data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260111-11-9
سکھر ( نمائندہ جسارت ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( PFUJ ) کے صدر افضل بٹ، سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے اعلان کیا ھے کہ پی ایف یو جے ملک بھر میں منعقد کرائے جانے والے جرنلسٹس کنونشن کی سفارشات کی روشنی میں پیکا سمیت اظہارِ رائے کی آزادی اور آزادی صحافت کیخلاف آئین پاکستان سے متصادم شقوں کی نشاندھی پر مبنی ڈرافٹ حکومت کو دے گی اور سیاسی جماعتوں کی حمایت سے پارلیمنٹ میں پیش کرائے گی، اگر میڈیا اور آزادی رائے کے برخلاف شقوں پر نظرثانی نہیں کی گئی تو ملک بھر میں بھرپور تحریک چلائی جائے گی، یہاں ہفتے کے روز سکھر پریس کلب میں پی ایف یو جے کیجانب سے سکھر یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام میڈیا لاز، ریگولیشنز اور صحافتی اخلاقیات کے موضوع پر ایک تاریخی ریجنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صحافی رھنماؤں نے خبر دار کیا کہ پیکا قانون سمیت میڈیا پر قدغن لگانے کے کسی قانون کو من و عن تسلیم نہیں کیا جائے گا، اسلام آباد میں پی ایف یو جے کا مرکزی کنونشن منعقد کیا جائے گا، اور سفارشات پیش کی جائیں گی، اگر حکمرانوں نے ھوش کے ناخن نہ لیئے تو دمادم مست قلندر ھوگا، کنونشن میں پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، سیکریٹری فنانس لالا اسد پٹھان، سابق سیکریٹری جنرل ناصر زیدی،سیاسی رھنمائو مرتضیٰ گھانگرو،آئی سی ایم اے کی پرنسپل سارہ لاشاری ، تاجر رھنمائوں جاوید میمن ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پی ایف یو جے میں پی

پڑھیں:

کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔

        View this post on Instagram                      

دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش