وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ بختیار سے ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک وزیر خارجہ بختیار سے ٹیلیفونک رابطہ، دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کا ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط اور بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے سیاسی، اقتصادی، اور ثقافتی تعلقات میں مزید استحکام پر اتفاق کیا ۔دونوں وزرا خارجہ نے جاری اقدامات کی پیروی کرنے اور نئے تعاون کے راستے تلاش کرنے کے لئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہیل آفریدی نے افغان حکومت کا ترجمان بن کے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی، عطا تارڑ کا ردعمل سہیل آفریدی نے افغان حکومت کا ترجمان بن کے جھوٹ اور منافقت کی انتہا کردی، عطا تارڑ کا ردعمل سول سپر میسی ایک نام رہ گیا ، اب فیصلے راولپنڈی میں ہو رہے ہیں ، فضل الرحمان پاکستان وینزویلا نہیں،مودی نے یاسین ملک پر ہاتھ ڈالا تو دنیا کے نقشے پر ہندوستان نہیں رہے گا، مشعال ملک صدر آصف علی زرداری کل چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوں گے حکومت اب سپراسپیڈ سے نکل کر ونڈربوائے کی متلاشی ہوگئی ، بیرسٹرگوہر سب کی سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہئے ، چین کا ایران پر ممکنہ امریکی حملے کی رپورٹس پر ردعملCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔
اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔
دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔