2025-09-18@05:18:22 GMT
تلاش کی گنتی: 514
«نظریاتی کونسل میں»:
(نئی خبر)
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2025 )کاشتکاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے زرعی شعبے کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدید کاشتکاری کی تکنیکوں کی ضرورت ہے بلوچستان کی بنیادی اناج کی فصل گندم کی پیداوار میں پانی کی کمی اور تھرمل دباﺅکے نتیجے میں گزشتہ برسوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے.(جاری ہے) کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ دیگر اہم زرعی اجناس جیسے چاول اور مکئی کی پیداوار میں بھی اوور ٹائم میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے نہ صرف خوراک کی حفاظت متاثر ہوئی ہے بلکہ متعدد کسانوں کی مالی حالت بھی نازک ہے نصیر آباد ضلع کے کاشتکار ندیم جمالی نے کہا کہ صوبے کو اپنے زرعی منظر نامے کو...
ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز نے ورلڈ بینک گروپ، آئی ایم ایف اور دیگر اہم ترقیاتی شراکت داروں کے درمیان مؤثر پارٹنر کوآرڈینیشن کی اہمیت پر زور دیا ہے، تاکہ پاکستان میں توانائی کے شعبے اور ملکی محصولات کو متحرک کرنے سمیت اہم اصلاحات کے نفاذ میں مدد جاری رکھی جا سکے اور عطیہ دہندگان کی صف بندی کو مضبوط بنایا جا سکے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق 14 جنوری کو اسلام آباد کے لیے کنٹری پارٹنرشپ کی منظوری دینے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی سمری کے مطابق انہوں نے 2026 سے 2035 تک پاکستان کے لیے نئے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (سی پی ایف) کی بھرپور حمایت کی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے فیصلہ کیا کہ بینک...
لاہور: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ خوارج کیخلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں 72 ویں سالانہ دستار فضلیت و تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب میں علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ مدارس کے حوالے منفی پروپگنڈا بند کیا جائے، حکومت کو قانون سازی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کیساتھ آکے بڑھنا چاہیے۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ سودی نظام کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، پارا چنار میں فی الفور امن و امان بحال کیا جائے، علمائے کرام معاشرے کوانتشاری ماحول سے بچائیں۔
موسمیاتی تبدیلی زمین پر زندگی کے لیے سب سے اہم خطرہ بن کر ابھری ہے، دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں میں تیزی آرہی ہے۔ اس کے ثبوت میں سطحی ہوا کے درجہ حرارت میں اضافہ، سمندروں کی گرمی، سمندر کی سطح میں اضافہ، گلیشیئرکا پگھلنا، غیر معمولی موسمی نمونے اور بار بار آب و ہوا کی خرابیاں شامل ہیں۔ ان تبدیلیوں کی بنیادی وجہ انسانی سرگرمیاں ہیں، خاص طور پر گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج۔ یہ گیسیں زمین کے ماحول میں لمبی لہروں کی شعاعوں کو جذب کرتی ہیں، جو زمین کو تباہ کن تباہی کے قریب لاتی ہیں۔ صورتحال کے واضح ادراک کے باوجود، عالمی ردعمل خاطر خواہ کارروائی کے بجائے کاغذی وعدوں تک محدود ہے۔ بگڑتی ہوئی آب...
کراچی (رپورٹ / واجد حسین انصاری) 2008ء سے سندھ میں حکمرانی کرنے والی پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت گزشتہ 15 برس کے دوران ملنے والے لگ بھگ 10 ہزار ارب روپے میں سے 20 فیصد رقم ہی ترقیاتی کاموں پر خرچ کرسکی۔ حکومت کے تسلسل کے باوجود صوبائی حکومت گزشتہ 15 برس کے دوران سندھ میں کوئی نئی واٹر سپلائی اسکیم نہیں لاسکی۔ اقتدار کے طویل ترین دورانیہ میں سندھ حکومت نے غیر ترقیاتی اخراجات میں غیر معمولی اضافہ کیا اور سندھ کی مجموعی آمدن سے بنیادی ڈھانچے، انسانی وسائل کی ترقی کے لیے بہت کم رقم خرچ ہو سکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلسل چوتھی مرتبہ سندھ میں حکمرانی کرنے والی پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت 2008ء سے 2023ء...
بیرسٹر سلطان نے کہا کہ یہ حقیقت لائق فخر و تحسین ہے کہ آزاد کشمیر میں قوانین کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل نے اتحاد بین المسلمین، اتحاد بین المسالک اور حقیقی اسلامی معاشرہ کے قیام کے لیے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل آزاد جموں و کشمیر کا خصوصی اجلاس چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے مہمان خصوصی صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری تھے۔ اجلاس میں ممبران اسلامی نظریاتی کونسل مفتی کفایت حسین نقوی، مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی، مولانا سعید یوسف، مولانا مفتی محمد حسین چشتی، مولانا محمد...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں کیے جانے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ملک میں سرفہرست ہے، صوبائی حکومت نے سندھ میں ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر سمیت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جو کام کیے ہیں، ان کی مثال دیگر صوبوں میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بینظیر بھٹو کے وژن کے مطابق عوام کو مضبوط بنانے کے لیے ہمہ وقت مصروف ہے۔ سندھ کے عوام کو معاشی خوشحالی کے لیے بینظیر سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب و نادار افراد کو مالی وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ معاشرے پر بوجھ بننے...
چیئرپرسن بیورو سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ، فلاح وبہبود کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے سارہ احمد کی خدمات، بچوں کی مذہبی تعلیم اور دیگر اقدامات کی بھی تعریف کی۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بیورو میں مقیم بچوں کی مذہبی تعلیم کیلئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر راغب نعیمی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہِ کیا۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں کم عمری کی شادیوں کی روک تھام سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے بچوں کی کم عمری کی شادی کی روک تھام کے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )پاکستان کو موسمیاتی مالیات کو راغب کرنے کے لئے قابل بینک سیکٹرل حکمت عملیوں کو تیار کرنے کی ضرورت ہے یہ بات وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے میڈیا ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.(جاری ہے) انہوں نے کہا سب سے زیادہ موسمیاتی خطرات سے دوچار ممالک میں شمار ہونے والے پاکستان کو زراعت، پانی، توانائی، صحت اور تعلیم پر توجہ مرکوز کرنے والی موثر موسمیاتی حکمت عملیوں کو نافذ کرنے کے لیے فوری طور پر خاطر خواہ مالی وسائل کی ضرورت ہے تخفیف سے متعلق، موسمیاتی فنانس میں گرین ہاﺅس گیس کے اخراج کو کم کرنے کے لیے فنڈنگ کے اقدامات شامل ہیں...
کوئٹہ میں کارکنوں سے ملاقات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا کہ کوئٹہ کے مخلص کارکنوں کی بدولت انتخابات میں پارٹی کو واضح کامیابی ملی، مگر افسوس اسکے بعد کارکنوں کو جو مقام ملنا چاہئے تھا وہ نہ مل سکا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حقیقی اور نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ کارکنوں کے مسائل صوبائی اور مرکزی قیادت کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان اور سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی نے کوئٹہ میں کارکنوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکن ہمارا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کیلئے متحد ہے غربت کے خاتمیکیلیے حکومت مثبت فیصلے کرئے ،عوام دشمن بیرونی قرضے لینا بند کئے جائیں اور عوامی مسائل کو حل کیا جائے ،ترقیاتی منصوبے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا عوام کو شدید پریشانی کے ساتھ ذہنی مریض بنے گئے ،سندھ حکومت ترقیاتی منصوبوں کے دعوئے کررہی ہے تمام ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہے ،ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے حکومت میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کریں ،حکومت کے معاشی استحکام کے دعوئوں کا عام آدمی کوکوئی ریلیف نہیں مل رہا ،بے روزگاری اور مہنگائی...
چیئرمین گلشن اقبال ٹائون یوسی 4کانٹیننٹل بیکری سے متصل سڑک کی استرکاری کے کاموںکامعائنہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ گلشن کو گلشن بنانے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ان شاء اللہ گلشن اقبال میں انفرااسٹرکچر کا جال بچھائینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 4 کانٹیننٹل بیکری سے متصل سڑک کی استرکاری کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ، واضح رہے کہ گلشن اقبال میں سڑکوں کی بہتری کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں ان سڑکوں کو بہتر بنایا جارہا ہے جہاں فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے...
ملکی معیشت کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ جنوبی ایشیا کے معاشی منظرنامے سے متعلق کانفرنس سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ کانفرنس سے خطاب میرے لیے باعث اعزاز ہے، کانفرنس چیلنجز سے نمٹنے اور مواقع تلاش کرنے کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مستحکم معیشت، پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اصلاحات اور تبدیلی کے سفر کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...