اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء  اللہ تارڑ نے پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2025ء ہر حوالے سے کامیابیوں کا سال تھا۔ پاکستان نے معرکہ حق میں فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے فتح کے جھنڈے گاڑھے۔ پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما زاہد خان ان کے ہمراہ تھے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ معاشی میدان میں بھی کامیابیاں ملیں۔ ایک ایسے وقت میں جب ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر تھا ہم نے معیشت کو سنبھالا دیا۔ آج ملک کی سٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ مضبوط معیشت، ریکارڈ سٹاک مارکیٹ سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ معاشی بہتری کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔ صرف دسمبر کے مہینے میں 3.

6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ریکارڈ کی گئیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت لوگوں کو ملک میں ترسیلات زر بھجوانے سے روکتی رہی۔ ہم نے اپنے سے بڑے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا۔ ملائیشیا نے حلال گوشت اور چاول پاکستان سے درآمد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم جس ملک کا دورہ کرتے ہیں تجارتی میدان میں نئی کامیابیاں ملتی ہیں۔ بین الاقوامی پروازیں شروع ہو گئی ہیں۔ دنیا کے کئی ملک پاکستان سے تجارت اور دفاعی شعبے میں تعاون کے خواہش مند ہیں۔ سفارتی سطح پر پاکستان کو تنہا کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاکستان کو سفارتی تنہائی کا شکار کیا۔ پی آئی اے کی نجکاری ایک اہم سنگ میل ہے۔ پاکستان اب سفارتی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ اوورسیز پاکستانیز پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ بھارتی جنگی طیارے گرانے پر دنیا پاکستان کی معترف ہے۔ آج پاکستان کے گرین پاپسورٹ کو ہر جگہ عزت مل رہی ہے۔ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ پالیسی فریم ورک اور ملائیشیا  کے ساتھ تجارتی پیشرفت اہم کامیابیاں ہیں۔ خیبر پختونخوا میں بدقسمتی سے چھوٹے دل والی حکومت مسلط ہے۔ لاہور کے دورے کے موقع پر خواتین کی توہین کی گئی۔ بزدل انسان ہی عورت پر حملہ کرتا ہے۔ ٹی ٹی پی پاکستان کی دشمن ہے۔ آخری دم تک اس کا تعاقب کریں گے۔ ٹی ٹی پی کا تعاقب کر کے اس کا خاتمہ کریں گے۔ پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کو لا کر بسایا۔ ان کا لیڈر دہشت گردوں کو شہید کہتا تھا۔ پاک فوج کے کسی جوان کیلئے کبھی انہوں نے ایک لفظ تک نہیں لکھا۔ ان کا اپنا ایجنڈا ہے۔ آج قوم دہشت گردی کا جو خمیازہ بھگت رہی ہے اس کے پیچھے تحریک انتشار کا سیاسی ونگ ہے۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے بارے میں پی ٹی آئی والوں کی زبانیں لڑکھڑا جاتی ہیں۔ اے این پی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں۔ اے این پی نے اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھائی ہیں۔ دوسری طرف پی ٹی آئی دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہے۔ ضرب عضب کے بعد خیبر پی کے میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوا تھا۔ ایک شخص نے دعویٰ کر دیا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال بھی ہم نے بنایا۔ پنجاب کی ترقی سب کے سامنے ہے۔ خیبر پی کے کے علاوہ ملک کے مختلف حصوں میں ترقی ہو رہی ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ خیبر پی کے 12 سال سے برسراقتدار حکومت کی گورننس زبوں حالی کا شکار ہے۔ خیبر پی کے میں صحت کا شعبہ بھی زبوں حالی کا شکار ہے۔ خیبرپی کے میں تعلیم کے شعبے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: خیبر پی کے پی ٹی ا ئی ٹی ٹی پی رہی ہے

پڑھیں:

خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 

پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے  میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی  کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار