2025-12-11@21:56:47 GMT
تلاش کی گنتی: 7103

«استعمال نہ ہونے»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کہتی تھی زرعی ٹیکس نہیں لگنا چاہیے، آئی ایم ایف نے کان پکڑ کر زرعی ٹیکس لگانے کا کہا تو زرداری صاحب نے اس کا اعلان کیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے 2400 ارب روپے ملے ہیں۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کو اس سال 800 ارب روپے ملنا چاہیے تھے، 100 ارب بھی نہیں ملے، وفاق کہتا ہے سارے پیسے وزیراعلیٰ کو دے دیے، جاؤ وزیراعلیٰ سے لو۔انہوں نے کہا کہ کیا صوبے بنانے کے قانون میں آئینی ترمیم نہیں ہوسکتی؟ بالکل ہوسکتی ہے، نئے صوبے کی بات...
    ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے خصوصی رپورٹر برائے حقِ پرائیویسی انیہ برائن نوگرریز کے نام خط میں کہا ہے کہ زیرحراست کشمیریوں کی جی پی ایس آلات کے ذریعے نگرانی، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور ذاتی بائیومیٹرک کا ڈیٹا جمع کرنا مداخلت کا ایک ہتھیار بن گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز کے چیئرمین الطاف حسین وانی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مقامی آبادی کے خلاف بڑھتی ہوئی نگرانی کی مہم کی جانب مبذول کرائی ہے۔ ذرائع کے مطابق الطاف وانی نے خصوصی رپورٹر برائے حقِ پرائیویسی انیہ برائن نوگرریز کے نام خط میں کہا ہے کہ زیرحراست کشمیریوں کی جی پی ایس آلات کے...
    انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے 90 فیصد اختیارات کابینہ کو دیے تھے، 5 روپے سے 500 تک کی خرچ کی فائل بھی کابینہ میں جاتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ اپنی سیاسی موت کے پروانے پر خوشدلی سے دستخط کر کے آیا ہوں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انوار الحق نے کہا کہ اگر آپ کو بھیجنے والوں کی آنکھوں میں نمی ہو تو یہ قیمتی اثاثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم کے 90 فیصد اختیارات کابینہ کو دیے تھے، 5 روپے سے 500 تک کی خرچ کی فائل بھی کابینہ میں جاتی تھی۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ اپنی سیاسی موت کے پروانے...
    ملک پھر دہشت گردی کی زد میں ہے۔ دہشت گردوں نے اسلام آباد کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام آباد میں عدالت کے باہر پولیس گاڑی پر خودکش حملے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے۔ افغانستان کی سرحد سے متصل وانا کیڈٹ کالج دہشت گردوں کے نرغے میں آگیا۔کیڈٹ کالج کے طلبہ 14 سے زیادہ گھنٹے ان دہشت گردوں کے رحم وکرم پر رہے۔ سیکیورٹی فورسز نے تمام طلبہ اور اساتذہ کو بازیاب کیا۔ 2 سیکیورٹی اہلکار اس حملے میں شہید ہوئے۔ اس صدی کے 25 ویں سال پھر وانا سے لے کر اسلام آباد غیر محفوظ علاقہ بن گیا۔ اسلام آباد کے سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے، اربوں روپے کی لاگت سے نصب ہونے والے کیمرے اور سیف...
    فائل فوٹو  سیکیورٹی فورسز نے 16 اور 17 نومبر کو خیبر پختونخوا کے علاقوں باجوڑ اور بنوں میں کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 23 خارجی ہلاک کردیے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں کارروائی کے نتیجے میں 11خوارجی ہلاک کیے گئے،  ہلاک خوارجیوں میں ان کا سرغنہ سجاد عرف ابوذر بھی شامل تھا، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں خفیہ اطلاعات پر دوسرا آپریشن کیا، بنوں کی کارروائی میں 12 خوارجیوں کو ہلاک کیا، دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارجی کے خاتمے کے لیے آپریشنز جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انسدادِ دہشت گردی جاری رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی...
    خیبرپختونخوا کی زمین دہشتگردوں پر تنگ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 23خواج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے 23 خوارج کو ہلاک کردیا، دو روز میں مجموعی طور پر 36 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر باجوڑ اور بنوں میں انسداد دہشت گردی کی دو بڑی اور کامیاب کارروائیاں کی گئیں۔ان کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق باجوڑ میں خفیہ...
    بنوں، شہریوں پر حملے کی کوشش ناکام، فتن الخوارج کا دہشتگرد بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں فتن الخوارج سے تعلق رکھنے والا ایک دہشتگرد بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کیلئے بارودی مواد نصب کرتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ واقعہ خوارج کی بڑھتی ہوئی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے، جو سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مسلسل اور موثر دبا کے باعث اب آسان اہداف کے خلاف بزدلانہ کارروائیوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ان کی ناکام کوششیں جاری انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں کے مقابلے میں ان کی کم ہوتی صلاحیت اور بڑھتی ہوئی جھنجھلاہٹ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کی نیشنل سٹیزن پارٹی نے عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ حسینہ واجد کو سزا پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کے اندر واپس لایا جائے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق طلبہ تحریک کے نتیجہ میں اسی سال فروری میں قائم ہونے والی جماعت نیشنل سٹیزن پارٹی کے کنوینر ناہید اسلام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت شیخ حسینہ واجد کی سزائے موت کا خیرمقدم کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی انقلاب کے ہزاروں ہلاک ہونے والو اور ہزاروں زخمی جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے۔ناہید اسلام نے کہا کہ یہ فیصلہ ملک کی عدالتی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا لیکن جس دن یہ...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں مقبوضہ کشمیر کے معروف حریت پسند رہنماء و جموں و کشمیر مسلم متحدہ محاذ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں کیخلاف اسلامو فوبیا کے تحت شدید جنگ جاری ہے اور اب بھارت بھر میں بھی مسلمانوں اور خاص طور سے کشمیریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، جو حد درجہ قابل مذمت ہے۔ متعلقہ فائیلیںمولانا حسن افضل فردوسی کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاوے پورہ سرینگر سے ہے، وہ سالہا سال سے کشمیر میں مزاحمتی تحریک سے وابستہ ہیں۔ مختلف تبلیغی محاذوں پر سرگرم ہیں، ساتھ ہی ساتھ میر واعظ شمالی کشمیر بھی ہیں۔ آپکے والد محترم کو تحریک آزادی سے وابستہ ہونے کی پاداش میں شہید کیا...
    سٹی 42: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات ہوئی ۔  ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق  نائب وزیراعظم اور چینی وزیراعظم کی ملاقات ایس سی او سربراہان حکومت کونسل اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔پاک چین قیادت نے  دو طرفہ تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم لی کیانگ نے شنگھائی سپرٹ کو علاقائی استحکام کے لیے راہنما قرار دیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چینی وزیراعظم کا اہم عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
      اسلام آباد (نیوزڈیسک): پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایسے شہریوں کو خبردار کر دیا جو غیر رجسٹرڈ موبائل فون استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان میں غیر رجسٹرڈ موبائل فون عام طور پر سستے مل جاتے ہیں کیونکہ ان پر کسٹم ڈیوٹیز یا ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا، کم آمدنی والے صارفین کیلیے یہ ایک پُرکشش آپشن ہوتا ہے۔   تاہم، پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ موبائل فون کسی بھی وقت بلاک کیا جا سکتا ہے، ڈی آئی آر بی ایس سسٹم کے مطابق صرف منظور شدہ ڈیوائسز ہی نیٹ ورک پر چل سکتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ شہری #06#* ڈائل کر کے اپنے...
    گزشتہ روز مدینہ میں بس حادثہ پیش آیا تھا جس میں بس کی آئل ٹینکر سے اتنی شدید ٹکر ہوئی تھی کہ بس میں موجود تمام عمرہ زائرین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے لیکن ایک نوجوان معجزاتی طور پر بچ گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ 24 سالہ نوجوان محمد عبدالشعیب ہے جو اپنے والدین، دادا اور چچا کی فیملی کے ساتھ عمرے پر تھا۔ نوجوان کا تعلق بھارتی حیدرآباد سے ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ جب بس مکہ سے مدینہ جارہی تھی تو عبدالشعیب ڈرائیور کے قریب والی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا۔ چونکہ وہ آگ لگنے اور ٹکراؤ کے وقت بس میں سامنے بیٹھا تھا، اس لیے اس نے ٹکراؤ کے وقت پھرتی سے...
    مظفر آباد(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ انہیں ملنے والی یہ بھاری ذمہ داری اللہ کا فضل ہے، اور وہ پوری قوت کے ساتھ ریاست اور تحریکِ آزادی کشمیر کے لیے کام کریں گے۔ مظفرآباد میں منعقدہ تقریب حلف براداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں اس منصب کو سنبھالنا آسان نہیں، لیکن وہ یقین رکھتے ہیں کہ اللہ انسان پر اتنا ہی بوجھ ڈالتا ہے جتنا وہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان اپنی قوت سے کمزور ہو تو اللہ اسے وہ سکت بھی عطا کرتا ہے جس سے وہ ذمہ داری نبھا...
    برطانوی حکومت نے ملک کے پناہ گزینی نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متعارف کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ موجودہ اسائلم نظام جو پہلے سے دباؤ کا شکار ہے، اسے مزید سخت اور مؤثر بنایا جا رہا ہے۔ حکومت کے مطابق نئے اصولوں کا مقصد غیر ضروری درخواستوں کو کم کرنا اور نظام میں شفافیت پیدا کرنا ہے۔ نئے اقدامات کے تحت اب پناہ کا درجہ مستقل نہیں رہے گا بلکہ اسے عارضی بنا دیا جائے گا۔ پناہ لینے والے افراد کو ہر ڈھائی سال بعد اپنے اسٹیٹس کی دوبارہ جانچ کرانی ہوگی تاکہ حکومت یہ طے کر سکے کہ انہیں مزید رہنے دیا جائے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، اب...
    میلان(انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے نے فٹبال کی دنیا میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 28 برس بعد فیفا ورلڈکپ میں کوالیفائی کرلیا۔ میلان میں ہونے والے اہم کوالیفائنگ میچ میں ناروے نے میزبان اٹلی کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر شاندار انداز میں ٹورنامنٹ کا ٹکٹ کٹوالیا۔ میچ کے ابتدائی لمحات میں اٹلی نے روایتی انداز میں جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک گول کی برتری بھی حاصل کرلی، تاہم دوسرے ہاف میں ناروے نے میچ کا نقشہ یکسر بدل دیا۔ انتونیو نوسا اور ایرلنگ ہالینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے مسلسل حملے کیے جس کے نتیجے میں ناروے نے چار گول اسکور کر کے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا۔ ناروے کی اس تاریخی...
    لاہور میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنائیں گے تو لوگوں کا جمہوریت پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی جیت گئی تھی لیکن بندے خریدے گئے یا نہیں آنے دیے گئے جس کی وجہ سے ایک شخص وہان زبردستی میئر بن گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان قومی انتخابات میں 5 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز میں سے ایک بھی نہیں جیتے مگر قومی اسمبلی کی 15 نشستیں انہیں دی گئیں، اب شہری حقوق کے...
    رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کے تحت کاروباری مواقع اورسرمایہ کاری کے دائرہ کارمیں نمایاں توسیع ہوئی ہے او رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ72ہزار 918 تک پہنچ گئی جن میں آئی ٹی اور ای کامرس کا شعبہ 670 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ایس ای سی پی کے مطابق رجسٹرڈ کمپنیوں میں 59 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں شامل ہیں جب کہ 30 سے زائد ممالک سے 332 کمپنیوں کو عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل...
    اپنے ایک بیان میں یو این سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سب مل کر مشرق وسطیٰ کو ہتھیاروں، تباہی سے پاک علاقہ بنا دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگ استحکام اور امن کے مستحق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں دو سال کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آرہا ہے۔ یو این سیکرٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اس رفتار کو ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اپیل ہے کہ جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے میں مدد کریں۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سب مل...
    نائجیریا کی ریاست کیبّی میں سرکاری گرلز اسکول پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے وائس پرنسپل کو قتل اور 25 طالبات کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ صبح تقریبا 4 بجے پیش آیا جب حملہ آور بھاری اسلحے سے لیس ہو کر اسکول میں داخل ہوئے۔ حملہ آوروں نے پہلے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا، پھر دیوار پھلانگ کر ہاسٹل میں داخل ہوئے اور طالبات کو زبردستی لے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا نے صدر ٹرمپ کے ناقد نوبیل انعام یافتہ نائجیرین ادیب کا ویزا منسوخ کردیا اس دوران وائس پرنسپل حسن یعقوب مکُکو مزاحمت کرتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک اور ملازم زخمی ہوا۔ حکام کے مطابق اضافی...
    ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اگنیس کالمارڈ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ کشمیریوں کی منظم پروفائلنگ اور سیاسی قیدیوں کی سنگین صورتحال فوری عالمی مداخلت کا تقاضا کرتی ہے اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے ظلم و جبر کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اگنیس کالمارڈ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ کشمیریوں کی منظم پروفائلنگ اور سیاسی قیدیوں کی سنگین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آج بنگلا دیش میں پیش آنے والا واقعہ پوری دنیا کے لیے ایک ایسا عبرت ناک درس ہے جو روز روشن کی طرح واضح ہے۔ بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے 15 برس میں جس طرح جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا، عدالتی فیصلوں کو انتقام کا ہتھیار بنایا اور فسطائیت پر مبنی طرزِ حکمرانی اپنائی، وہ تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔عوامی پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی اور ہدایات پر قومی مفادات کا سودا کرنے کے باوجود حسینہ واجد نئی نسل کو گمراہ کرنے میں کامیاب ہوئیںاورنہ ہی عوامی لیگ...
    کراچی کے علاقوں گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں سفید رنگ کی کاریں چوری کرنے والا گینگ سر گرم ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ ہفتے کے دوران 5 گاڑیاں چوری کرکے فرار ہوئے، ملزمان صبح 6 سے 10 بجے تک وارداتیں کررہے ہیں۔ ملزمان اس سے قبل ناظم آباد میں بھی اسی قسم کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان شناخت چھپانے کے لیے کیپ اور ماسک لگائے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب چوری کی گئی گاڑیاں تاحال برآمد نہیں ہوسکی ہیں، پولیس کی جانب سے تلاش کا کام جاری ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی سرکلر ریلوے (KCR) کی جلد بحالی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ کراچی کی اہم ضرورت ہے اور اس پر عملی پیش رفت تیز کی جا رہی ہے۔کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی حکومت بڑے ریلوے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تہران سے استنبول تک ریلوے روٹ کی بحالی پاکستان ریلوے کے لیے نئی ترقی کے دروازے کھول دے گی۔ وزیراعظم کے مطابق شالیمار ایکسپریس کو مکمل طور پر نئی ٹرین کے طور پر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کی صفائی کا نظام کراچی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی...
    خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتنۃ الخوارج  مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خارجی دہشت گرد کے فتنۃ الخوارج  کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ فتنۃ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔ خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتنۃ الخوارج  مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔ خارجی دہشت گرد نے کہا کہ ’میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، کمانڈر بدری، کمانڈر مشتاق، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کیلئے 3 سال تک سہولتکاری کرتا رہا۔ خارجی دہشت گرد نے کہا کہ ہم...
    ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے گنے کی بمپر پیداوار کے باوجود چینی کی قیمتوں کے بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے. ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین رؤف ابراہیم کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے  100 فیصد کرشنگ شروع نہ کیے جانے سے منظم انداز میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایکسپریس نیوز کے استفسار پر بتایا کہ فی الوقت صرف 10فیصد شوگر ملیں گنے کی کرشنگ کررہی ہیں اور باقی ماندہ 90 فیصد ملوں نے سیزن کے باوجود گنے کی کرشنگ کا آغاز نہیں کیا ہے۔ روف ابراہیم کے مطابق گنے کی تیار فصل کی 100فیصد کرشنگ سے فی کلوگرام چینی کی...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کی ’محرومیوں‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر ایک دودھ دینے والی گائے ہے اسے چارہ نہیں دیں گے تو کس طرح چلے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا جواب، مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو اینٹی سروائیکل کینسر ویکسین لگوا دی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ  ایم کیو ایم نے عوامی حقوق کے لیے ہر سیاسی جماعت کے پاس جا کر اپنا مؤقف رکھا اور بلدیاتی نظام سے متعلق آئینی ترمیم کو حکومت میں شامل ہونے کی واحد شرط قرار دیا تھا۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے بلدیاتی نظام سے متعلق آئینی ترمیم...
    خوارجی کمانڈر نوجوانوں کو بدکاری کی طرف دھکیلتے ہیں،خارجی دہشتگرد احسان اللہ کے فتن الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خارجی دہشت گرد کے فتن الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ فتن الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتن الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔خارجی دہشت گرد نے کہا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کیلئے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔خارجی دہشت گرد...
    خارجی دہشت گرد احسان اللہ نے فتنۃ الخوارج سے متعلق ہوشربا انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ خوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔ خارجی دہشت گرد احسان اللہ نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے.میں کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کے لیے 3 سال تک سہولت کاری کرتا رہا۔دہشت گردی کا کہنا تھا کہ کئی خارجی کمانڈر اپنے ذاتی مفادات کے لیے نوجوانوں کو بدکاری جیسے گناہ کی طرف بھی دکھیلتے ہیں، خوارجی کمانڈر ہمارے ساتھ بداخلاقی کرتے تھے۔دہشت گرد احسان اللہ نے انکشاف کیا کہ فتنۃ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، وہ نوجوانوں کی ذہن سازی...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایوان میں پیش کر دی گئی۔ تحریک عدم اعتماد میں متبادل قائد ایوان کے طور پر فیصل ممتاز راٹھور کا نام پیش کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ایوان سےخطاب میں کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک شخص ہی آئین اور انتظامی ڈھانچے کی تباہی کا ذمے دار ہو، کیا میری کابینہ کے ممبران اس کے ذمے دار نہیں؟انہوں نے کہا کہ آج کا خطاب باتیں ریکارڈ پر لانے کے لیے کر رہا ہوں، اس ایوان نے مجھے جنم دیا، آج ان سب کا شکریہ ادا کرنے آیا ہوں۔ مجھے اسی ایوان سے کہا گیا کہ 15 فروری تک اسمبلی تحلیل کر دو۔انوارالحق کا کہنا ہے...
    خارجی دہشت گرد کے فتنہ الخوارج کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آگئے جب کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر پاک فوج کیخلاف ذہن سازی کرتے ہیں۔  خارجی دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ فتنہ الخوارج مذہب کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر انہیں افواج پاکستان کیخلاف اکساتے ہیں۔ خارجی دہشت گرد  نے کہا کہ میرا نام احسان اللہ ولد عبدالجنان اور قوم محسود ہے، کمانڈر بدری ، کمانڈر مشتاق ، کمانڈر گرنیڈ اور کمانڈر اسلام الدین کیلئے 3 سال تک سہولتکاری کرتا رہا۔ خارجی دہشت گرد  نے کہا کہ ہم نے بکتر بند گاڑی اور تتور میں پولیس اسٹیشن پر حملہ سمیت مختلف کارروائیاں کیں، فتنہ الخوارج نوجوانوں کی ذہن سازی کر کے انہیں...
    خیبرپختونخوا میں رواں سال قتل، اقدام قتل اور اغواء کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پشاور پولیس نے دو ہزار چوبیس اور دو ہزار پچیس کے دوران سنگین جرائم کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق اس ایک سال کے دوران 32 سو سے زائد افراد موت کے گھاٹ اتارے گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں جنوری سے اکتوبر کے درمیان قتل کے 2,604 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ 2025 میں اب تک یہ تعداد بڑھ کر 3,200 تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح اقدام قتل کے 2,863 واقعات 2024 میں رپورٹ ہوئے۔ اغواء کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال 934 جبکہ رواں سال اب تک 993 واقعات رپورٹ ہوچکے...
    فائل فوٹو تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے والے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق مظفرآباد روانہ ہوگئے۔روانگی سے قبل انہوں نے کشمیر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کے دن سے متعلق ایک ہی بات کہنا چاہتا ہوں کہ شکر الحمدللّٰہ آج آزادی کا دن ہے، کیوں نہ سیلیبریٹ کروں۔‘انہوں نے نئے آنے والے وزراء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّٰہ پاک ان کو کامیاب کرے، اللّٰہ تعالیٰ نے تقریباً ڈھائی سال خدمت کا موقع دیا، میں 6 ماہ پہلے ہی جانے کا ارادہ رکھتا تھا۔‘چوہدری انوار الحق کشمیر ہاؤس سے مظفرآباد روانہوزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کشمیر ہاؤس سے مظفرآباد روانہ ہوئے، جہاں ان کے ہمراہ وزیر...
    مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوارالحق نے کہاکہ اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6ماہ مانگے تھے،اللہ تعالیٰ نے مجھے 2سال 6ماہ سے زائد وقت دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  وزیراعظم آزادکشمیر کاکہناتھا کہ قانون ساز اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے جارہا ہوں،آج صرف ایک بات کہنا چاہتا ہوں شکر الحمدللہ۔ ان کاکہناتھا کہ نئے آنے والوں کیلئے بھی نیک خواہشات، اللہ تعالیٰ انہیں کامیاب کرے،یہ دن خود پر خود مسلط کیا ہے،چودھری انوارالحق نے کہاکہ اقتدار میں آنے پر عوامی خدمت کیلئے اللہ سے 6ماہ مانگے تھے،اللہ تعالیٰ نے مجھے 2سال 6ماہ سے زائد وقت دیا،ان کاکہناتھا کہ جانے کا فیصلہ 6ماہ پہلے کیا تھا، آج آزادی کا دن ہے۔ ...
    سپریم کورٹ میں منشیات کیس کے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے منشیات کی سپلائی نہ روکنے پر متعلقہ سرکاری اداروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اینٹی نارکوٹکس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ منشیات شہروں تک آخر پہنچتی کیسے ہے، بارڈر پر اسے کیوں نہیں روکا جاتا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کو کیوں بری کیا؟ انہوں نے کہا کہ اگر بارڈر سے لیکر ایک ہزار کلومیٹر اندر تک منشیات پہنچ رہی ہیں تو یہ سنگین غفلت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) نواب حمید اللہ ہاکی کلب ٹنڈوجام کے سفر کی نصف صدی مکمل ہو نے پر تقریب منعقد نواب حمید اللہ ہاکی کلب نے کھیل کے میدان آباد کرکے نوجوانوں کو منشیات سے اور غلط صحبت سے بچایا ہے تفصیلات کے مطابق نواب حمیداللہ ہاکی کلب کے پچاس سال مکمل ہونے پر کلب کے صدر عبدالقدیر راجپوت کی جانب سے گولڈن جوبلی تقریب منعقد کی گئی جس میں ہاکی کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کوچ و عہدے داروں نے شرکت کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہاکی ایسوسی ایشن ضلع حیدرآباد کے صدر راؤ ظفر سعید راجپوت، جنرل سیکریٹری اختر علی خانزادہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے نائب صدر و ممبر ہاکی فیڈریشن اسلم خان نیازی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">    جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرنیشنل لیڈرز فورم کے زیر اہتمام انٹرنیشنل کالج فار ٹورازم اینڈ ہاسپیٹیلٹی ریاض کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے ایک تاریخی ایونٹ منعقد کیا گیا جس میں سعودی ، انڈونیشیا، چائنہ ، سری لنکا ، انڈیا سمیت کئی ممالک کے نوجوانوں سمیت بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کیلئے کمیونیکیشن اور لیڈر شپ بڑی اہمیت کی حامل ہے آج کے نوجوان قوم کا مستقبل ہیں ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے تقریب کے میزبان سید وقاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا...
    کراچی: ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے درآمدات گنے کی ریکارڈ پیداوارکے باوجود چینی کی قیمتوں کے بحران کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے ملوث عناصرکے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کر دیا ہے۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رؤف ابراہیم کے مطابق شوگر ملوں کی جانب سے 100 فیصدکرشنگ شروع نہ کیے جانے سے منظم انداز میں چینی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے۔ انہوں نے ایکسپریس کے استفسار پر بتایا کہ فی الوقت صرف 10فیصد شوگر ملز گنے کی کرشنگ کررہی ہیں، باقی ماندہ 90 فیصدملوں سیزن کے باوجود گنے کی کرشنگ کا آغاز نہیں کیا ہے۔ رؤف ابراہیم کے مطابق گنے کی تیار فصل کی 100 فیصد کرشنگ سے فی کلو چینی کی قیمت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹا ف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے روڈ ٹریفک متاثرین کی یاد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال ہزاروں ٹریفک حادثات قیمتی جانیں نگل جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری اور قوانین کی خلاف ورزی حادثات کی بنیادی وجہ ہے، جبکہ غیر تربیت یافتہ ڈرائیور اور ناقص سڑکیں بھی حادثات میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔گورنر سندھ نے زور دیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد حادثات میں نمایاں کمی لا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں جدید ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے، جبکہ عوامی آگاہی مہمات حادثات کی شرح کم کرنے میں اہم کردار...
    احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکۂ حق فوج نے جیتا، معرکۂ ترقی ہم سویلینز کو جیتنا ہو گا۔شکر گڑھ کے موضع بدھن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ بھارت شکست کا بدلہ لینے کے لیے دہشت گردی کروا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز پنجاب میں ترقی کے انقلابی منصوبے شروع کر چکی ہیں، پالیسیوں کی کامیابی کے لیے امن، سکون اور استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کی حکومت دہشت گردی کو تحفظ دے رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قربانی کے جذبے نے ہمیں معرکۂ حق میں کامیابی...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت کو پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دور قرار دیا جاتا ہے، جس میں نوجوانوں کو ترقی، تعلیم اور مہارت کے بجائے صرف گالی گلوچ کی سیاست سکھائی گئی،ایک ’اناڑی شخص‘ کو ملک پر مسلط کیا گیا جس نے پاکستان کی معیشت اور اداروں کو شدید نقصان پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اپنے کارکنوں کو گالی گلوچ کا شعور دیا، اپنے دور کا ایک ترقیاتی منصوبہ دکھا دیں، احسن اقبال ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کو نارووال میں پنجاب ٹریکٹر سکیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا...
    محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق شِمشال میں حال ہی میں رپورٹ ہونے والے اپینڈیسائٹس کے کیسز پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ضلعی محکمہ صحت ہنزہ کی میڈیکل ٹیموں کی جانب سے موصول ہونے والی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر رپورٹ ہونے والے 31 مشتبہ مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ضلع ہنزہ کے علاقے شمشال میں اپینڈیسائٹس کے اچانک رپورٹ ہونے والے کیسز مکمل طور پر قابو میں ہیں۔ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے ترجمان کے مطابق شِمشال میں حال ہی میں رپورٹ ہونے والے اپینڈیسائٹس کے کیسز پر مکمل طور پر قابو پا لیا...
    بالی ووڈ کی اداکارہ نورا فتیحی نے ڈرگ سنڈیکیٹ کی تحقیقات میں سخت ردِعمل دیتے ہوئے ان تمام خبروں کی تردید کردی اور میڈیا کو خبردار کیا ہے کہ میرا نام کلیک بیٹ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔ ممبئی پولیس کی جانب سے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے مبینہ طور پر جڑے ڈرگ سنڈیکیٹ کی تحقیقات میں نام آنے کے دو روز بعد انسٹاگرام پر جاری اپنے سخت بیان میں ساکی ساکی کی فیم اداکارہ نے لکھا کہ میں پارٹیز میں نہیں جاتی، میں ہر وقت فلائٹس میں ہوتی ہوں، میں ورکوہولک ہوں، میری کوئی پرسنل لائف نہیں، میں ایسے لوگوں سے میل جول نہیں رکھتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں فارغ وقت صرف دوستوں...
    رائے ونڈ ( این این آئی )رائے ونڈ میں جاری عالمی تبلیغی اجتماع آج (اتوار) اختتامی دعا کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گا ،اختتامی دعا سے قبل مولانا عبدالرحمان آف بمبئی کارکنان کو خصوصی ہدایات دیں گے جبکہ اختتامی دعا مولانا محمد ابراہیم ہی کروائیں گے۔دعا کے بعد شرکاء اپنے علاقوں کو روانہ ہوجائیں گے ،شرکائے اجتماع کی سہولت کے لئے ریلوئے اسٹیشن پر محکمہ ریلوئے کی جانب سے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں تمام نان سٹاپ ٹرینوں کے سٹاپ مقرر کئے گئے ہیں جبکہ رش کی صورت میں بکنگ کائونٹر کا الگ سے انتظام کیا گیا ہے ۔شرکاء اجتما ع کی سہولت کے لئے مقامی کارکنان کی جانب سے خدمت کیمپ بھی لگا دیا گیا ہے جہاں زائرین...
    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  وہ پاکستان کی جانب سے خیرسگالی کا پیغام لے کر ڈھاکہ آئے ہیں۔ اگر آپ پیدل ہماری طرف آئیں گے تو ہم دوڑ کر آپ کی طرف آئیں گے۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں عالمی ختمِ نبوت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش 2 برادر اسلامی ممالک ہیں جو مختلف شعبوں میں مضبوط اور دیرپا تعلقات کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک ایک دوسرے کی طرف چند قدم بڑھائیں تو یہ قربتیں مزید مضبوط ہو سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے بنگلادیش: ختم نبوتؐ پر بین الاقوامی کانفرنس، سال بھر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یہ ایک حقیقت بن چکی ہے کہ پاک افغان تعلقات کی بہتری فوری طور پر نا ممکن ہا تا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں ہونے والے ممذاکرات ترکی میں نا کامی سے دوچار ہو چکے ہیں ۔ٹی ٹی پی اس پورے معاملے کا مرکزی مسئلہ ہے، اور جب تک اسے حل نہیں کیا جاتا، افغانستان اور پاکستان کے تعلقات معمول پر نہیں آ سکتے۔ اس ان مذکرات میں ایک نئی بات یہ بھی ہے پاکستان پر ٹی ٹی پی کے نئے حملے شروع ہو گئے اور شاید بھارت کے کہنے پر وانا اور اسلام آباد پر بھی حملے کیے گئے ہیں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اپنے افغان ہم منصب ملا محمد یعقوب سے 19...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع گبول پارک کے قریب جمعرات کی شب فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے حوالے سے عینی شاہد کا بیان جھوٹا نکلا، فائرنگ سے جاں بحق نوجوان عام شہری تھا جو فائرنگ کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق واقعے کے بعد عینی شاہد نے سوشل میڈیا پر بیان کی ویڈیو شیئر کی جس میں جاں بحق نوجوان کو مبینہ طور پر فرار ہونے والے ملزمان کا ساتھی ہونے کا دعویٰ کیا تھا جو کہ تفتیش کے دوران غلط اور بے بنیاد ثابت ہوا۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری نواز نے بتایا کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کار سوار افراد جس میں 3 لڑکے اور...
    امام بارگاہ مسجد الحیدر میں منعقدہ سالانہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مسلم خواتین پر لازم ہے کہ وہ سیدۂ کائنات (س) کے پاکیزہ اسوۂ حیات کی پیروی کرتے ہوئے حجاب، عفت، عصمت اور طہارت کی حفاظت کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا عالمین کی عورتوں کی سردار ہیں۔ آپ پوری انسانیت خصوصاً صنف نسواں کے لیے اسوۂ حسنہ اور کامل نمونۂ عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پنجتنی امام بارگاہ مسجد الحیدر میں منعقدہ سالانہ مجلسِ عزائے سیدۂ کائناتؑ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی سطح پر سادہ اور تیز کلائمیٹ فنانسنگ تک رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بقا کا خطرہ بن چکی ہے تاہم پاکستان عالمی موسمیاتی بحث میں اپنا مؤثر کردار بھرپور طریقے سے جاری رکھے گا۔ وفاقہ وزارت خزانہ کے مطابق برازیل میں منعقدہ کوپ 30 کلائمیٹ فنانس ڈائیلاگ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں تخفیف اخراج سے زیادہ فوری ضرورت موافقت کی ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں پاکستان کے موجودہ فریم ورک نیشنل ڈیٹرمنڈ کنٹریبیوشنز (این ڈی سیز)، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان، اور وی...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انورالحق نے کہا ہے کہ وہ اسمبلی نہیں توڑیں گے بلکہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا کریں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری کے روز اپنا مؤقف سامنے رکھوں گا، اس لیے مستعفی نہیں ہورہا۔ مزید پڑھیں: آزاد کشمیر: وزیراعظم انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے اسمبلی اجلاس طلب انہوں نے بتایا کہ ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا تو میں نے واضح طور پر انکار کرتے ہوئے کہاکہ میرے ہوتے ہوئے اس شق پر دستخط ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میرا مؤقف تھا کہ جن لوگوں نے پاکستان سے الحاق...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب پاکستان کے لیے صرف ایک ماحولیات کا چیلنج نہیں رہی، بلکہ ’بقا کا خطرہ‘ بن چکی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پاکستان جیسے ممالک کو سادہ، تیز اور مؤثر کلائمیٹ فنانسنگ تک فوری رسائی دی جائے۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے برازیل میں ہونے والے COP 30 کلائمیٹ فنانس ڈائیلاگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، جہاں انہوں نے گرین کلائمیٹ فنڈ کے پیچیدہ اور سست طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اپنی این ڈی سیز، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان اور کلائمیٹ پراسپیرٹی پلان کے ذریعے لائحہ عمل تو طے کر لیا ہے،...
    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتہ ہوگیا اسے بازیاب کرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے روس سے آئے طالب علم کے لاپتہ ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جو کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے روبرو ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتہ ہوگیا اسے بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور...
    پاکستان کی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر مہرین علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف کھیلتے ہوئے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 گیندوں پر 230 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 331 رنز بنائے، جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم صرف 120 رنز پر محدود رہی، اور پاکستان نے 211 رنز سے شاندار فتح حاصل کی۔ میچ کے بعد مہرین علی نے کہا کہ یہ ریکارڈ وہ پاکستان اور اپنے والدین کے نام کرتی ہیں، جو ان کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ پاکستان کی اس شاندار کارکردگی نے بلائنڈ ویمنز کرکٹ...
     ویب ڈیسک : وزارت منصوبہ بندی نے آئندہ 5 سے 7 سال میں 95 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سےجاری دستاریز کےمطابق روزگار کے موقع ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد سےپیدا ہونگے،اکتوبر 2025 میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 12 ترقیاتی منصوبےمنظورکئے، منصوبوں کا تعلق توانائی،پانی،زراعت، گورننس،صحت،تعلیم سمیت دیگر شعبوں سےہیں، 6 بڑے ترقیاتی منصوبے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی   دستاویز کےمطابق بڑے منصوبوں سے 2 ہزار 501 فوری نئی نوکریاں پیدا ہونے کا امکان  ہے،4 ماہ میں پی ایس ڈی پی کے 1000 ارب میں سے 330 ارب کے اجراء کی منظوری دی گئی،وزارت...
    اسلام آباد ( نیوزڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ صرف مخالفت برائے مخالفت کی بنیاد پر کہا جا رہا ہے 27ویں ترمیم سے عدلیہ کمزور ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت میں یہ نقطہ موجود تھا کہ وفاق کو مضبوط کرنے کیلئے آئینی عدالتوں کا قیام کیا جائے گا، جن میں تمام صوبوں کی جج شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی نے یہ نہیں کہا میثاق جمہوریت کی شق عدلیہ کی آزادی سلب کرنے والی ہے، میثاق جمہوریت کے قصیدے پڑھنے والے آج 27ویں ترمیم کو عدلیہ پر حملہ قرار دے رہے ہیں۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان 1960ء میں ملتان میں پیدا ہوئے۔ یونیورسٹی لاء کالج ملتان سے 1984ء میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی اور اپنے والد خان صادق محمد احسن کے ماتحت پریکٹس شروع کی۔ 1987ء میں لاہور ہائیکورٹ اور 2001ء میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ انہوں نے 2001ء میں ملتان میں ظفر لاء چیمبرز میں شمولیت اختیار کی اور 2011ء میں جج کے عہدے پر فائز ہونے تک قانونی فرم کے ساتھ کام کیا۔ 2019ء میں سپریم کورٹ کے جسٹس کے طور پر حلف اٹھایا۔ نومبر 2024ء میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کا سربراہ بنایا گیا۔ وہ سپریم کورٹ کے ججوں میں سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر تھے۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے واضح کیا کہ پاکستان نے کبھی کابل میں کسی بھی حکومت سے بات چیت سے گریز نہیں کیا، لیکن کسی دہشت گرد گروہ سے مذاکرات نہیں کرے گا۔جمعے کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان نے کبھی کابل کی کسی حکومت سے بات چیت سے انکار نہیں کیا، تاہم پاکستان کسی بھی دہشت گرد گروہ، چاہے وہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ہو یا بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے مذاکرات نہیں کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ افغان طالبان انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کا تیسرا دور 7 نومبر کو استنبول میں ختم ہوا، انہوں نے ثالثی کرنے...
    رائے ونڈ (این این آئی) رائے ونڈ عالمی تبلیغی اجتما ع کی مختلف نشستوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبداللہ خورشید، مولانا ضیاء الحق آف مردان، مولانا محمد اسماعیل گودھرا، مولانا قاری زبیر احمد، مولانا احمد لاٹ ودیگر نے کہا کہ دنیا آخرت کی کھیتی ہے، یہاں جو کچھ بوئیں گے وہی آگے جاکر کاٹیں گے۔ اپنی اولاد، مال کو دین کیلئے وقف کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا میں جو افراتفری پھیلی ہوئی ہے، آفات، مصائب کے جو پہاڑ ٹوٹ رہے ہیں اس کا سبب صرف اور صرف دین سے دوری ہے۔ علماء کرام نے مزید کہا کہ  معاشرے کی اصلاح کیلئے سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے۔ مسلمان آج ذلیل و رسوا ہورہا ہے۔...
    دنیا کے اہم رہنماؤں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی20 سربراہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹوں کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 22 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اجلاس میں نہیں جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’’جنوبی افریقہ سے بہت سے مسائل‘‘ ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی شرکت سے انکار کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا رکن ہے، جس نے یوکرینی بچوں کے اغوا کے الزام میں پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، جس کے باعث...
    بولی وڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے اپنی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر جے مہتا سے ملاقات اور چھ سال تک شادی کو پوشیدہ رکھنے سے متعلق دلچسپ انکشافات کر دیے۔ قیامت سے قیامت تک، ڈر اور عشق جیسی مشہور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی جوہی چاولہ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کس طرح انہوں نے شادی کے لیے رضا مندی کے بعد جے مہتا کو ایک برس تک انتظار کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ انڈسٹری میں ان کا مقام بننے لگا تھا اور چیزیں بہتر ہونا شروع ہوگئیں تھیں۔ وہ اس جگہ پر پہنچ کر کیریئر کو کھونا نہیں چاہتی تھیں۔وہ کام جاری رکھنا چاہتی تھیں اور یہ سب اس کے درمیان ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام زیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر فیملی ہیلتھ گالاکاانعقادہواجس میں بطورمہمان خصوصی سابق وفاقی وزیرجنرل ریٹائرڈ عبدالقادربلوچ نے شرکت کی پروگرام کی صدارت سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب نے کی دیگرمعززمہمانوں شریک ہوئے ۔ عبدالقادبلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تحت چلنے والے انسانی خدمت کے شعبے ڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب کی قیادت میں چل رہے ہیں وہ لائق تحسین اورقابل تقلید ہے میں انسانیت کی خدمت کرنے پرالمصطفیٰ کی پوری ٹیم کومبارک بادپیش کرتاہوں ۔انہوںنے کہاکہ کراچی کشادہ قلب لوگوں کا شہرہے یہاں قابل اعتباراورایمان دارسماجی قیادت کے لئے تعاون کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں ہے۔ خبر ایجنسی گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(آئی این پی )خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو)پشاور میں کے ایم یو ہسپتال کے تعاون سے عالمی یومِ ذیابیطس کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ذیابیطس جیسے تیزی سے بڑھتے ہوئے عالمی و قومی مسئلے کے مختلف پہلوؤں پر مفصل روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر کے ایم یو ذیابیطس سوسائٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، جسے شرکاء نے ذیابیطس سے بچاؤ، آگاہی اور تحقیق کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں ذیابیطس کی شرح تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے، اور عالمی رپورٹس کے مطابق پاکستان دنیا میں ذیابیطس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-01-10 پشاور (نمائندہ جسارت) پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کے لاپتا ہونے پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ میڈیا کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے روس سے آئے طالب علم کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جو کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے روبرو ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روسی طالب علم محمود گلیگوف ( Mukhmod Gelogaev) ای ویزا پر پاکستان آیا جو کہ اسلام آباد سے پشاور آتے ہوئے لاپتا ہوگیا، اسے بازیاب کرایا جائے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طالب علم کی گمشدگی سے متعلق جواب طلب کرلیا۔ نمائندہ جسارت
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-23  کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملک بھر میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 4.15 فیصد ہوگئی جبکہ قلیل مدتی مہنگائی میں ہفتہ وار بنیاد پر 0.53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 اشیا سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ایک ہفتے میں چکن 20.33 فیصد مہنگا ہوئی جبکہ ٹماٹر 12.03 اور کیلے کی قیمتوں میں 2.32 فیصد کا اضافہ ہوا، آلو 1.08 اور کوکنگ آئل0.38 فیصد مہنگا ہوا۔ اسی دوران دال مسور، بیف، مٹن، ایل پی جی اور جلانے والی لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 6.65 اور دال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-22  جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقا میں ہونے والا جی20 اجلاس خطرے میں پڑ گیا! 3 بڑی عالمی شخصیات نے شرکت سے انکار کر دیا، دنیا کے اہم رہنماؤں نے جنوبی افریقا میں ہونے والے جی20 سربراہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 22 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ  اجلاس میں نہیں جائیں گے اور امریکا سے کوئی بھی اس اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’’جنوبی افریقا سے بہت سے مسائل‘‘ ہیں۔ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے بھی شرکت سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-20 لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ برازیل میں ہونے والی کاپ 30 کانفرنس میں پنجاب کے ماحولیاتی اقدامات کو ایک مضبوط اور مؤثر مثال کے طور پر پیش کیا گیا، جو صوبے کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاًپنجاب کے عملی کام کو عالمی سطح پر جو پذیرائی مل رہی ہے، وہ اس بات کی علامت ہے کہ صوبہ ماحولیاتی اصلاحات کے میدان میں سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاپ 30 میں پنجاب کی نمائندگی کرنا اور وہاں کیے جانے والے اقدامات کا اعتراف ہونا ایک اہم پیشرفت ہے۔ عالمی فورمز پر پنجاب کی جانب سے آلودگی میں کمی، صاف ہوا کے...
    نماز جمعہ سے خطاب میں آیت اللہ لائینی نے غزہ اور سوڈان میں امریکہ اور اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کی اور کہا کہ دنیا میں طاقت کا توازن ایک نئے اسلامی تمدن کے حق میں بدل رہا ہے، اور مستکبروں اور طاغوتوں کی حاکمیت ختم ہو کر رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ مازندران میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ محمدی لائینی نے نماز جمعہ سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ نے وزارتِ دفاع کا نام بدل کر "وزارتِ جنگ" رکھا، جولانی کی حوصلہ افزائی کی، اور ایک غدار جنگجو کو امن کا انعام دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کی پالیسیاں جنگ‌ پسند اور عالمی امن کے لیے نقصان دہ ہیں۔ آیت اللہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر کے معروف تاجر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عبدالقیوم قریشی نے پیٹرول پمپ پر مبینہ قبضے کے خلاف سکھر پریس کلب میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر آئینی پٹیشن 2025/ D-940 سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں دائر کردی گئی ہے، جس میں پی ایس او کیجنرل منیجر، میئر سکھر، میونسپل کمشنر اور دیگر پی ایس او افسران کو فریق بنایا گیا ہے۔عبدالقیوم قریشی کا کہنا تھا کہ 9 جولائی کو میونسپل انٹی انکروچمنٹ فورس کی مدد سے اْن کے پیٹرول پمپ پر زبردستی قبضہ کیا گیا۔ اس دوران متعلقہ عملے نے نہ صرف توڑ پھوڑ کی بلکہ قیمتی مشینری کو نقصان پہنچایا، اہم دستاویزات، سامان اور لاکھوں روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روئے زمین پر اللہ نے جو سب سے قیمتی چیز بنائی ہے وہ انسان ہے‘ اور قرآن مجید فرقان حمید بھی انسان سے ہی مخاطب ہے‘ سورہ فلق اور سورہ الناس‘ دونوں میں اللہ تعالیٰ نے صاف صاف فرما دیا کہ انسانوں کو کس چیز سے پناہ مانگنی چاہیے‘ در اصل ان دونوں سورتوں میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو ایک معاشرے میں رہنے کے لیے معاشرتی آداب سکھائے ہیں کہ کیسے مل جل کر رہنا ہے لیکن ہم بطور انسان ایک دوسرے کو کاٹنے کو دوڑ رہے ہیں۔ یہ بم دھماکے‘ یہ خود کش حملے‘ مار دھاڑ‘ قتل و غارت گری‘ یہ سب کیا ہے؟ یہ حالات شاید اس وجہ سے بھی ہیں کہ اہل علم نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مومن تو ایک دوسرے کے بھائی ہیں، لہٰذا اپنے بھائیوں کے درمیان تعلقات کو درست کرو اور اللہ سے ڈرو، امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا۔ اے لوگو جو ایمان لائے ہو، نہ مرد دوسرے مردوں کا مذاق اڑائیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں، اور نہ عورتیں دوسری عورتوں کا مذاق اڑائیں، ہو سکتا ہے کہ وہ ان سے بہتر ہوں آپس میں ایک دوسرے پر طعن نہ کرو اور نہ ایک دوسرے کو برے القاب سے یاد کرو ایمان لانے کے بعد فسق میں نام پیدا کرنا بہت بری بات ہے جو لوگ اس روش سے باز نہ آئیں وہی ظالم ہیں۔ (سورۃ الحجرات:10تا11) ’’سیدنا ابوہریرہؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ...
    کراچی (نیوزڈیسک)سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سلیم رضا نے کہا ہے کہ بینکوں کے منافع کا فائدہ سرمایہ کاروں کو ہو رہا ہے، عوام کو نہیں۔ سلیم رضا نے کہا کہ بینکوں کے لیےگزشتہ برس اچھا رہا، 600 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔بینکوں کے اثاثے 10 سال میں بڑھے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک انہوں نے مزید کہا کہ بینکوں نے رواں سال 6 ماہ میں 325 ارب روپے منافع کمایا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔ سابق گورنر ایس بی پی نے یہ بھی کہا کہ بینکوں کے منافع کا فائدہ سرمایہ کاروں کو ہو رہا ہے عوام کو نہیں۔
     بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ کامنی کوشل 98 سال کی عمر میں وفات پا گئیں، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف صحت کے مسائل کا سامنا کر رہی تھیں۔ کامنی کوشل 24 جنوری 1927 کو لاہور میں معروف ماہرِ نباتات پروفیسر ایس آر کشیپ کے گھر پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اُما کشیپ تھا۔ وہ دو بھائیوں اور تین بہنوں میں سب سے چھوٹی تھیں اور سات سال کی عمر میں ہی ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا۔ بچپن سے ہی اُما کشیپ باصلاحیت اور تعلیم میں نمایاں تھیں، اور صرف دس سال کی عمر میں انہوں نے اپنا پپٹ تھیٹر (کٹھ پتلی تھیٹر) خود بنایا۔ وہ آل انڈیا ریڈیو پر ڈراموں میں بھی حصہ لیتی رہیں۔...
    سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے معروف بیٹر مصباح الحق نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہمان کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان جاری رکھتے ہوئے اپنے بلند حوصلے اور اعلیٰ عزائم کی بدولت دہشت گردی کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا،اس ضمن میں پی سی بی کے چیئرمین محسن رضا نقوی کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں۔ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آنے کے بعد خوف کا شکار بیشتر مہمان کھلاڑیوں نے واپس وطن جانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ تاہم، پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی...
    — فائل فوٹو جناح اسپتال کراچی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور سابق پی وی سی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر شاہد رسول حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔ انہیں اپنے دفتر میں دل کا دورہ پڑا تھا، اسپتال منتقل کرکے ان کی جان بچانے کی کوشش کی گئی، تاہم ان کی دل کی دھڑکن بحال نہ ہوسکی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن، ڈاؤ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر نازلی حسین، میٹرو پولٹن یونیورسٹی کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی، سیکریٹری سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن معین الدین اور ڈی جی ہائر ایجوکیشن کمیشن...
    دنیا کے اہم رہنماؤں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی20 سربراہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 22 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اجلاس میں نہیں جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’’جنوبی افریقہ سے بہت سے مسائل‘‘ ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی شرکت سے انکار کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا رکن ہے، جس نے یوکرینی بچوں کے اغوا کے الزام میں پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، جس کے باعث ان...
    سعودی عرب نے رالی ڈاکار سعودی عرب 2026 کی ساتویں ایڈیشن کی تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ عالمی موٹر اسپورٹس ایونٹ 3 سے 17 جنوری 2026 تک مملکت کے مختلف خطّوں میں منعقد ہوگا۔ اعلان جدہ کے کورنیش سرکٹ میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا گیا، جہاں رالی کے نئے راستے سے بھی پردہ اٹھایا گیا۔ تقریب میں شہزادہ خالد بن سلطان العبدالله الفیصل کے ساتھ یونین کے بین الاقوامی نمائندوں اور وزارتِ کھیل کے افسران نے شرکت کی۔ ’ہر ایڈیشن سعودی جذبے اور جدت کی نئی کہانی ہے‘، شہزادہ خالد بن سلطان شہزادہ خالد بن سلطان العبداللہ الفیصل نے کہا کہ رالی ڈاکار نہ صرف مملکت کے قدرتی حُسن کو دنیا کے سامنے پیش کرتی ہے...
    ویب ڈیسک : ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ افغان طالبان ٹی ٹی پی کیخلاف کارروائی کریں گے،عوام پاک افواج کے ساتھ ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر اقداما ت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کیا، کہا کہ افغان طالبان رجیم کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا، پاکستان ٹی ٹی پی سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان حکومت اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی بھی دہشتگرد گروپ سے مذاکرات نہیں کرے گا، افغان رجیم کو دہشتگردی کے تمام ثبوت فراہم کیے، افغان حکومت اپنی سرزمین سے دہشتگردی کو روکنے میں ناکام ہے۔...
    جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کراچی میں 59 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے ساتھیوں اور اسپتال کے ذرائع نے ڈان کو تصدیق کی ہے کہ ڈاکٹر رسول کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔ ڈاکٹر رسول ایک معروف معالج تھے اور انہیں رائل کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز (گلاسگو) کے لیے پاکستان کا بین الاقوامی مشیر بھی مقرر کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈاکٹر شاہد رسول کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی خدمات کے باعث ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ کے ترجمان عبدالرشید چنا کی جانب سے جاری بیان میں کہا...
    پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا اور ٹک ٹاکر محمد نوید پر معاشرے میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کا الزام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے لوئردیرکے علاقےکوٹو سے تعلق رکھنے والا ٹک ٹاکر  کو نازیبا حرکات کرنے اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان کی ہدایت پر تھانہ تیمرگرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا اور ٹک ٹاکر محمد نوید پر معاشرے میں فحاشی اور بے حیائی پھیلانے کا الزام ہے۔ پولیس نے کہا کہ گرفتار ٹک ٹاکر ویڈیوز میں...
    الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں اولگا چِرِفکو کا کہنا تھا کہ حالیہ دو سالوں میں غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے معاون دفتر کے ترجمان "اولگا چِرِفکو" نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے تمام راستے کھولے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج الجزیرہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حالیہ دو سالوں میں غزہ میں انسانی صورت حال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ ہمیں فوری طور پر اس پٹی میں رہنے والے افراد کی مدد کے لئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ کیونکہ موسم سرما کے آتے ساتھ ہی غزہ کے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو جائے...
    —فائل فوٹو وزارت قانون نے وفاقی آئینی عدالت کے ججز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے 6 ججز ہوں گے، آئینی عدالت میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق ہوں گے۔وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس کے کے آغا جج ہوں گے، بلوچستان سے جسٹس روزی خان آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔ جسٹس مسرت ہلالی کی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرتذرائع کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے سبب معذرت کی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پشاور ہائی کورٹ سے جسٹس ارشد حسین شاہ آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔واضح رہے کہ جسٹس امین الدین نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کا حلف اٹھا...
    عبدالرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے غیر قانونی طور پر کشمیریوں کو حراست میں لئے جانے کا نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری عوام کو تکلیف کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس عبدالرشید منہاس نے کہا کہ وہ کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں لئے جانے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بری فوج، ریزرو پولیس نے ریاست میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ عبدالرشید منہاس نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی...
    ارشد اقبال نے چھاپوں کے دوران بھارتی فورسز کی طرف سے رہائشیوں کو ہراساں کرنے اور گھریلوں سامان کی توڑ پھوڑ کی بھی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور بے گناہ کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریوں خصوصا حالیہ دنوں میں بھارتی فورسز کی طرف سے تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں اور پروفیشنلز کے خلاف جاری انتقامی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پورے مقبوضہ علاقے میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سینکڑوں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر...
    اسلام ٹائمز: دنیا تیزی سے گزر رہی ہے، وقت سمٹ رہا ہے اور قیامت کے آثار واضح ہو رہے ہیں۔ رسولِ اکرمﷺ نے فرمایا: "قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی، جب تک زمانہ تیزی سے نہ گزرنے لگے۔۔۔"(صحیح مسلم، حدیث: 157) آج وقت اسی تیزی سے گزر رہا ہے، سال مہینے، مہینے ہفتوں اور ہفتے دنوں جیسے لگنے لگے ہیں۔ لہٰذا اب وقت ہے کہ ہم اپنے آپ کو اللہ کے سامنے جواب دہی کے لیے تیار کریں، قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالیں اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کو اپنا مقصد بنائیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ایمان، عمل صالح اور آخرت کی تیاری کی توفیق عطا فرمائے۔ تحریر: مفتی گلزار احمد نعیمی امیر جماعت اہل حرم...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کرالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کرالیں۔ایمل ولی کا کہنا تھا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے۔
    بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی نے انکشاف کیا کہ فلموں میں ہمیشہ مار کھانے والے کردار ادا کرنے کی وجہ سے والد نے انہیں گھر آنے سے روک دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی بے عزتی ہوتی ہے۔ بھارتی نشریاتی ادارے ’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق نواز الدین صدیقی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے کیریئر کے ابتدائی مشکل دنوں پر کھل کر بات کی۔ اداکار نے بتایا کہ ان کے والد نے ایک وقت میں انہیں گھر آنے سے روک دیا تھا کیونکہ وہ فلموں میں مسلسل پٹتے ہوئے نظر آتے تھے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی فلموں جیسے ’سرفروش‘ اور ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کا حوالہ دیتے ہوئے...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی کی جانب سے پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلا کر دہشت گردی پر بات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے اگلے اجلاس میں دہشت گردی پر بحث کروالی جائے، داخلہ اور دفاع کے ادارے بریفنگ دیں، بے شک اِن کیمرا اجلاس کروالیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ طالبان حکومت آنے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی میں ساڑھے 6 سو فیصد اضافہ ہوا ہے، انِ کی قیادت کہتی ہے انہوں نے ٹی ٹی پی کے لوگوں اور حمایتیوں کو اندر کیا ہوا ہے، دہشت گردی پر وزارت دفاع اور وزارت داخلہ ایوان...
    امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ این ایف سی اور اٹھارہویں ترمیم پر کمپرومائزنہ کرنے کی تو بات کی جاتی ہے لیکن پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت بتائے کہ اختیارات و وسائل نچلی سطح پر کیوں نہیں منتقل کیے جاتے اور پی ایف سی ایوارڈ سے کراچی کو اس کا جائز اور قانونی حصہ کیوں نہیں دیا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ستائیسویں آئینی ترمیم عوام کیلئے آتی تو سمجھ آتا لیکن اس کا مقصد طاقتوروں کو استثنیٰ دلانا اور عدلیہ پر اثرانداز ہونا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 27ویں آئینی ترامیم آئین اور جمہوریت پر شب خون ہے، اسے مسترد کرتے ہیں،خود کو...