پاکستان وینزویلا نہیں،مودی نے یاسین ملک پر ہاتھ ڈالا تو دنیا کے نقشے پر ہندوستان نہیں رہے گا، مشعال ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2026 سب نیوز

راولپنڈی(آئی پی ایس )مقبوضہ کشمیر کی تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ بھارتی اسٹیبلشمنٹ سن لے یاسین ملک پر ہاتھ ڈالا تو دنیا کے نقشے پر ہندوستان نہیں رہے گا، اویسی صاحب کا بیان آیا تھا لیکن یاد رکھو پاکستان نہ تو وینزویلا ہے اور نہ بھارت امریکا ہے۔

رحمان آباد راولپنڈی میں واقع تجارتی مراکز میں عوامی رابطہ مہم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال حسین ملک نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو قتل کیا گیا، لاکھوں عورتوں کو بیوہ اور ان کی عزتوں کو تار تار کیا گیا، یہ ظلم دنیا میں کہیں نظر نہیں آئے گا، کشمیر کی تحریک آزادی پوری دنیا کے امن کی چابی ہے، ظلم کے سارے ریکارڈ بھارتی آرمی نے توڑ دیئے ہیں، پہلگام سمیت بھارت کی دہشتگردی اب مقبوضہ کشمیر تک محدود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ را نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کی ہے، بھارت اتنا ڈرپوک ہے کہ کھل کر سامنے نہیں آسکتا، مودی اور اجیت ڈوول کو چیلنج ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے چوک چوراہے پر کھڑے ہو کر دیکھو تمھارا جو استقبال ہونا ہے وہ یاد رکھو گے، واحد ایک شخص ہے جو پوری دنیا میں جس نے مسلح جدوجہد کا آغاز کیا وہ یاسین ملک ہے، 30 سال بعد کشمیر کی عدالت نے ان کو جعلی دہشتگردی کے کیس میں سزا سنائی، میرا شوہر غازی ہے وہ تمنا کر رہا یے کہ اسے شہادت کی موت ملے۔

مشعال ملک نے کہا کہ مودی اور ڈوول اپنے محلوں سے باہر نکلو، یسین ملک اور کشمیر تحریک اور پاکستان کا نام آتا ہے تو تمھارے پاں کانپتے ہیں اگر ہندوستان کو بچانا ہے تو یاسین ملک کو بچا، وہ اللہ کا سپاہی ہے، معرکہ حق میں بھارت کو بدترین شکست ملی ہے، 25 کروڑ عوام کشمیریوں کو آزادی دلوانے کے لئے تیار ہے، ہمارے قیدی مجاہدوں سے ہندوستان کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصدر آصف علی زرداری کل چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوں گے صدر آصف علی زرداری کل چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوں گے حکومت اب سپراسپیڈ سے نکل کر ونڈربوائے کی متلاشی ہوگئی ، بیرسٹرگوہر سب کی سلامتی کا تحفظ کیا جانا چاہئے ، چین کا ایران پر ممکنہ امریکی حملے کی رپورٹس پر ردعمل صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کا اجرا، پی پی کا ایوان سے واک آوٹ، پارلیمانی پارٹی اجلاس بلالیا بھارت کا ایک اور خلائی مشن ناکام، زمین کی نگرانی کیلئے بھیجا گیا سیٹلائٹ مشن راستہ بھٹک گیا چالیس سے زائد مرتبہ فریضہ حج ادا کرنیوالے سعودی عرب کے معمر ترین شخص 142 سال کی عمر میں چل بسے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: یاسین ملک دنیا کے

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو