں میں ایمرجنسی ریلیف شیلٹر قائم کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں بھارتی جنگی جنون کے پیش نظر ہنگامی امدادی پناہ گاہیں قائم کردی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور اور صوابی میں ایمرجنسی ریلیف شیلٹر قائم کیے ہیں۔ حکومت کے مطابق یہ ایمرجنسی ریلیف شیلٹر ہری پور اور صوابی کے 62 ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ ہری پور کے 22 اور ڈسٹرکٹ صوابی کے 40 اسکولوں میں ایمرجنسی ریلیف شیلٹر...