یاسین ملک پر ہاتھ ڈالا گیا تو ہندوستان دنیا کے نقشے پر نہیں رہیگا: مشعال ملک

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ سن لے، یاسین ملک پر ہاتھ ڈالا تو دنیا کے نقشے پر ہندوستان نہیں رہے گا۔

راولپنڈی میں عوامی رابطہ مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال حسین ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو قتل کیا گیا، لاکھوں عورتوں کو بیوہ اور ان کی عزتوں کو تار تار کیا گیا، یہ ظلم دنیا میں کہیں اورنظر نہیں آئے گا، کشمیر کی تحریک آزادی پوری دنیا کے امن کی چابی ہے، ظلم کے سارے ریکارڈ بھارتی آرمی نے توڑ دیئے ہیں۔

پہلگام سمیت بھارت کی دہشتگردی اب مقبوضہ کشمیر تک محدود نہیں ہے، را نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی ہے، بھارت اتنا ڈرپوک ہے کہ کھل کر سامنے نہیں آسکتا۔۔ مودی اور ڈوول کو چیلنج ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے چوک چوراہے پر کھڑے ہو کر دیکھو تمھارا جو استقبال ہونا ہے وہ یاد رکھو گے۔

انہوں نےکہا کہ یسین ملک کو عدالت نے دہشتگردی کے جھوٹے کیس میں سز سنائی۔۔میرا شوہر غازی ہے۔وہ تمنا کررہا ہے کہ اسے شہادت کی موت ملے۔۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پچیس کروڑ عوام کشمیریوں کو آزادی دلوانے کے لیے تیار ہیں۔ہمارے قیدی مجاہدوں سے ہندوستان کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: یاسین ملک دنیا کے

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
  • مقبوضہ کشمیر میں حالاے نشل کشی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، رُکن برطانوی پارلیمنٹ
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو