data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کے لیے جماعت اسلامی کا عزم مضبوط ہے، بلوچستان کے عوام کو جبر اور زور زبردستی کے ذریعے قابو نہیں کیا جا سکتا، بلکہ ان کے دل محبت سے جیتے جا سکتے ہیں۔

مولانا ہدایت الرحمن نے بلوچستان کے عوام کے لیے تعلیم، روزگار، اور امن کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر بلوچستان کے عوام کو کچھ نہیں دیا گیا، حالانکہ اس صوبے سے سب کچھ لیا جا رہا ہے، بلوچستان میں اس وقت بدترین ڈکٹیٹرشپ قائم ہے اور اسلام آباد کے حکمران ظلم و جبر کے ذریعے بلوچستان پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم انہیں ایسا کرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں حکومتی سطح پر وسائل کا غلط استعمال ہو رہا ہے اور وہاں کے عوام کو نہ تو آئینی حقوق مل رہے ہیں اور نہ ہی انہیں صحت، تعلیم اور روزگار کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں، بلوچستان کے معدنی ذخائر سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے مگر اس صوبے کو پسماندگی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے۔

بلوچستان کے مسائل پر تفصیل سے بات کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ بلوچستان کی 46 فیصد نوجوان آبادی روزگار یا تعلیمی سرگرمیوں سے محروم ہے اور 65 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں، صوبے میں 21 فیصد آبادی بے روزگار ہے، اور 59 فیصد گھروں میں پانی کی سہولت تک دستیاب نہیں ہے، علاوہ ازیں 80 فیصد علاقوں میں پولیس رولز لاگو نہیں ہیں، اور 64 فیصد گھرانے کچی چھتوں پر گزارا کر رہے ہیں۔

مولانا ہدایت الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان کے عوام کے لیے فوری طور پر آئینی حقوق، تعلیم، صحت کی سہولتیں، اور روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے، بلوچستان کو عزت ملنی چاہیے اور وہاں کے عوام کو پاکستان سے محبت کی سزا نہیں ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو غلام نہیں سمجھا جا سکتا، بلکہ وہ سچے پاکستانی ہیں اور ان کے حقوق کی حفاظت کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، بلوچستان میں سی پیک کے تحت ترقی کے بہت مواقع ہیں، خاص طور پر گوادر بندرگاہ کے حوالے سے جو نہ صرف پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے اہم ہے بلکہ اس کی جغرافیائی اہمیت بھی بہت زیادہ ہے۔

مولانا ہدایت الرحمن نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مسائل پر جماعت اسلامی آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرے گی اور اس بات کا عہد کیا کہ بلوچستان کے عوام کی آواز کو بلند کیا جائے گا تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ کیا جا سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مولانا ہدایت الرحمن نے کہ بلوچستان کے عوام کہا کہ بلوچستان جماعت اسلامی کے عوام کو کے لیے

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف