2025-10-27@19:19:49 GMT
تلاش کی گنتی: 553
«پیرا فورس کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے کہاہے کہ پاکستانی مارکیٹ میں میڈ ان انڈیا آئی فونز کی فروخت اور استعمال ممکن نہیں۔ کابینہ ڈویژن نے بھارتی ساختہ آئی فونز کو پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دیتیہوئے ایڈوائزری جاری کی تھی جس پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے سائبر سیکیورٹی سے متعلق کابینہ ڈویژن کے خدشات رد کردئیے ہیں۔پی ٹی اے کے مطابق امپورٹ آرڈر 2022 کے تحت بھارتی مصنوعات کی پاکستان میں درآمد ممنوع ہے اور بھارتی ساختہ آئی فون اور ڈیوائسز پاکستان میں بلیک لسٹ ہیں۔بھارت کے لیے مختص جی ایس ایم اے کا ٹائپ ایلوکیشن کوڈ رجسٹرڈ نہیں کرتے۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بھارت کے لیے مختص...
شام کے حکام نے بشار الاسد کے دور کے ایک سیکیورٹی افسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ افسر بشار الاسد کا کزن ہے اور اس نے 2011 کی خانہ جنگی کے شروع میں عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے کردار ادا کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:شام کا آئین معطل، احمد الشرع عبوری صدر نامزد عرب میڈیا کے مطابق شام کے نئے حکم کے مطابق گرفتار کیا گیا۔ یہ عاطف نجیب نامی سابق افسر بشار الاسد کا کزن بھی ہے، اس لیے بشارالاسد کے زیادہ قریب اور بھروسے کا افسر تھا۔ یہ افسر درعا کے علاقے میں پولیٹکل سکیورٹی سربراہ رہ چکا ہے۔ بشار الاسد کے کزن عاطف نجیب کو فوجی حکام نے اللاذقیہ سے گرفتار کیا ہے۔ شام...
ریئل اسٹیٹ اور ہا ئو سنگ سیکٹر میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار، 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش
ریئل اسٹیٹ اور ہا ئو سنگ سیکٹر میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار، 11رکنی ٹاسک فورس کی سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے رئیل اسٹیٹ اور ہاسنگ کے شعبے میں عوام کے لیے مراعات کا پیکیج تیار کرلیا۔ وزارت ہاسنگ کی 11 رکنی ٹاسک فورس نے 40 سے زائد اہم سفارشات و تجاویز مرتب کرلی ہیں، جس کے تحت رئیل اسٹیٹ اور ہاسنگ کے شعبے میں عوام کو مراعات دیے جانے کا پیکیج تیار کیا گیا ہے۔حکومت نے پراپرٹی اور ہاسنگ سیکٹر میں گزشتہ بجٹ کے دوران لگائے گئے ٹیکسز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سیکٹر کی بحالی...
حکومت پاکستان فوجی عدالتوں کا استعمال نہ کرے, اظہار رائے کی آزادی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے شرط ہے: نمائندہ یورپی یونین
اسلام آباد (آئی این پی )یورپی یونین نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنرلائزڈ سسٹم آف پریفرنسز پلس( جی ایس پی پلس) اسٹیٹس کو ہلکا نہ لے،اظہار رائے کی آزادی جی ایس پی پلس اسٹیٹس کیلئے شرط ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود انسانی حقوق کے لیے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے اولوف اسکوگ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ شہریوں کے خلاف مقدمات کی پیروی کے لیے فوجی عدالتوں کا استعمال نہ کرے، انہوں نے اظہار رائے کی آزادی کو محدود کرنے کے حالیہ اقدامات کی مخالفت بھی کی۔ دبئی ایئرپورٹ نے 2024 میں 9 کروڑ 20 لاکھ مسافروں کا ریکارڈ قائم کر دیا ایک انٹرویو میں اولوف...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے بین الاقوامی مسافروں کو موبائل فون رجسٹریشن کی یاددہانی کرا دی ۔ اپنے ایک بیان میں پی ٹی اے نے نئے قوانین کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں موبائل فون لانے والے مسافر اپنی ڈیوائس رجسٹرڈ کرائیں،مسافر رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں،پاکستان آنے والوں کو مختصر مدت کے لیے رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق120 دن سے زیادہ قیام کرنے والے اپنے موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ کرائیں،ایسے افراد کو ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے لیے مقرر کردہ ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کو موبائل فون رجسٹریشن...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی آر اے پاکستان کی پیکا ترمیمی بل پر فوری دستخط نہ کرنے کی درخواست مان لی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متنازعہ کالا قانون پیکا ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف پی آر اے پاکستان کا پارلیمانی محاذ پر احتجاج رنگ لانے لگا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی آر اے پاکستان کی پیکا ترمیمی بل پر فوری دستخط نہ کرنے کی درخواست مان لی ہے۔ اس سلسلہ میں پی آر اے پاکستان کے نمائندہ وفد نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات کی تھی جس کے بعد سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے اور پیکا ترمیمی بل کی مشاورت کے بغیر منظوری کے خلاف مولانا فضل الرحمن نے پی آر اے پاکستان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ مولانا فضل الرحمان...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراپورٹ اپیل،خواجہ حارث نے سفید کاغذی لفافوں میں ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بنچ کے سامنے پیش کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراپورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے سفید کاغذی لفافوں میں ملٹری ٹرائل کا ریکارڈ آئینی بنچ کے سامنے پیش کردیا،ملٹری ٹرائل کی سات کاپیاں آئینی بنچ کے ساتوں ججز کو مہیا کردی گئیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وقفے کے بعد فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی،خواجہ حارث نے کہاکہ عدالت ٹرائل کا طریقہ کار دیکھ لے، ٹرائل سے قبل پوچھا گیا کسی کو لیفٹیننٹ کرنل عمار احمد پر کوئی اعتراض تو نہیں،کسی نے بھی اعتراض نہیں کیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ریکارڈ تو اپیل میں دیکھا جاتا ہے، ہمارے لئے اپیل...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری دوسرے بنچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مستردکردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو مزید معاونت کی ہدایت کردی،جسٹس انعام امین منہاس نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواست دائر کررکھی ہیں،عدالت نے اعتراض کے نکتے پر مزید معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔ مزید :
(ویب ڈیسک) پاکستان میں موبائل فون اسمگل کرنے کے الزام میں پی آئی اے کی ایک اور فضائی میزبان کو معطل کر دیا گیا ہے جس کے بعد تادیبی کارروائی کا سامنا کرنے والے عملے کے ارکان کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی تازہ ترین کارروائی گزشتہ ہفتے عملے کے 5 ارکان کی معطلی کے بعد کی گئی ہے جب حکام نے دبئی سے واپسی پر ان کے قبضے سے سمارٹ فونز کا ایک ذخیرہ برآمد کیا تھا، اس سے پہلے عملے کے 2 ارکان کو اسی طرح کے الزامات پر برطرف کردیا گیا تھا۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک ترجمان پی آئی اے...
بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے وزیرِاعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے دھمکی دی ہے کہ اگر بھارت میں سناتن دھرم (قدیم ہندو دھرم) کو بحران لاحق ہوا تو پھر کوئی بھی مذہب محفوظ نہ رہ سکے گا۔ ملک میں یکجہتی اور یگانگت برقرار رکھنا لازم ہوچکا ہے۔ بھارت پر کوئی بحران آیا تو سناتن دھرم بھی اُس بحران کی زد میں آئے گا۔ ایسی حالت میں کوئی بھی دھرم، فرقہ یا ذات محفوظ نہ رہ سکے گی۔ پریاگ راج (اِلٰہ آباد) میں مہا کُمبھ میلے کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سناتن دھرم برگد کا وہ درخت ہے جس کی چھاؤں میں سب پھل پھول رہے ہیں۔...
کراچی: پی آئی اے نے دبئی سے پاکستان آنے والی بین الاقوامی پروازکے کیبن کریوکومعطل کرکے شوکازنوٹس جاری کردیے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کےکیبن کریو سےملتان ایئرپورٹ پرکسٹم حکام کی جانب سے موبائل فون برآمدگی کے معاملے پرتمام کیبن کریوکومعطل کرکے شوکازنوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ بین الاقوامی روٹ کی پرواز کی ملتان آمد پرکسٹم حکام کی جانب سے چیکنگ کے دوران کیبن کریو سے جدید اسمارٹ فون برآمد ہوئے تھے، ترجمان پی آئی اے کے مطابق مزید تحقیقات کے لیے محکمانہ کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں کمپنی پالیسی کے تحت سخت ترین سزاکا تعین کیا جائےگا۔ ایئرلائن انتظامیہ ملازمین کے کسی بھی خلاف ضابطہ اقدام کوہرگزبرداشت نہیں...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر میکسیکو کی سرحد پر اضافی ہیلی کاپٹر اور جاسوسی فورس تعینات کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ 1500 اضافی فوجیوں کو میکسیکو بارڈرپربھیجا جارہا ہے جب کہ متعلقہ عملے کے ساتھ ہیلی کاپٹرز اور انٹیلی جنس تجزیہ کار بھی روانہ کیے جا رہے ہیں۔اس کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سرحد پر گراؤنڈ فورسز کی تعداد میں 60 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پینٹاگون سیکرٹری رابرٹ سیلس نے کہا کہ کیلی فورنیا اور ٹیکساس سے 5 ہزار غیر قانونی تارکین کی بے دخلی کے لیے پینٹاگون طیارے فراہم کرے گا ،جب کہ پینٹاگون میکسیکو بارڈر کے ساتھ باڑ لگانے میں بھی حصہ...
پاک بحریہ نے ٹاسک فورس 151کی قیادت گیارہویں مرتبہ سنبھال لی، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک بحریہ نے گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھال لی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمان کی تبدیلی کی تقریب کمبائنڈ میری ٹائم فورسز ہیڈکوارٹرز بحرین میں منعقد ہوئی۔پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عظمی کمبائنڈ ٹاسک فورس151کے نئے کمانڈر تعینات کیے گئے، اس سے پہلے یہ کمانڈ ترک بحریہ کے پاس تھی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کموڈور سہیل احمد عظمی نے کہا کہ خطے میں امن و...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے 2016 سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر شہریوں کے اہل خانہ کی فوری مالی معاونت کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں 2016ء سے لاپتا شخص اور دیگر افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ محمد طاہر تھانہ سہراب گوٹھ سے 2016 لاپتا ہوا تھا۔ ہر پیشی پر پولیس روایتی رپورٹس پیش کردیتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹیز نے طاہر کی جبری گمشدگی کا تعین کیا ہے۔ سندھ حکومت نے لاپتا طاہر کے اہلخانہ کی مالی معاونت بھی کردی ہے۔ لاپتا طاہر کی اہلیہ نے کہا کہ میرا شوہر بازیاب کرایا جائے۔ 9 برسوں...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی بیٹوں سے فون پربات کروانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی کو جیل میں ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال سے متعلق سہولیات کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے عمران خان کی اہلیہ اور سیاسی رہنماؤں کو جیل رولز کے تحت ملاقات کروانے کی ہدایت کی۔ عدالت نے ڈویژن بینچ کے حکم کے مطابق بیٹوں سے فون پر بات اورذاتی معالج سے چیک کی بھی ہدایت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ بشری بی بی اب سزا یافتہ ہیں ان کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا کیا طریقہ...
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق سینیٹر ملک امام الدین شوقین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ سے مجوزہ 6 کینالوں بنانے کے خلاف ہے اور ہم ہر فورم پر آواز اُٹھا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاپولر میچ فیکٹری میں پریس کلب کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سراسر جھوٹ ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے کینالوں کی منظوری دی ہے، اگر ایسا ہوتا تو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پوری پیپلز پارٹی کینالوں کی مخالفت کرنے کو تیار نہ ہوتی، انہوں نے مجھے سینیٹر اور آئل اینڈ گیس کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے نظر انداز نہیں کیا، پیپلز پارٹی بڑی جماعت ہے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںدو افغان شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواست سماعت ,عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔سندھ ہائیکورٹ میں دو افغان شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواست سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار نے فضل اور مہراب کو حراست میں لیا،دونوں کے ساتھ موبائل فونز اور دیگر چیزیں بھی لے کر گئے تھے،آٹھ موبائل فونز درخواست گزار کو واپس مل گئے ہیں، عدالت کاکہنا تھا کہ موبائل فونز کیسے واپس ملے؟ بندے کہاں ہیں؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ موبائل فونز سابق تفتیشی افسر سب انسپکٹر عرفان رشید نے درخواست گزار کو واپس کیے تھے ،لاپتا شہری مہراب...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے کیبن کریو کی مبینہ طور پر دبئی سے پاکستان بیش قیمت موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: فلائٹ میں تاخیر کا اعلان، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا کسٹمز کے عملے نے فضائی عملے کے 5 ارکین سے 78 بیش قیمت آئی فون برآمد کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ اسمگلنگ میں مبینہ طور پر سینیئر پرسر اور فلائٹ اسٹیورڈز کے علاوہ ایئرہوسٹس شامل تھیں۔ مزید پڑھیے: قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری کیسے ممکن ہوگی؟ کسٹمز حکام نے پیشگی اطلاع پر پہلے 2 ایئرہوسٹسز سے 24 آئی فونز برآمد کیے جس کے بعد ان کی نشاندہی پر باقی 3 مردوں کو ہوٹل سے...
کینیا کے فوجی ہیٹی کے ہوائی اڈے پر قومی پرچم تھامے کھڑے ہیں نیروبی(انٹرنیشنل ڈیسک ) کینیا نے ہیٹی میں جرائم پیشہ گروہوں کی سرکوبی کے لیے اپنے فوجی بھیج دیے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق کینیا کے وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں تصدیق کی کہ ہیٹی میں 217 اہل کاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کیریبین ملک میں گروہی تشدد کو روکا جا سکے۔ اس سے قبل کینیا نے جون میں ہیٹی میں اپنے فوجی بھیجے تھے ،جس کے بعد اب مجموعی تعداد 600ہوگئی ہے۔
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد سے ژوب میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے اور خارجی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔ وزیر داخلہ نے بروقت آپریشن کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی جس کے نتیجے میں بلوچستان میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گرد مارے گئے، انہوں نے خارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور قیام امن میں ان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ وزیر داخلہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں...
ہدایت کے مطابق تمام مراکز صحت میں کورونا اور انفلوئنزا کی سخت نگرانی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ کسی بھی کیس کا جلد پتہ چل سکے اور فوری علاج فراہم کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں کورونا اور انفلوئنزا ایچ ون این ون کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر ڈی جی ہیلتھ سروسز سندھ نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیرز کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی۔ ہدایت کے مطابق تمام مراکز صحت میں کورونا اور انفلوئنزا کی سخت نگرانی کو یقینی بنایا جائے، تاکہ کسی بھی کیس کا جلد پتہ چل سکے اور فوری علاج فراہم کیا جا سکے، مشتبہ اور تصدیق شدہ کیسز کی بروقت رپورٹنگ کی جائے۔ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں عملے کیلئے حفاظتی...
فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازا میں افغانستان سے دہشتگردوں کے داخلے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 18 اور 19 جنوری کی درمیان رات پاک افغان سرحد پر خوارج گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے 5 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خوارج پاکستان افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے، توقع ہے...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام آباد میں 26 نومبر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ رمنا میں گرفتار 30 ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، جس میں ملزمان کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت وکیل نے بتایا کہ اس کیس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جس کا مقدمہ اسپیشل آفیسر ہی درج کرا سکتا ہے۔ مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ملزمان کو سامنے...
اسلام آباد(صباح نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے تحریک انصاف کے 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں ملزمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے 26نومبر پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر تھانہ رمنا میں گرفتار 30 ملزمان کی بعدازگرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں ملزمان کے وکیل انصر کیانی اور پراسیکیوٹر اقبال کاکڑ پیش ہوئے۔دورانِ سماعت وکیل انصر کیانی نے بتایا کہ اس کیس میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے جس کا مقدمہ سپیشل آفیسر ہی درج کرا سکتا ہے، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا، جس میں کہا گیا ملزمان کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں۔جج...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ایگریکلچر ریسرچ سندھ اور بائر کراپ سائنس کی جانب سے آم کی بہتر پیداوار کے عنوان سے سندھ ایگریکلچر ریسرچ کے ایگریکلچر کمپلیکس میں سیمینار منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ سندھ ڈاکٹر مظہر الدین کیریو نے کہا کہ ایگریکلچر ریسرچ نجی زرعی کمپنی کے ساتھ مل کر آم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید تحقیق متعارف کرائی گئی ہے جس سے آبادگاروں کی آگاہی کے لیے سیمینار منعقد کیا گیا ہے جس سے آباد گاروں کو بہتر فصل کے ساتھ زائد معاوضہ مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایگریکلچر ریسرچ آباد گاروں کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور کم وقت میں زائد پیداوار...
سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیشی فوج کے پی ایس او کی ملاقات، مشترکہ مشقوں پر زور دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے ملاقات کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے...
پی ٹی آئی احتجاج: 3 اہلکار جاں بحق 106 زخمی جبکہ شہری محفوظ رہے، وزارتِ داخلہ کی سینیٹ میں رپورٹ پیش
---فائل فوٹو سینیٹ کے اجلاس میں وقفۂ سوالات کے دوران وزارتِ داخلہ نے حالیہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں کیے گئے احتجاج پر تحریری جواب جمع کروا دیا۔وزارتِ داخلہ کے تحریری جواب کے مطابق اسلام آباد میں 24 تا 27 نومبر امن و امان کی صورتحال کے باعث قانون نافذ کرنے والے 3 اہلکار جاں بحق ہوئے، حالیہ احتجاج میں کسی شہری کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 106 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ احتجاج میں کسی بھی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔وزارتِ داخلہ کے مطابق پُرتشدد مظاہرین کے خلاف 17 فوجداری مقدمات درج کیے گئے ہیں۔سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے سینیٹر مسرور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جنوری 2025ء) یورپی اتحاد اور شراکت کے لیے ذاتی خدمات ادا کرنے پر دیا جانے والا شارلیمان پرائز جرمنی کا ایک بہت معتبر انعام ہے۔ اس ایوارڈ کے منتظمین نے بُدھ کو ایوارڈ کی حقدار کا اعلان کیا جس پر ایوارڈ حاصل کرنے والی یورپی کمیشن کی صدر اُرزولا فون ڈیئر لائن نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایکس پر لکھا،'' یہ ایوارڈ میرے دل کی گہرائی کو چھونے کا سبب بنا ہے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا،'' شارلیمان پرائز یورپ پر مرکوز ہے جو ہنگاہ خیز وقت میں ہماری پناہ ہے۔‘‘ 2019 ء سے یورپی کمیشن کی صدر رہنے والی اُرزولا فون ڈیئر لائن کو یہ ایوارڈ جرمن شہر آخن میں...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے موقف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ترجمان پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشتگردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی اور دوغلے پن کی بدترین مثال ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنرل اوپندر نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر انتہائی وحشیانہ جبر کی ذاتی طور پر نگرانی...
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں بنگلہ دیش کے دفاعی وفد نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات کے ذریعے دونوں فضائی افواج کے درمیان فوجی شراکت داری کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں معززین نے مشترکہ تربیت سمیت باہمی تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے موجودہ قیادت میں پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں، جدید ٹیکنالوجیز اور مقامی طور پر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ/ آئینی بینچ میںریٹائرمنٹ کے تین سال بعد پینشن روکنے کے خلاف درخواست، عدالت نے ڈاکٹر پریتم داس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈاکٹر پریتم داس کی پینشن روک دی ہے، ریٹائرمنٹ کے تین سال بعد پنشن روکنا غیر قانونی ہے، محکمہ صحت کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر پریتم داس کے خلاف کرپشن کی انکوائری ہورہی ہے اس لیے 50 فیصد پینشن روکی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے برعکس ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے موقف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردِ عمل دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے برعکس ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان بھارت کے پٹے ہوئے موقف کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش...
بنگلادیشی آرمڈ فورسز کے پی ایس او کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، جے ایف17 تھنڈر طیاروں میں اظہارِدلچسپی
ویب ڈیسک : بنگلہ دیش کی آرمڈ فورسز ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی ۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد کا دورہ پاکستان جاری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے آج ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی، جس میں سربراہ پاک فضائیہ نے مشترکہ تربیتی اقدامات سے دونوں افواج میں شراکت داری بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور فریقین نے مشترکہ تربیت اور تعاون کی راہیں تلاش کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فضائیہ...
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے منافقت اور گمراہ کن پروپیگنڈے کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا حالیہ بیان حقائق کے برخلاف اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی روایتی بھارتی پالیسی کا تسلسل ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ اقدام نہ صرف بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم اور اقلیتوں کے خلاف ناروا سلوک سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے بلکہ بھارت کی سرحد پار جبر کی پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کا بھی حربہ ہے۔...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی اے آر سی غلام محمد علی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم ، فیصلے کی کاپی سب نیوز پر
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی اے آر سی غلام محمد علی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم ، فیصلے کی کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 ارمان یوسف اسلام آباد(ارمان یوسف )اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا عدالت نے ڈاکٹر نثار چیمہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیدیا، ان کی تعیناتی میں قوائد کی خلاف ورزی کی بنیاد پر...
خیبر پی کے : سکیورٹی فورسز کی ٹانک اور تیراہ میں کارروائیاں‘ 8خوارج ہلاک صدر ‘ وزیر اعظم کا خراج تحسین
پشاور+اسلام آباد(این این آئی+خبر نگار+خبر نگار خصوصی)خیبرپی کے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔صدر،وزیراعظم، وزیرداخلہ اور سپیکر قومی اسمبلی نے کامیاب آپریشنر پر سکیورٹی فورسز کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردوں کے تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں۔ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران...
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد ابراہیم حیدری ملیر میںبی آئی ایس بی ادائیگی مرکز کادورہ کررہی ہے‘دوسری جانب صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سے ملاقات کررہی ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے ابراہیم حیدری ملیر میں بی آئی ایس پی ادائیگی مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ادائیگی مرکز میں کفالت وظائف وصول کرنے کیلیے آنے والی خواتین کو در پیش مسائل اور انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ترقی نسواں شاہینہ شیر علی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ سینیٹر روبینہ خالد نے ادائیگی مرکز پر بینک عملے اور ڈیوائسز کی کمی کا سختی سے نوٹس لیا اور اس...
رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف تحریک التوا بحث کےلیے منظور کرلی گئی۔صوبائی اسمبلی اجلاس میں سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) میں بے ضابطگیوں اور کوٹہ سسٹم پر ملازمتوں سے متعلق قرارداد پیش کی گئی۔ایم کیو ایم ایم پی اے فوزیہ حمید نے قرارداد پیش کی تھی، جسے ایوان نے کثرت رائے سے مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہر بچے کو مساوی مواقع ملنے چاہئیں، اس قرارداد سے ان بچوں اور خاندانوں کو خوشی ہوگی۔وزیر قانون ضیاء لنجار نے کہا کہ بہت سی چیزیں عدالت کے حکم پر کی جارہی ہیں، میں اس قرارداد کی مخالفت کرتا ہوں۔
سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرصدر ،وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ کا کو خراج تحسین
صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ٹانک اور خیبر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، قوم کو سکیورٹی فورسز کے نڈر نوجوانوں...
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم کے باوجود وزیر اعظم کے بیرون ملکدوروں کا ریکارڈ پیش نہ کیا جاسکا، عدالت عالیہ نے وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے اگلے ہفتے تک مہلت دے دی۔عدالت نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے امریکا میں پاکستانی سفیر کی ملاقات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کی ۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل...
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا مستحق افراد کے مسائل سننے کے لیے لائیو ای کچہری کا انعقاد کیا اور افسران کو مستحقین کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کردی۔ روبینہ خالد نے لائیو ای کچہری میں ایک گھنٹہ 10 منٹ تک مستحقین کے مسائل سنے اور اس دوران ملک بھرسے 32 کالرز نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سے بات کی۔ یہ بھی پڑھیں بی آئی ایس پی کے زیراہتمام نوعمر لڑکیوں کی غذائی ضروریات پر مبنی سماجی تحفظ پروگرام کا آغاز ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ عائشہ نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو لائیو ای کچہری میں کال کرکے بتایا کہ ان کی والدہ مستحق تھیں اور پروگرام سے پیسے وصول...
لندن(نیوزڈیسک)برطانوی اسپیشل ایئر سروس نے پہلی بار عوامی اپیل کی ہے تاکہ فوج میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے رضاکاروں کو بھرتی کیا جا سکے۔ یہ قدم فوجی اہلکاروں کی کمی کے بحران کے پیش نظر اٹھایا گیا جس کے باعث فوج 72,500 اہلکاروں تک محدود ہوچکی ، جو گزشتہ دو سو سالوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ اسپیشل فورسز کے سینئر انسٹرکٹرز نے حاضر سروس فوجیوں کو SAS میں شامل ہونے کی ترغیب دی ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ میں صلاحیت ہے تو آپ کو اس ایلیٹ یونٹ کا حصہ بننے کا موقع ضرور ملے گا۔ان کا کہنا تھا کہ شاید کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ یہ ان کے لیے نہیں ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ...
فوٹو فائل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 2 مختلف کاروائیوں کے دوران 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلئیرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسینصدر مملکت آصف علی زرداری نے 2 مختلف کارروائیوں میں 9...
وزیرِ اعظم کی دو مختلف کاروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہںاز شریف کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشتگردی کی اس جنگ میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی سلامتی کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں، پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
برطانوی اسپیشل ایئر سروس (SAS) نے پہلی بار عوامی اپیل کی ہے تاکہ فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے رضاکاروں کو بھرتی کیا جا سکے۔ یہ قدم فوجی اہلکاروں کی کمی کے بحران کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جس کے باعث فوج 72,500 اہلکاروں تک محدود ہوچکی ہے، جو گزشتہ دو سو سالوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ اسپیشل فورسز کے سینئر انسٹرکٹرز نے حاضر سروس فوجیوں کو SAS میں شامل ہونے کی ترغیب دی ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ میں صلاحیت ہے تو آپ کو اس ایلیٹ یونٹ کا حصہ بننے کا موقع ضرور ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ شاید کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ یہ ان کے لیے نہیں...
اسلام آباد (وقائع نگار) الیکشن کمشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی کا ریفرنس خارج کر دیا۔ الیکشن کمشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان اور ماجد محمود کی درخواست خارج کر دی۔ الیکشن کمشن میں پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لئے دائر ریفرنس پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی تھی۔ الیکشن کمشن نے 7 جنوری کو پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)انجمن تاجران ریشم بازار کے صدر محمد آصف میمن کونچ والا، جنرل سیکرٹری ایوب شیخ ،چیئرمین عدنان خان دیسوالی نے اپنے ایک بیان میں لطیف آباد کی سب سے بڑی تاجر انجمن لطیف آباد بزنس فورم کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان قیادت تحصیل میں تاجروں کے مسائل کیلےے اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔ انہوںنے کہا کہ نوجوانوں کو قیادت کی منتقلی ایک اچھا اقدام ہے جس پر ہم حیدر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے نائب صدر اویس خان کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ نئی کمیٹی کی تشکیل کا عمل خوش اسلوبی کیساتھ مکمل کیا۔ آصف میمن کونچ والا و دیگر نے سابق صدر آل لطیف آباد بزنس...
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے فوجیوں نے ایک انکوائری میں افغانستان میں مشتبہ چھاپوں کے دوران غیر قانونی قتل کے خدشات ظاہر کردیے۔گواہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بعض کارروائیوں میں غیر مسلح افغانوں، جن میں 16 سال سے کم عمر لڑکیبھی شامل تھے، ان کو بھی نشانہ بنایا گیا۔گواہوں کے مطابق انکوائری برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے بعد برطانوی وزارت دفاع کے حکم پر شروع کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل ائیر سروس کے فوجیوں نے 54 افراد کو مشکوک حالات میں قتل کیا۔یاد رہے کہ افغانستان میں القائدہ کے خلاف ہونے والے ا?پریشن میں برطانیہ کی اسپیشل فورسز کے فوجی بھی شامل تھے۔
اسلام آ باد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی کے 150 سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ انسدادِ دہشت گردی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج کیے گئے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 150 سے زائد کارکنان کی ضمانتیں منظور کر لیں جبکہ 10 سے زائد ورکرز کی ضمانتیں مسترد کردی گئیں۔ واضح رہے کہ عدالت نے آج ہی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنان پر تھانہ کھنہ، مارگلہ سیکریٹریٹ، شمس آباد، نون ودیگر میں مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر شہادت اعوان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ نشست کیلئے اہلیت نہیں رکھتے،الیکشن کمیشن نے چیئرمین سینیٹ کے ذریعے پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان کا ریفرنس مسترد کردیا،الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں،الیکشن کمیشن نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کیخلاف نااہلی ریفرنس خارج کردیا۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشاورتی اجلاس، بزنس میکانزم اور مالی شمولیت کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے نااہلی...