کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ آج کے دور میں امت مسلمہ کی وہ نڈر قیادت جو سیدنا ابراہیمؑ، سیدنا موسیٰؑ، سیدنا امام حسینؑ کی تاریخ کو زندہ کر رہی ہے، تو وہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا کہنا ہے کہ دنیا کے تمام اہل حریت رہبر معظم سید علی خامنہ ای و تشیع کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے جرأتوں کا راستہ اپنایا ہے، آج کے دور میں امت مسلمہ کی وہ نڈر قیادت جو سیدنا ابراہیمؑ، سیدنا موسیٰؑ، سیدنا امام حسینؑ کی تاریخ کو زندہ کر رہی ہے، تو وہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای ہیں، صہیونیت نواز میڈیا رہبر معظم سید علی خامنہ ای کیخلاف پروپیگنڈا کرتا ہے، لیکن الحمداللہ رہبر معظم آج ہر مسلمان کے دل کے اندر بستے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حامیان مظلومین جہان کراچی کے زیر اہتمام یاد شہدائے مقاومت و حمایت مظلومین جہان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ اگر اس دنیا میں کوئی ایسی قیادت موجود ہے جو آج عالمی سامراجی صہیونی نظام کو چیلنج کر رہی ہے، تو وہ خدا کی قسم روس اور چین میں نہیں بلکہ سرزمین ایران میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج روئے زمین پر تمام اہل حریت شکر گزار ہیں مکتب تشیع کے، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے، جنہوں نے جرأتوں کا راستہ اپنایا ہے، جنہوں نے اپنے سے بے تحاشا بڑے دشمنوں کو للکارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینیؒ نے ایران میں ایسا انقلاب اسلامی برپا کیا، جس نے ساری دنیا کی آنکھیں کھول دیں، آج کا باطل و کفر اس پر شدید پریشان ہے۔

ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ میں پاکستان کے اندر گواہی دیتا ہوں کہ 1979ء سے پہلے سارے شیعہ مسلمان تھے، لیکن جب ایران میں انقلاب اسلامی آیا تو پاکستان کے اندر نعرے لگنے شروع ہوگئے، وہ جو مسلمان تھے انہیں کافر قرار دیا جانے لگا، ہمیں پہچاننا ہوگا کہ فرقہ واریت کی ڈوریں کہاں سے ہل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نمرود نے خدائی اعلان کیا تھا، سیدنا حضرت ابراہیمؑ اکیلے ڈٹ گئے تھے، فرعون نے بھی خدائی کا اعلان کیا تھا، سیدنا موسیٰؑ سامنے آئے تھے، خلافت کو ملوکیت میں تبدیل کرنے والے یزید کے سامنے سیدنا امام حسینؑ ڈٹ کر کھڑے ہوئے تھے، آج کے دور میں امت مسلمہ کی وہ نڈر قیادت جو سیدنا ابراہیمؑ، سیدنا موسیٰؑ، سیدنا امام حسینؑ کی تاریخ کو زندہ کر رہی ہے، تو وہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو سلام پیش کرتے ہیں کہ ساری دنیا کی پابندیوں کے باوجود اس نے ناصرف معیشت کو چلایا ہے اس کے ساتھ ساتھ دفاع کو بھی ناقبل تسخیر بنایا ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کے اندر آگے بڑھ رہا ہے، ایران نے بے شمار علوم میں ہوری مسلم دنیا میں تحقیق کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

مرکزی رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ وینزویلین صدر مادورو کو اغوا کرنے والی امریکی ڈیلٹا فورس کو پہلی ناکامی ایران کے اندر ہوئی تھی، جہاں وہ اپنے مغوی سفارتکاروں کو چھڑانے آئے لیکن ناکام ہوئے، ان کے ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے تھے، وہ اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگے تھے، امریکا اگر دوبارہ تجربہ کرنا چاہا ہے تو یاد رکھے 80-1979ء کی تاریخ دوبارہ دہرائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ صہیونیت نواز میڈیا رہبر معظم سید علی خامنہ ای کیخلاف پروپیگنڈا کرتا ہے، لیکن الحمداللہ رہبر معظم آج ہر مسلمان کے دل کے اندر بستے ہیں، جن کی حفاظت رب العالمین کرے اس چراغ کو پھونکوں سے نہیں بھجایا جا سکتا، شہدائے مقاومت فکر امام خمینیؒ کے سپاہی تھے، یہ لشکر مقاومت نہیں رکے گا، ان شاء اللہ اس دنیا میں طاغوت کا نظام باقی نہیں رہے گا، امریکا اسرائیل سمیت تمام طاغوتی باطل قوتوں کو شکست فاش ہوگی۔ 

اسلامک ریسرچ سینٹر فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی، مجلس ذاکرین امامیہ پاکستان کے سربراہ علامہ نثار احمد قلندری، جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ عقیل انجم قادری، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر صابر ابو مریم، ایم ڈبلیو ایم سندھ کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، جبکہ معروف شاعر و ادیب فراست رضوی نے شہدائے مقاومت و مظلومین جہان سے متعلق اپنی خصوصی نظمیں پیش کیں۔ کانفرنس میں بڑی تعداد خواتین سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں نظامت کے فرائض علامہ مبشر حسن نے انجام دیئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رہبر معظم سید علی خامنہ ای ڈاکٹر معراج الہدی پاکستان کے مرکزی انہوں نے کہا کہ کر رہی ہے کی تاریخ کے اندر

پڑھیں:

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹیسٹ سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کی

ٹرافی کی رونمائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25… pic.twitter.com/jw64f4bqZp

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 24, 2026

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔

 اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش