کوئٹہ: مبینہ رشوت طلبی پر ڈرائیور کا احتجاج، رکشے کو آگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 7th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ میں ایک رکشا ڈرائیور نے مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی جانب سے رشوت طلب کیے جانے پر احتجاجاً اپنے رکشے کو آگ لگا دی، جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور شہریوں کی توجہ واقعے کی جانب مبذول ہو گئی۔
واقعے سے متعلق دوسری جانب ایس پی ٹریفک عاصم شاہ نے رشوت لینے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس کمشنر کوئٹہ کے احکامات پر غیر قانونی لوڈر رکشوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔
ایس پی ٹریفک کے مطابق قانون کی خلاف ورزی پر رکشے کے خلاف کارروائی کی جا رہی تھی، اسی دوران ڈرائیور نے اشتعال میں آ کر رکشے کو آگ لگا دی، جس کے بعد اسے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں قانونی طریقہ اختیار کریں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔