جنوبی کوریا کے صدر سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
جنوبی کوریا کے صدر سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 January, 2026 سب نیوز
یہ دورہ صدارت سنبھالنے کے بعد لی جے میونگ کا پہلا دورہ چین ہے
بیجنگ (سب نیوز) جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ چین کے چار روزہ سرکاری دورے پر خصوصی طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچے۔
اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق
چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ چار سے سات جنوری تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔یہ دورہ صدارت سنبھالنے کے بعد لی جے میونگ کا پہلا دورہ چین ہے ۔ واضح رہے کہ یہ چھ سالوں میں جنوبی کوریا کے کسی بھی صدر کا پہلا دورہ چین ہے۔
دورہ چین سے قبل لی جے میونگ نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے اس بات پر ایک بار پھر زور دیا کہ جنوبی کوریا ہمیشہ کی طرح ایک چین کے اصول کا احترام کرتا ہےاور چین کی سب سے مرکزی دلچسپی یعنی تائیوان امور پر ایک چین کے موقف پر قائم ہے۔
لی جے میونگ کے دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے رہنما بیجنگ میں بات چیت کریں گے۔ مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے توقع کی جا رہی ہے کہ دونوں رہنماوں کی اسٹریٹجک رہنمائی میں یہ دورہ، چین اور جنوبی کوریا کے درمیان تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے میں مثبت کردار ادا کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین کا امریکہ سے وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ چین کا امریکہ سے وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ جب بالادستی قوانین پر حاوی ہو جائے: مادورو کی گرفتاری اور امریکی رویے کا خطرناک اشارہ وینزویلا پر امریکی کارروائی کے بعد عالمی تشویش، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب روسی وزارتِ خارجہ کی وینزویلا کے خلاف امریکی مسلح کارروائی کی شدید مذمت چین کی وینزویلا پر امریکی فوجی حملے کی شدید مذمت وینزویلا میں امریکی حملے میں گرفتار صدر نکولس مادورو نیویارک پہنچا دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جنوبی کوریا کے صدر
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔