data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چینی  سائنس دانوں نے توانائی کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت کرتے ہوئے نئی قسم کی بیٹری تیار کر لی ہے، جو لیتھیم بیٹریوں کا سستا اور زیادہ محفوظ متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی انجینئرز کی جانب سے تیار کی گئی یہ نئی بیٹری سوڈیم اور سلفر پر مبنی ہے، جسے مستقبل میں برقی آلات اور توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

دنیا بھر میں برقی آلات اور الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث لیتھیم بیٹریوں کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ تاہم لیتھیم بیٹریوں کے زیادہ گرم ہونے، آگ لگنے کے خدشات اور لیتھیم کے محدود ذخائر کی وجہ سے یہ بیٹریاں نہ صرف مہنگی بلکہ حفاظتی لحاظ سے بھی خطرناک سمجھی جاتی ہیں۔ اسی وجہ سے دنیا بھر کے محققین ایسے متبادل بیٹری مٹیریلز کی تلاش میں مصروف ہیں جو کم لاگت، زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں۔

سوڈیم اور سلفر بیٹریاں ماضی میں بھی زیرِ غور رہی ہیں، تاہم ان کی تیاری میں کئی عملی مشکلات کا سامنا رہا۔ سب سے بڑا مسئلہ سوڈیم دھات کی بہت زیادہ مقدار کی ضرورت تھا، جس کی وجہ سے لاگت اور حفاظتی خطرات بڑھ جاتے تھے۔ اس کے علاوہ پرانے ڈیزائنز میں یہ بیٹریاں کمرۂ درجۂ حرارت پر مطلوبہ کیمیائی ردِعمل پیدا کرنے میں ناکام رہتی تھیں، جس سے ان کا عملی استعمال محدود ہو جاتا تھا۔

بین الاقوامی سائنسی جریدے نیچر میں شائع ہونے والی تازہ تحقیق میں چینی سائنس دانوں نے بتایا کہ اینوڈ میں سوڈیم دھات کی بھاری مقدار نہ صرف بیٹری کی قیمت بڑھاتی ہے بلکہ توانائی اور پاور ڈینسٹی کو بھی کم کر دیتی ہے۔ محققین کے مطابق اس مسئلے کے حل کے لیے انہوں نے کیمیائی ردِعمل میں بنیادی تبدیلیاں کیں اور ایک نیا اینوڈ فری ڈیزائن تیار کیا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ نئی بیٹری ہائی وولٹیج فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کمرۂ درجۂ حرارت پر مؤثر انداز میں کام کرتی ہے۔ یہ بیٹری 3.

6 وولٹ کا ڈسچارج وولٹیج فراہم کرتی ہے، جو سابقہ سوڈیم سلفر بیٹریوں کے تقریباً 1.6 وولٹ کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر اس ٹیکنالوجی کو تجارتی سطح پر کامیابی سے متعارف کرا لیا گیا تو یہ توانائی کے شعبے میں ایک بڑی تبدیلی ثابت ہو سکتی ہے اور مستقبل میں سستی، محفوظ اور پائیدار توانائی کے دروازے کھل سکتے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ