یوم حق خودارایت کے سلسلے میں پیٹربورو میں تقریب کا انعقاد، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
تقریب کے آغاز میں کشمیر کمپین گلوبل پیٹربورو کے چیئرمین راجہ اعجاز شیخ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری عالمی برادری کی طرف سے کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے کی یاد دلاتا ہے کہ انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی کے مطابق کرنے دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یوم حق خودارادیت کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر کمپین گلوبل کے زیراہتمام پیٹربورو کونسل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق شرکاء میں سابق رکن پارلیمنٹ اور کیمبرج کے موجودہ میئر پال برسٹو، کونسلر اشفاق احمد، کونسلر امجد اقبال، کونسلر اورنگزیب، کونسلر قیصر، کونسلر امتیاز علی، مسلم لیگ نواز کے رہنما راجہ نوید عارف، ایڈووکیٹ امجد فاروق، ڈسٹرکٹ کونسلر غفارت شہید، مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما راجہ جاوید اقبال، کشمیر کمپین گلوبل کے چیئرمین ظفر قریشی اور سیکرٹری جنرل اشفاق احمد شامل تھے۔ تقریب کے آغاز میں کشمیر کمپین گلوبل پیٹربورو کے چیئرمین راجہ اعجاز شیخ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ 5 جنوری عالمی برادری کی طرف سے کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے کی یاد دلاتا ہے کہ انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی کے مطابق کرنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا بدقسمتی سے یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔
کشمیر کمپین گلوبل کے ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر اشفاق نے کشمیر کی تاریخ، مقبوضہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال اور عالمی برادری کی ذمہ داری کے بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بیانات کے بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔کشمیر کمپین گلوبل کے چیئرمین ظفر قریشی نے یوم حق خود ارادیت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ بھارتی جبر کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد بالآخر کامیاب ہو گی۔ سابق رکن پارلیمنٹ پال برسٹو نے کہا کہ جو بھی حقیقی معنوں میں انسانی حقوق پر یقین رکھتا ہے وہ کشمیر کے مسئلے پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ کونسلر امجد اقبال نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور اس کے منصفانہ حل کے لیے اب سنجیدہ اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کشمیر کمپین گلوبل کے کے چیئرمین کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔