2026-07-24@13:16:49 GMT
تلاش کی گنتی: 4783

«مارکو روبیو کا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت کو کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے یکساں ٹیرف لاگو کرنے کا گرین سگنل مل گیا۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرلی۔ جاری فیصلے کے مطابق بنیادی ٹیرف بھی برقرار رہے گا۔ نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کےلیے بجلی کا زیادہ ٹیرف 47 روپے 69 پیسے فی یونٹ برقرار رہے گا۔ ماہانہ 50 یونٹ تک کےگھریلولائف لائن صارفین کےلیے ٹیرف تین روپے 95 پیسے فی یونٹ اور 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے ٹیرف 7 روپے 74 پیسے فی یونٹ پر برقرار رہے گا۔ ماہانہ 101 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کاٹیرف 10 روپے 54 پیسے اور 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 13.1...
    کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں ایم بی بی ایس سمیت صحت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 570 سے زائد طلبہ و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبے کی تمام یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کی ترقی اور علم کی ترویج کے لیے ٹھوس اقدامات کررہی ہے جس کے ثمرات سامنے آرہے ہیں اور آج کی یہ تقریب اس کا ایک ثبوت ہے، یہ بات انہوں نے منگل کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ساتویں سالانہ کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  کانووکیشن میں ملکی اور صوبائی سطح کی اہم قیادت نے شرکت کی جن میں وزیر اعلیٰ سندھ...
    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے زور دے کر کہا ہے کہ مدارس کی آزادی اور خودمختاری ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے گی۔ جماعت نے صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کے اجرا کو حکومتی مکاری اور جمہوریت کی توہین قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں جماعت کے جنرل سیکریٹری حافظ عبدالرحمان سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی ایک اور کامیابی، مدارس رجسٹریشن آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری اس موقع پر مولانا فاضل عثمانی، مولانا مقصود الوری، حافظ زین العابدین، سلمان عارف، محمد شاہد اور دیگر جماعتی عہدیداران بھی موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمان...
    لاہور: جمعیت علمائے اسلام نے کہا ہے کہ مدارس کی آزادی اور خودمختاری ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کے اجراء سے حکومتی عیاری عیاں ہوگئی۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے جنرل سیکریٹری جے یو آئی لاہور حافظ عبدالرحمن سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مولانا فاضل عثمانی، مولانا مقصود الوری، حافظ زین العابدین، سلمان عارف، محمد شاہد و دیگر جماعتی ذمہ داران موجود تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی رہنماء قاری محمد طاہر کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت بھی کی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مدارس کی آزادی اور خودمختاری ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، مدارس پر دباؤ بیرونی ایجنڈا ہے جسے مسترد کرتے...
    — فائل فوٹو پاکستان کی کم عمر نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ایرانی خواتین اور بچیوں کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایرانی لڑکیوں اور خواتین کی آواز سنی جائے اور اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کرنے کا حق دیا جائے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ ایران میں جاری مظاہروں کو لڑکیوں اور خواتین کی خودمختاری پر عائد طویل عرصے سے جاری ریاستی پابندیوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا ہے کہ عوامی زندگی کے تمام شعبوں، بشمول تعلیم، میں یہ پابندیاں گہرے اثرات رکھتی ہیں۔ ایرانی لڑکیاں، دنیا بھر کی لڑکیوں کی طرح، باوقار زندگی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ ملالہ...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف کی حکومتی درخواست منظور کرلی، کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف 2026 کے لیے برقرار رہے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا، بجلی کے نئی بنیادی ٹیرف پر یکم جنوری 2026 سے اطلاق ہوگا۔ نیپرا نے ملک بھر کے لیے یکساں ٹیرف کی حکومتی درخواست پر آج سماعت کی تھی، پاورڈویژن نے2026 کے لیے یکساں ٹیرف کے لییدرخواست جمع کرائی تھی۔ فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا زیادہ ٹیرف47.69روپے فی یونٹ برقرار رہے گا، 1 سے 100یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 10.54روپے پر برقرار رہے گا۔...
    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے، عدالت معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے گی، جو طلباء لڑائی جھگڑے پر نکالے گئے، آپ چاہتے ہیں کہ کیا وہ پکے ہی کریمنل بن جائیں؟ جسٹس راحیل کامران شیخ نے پنجاب یونیورسٹی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے شہزاد شوکت ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ لڑائی جھگڑے پر یونیورسٹی نے 22 طلباء کو نکالا، طلباء نے سول کورٹ سے رجوع کیا۔ اسلام ٹائمز۔ لڑائی جھگڑے کے دوران پنجاب یونیورسٹی سے نکالے گئے طلباء کی جانب سے حکم امتناعی کا معاملہ، پنجاب یونیورسٹی نے سول کورٹ سے طلباء کو ملنے والے ریلیف کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ ہائیکورٹ نے سول کورٹ...
    سٹی42:  پنجاب پولیس کو دو ہزار سنگین جرائم کے اشتہاریوں کو ہر صورت گرفتار کرنے کا ہدف دے دیا گیا ہے۔ پولیس نے ان ملزمان کے شناختی کارڈز اور فیملی ٹری کا ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کا کام شروع کر دیا ہے تاکہ انہیں مؤثر طور پر پکڑا جا سکے۔ مانیٹرنگ اور انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر اس کام کی نگرانی کرے گا، اور شناختی کارڈز و فیملی ٹری کی مدد سے مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ڈیٹا کو اپگریڈ کر کے گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا گزشتہ سال پنجاب پولیس نے 98 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار کیے تھے، جبکہ...
    نیو یارک کے میئر ظہران ممدانی نے وفاقی امیگریشن حکام کی جانب سے نیو یارک سٹی کونسل کے ایک ملازم کی گرفتاری پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ میئر کے مطابق مذکورہ ملازم کو ناساؤ کاؤنٹی میں ایک معمول کے امیگریشن اپائنٹمنٹ کے دوران حراست میں لیا گیا، جسے انہوں نے جمہوریت، شہر اور امریکی اقدار پر براہِ راست حملہ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ظہران ممدانی کا بڑا اقدام، نیویارک میں یونیورسل چائلڈ کیئر سہولت فراہم کرنے کا اعلان میئر ممدانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس اقدام سے ‘سخت مشتعل’ ہیں اور مطالبہ کیا کہ سٹی کونسل کے ملازم کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔...
    اسلام آباد میں بلدیاتی نظام سے متعلق بڑی پیش رفت ہوئی ہے جس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کردیے گئے جب کہ صدرِ مملکت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت نے مقامی حکومت کے قیام سے متعلق اسلام لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا صدارتی آرڈیننس جاری کردیا۔ وفاقی دارالحکومت میں میٹروپولیٹن کارپوریشن نظام ختم، ٹاؤن کارپوریشنز قائم کیے جائیں گے، اسلام آباد کو قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی بنیاد پر تین ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کیا جائے گا۔ آرڈیننس کے مطابق اسلام آباد کو قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی بنیاد پر تین ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر ٹاؤن کارپوریشن میں...
    یورپی یونین نے ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے خلاف ایران پر اضافی پابندیاں لگانے پر غور شروع کر دیا۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان یورپی یونین انور العنونی کا کہنا ہے کہ ایران میں مظاہرین کے خلاف حکومت کے پُرتشدد کریک ڈاؤن پر ایران کے خلاف نئی اور مزید سخت پابندیاں لگانے کی تجویز دینے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف شہروں میں حکومت کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں، شہری سڑکوں پر نکل آئے، ہزاروں افراد تہران کے مرکزی انقلاب چوک پر جمع ہوئے۔ حکومت کے حامی مظاہرین نے غیرملکی حمایت یافتہ مسلح فسادات کی مخالفت کی اور سیکیورٹی فورسز کی مستقل حمایت کا عزم دہرایا۔ مختلف شہروں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے جماعت اسلامی کا عزم مضبوط ہے، بلوچستان کے عوام کو جبر اور زور زبردستی کے ذریعے قابو نہیں کیا جا سکتا، بلکہ ان کے دل محبت سے جیتے جا سکتے ہیں۔مولانا ہدایت الرحمن نے بلوچستان کے عوام کے لیے تعلیم، روزگار، اور امن کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر بلوچستان کے عوام کو کچھ نہیں دیا گیا، حالانکہ اس صوبے سے سب کچھ لیا جا رہا ہے، بلوچستان میں اس وقت بدترین ڈکٹیٹرشپ قائم ہے اور اسلام آباد کے حکمران...
    وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ بختیار سے ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی تعلقات میں مزید استحکام پر اتفاق کیا ۔دونوں وزرا خارجہ نے جاری اقدامات کی پیروی کرنے اور نئے تعاون کے راستے تلاش کرنے کے لئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں مقامی حکومت کے حوالے سے نیا آرڈیننس جاری کیا ہے، جس کے تحت شہر میں تین ٹاؤن کارپوریشنز قائم کی جائیں گی جو قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی حدود کے مطابق کام کریں گی۔ آرڈیننس کے مطابق ہر ٹاؤن کارپوریشن میں ایک میئر اور 2 ڈپٹی میئر ہوں گے، جبکہ ہر ٹاؤن کارپوریشن میں اتنی یونین کونسلیں ہوں گی جتنی حکومت نوٹیفائی کرے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ایک بار پھر ملتوی، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی آرڈیننس کے مطابق میٹروپولیٹین کارپوریشن کی جگہ اب ٹاؤن کارپوریشنز یا ٹاؤن کارپوریشن لیں گی، اور سربراہ سے مراد ٹاؤن کارپوریشن کے میئر یا یونین کونسل کے چیئرمین ہوں گے۔ مقامی حکومت...
    حکومت کی جانب سے صدر کی منظوری کے بغیر اسلام آباد بلدیاتی آرڈیننس جاری ہونے پر پیپلزپارٹی نے ن لیگ کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر کے دستخطوں (منظوری) کے بغیرجاری ہونے نوٹیفیکشن کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ سید نوید قمر کی قیادت میں پی پی اراکین نے واک آؤٹ کیا۔ جس کے بعد کورم پورا نہ ہونے پرقومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی 15منٹ کیلئے ملتوی کیا گیا۔ واک آؤٹ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما سید نوید قمر نے کہا کہ آج پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے کیونکہ حکومت نے صدرکے دستخطوں کے بغیرآرڈیننس جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں...
    لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے صحت کے شعبے میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے ’’کلینک آن وہیلز‘‘ منصوبہ ٹھیکے پر دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ محکمہ صحت پنجاب نے منصوبے کے انتظامی امور، فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس اور دیہی ایمبولنس سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منصوبے کے انتظامی معاملات نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے جبکہ فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس اور دیہی ایمبولنس سروسز بھی نجی سیکٹر کے ذریعے چلائی جائیں گی۔ اس ضمن میں نجی اداروں سے 26 جنوری تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق 590 دیہی ایمبولنسز، 791 کلینک آن وہیلز اور 111 فیلڈ موبائل ہیلتھ یونٹس کو...
    وفاقی حکومت نے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں کو 85لاکھ کا نقصان پہنچادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ انتخابات کے امیدواروں کو 85 لاکھ روپے کا نقصان پہنچادیا۔ ذرائع نے کہا کہ اسلام آباد میں 1125وارڈز کیلئے4270امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، بلدیاتی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی مد میں 2ہزار فیس فی امیدوار وصول کیے گئے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کاغذات نامزدگی کی مد میں 85لاکھ 40ہزارجمع ہوئے۔کاغذات نامزدگی کی فیس ناقابل واپسی ہے، لوکل گورنمنٹ آرڈننس کے بعد تمام کاغذات نامزدگی ضائع ہو گئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
    اسلام آباد لوکل گورنمنٹ نظام میں بڑی تبدیلیاں ، صدر نے آرڈیننس جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی نظام سے متعلق بڑی پیش رفت ہوئی ہے جس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کردیے گئے جب کہ صدرِ مملکت نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈننس جاری کر دیا۔وفاقی دارالحکومت میں میٹروپولیٹن کارپوریشن نظام ختم، ٹاون کارپوریشنز قائم کیے جائیں گے ۔اسلام آباد کو قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی بنیاد پر تین ٹاون کارپوریشنز میں تقسیم کیا جائے گا۔صدر مملکت نے مقامی حکومت کے قیام سے متعلق اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا صدارتی آرڈیننس جاری کردیا۔آرڈننس کے مطابق اسلام آباد کو...
    اسلام آباد میں بلدیاتی نظام سے متعلق بڑی پیش رفت ہوئی ہے جس میں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی کردیے گئےجب کہ صدرِ مملکت نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈننس جاری کر دیا۔ وفاقی دارالحکومت میں میٹروپولیٹن کارپوریشن نظام ختم، ٹاؤن کارپوریشنز قائم کیے جائنگے ۔اسلام آباد کو قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی بنیاد پر تین ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کیا جائے گا۔ صدر مملکت نے مقامی حکومت کے قیام سے متعلق اسلام لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کا صدارتی آرڈیننس جاری کردیا۔ آرڈننس کے مطابق اسلام آباد کو قومی اسمبلی کے تین حلقوں کی بنیاد پر تین ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کیا جائے گا۔ ہر ٹاؤن کارپوریشن میں اتنی ہی یونین کونسلز ہوں گی جتنی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد مقامی حکومت آرڈیننس جاری کر دیا۔ آرڈیننس کے مطابق میٹرو پولیٹین کارپوریشن کی جگہ ٹاؤن کارپوریشن یا ٹاؤن کارپوریشنز ہوں گی۔ سربراہ کا مطلب ٹاؤن کارپوریشن کا میئر یا یونین کونسل کا چئیرمین ہوگا۔  مقامی حکومت کا مطلب یونین کونسل اور ٹاؤن کارپوریشن ہوگا، جس میں حکومت کا مقرر کردہ ایڈمنسٹریٹر ہوگا۔ اسلام آباد میں تین ٹاؤن کارپوریشن ہوں گی۔ آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کو قومی اسمبلی کے حلقوں کی حدود کے مطابق تین ٹاؤن کارپوریشنز میں تقسیم کیا گیا، ہر ٹاؤن کونسل میں اتنی یونین کونسل ہوں گی جتنی حکومت نوٹیفائی کرے۔ لاڑکانہ: ڈاکوؤں نے 21 زیر تربیت پولیس اہلکاروں کو لوٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سردیوں کا موسم آتے ہی جسم پر ٹھنڈی ہواؤں کے اثرات نمایاں ہونے لگتے ہیں، ایسے میں صحت مند رہنے کے لیے خوراک کا درست انتخاب بے حد اہم ہو جاتا ہے۔مشرقی طب اور قدیم حکمت صدیوں سے اس بات پر زور دیتی آئی ہے کہ قدرتی اور دیسی غذائیں نہ صرف جسم کو توانائی فراہم کرتی ہیں بلکہ اندرونی حرارت کو برقرار رکھنے میں بھی مؤثر کردار ادا کرتی ہیں۔ یہی غذائیں خون کی گردش کو بہتر بنا کر سردی کے اثرات کم کرتی ہیں اور جسم کو متوازن رکھتی ہیں۔دیسی غذاؤں میں گھی کو ہمیشہ سردیوں کی غذا کا بادشاہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔ گھی میں موجود مفید چکنائیاں جسم کو فوری توانائی فراہم کرتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنجھورو(نمائندہ جسارت)سنجھورو میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شہری شدید مشکلات کا شکار طلبا بنا ناشتے اسکول جانے پر مجبور تفصیلات کے مطابق سنجھورو میں سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کو کھانے پکانے سمیت روزمرہ امور میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور گیس نہ ھونے کی وجہ سے اسکول کے طلباء بنا ناشتے کے اسکول جانے لگے ہیں اس سلسلے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس خاص طور پر صبح اور شام کے اوقات میں بند کر دی جاتی ہے، جو کہ کھانا پکانے کا اہم وقت ہوتا ہے۔شہریوں نے متعدد بار سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ اور متعلقہ حکام کو شکایات درج کروائیں، تاہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم پر اپنے ہی لوگ سوال اٹھانے لگے، تل ابیب میں ہزاروں صیہونی شہری نیتن یاہو کی حکومت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں مظاہرین نے تل ابیب کی سڑکوں پر حکومت کی تبدیلی کے حق میں نعرے بازی کی، مظاہرین نے 7 اکتوبر 2023ء کے واقعات پر آزاد تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔ خیال رہے کہ بڑی تعداد میں اسرائیلی عوام وزیر اعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں اور سیاسی فیصلوں سے نالاں ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو عدلیہ کی آزادی کو کم کرنا چاہتے ہیں تاکہ اپنی طاقت کو مضبوط بنائیں، اور عدالتیں ان کے خلاف مقدمات میں ان کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن سے ملحقہ پیکسار ایمپلائز یونین کے چیئرمین سید منصور علی، صدر منصور قریشی، نائب صدر ندیم خان، جنرل سیکرٹری فرقان احمد انصاری، لیگل سیکرٹری کامران انصاری،جوائنٹ سیکرٹری نعمان حسین، فنانس سیکرٹری شہر وزخان اور پبلسٹی سیکرٹری محمد کبیر کو الیکشن میں کامیابی پر نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان اور سینئر نائب صدر امیر روان، جنرل سیکرٹری قاسم جمال، آرگنائز نگ سیکرٹری رضوان علی، آفس سیکرٹری محمد زبیرو ممبرمجلس عاملہ نے مبارکباد پیش کی۔ اس موقع یونین آفس میں صدر خالد خان نے کہاکہ تمام مزدور دوستوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انشاء اللہ آئندہ بھی نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی مزدورمسائل کے حل کے لیے آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ ویب ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی فیصلے کے تحت ملک بھر کے واپڈا ملازمین نے منافع بخش بجلی کمپنیوں کی نجکاری، بھرتیوں اور دیگر مطالبات کے لیے پاکستان بھر میں احتجاج جلسے جلوس، دھرنے اور ریلیوں کا اہتمام کیا۔ اس حوالے سے پورے ملک کی طرح سندھ بھر میں احتجاج کیا گیا۔ سندھ کا مرکزی اجتماع صدرِیونین عبداللطیف نظامانی اور صوبائی سیکرٹری سندھ اقبال احمد خان کی قیادت میں حیدرآباد میں ہوا جس کی قیادت میں لیبر ہال سے ہزاروں واپڈا ملازمین مرد و خواتین نے عظیم الشان ریلی نکالی اور حیدر چوک پر دھرنا دیا۔ جس سے خطاب میں قائد مزدور عبداللطیف نظامانی نے کہا کہ یونین نے حکومت پاکستان کو...
    معروف پاکستانی پلے بیک گلوکارہ حمیرا چنا نے پاکستانی میوزک انڈسٹری میں اقربا پروری اور جانبداری کے رویوں پر کھل کر تنقید کی ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حمیرا چنا نے کہا کہ میوزک انڈسٹری میں اقربا پروری اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ مواقع چند مخصوص فنکاروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ تجربہ کار گلوکار مسلسل نظرانداز کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں فیورٹ ازم عام ہے، بار بار انہی چند ناموں کے ساتھ کام کیا جاتا ہے اور دیگر فنکاروں کو پس منظر میں دھکیل دیا جاتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی اس جانبداری کا سامنا کر چکی ہیں۔ حمیرا چنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے دسمبر 2025 میں ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے دلی اظہارِ تشکر کیا ہے اور اسے ملکی معیشت پر اعتماد کی واضح علامت قرار دیا ہے۔وزیراعظم کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے 3.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھجوائے، جو ایک ریکارڈ سطح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر سمندر پار پاکستانیوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے ترسیلات زر بھیجنا پاکستان سے محبت کی اعلیٰ مثال ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے...
    نئی دلی (ویب ڈیسک) مودی سرکار اپنے شہریوں کی جاسوسی کی کوششوں سے باز نہ آئی۔ موبائل ڈیوائسز پر حکومتی کنٹرول کیلئے قانون سازی پر غورشروع کردیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق مودی سرکار موبائل بنانے والی کمپنیوں سے سورس کوڈ تک رسائی دینے کا مطالبہ کررہی ہے۔ سافٹ ویئر اپڈیٹ بھی حکومتی منظوری سے مشروط کرنے کا پلان ہے۔ غیر ملکی کمپنیوں کا کہنا ہے مودی سرکار جو چاہتی ہے۔ ایسا دنیا میں کہیں نہیں ہوتا۔ اس اقدام سے کمپنیوں کے تجارتی راز افشا ہونے کا خطرہ ہے۔
    قبرصی حکومت کا رویہ قبرص کے مسئلے پر یورپی یونین کے متعصب انداز کی ایک نئی مثال ہے،شمالی قبرص کی وزارت خارجہ کا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2026 سب نیوز شمالی نکوسیا(سب نیوز)شمالی قبرص کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یورپی یونین کی کونسل کی صدارت سنبھالنے پر قبرصی حکومت کا رویہ قبرص کے مسئلے پر یورپی یونین کی جانب سے برسوں سے اپنائے گئے تحریف شدہ اور متعصب انداز کی ایک نئی مثال ہے۔ شمالی قبرص کی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، یورپی یونین نے 1960 میں ترک اور یونانی قبرصیوں کے درمیان مساوی شراکت کی بنیاد پر قائم ہونے والی قبرص جمہوریہ کی قانونی حیثیت کو 1963 میں یونانی قبرصی طرف...
    معروف پاکستانی پلے بیک گلوکارہ حمیرا چنا نے پاکستانی میوزک انڈسٹری میں اقربا پروری اور جانبداری کے رویوں پر کھل کر تنقید کی ہے۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حمیرا چنا نے کہا کہ میوزک انڈسٹری میں اقربا پروری اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ مواقع چند مخصوص فنکاروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ تجربہ کار گلوکار مسلسل نظرانداز کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں فیورٹ ازم عام ہے، بار بار انہی چند ناموں کے ساتھ کام کیا جاتا ہے اور دیگر فنکاروں کو پس منظر میں دھکیل دیا جاتا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی اس جانبداری کا سامنا کر چکی ہیں۔ حمیرا چنا کے مطابق یہ...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہایو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران میں مظاہروں، غزہ اور شام کی صورتحال پر گفتگو کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ دوسری جانب ایران میں پُرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک تشدد کے واقعات میں ہونے والی اموات کی تعداد 65 ہوگئی ہے، جن میں 15 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے ملک میں ہنگاموں کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ اب تک ڈھائی ہزار افراد گرفتار...
    معروف پاکستانی پلے بیک گلوکارہ حمیرا چنا نے پاکستانی میوزک انڈسٹری میں اقربا پروری اور لیجنڈز کو نظرانداز کرنے پر آواز اٹھا دی۔ حمیرا چنا نے نوّے کی دہائی میں فلمی دنیا کے لیے گائے گئے مقبول گانوں سے شہرت حاصل کی، وہ حال ہی میں پاکستانی میوزک انڈسٹری میں موجود تعصبات اور اقربا پروری کے خلاف کھل کر بول پڑیں۔ حمیرا چنا نگار ایوارڈز کی فاتح رہ چکی ہیں اور انہوں نے صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کئی لوک کلام پاکستان ٹیلی وژن پر گائے ہیں۔ حمیرا چنا نے شوبز میں قدم اپنے والد کے اثر سے رکھا، جو خود ایک فلم ساز تھے، حال ہی میں وہ عاصم اظہر کے مشہور ڈرامہ ’میری زندگی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260111-11-9 سکھر ( نمائندہ جسارت ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( PFUJ ) کے صدر افضل بٹ، سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے اعلان کیا ھے کہ پی ایف یو جے ملک بھر میں منعقد کرائے جانے والے جرنلسٹس کنونشن کی سفارشات کی روشنی میں پیکا سمیت اظہارِ رائے کی آزادی اور آزادی صحافت کیخلاف آئین پاکستان سے متصادم شقوں کی نشاندھی پر مبنی ڈرافٹ حکومت کو دے گی اور سیاسی جماعتوں کی حمایت سے پارلیمنٹ میں پیش کرائے گی، اگر میڈیا اور آزادی رائے کے برخلاف شقوں پر نظرثانی نہیں کی گئی تو ملک بھر میں بھرپور تحریک چلائی جائے گی، یہاں ہفتے کے روز سکھر پریس کلب میں پی ایف یو جے کیجانب سے سکھر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت حج و عمرہ نے عازمینِ حج 2026 کیلیے شرائط کو حتمی شکل دینے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔ یہ مرحلہ حاجیوں سے متعلق سعودی ادارے نسک کے ذریعے بروئے کار آئیگا تاکہ مختلف ملکوں کی طرف سے عازمین حج کیلیے بنائے گئے پروگرام ، خدمات کے معیار، انتظامات اور حج سے متعلق اخراجات کا جائزہ لیا جا سکے۔ وزارت حج کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ حاجیوں کی مدد کیلیے تیار کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی مرضی کے آپشنز کو اختیار کر کے قبل از وقت سرکاری حکام سے بکنگ کروا سکیں ، نیز حاجیوں کیلیے خدمات فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو بھی حج سے متعلق آگاہی ہوسکے گی۔اس سلسلے میں اس ادارے...
    بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی زندگی کے ہر پہلو پر حملہ آور ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر ’خاموش اور اُداس‘، مگر یہ خاموشی خطرناک ہے: کنسرنڈ سٹیزنز گروپ کی چشم کشا رپورٹ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالراشد منہاس نے سری نگر سے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیلی طرز کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کا مقصد آبادی کے تناسب میں تبدیلی، کشمیری تہذیب، ثقافت اور مذہبی شناخت کو مٹانا ہے۔ انہوں نے رِیاسی ضلع میں ویشنو دیوی میڈیکل کالج کی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوتوا جماعتوں کے دباؤ پر یہ اقدام بی جے پی...
    سٹی 42: صدرِمملکت آصف علی زرداری  نے  ایل وائی-80 (این) میزائل اور لوئٹرنگ میونیشن کے کامیاب تجربے پر پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراجِ تحسین  پیش کیا ۔ صدرِ مملکت نے  پاک بحریہ کو شمالی بحیرۂ عرب میں کامیاب اور جامع مشق پر مبارکباددی ۔ صدرِ مملکت  نے  پاک بحریہ کے جدید فضائی دفاعی، سطح سے فضا میں حملہ کرنے والے اور خودکار نظاموں کی مؤثر کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ۔ رمضان المبارک کے دوران شاپنگ مالزاور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار؟ صدر زرداری نے کہا خودکار سطحی جہاز (USV) کے کامیاب اوپن سی ٹرائلز کو ملک کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے اہم پیش رفت ہے۔صدرِمملکت نے پاک بحریہ کے افسران و جوانوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی  سائنس دانوں نے توانائی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے نئی قسم کی بیٹری تیار کر لی ہے، جو لیتھیم بیٹریوں کا سستا اور زیادہ محفوظ متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔چینی انجینئرز کی جانب سے تیار کی گئی یہ نئی بیٹری سوڈیم اور سلفر پر مبنی ہے، جسے مستقبل میں برقی آلات اور توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔دنیا بھر میں برقی آلات اور الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث لیتھیم بیٹریوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم لیتھیم بیٹریوں کے زیادہ گرم ہونے، آگ لگنے کے خدشات اور لیتھیم کے محدود ذخائر کی وجہ سے یہ بیٹریاں نہ صرف مہنگی بلکہ حفاظتی لحاظ...
    پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی جمہوری طور پر کسی پرامن سرگرمی کی مخالفت نہیں کرے گی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کی صورت میں بھی کاروباری اور معاشی سرگرمیوں کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: نہریں بنانا شروع کیں تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، ناصر حسین شاہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے واضح کیا کہ اگر پی ٹی آئی نے کاروبار بند کرنے یا روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی حیدرآباد میں موجود ہیں اور انہیں ان کے عہدے کے مطابق پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
    ریاست منی پور میں مرکز ی حکومت سے دوری خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ حال ہی میں دی اکانومسٹ نے تہلکہ خیز رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ منی پور میں تین سال بعد بھی امن بحال نہ ہو سکا- رپورٹ میں بتایا گیا کہ بی جے پی حکومت کے غیر سنجیدہ رویے نے منی پور کو عملی طور پر نسلی بنیادوں پر تقسیم کر دیا ہے- منی پور میں کُوکی اور میتی برادری کے درمیان بڑھتی دوریاں  بی جے پی حکومت کی بالادستانہ سوچ کا نتیجہ ہیں۔ صدر راج کے نفاذ کے باوجود بی جے پی حکومت منی پور میں اعتماد بحال کرنے میں ناکام رہی ہے - مرکز کے خلاف غصہ شدت اختیار کر گیا جبکہ 2023...
    اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء  اللہ تارڑ نے پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025ء ہر حوالے سے کامیابیوں کا سال تھا۔ پاکستان نے معرکہ حق میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے فتح کے جھنڈے گاڑھے۔ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد خان ان کے ہمراہ تھے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ معاشی میدان میں بھی کامیابیاں ملیں۔ ایک ایسے وقت میں جب ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا ہم نے معیشت کو سنبھالا دیا۔ آج ملک کی سٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ مضبوط معیشت، ریکارڈ سٹاک...
    پشاور: جوائنٹ ایکشن کمیٹی پشاور یونیورسٹی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار ہے، صوبائی حکومت مالی اور انتظامی طور پر ناکام ہوچکی ہے لہٰذا وفاق کے حوالے کردیا جائے۔ پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ انتظامی افسران کی جوائنٹ ایسوسی ایشن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر ذاکراللہ جان کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں یونیورسٹی کے ملازمین میں پائی جانے والی مایوسی اور اضطراب کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس کے شرکا نے یونیورسٹی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے میں مسلسل ناکامی پر شدید احتجاج کیا اور جامعیہ کے بڑھتے ہوئے مالی بحران پر...
    اسلام آباد: زرعی یونیورسٹی کی طالبہ کو کلاس فیلو نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ طالبہ نے اپنے کلاس فیلو کے خلاف تھانہ شمس کالونی اسلام آباد میں زیادتی کا مقدمہ درج کرادیا۔ مقدمے میں طالبہ کا کہنا ہے کہ ملزم محمد فیضان نے شادی کا جھانسہ دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا۔ متاثرہ طالبہ کے مطابق ملزم نے قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔ ملزم نے متعدد مرتبہ اپنے فلیٹ اور گاڑی میں بھی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم محمد فیضان کو گرفتار کرلیا۔
    وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کالعدم ٹی ٹی پی کا سیاسی وِنگ ہے اور اگر پی ٹی آئی میں واقعی حوصلہ ہے تو وہ ٹی ٹی پی کی کھل کر مخالفت کرے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت بزدلوں کے ہاتھ میں ہے، جبکہ خواتین کو نشانہ بنانا بزدلوں کا ہی کام ہوتا ہے۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ ایک شخص کی وجہ سے پاکستان عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوا. تاہم موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے سے نکل کر ابھرتی معیشتوں میں شامل ہو چکا ہے۔وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ ایک سیاسی جماعت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زرمبادلہ بھیجنے سے منع کیا تھا، جبکہ...
    پی ٹی اے نے فائیو جی اسپیکٹرم نیلامی کے لیے انفارمیشن میمورنڈم کو حتمی شکل دے دی، انفارمیشن میمورنڈم اتھارٹی کی منظوری کے بعد جلد جاری کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق انفارمیشن میمورنم میں نیلامی کا مکمل قانونی اور ریگولیٹری فریم ورک، دستیاب اسپیکٹرم بینڈز اور بلاکس کی تفصیلات شامل ہونگی۔ذرائع نے بتایا کہ فائیو جی اسپیکٹرم ٹیکنالوجی نیوٹرل بنیاد پر نیلام کیا جائے گا. انفارمیشن میمورنڈم میں بولی کے قواعد، طریقہ کار اور ٹائم لائن شامل ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیلامی میں موجودہ آپریٹرز اور نئے سرمایہ کار شرکت کے اہل ہوں گے، کامیاب بولی دہندگان کے لیے مالی شرائط اور ادائیگی کا طریقہ کار واضح ہوگا. آئی ایم میں لائسنس مدت، رول آؤٹ اور کوالٹی آف سروس...
    ویب ڈیسک:  حکومت پاکستان نے 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس دن کشمیری عوام کی بھارتی تسلط اور مظالم کے خلاف جاری جدوجہدِ آزادی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق  یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پورے ملک میں ریلیاں، واکس، سیمینارز اور خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ مختلف مقامات پر انسانی زنجیریں بھی بنائی جائیں گی تاکہ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جا سکے۔ ’بشریٰ بی بی، یاسمین راشد سمیت 70 سال عمر کے تمام سیاسی قیدی رہا کیے جائیں‘ حکومت نے ریاستی اداروں اور میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ مسئلہ کشمیر...
    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیئر سیاست دان میاں افتخار حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان دور میں فیض حمید کا منصوبہ قبائلی علاقوں کو طالبان کے حوالے کرنا تھا۔ وی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے قبائلی علاقوں کو طالبان کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ عمران خان دن رات جنرل باجوہ کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ عمران خان کے دور میں جو کچھ ہوا وہ سب کو معلوم ہے کہ کون کس کو لا کر آباد کر رہا تھا۔  اپنے انٹرویو میں میاں افتخار حسین نے صوبے کی امن و امان کی صورتحال، سیاسی معاملات اور افغان امور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    وفاقی حکومت نے ملک بھر کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 47.69 روپے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ نیپرا کے مطابق ایک سے 100یونٹ تک پروٹیکٹڈ کا ٹیرف 10.54روپے پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے جبکہ 101 سے 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف13.01روپےبرقراررکھنے کی تجویز ہے۔ نیپرا کے مطابق ایک سے 100یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کا ٹیرف 22.44 روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے، اسی طرح ماہانہ101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف28.91 روپے فی یونٹ برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ نیپرا کے مطابق ماہانہ201 سے 300 یونٹ کا ٹیرف 33.10 روپے پر برقرار رکھنے...
    لاہور کی نجی یونیورسٹی میں مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ کے واقعے کی پولیس نے اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوادی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کسی کو بھی واقعے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رپورٹ میں یونیورسٹی کو عمارت کی بلائی حصوں پر حفاظتی شیشے یا جالیاں لگانے کا کہا گیا ہے۔ مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرنے والی طالبہ جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے، چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اسپتال کا دورہ کرکے طالبہ اور اس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر حنا پرویز بٹ نے کہا کہ زیرِ علاج طالبہ کو ہوش میں آنے کے بعد...
    ایک بیان میں جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا شفاف آڈٹ کرایا جائے اور پانی، سیوریج، صفائی اور اندرونی علاقوں کو ترجیح دی جائے، کیونکہ عوام کو نمائشی منصوبے نہیں بلکہ بنیادی سہولیات چاہئیں، دیانتداری اور شفافیت کے بغیر کراچی کی حالت بہتر نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور ترقیاتی اعلانات زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے اور صرف بیانات تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف مین سڑکوں اور فلائی اوورز پر توجہ دے رہی ہے، جبکہ شہر کے اندرونی علاقوں...
    لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں ایک طالبہ کے اقدامِ خودکشی کے کیس میں پولیس کی ابتدائی تفتیش مکمل ہو گئی ہے۔پولیس کی رپورٹ میں کسی فرد یا ادارے کو ذمہ دار قرار نہیں دیا گیا۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کو حفاظتی اقدامات بڑھانے کی ہدایت دی گئی ہے. جس میں کلاس رومز اور بلڈنگز میں حفاظتی شیشے اور جالیاں لگانا شامل ہے. تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کو روکا جا سکے۔پولیس نے اپنی رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھی بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مزید ضروری اقدامات پر غور کیا جا سکے۔ریاض احمد کے مطابق، یونیورسٹی کے اندر اور باہر حفاظتی اقدامات میں تیزی لانے کے لیے انتظامیہ جلد عملی اقدامات کرے گی۔ واضح رہے کہ واقعہ پیر...
    منیاپولس: امریکی ریاست منیسوٹا کے شہر منیاپولس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) کے ایک اہلکار کی فائرنگ سے 37 سالہ خاتون ڈرائیور کے ہلاک ہونے کی دل دہلادینے والی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ واقعہ بدھ کے روز اس وقت پیش آیا جب شہر میں امیگریشن کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ایک گاڑی کو روکا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ دفاع میں کی گئی، تاہم منیاپولس کے میئر جیکب فرے نے اس کارروائی کو غیر ضروری اور لاپرواہی قرار دیتے ہوئے امیگریشن حکام کو شہر چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کو شہر کے جنوبی علاقے میں ایک رہائشی محلے میں سر میں گولی ماری گئی۔ واقعے...
    نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کی منظوری دیدی اور فیصلہ حکومت کو بھجوادیا، بجلی کی قیمت میں62 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق صارفین کے نرخوں کی سالانہ نظرِثانی یکم جنوری سے موثر ہونی ہے، جنوری 2025 سے دسمبر2025 تک صارفین کے نرخوں پر نظر ثانی کی، ٹیرف حکومت کو یکساں نرخ کی درخواست دائرکرنے کیلئے ارسال کردیئے گئے۔سال 2026 کیلئے قومی اوسط نرخِ بجلی 33 روپے 38پیسے فی یونٹ مقررکیا گیا، جو پہلے سیمقررہ 34 روپے فی یونٹ کے مقابلے میں 62 پیسے فی یونٹ کم ہے۔ 2026 کیلئے بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی مجموعی مالی ضرورت کا تخمینہ 3379 ارب روپے لگایا گیا۔دوسری جانب نومبر کے ایف سی اے کی مد میں...
    سٹی42:  پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں کے حجم اور سائز میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت تمام محکموں میں اضافی اسامیوں اور ملازمین کو ختم کیا جائے گا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (S&GAD) کے مطابق ڈاؤن سائزنگ کے عمل کی نگرانی کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی میں سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس اور محکمہ خزانہ کے افسران بھی شامل ہوں گے۔ نیتن یاہو کی کرپشن کا کیس سننے والا جج ٹریفک حادثہ میں ہلاک نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی تمام صوبائی محکموں میں موجود اضافی اسامیوں اور ملازمین کا تفصیلی جائزہ لے گی اور غیر ضروری عہدوں کو ختم کرنے کے لیے...
    راولپنڈی میں میونسپل کارپوریشن نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) سے 65 سال سے بغیر کرایہ استعمال ہونے والی کمرشل پراپرٹیز کے بقایا جات کی وصولی کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے آئیسکو کو 15 دن کے اندر ایک ارب روپے بقایا جات ادا کرنے کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے مطابق آئیسکو کے راولپنڈی میں دفاتر، افسران کے فلیٹس، کمپلینٹ دفاتر اور ایک پٹرول پمپ سمیت مجموعی طور پر 11 میونسپل کمرشل پراپرٹیز یکم جنوری 1961 سے 30 نومبر 2025 تک بغیر کسی رینٹ ایگریمنٹ کے استعمال میں رہیں۔ ان پراپرٹیز کا کرایہ کبھی ادا نہیں کیا گیا۔ مزید پڑھیں سالانہ کروڑوں روپے کمانے والے بیوٹی کلینکس کی بڑی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سٹیٹ بنک کو ہدایت کی ہے کہ کمرشل بنکوں کی جانب سے چھوٹے اور درمیانے پیمانے کے کاروبار اور زرعی شعبے کو قرض کی فراہمی کے طریقہ کار کو مزید سہل بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وہ بدھ کو یہاں اپنی زیر صدارت چھوٹے و درمیانے پیمانے کے نئے کاروبار و چھوٹے کسانوں کو قرض کی فراہمی میں سہولت، معاشی شمولیت اور نجی شعبے کو قرض کی فراہمی پر جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زراعت کے شعبے میں جدت کے فروغ کیلئے سروس پرووائیڈرز کو ترجیحی بنیادوں پر قرض کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔...
    حلب میں شامی فوج اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز (SDF) کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حلب کے کرد علاقوں کو “فوجی زون” قرار دے دیا ہے اور شہریوں کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا ہے کیونکہ SDF کے ساتھ جھڑپیں دوسرے دن تک بڑھ گئی ہیں۔ رپورٹ میں نمائندہ الجزیرہ کا کہنا ہے کہ ہم نے ان علاقوں اور SDF کی پوزیشنوں پر گولہ باری اور راکٹ عمارتوں پر لگنے کے مناظر دیکھے ہیں۔ حکومت نے لوگوں کے جانے کے لیے انسانی ہمدردی کی راہداری کھول دی ہے تاہم وقتاً فوقتاً ہم بھاری توپ خانے اور گولہ باری کی آوازیں سن رہے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ...
    مقبوضہ بیت المقدس میں ایک ڈرائیور نے تیز رفتار بس آرتھوڈوکس یہودی مظاہرین پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے فوری بعد ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین فوج میں لازمی بھرتی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ دوران احتجاج انہوں نے ٹریفک بلاک کی، بسوں پر پتھراؤ کیا، پولیس پر انڈے پھینکے اور کچرے کے ڈبے بھی جلا دیے۔
    تقریب کے آغاز میں کشمیر کمپین گلوبل پیٹربورو کے چیئرمین راجہ اعجاز شیخ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری عالمی برادری کی طرف سے کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے کی یاد دلاتا ہے کہ انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی کے مطابق کرنے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم حق خودارادیت کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر کمپین گلوبل کے زیراہتمام پیٹربورو کونسل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق شرکاء میں سابق رکن پارلیمنٹ اور کیمبرج کے موجودہ میئر پال...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں جدید فائیو جی سروس کے آغاز کا عمل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگیا، وفاقی کابینہ کی فائیو جی سے متعلق سمری منظوری کے باوجود تاحال پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو موصول نہیں ہو سکی، جس کے باعث فائیو جی نیلامی اور لانچ کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر 2025 کو وفاقی کابینہ نے فائیو جی سمری کی منظوری دی تھی تاہم باضابطہ طور پر پی ٹی اے کو پالیسی ڈائریکٹیو کی صورت میں ارسال نہیں کی گئی، سمری منظوری کے بعد اس میں رد و بدل کا امکان موجود ہوتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ میں ایک رکشا ڈرائیور نے مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی جانب سے رشوت طلب کیے جانے پر احتجاجاً اپنے رکشے کو آگ لگا دی، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور شہریوں کی توجہ واقعے کی جانب مبذول ہو گئی۔واقعے سے متعلق دوسری جانب ایس پی ٹریفک عاصم شاہ نے رشوت لینے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کمشنر کوئٹہ کے احکامات پر غیر قانونی لوڈر رکشوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ایس پی ٹریفک کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر رکشے کے خلاف کارروائی کی جا رہی تھی، اسی دوران ڈرائیور نے اشتعال میں آ کر رکشے کو آگ لگا دی، جس کے بعد اسے حراست میں لے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سائنس و آئی ٹی علی راشد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ٹیکنالوجی اور متبادل توانائی سے متعلق ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سائنس و آئی ٹی علی راشد نے پیر کو چینی انورٹر مینوفیکچرر ‘ہومائلز’ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت توانائی کے شعبے میں ریگولیٹری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے دیگر صوبوں سے آگے ہے۔ بجلی کی صوبائی ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر کام جاری ہے جبکہ اور ٹرانسمیشن کمپنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی دہشتگرد گٹھ جوڑ کی بات بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش ہے، آپ لوگوں کو ہربار بیوقوف نہیں بنا سکتے۔انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے ردعمل میں کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی دہشتگردانہ گٹھ جوڑ کی بات بیانیہ بنانے کی ناکام کوشش ہے، لوگ سب جانتے ہیں، لوگوں کو ہربار بیوقوف نہیں بنا سکتے، یہ کوشش اب چھوڑ دینی چاہیے۔ لوگوں کو پتا ہے کہ وہاں دہشتگردی کیوں ہے؟۔ ایک ماہ قبل ایک جرگہ بلایا گیا تھا جو کے پی اسمبلی کی عمارت پر منعقد ہوا تھا، وہاں سب نے جو بات کی وہ واضح ہے،...
    اسلام آباد: حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری دو مرحلوں میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پہلے مرحلے میں آئیسکو (اسلام آباد)، گیپکو (گوجرانوالا) اور فیسکو (فیصل آباد ) شامل ہیں، اگلے مرحلے میں حیسکو (حیدرآباد) اور سیپکو (سکھر) کی نجکاری کی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے امور پر اہم اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں نجکاری کے عمل، جاری اصلاحات اور آئندہ لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خسارے کی شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل...
    گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش حساس اداروں کے اہلکار بن کر علاج معالجے کی غرض سے آنے والے ہمسایہ ملک افغانستان کے شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، جبکہ مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور پولیس کی کامیاب کارروائی، خود کو حساس اداروں کے سرکاری اہلکار ظاہر کرکے علاج معالجے کی غرض سے ہسپتال آنے والے افغان شہریوں اور خواتین کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والا منظم گینگ گرفتار کرلیا گیا، 19 لاکھ روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ پولیس نے جدید ٹیکنیکل بنیادوں اور سائنسی خطوط پر تفتیش کے دوران ایک منظم گینگ کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا، جو...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آپریشن پاک فوج ڈنکے کی چوٹ ڈی جی آئی ایس پی آر سخت جواب وی نیوز
    حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے 6 ماہ کے دوران گیس کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق گیس کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی اور اصلاحات کے نتیجے میں تمام صارفین کے لیے نرخ وہی رہیں گے۔ علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ گیس سیکٹر میں سرکلرڈیٹ میں اضافہ رک گیا ہے اور نیا قرض پیدا نہیں ہو رہا۔ انہوں نے بتایا کہ قطر سے اضافی ایل این جی کارگو عالمی منڈی میں منتقل کرنے کا کامیاب معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔ وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر عوام کو موسم...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ایران سے تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران سفیر نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ ادارہ جاتی فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون اور ہونے والی پیش رفت سے نائب وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے اس موقع پر اہم ترجیحی شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم اور گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ایران کے سفیر رضا امیری مقدم...
    پاکستان نے وینزویلا میں یکطرفہ فوجی کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز نیویارک(سب نیوز)پاکستان نے وینزویلا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان نے وینز ویلا میں کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا، پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں کہا، دنیا پہلے ہی متعدد بحرانوں کا شکار ہے،بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن کیلئے نئے خطرات کو جنم دے سکتی ہے۔عثمان جدون کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کا واحد حل مکالمہ اور سفارتکاری ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان وینزویلا میں حالیہ پیش رفت کو گہری تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے، ایسے عالم...
    اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 72 شوگر ملوں کو جرمانے کے معاملے میں مسابقتی کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران فیصلہ دیا کہ ٹربیونل کیس سن کر 90 روز میں فیصلہ کرے۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کر دیے، کیس کی مزید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی گئی ۔مسابقتی کمیشن کی وکیل عصمہ حامد نے عدالت سے استدعا کی کہ آرڈر میں کمیشن کو کیس سننے کے الفاظ شامل کیے جائیں، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی اپیل میں بس اتنی سی استدعا ہے تو ہم آرڈر کردیتے ہیں۔جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ممکنہ طور پر اپنے آخری میچ میں شائقین کی جانب سے شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔سڈنی میں کھیلے جانے والے ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز عثمان خواجہ نے اپنے کیریئر کی ممکنہ آخری اننگز کھیلی۔ جب وہ بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو شائقین اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے اور تالیاں بجا کر ان کا بھرپور استقبال کیا۔ٹیسٹ کرکٹ میں 16 سنچریوں اور 28 نصف سنچریوں کی بدولت 6 ہزار سے زائد رنز بنانے والے عثمان خواجہ اس میچ میں یادگار اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہو سکے اور 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ان کی آؤٹ ہونے کے بعد بھی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ...
     نجی یونیورسٹی میں طالبعلم کے بعد طالبہ کی خودکشی کی کوشش کے معاملے پر پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے لواحقین کی جانب سے تاحال کسی قسم کی قانونی کارروائی کیلئے درخواست جمع نہیں کرائی گئی، طالبہ اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے، اس کی ریڑھ کی ہڈی اور پھیپھڑوں پر گہرے زخم آئے ہیں، جس کی وجہ سے طالبہ کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔پولیس کے مطابق طالبہ فاطمہ کے تمام ضروری ٹیسٹ دوبارہ کئے گئے ہیں اور اہل خانہ سے بھی مختلف پہلوؤں پر معلومات حاصل کی گئی ہیں۔واقعے کی مکمل تفصیل جاننے کیلئے یونیورسٹی اور اطراف میں نصب تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں وینزویلا میں امریکی کارروائی پر  گہری تشویش کا اظہار کردیا۔ وینزویلا کی صورتحال پر  سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی قائم مقام مندوب عثمان جدون نےکہاکہ کیریبین خطے میں عدم استحکام علاقائی اور  عالمی امن وسلامتی کےلیے نیک شگون نہیں کیونکہ دنیا پہلے ہی کئی بحرانوں سے دوچار ہے۔ پاکستانی قائم مقام مندوب نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے  مطابق کسی بھی ملک کی سرحدی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کا استعمال یا دھمکی سے گریز کرنا لازم ہے، یو این منشور دوسروں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا پابند بناتا ہے۔ سابق...
    پاکستان نے وینزویلا میں کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 January, 2026 سب نیوز نیویارک: (آئی پی ایس):پاکستان نے وینزویلا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان نے وینز ویلا میں کارروائیوں کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا، پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل اجلاس سے خطاب میں کہا، دنیا پہلے ہی متعدد بحرانوں کا شکار ہے،بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن کیلئے نئے خطرات کو جنم دے سکتی ہے۔ عثمان جدون کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات کا واحد حل مکالمہ اور سفارتکاری ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان وینزویلا میں حالیہ پیش رفت کو گہری تشویش کی نظر سے دیکھتا ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر محمد علی شیخ کو ضیاالدین یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا ہے۔ ضیاالدین یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عاصم حسین نے سندھ مدرسہ الاسلام یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کو چانسلر مقرر کیا۔ڈاکٹر محمد علی شیخ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اسٹاف رپورٹر سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یونین نے IRA-2012 کے تحت حکومت پاکستان کو نجکاری کے خلاف، ملازمین کی بھرتیوں اور دیگر مسائل کے حوالے سے نوٹس بھجوادیا ہے جس میں 16جنوری 2026ء ڈیڈ لائن دی گئی ہے اگر مذکورہ تاریخ سے قبل حکومت نے یونین سے رابطہ نہ کیا تو یونین اپنا آئندہ لائحہ عمل پیش کرنے میں حق بجانب ہوگی۔ جن میں کمپیوٹر اور بلنگ کو بند کردیا جائیگا۔ کیونکہ ہم مسلسل احتجاج اور مطالبے کرتے چلے آرہے ہیں لیکن ہماری بات پر توجہ نہیں دی جارہی ہے ملازمین اس مسئلے پر سخت مضطرب اور عدم تحفظ کا شکار ہیں لہٰذا نجکاری کا خاتمہ کرکے قومی اداروں کی اصلاحات کرکے انہیں فعال اور ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے دیا...
    جے یو آئی کے ترجمان نے حکومت کیجانب سے بار بار دفعہ 144 کے نفاذ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے جرائم پیشہ افراد کے بجائے غریب عوام متاثر ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کوئٹہ نے حکومت بلوچستان کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کی سخت الفاظ میں مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کسی صورت موثر حل نہیں۔ اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ماضی میں بھی متعدد بار دفعہ 144 نافذ کی گئی، لیکن اس سے نہ تو جرائم میں کمی آئی اور نہ ہی امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی،...
    شہر قائد کے علاقے منگھوپیرغریب نواز کالونی میں دندناتے تیز رفتارواٹر ٹینکرنے ایک اورکمسن بچے کی جان لے لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھو پیرتھانے کی حدود میں واقع علاقےغریب نواز کالونی میں دندناتے تیز رفتار واٹرٹینکر کی ٹکرسے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی بچے کی شناخت 7 سالہ عارف ولد غلام عباس کے نام سے ہوئی۔ حادثے کے بعد منگھوپیر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واٹرٹینکرکو قبضے میں لیکر اس کے ڈرائیور  کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت وزیر محمد ولد قدرون شاہ کے نام سے ہوئی۔ مزید پڑھیں کراچی، ناظم آباد کے گھر میں پراسرار فائرنگ سے کمسن...
    یومِ حقِ خود ارادیت پر خصوصی پیغام میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا، عالمی برادری کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے اور بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یومِ حقِ خود ارادیت پر کشمیری عوام کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا جائز اور تسلیم شدہ حقِ خود ارادیت دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر فورم پر جاری رکھے گا، عالمی برادری کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے...
    کینٹ ڈویژن، تھانہ حیات آباد پولیس کی کامیاب کارروائی ، خود کو حساس اداروں کے سرکاری اہلکار ظاہر کرکے علاج معالجے کی غرض سے ہسپتال آنے والے افغان شہریوں اور خواتین کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والا منظم گینگ گرفتارکرلیا گیا، 19 لاکھ روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ عوامی شکایات اور غیر ملکی شہریوں کی رپورٹس پر افسرانِ بالا نے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ ڈویژن عبد اللہ احسان کی سربراہی میں ایس ڈی پی او حیات آباد سرکل محمد جنید کھرل اور ایس ایچ او تھانہ حیات آباد کامران مروت سمیت تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے جدید ٹیکنیکل بنیادوں اور سائنسی خطوط پر...
    لاہور کی ضلعی عدالت نے شہریوں کے ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی اور دور رس اثرات کا حامل فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کے اختیارات پر واضح قانونی حد بندی عائد کر دی ہے۔ اپنے تحریری فیصلے میں ایڈیشنل سیشن جج لاہور شفقت راجہ نے قرار دیا ہے کہ پولیس کسی بھی شہری کا موبائل فون، اس میں موجود ڈیٹا، پیغامات، تصاویر یا سوشل میڈیا مواد عدالت کی پیشگی تحریری اجازت کے بغیر چیک نہیں کر سکتی۔ عدالت نے فیصلے میں واضح کیا کہ شہریوں کی نجی زندگی کا تحفظ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 14 کے تحت ایک ناقابلِ تنسیخ بنیادی حق ہے، جبکہ اظہارِ رائے اور معلومات تک رسائی کا حق آئین کے آرٹیکل 19 کے ذریعے...
    پی ٹی آئی میں محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اختلافات کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) پی ٹی آئی میں محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے بہت سے لوگوں نے رابطہ کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی ہمیں قبول نہیں۔ اپوزیشن کے اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کرنا پڑے گی۔ ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی میں زیادہ وقت نہیں لگنا چاہیے، آئندہ اجلاس میں اپوزیشن لیڈرکی تقرری پراسیس کاآغاز کیا جائےگا، میں نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر کسی سے اجازت نہیں لینی، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">260105-08-37 جسارت نیوز سیف اللہ
    سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد، ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 January, 2026 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کرلی گئی ،رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے ہمراہ ضروری دستاویزات اور ثبوت بھی آئی جی پنجاب کو بھجوائے جائیں گے،رپورٹ میں ہلڑبازی کرنے والوں کی ویڈیوز کے ذریعے شناخت مکمل کرلی گئی ہے،اسمبلی ملازمین اور عینی شاہدین کے بیانات بھی ریکارڈ کر لئے گئے۔رپورٹ کے مطابق غیرمتعلقہ اورسزا یافتہ افرادوزیراعلی کے پی کے ہمراہ اسمبلی میں داخل ہوئے،سیکیورٹی ملازمین کو دھکے دئیے گئے،تحقیقاتی رپورٹ میں ملوث افراد...
    پاکستان میں بڑھتی مہنگائی اور معاشی دباؤ نے عام آدمی کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے۔ ایک تازہ حکومتی سروے کے مطابق پاکستانی گھرانے اپنی آمدن کا تقریباً دو تہائی حصہ صرف خوراک اور بجلی و گیس پر خرچ کرنے پر مجبور ہیں، جبکہ تعلیم، صحت اور تفریح کے لیے بہت کم رقم بچ پاتی ہے۔ اس صورتحال میں غیر ملکی ترسیلات زر اور مالی امداد پر انحصار نمایاں طور پر بڑھ گیا ہے۔ خوراک اور بجلی سب سے بڑا خرچ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے 2024-25 کے مطابق پاکستانی گھرانے اپنی مجموعی ماہانہ آمدن کا 63 فیصد صرف 2بنیادی ضروریات پر خرچ کر رہے ہیں۔ سروے کے مطابق 37 فیصد خرچ خوراک...
    جنوبی کوریا کے صدر سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 January, 2026 سب نیوز یہ دورہ صدارت سنبھالنے کے بعد لی جے میونگ کا پہلا دورہ چین ہے بیجنگ (سب نیوز) جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچے۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابقچین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ چار سے سات جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔یہ دورہ صدارت سنبھالنے کے بعد لی جے میونگ کا پہلا دورہ چین ہے ۔ واضح رہے کہ یہ چھ سالوں میں جنوبی کوریا کے کسی بھی صدر کا پہلا دورہ چین...