data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سائنس و آئی ٹی علی راشد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ٹیکنالوجی اور متبادل توانائی سے متعلق ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے سائنس و آئی ٹی علی راشد نے پیر کو چینی انورٹر مینوفیکچرر ‘ہومائلز’ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت توانائی کے شعبے میں ریگولیٹری ماحول کو بہتر بنانے کے لئے دیگر صوبوں سے آگے ہے۔ بجلی کی صوبائی ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام پر کام جاری ہے جبکہ اور ٹرانسمیشن کمپنی قائم کر دی گئی ہے۔ اس کے ذریعے صوبائی سطح پر بجلی کا نظام بہتر ہوگا۔ اور عوام کو سستی بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ صوبے کے پسماندہ اور قومی گرڈ سے دور علاقوں میں متبادل توانائی کے زریعے بجلی کی فراہمی پر بھی کام ہورہا یے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں بالخصوص چینی کمپنیوں کی جانب سے کراچی جیسے تجارتی شہر میں صنعتیں، اسمبلنگ یونٹس اور ڈسٹری بیوشن یونٹس قائم کرنے کو سراہتی ہے تاکہ مقامی مارکیٹ کی طلب پوری کرنے کے ساتھ ساتھ برآمدات بھی کی جا سکیں۔ علی راشد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سندھ حکومت اس وقت لاجسٹکس اور قابلِ تجدید توانائی سمیت مختلف شعبوں میں چینی کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہی ہے اور نجی و سرکاری شعبوں کے اشتراک کا خیر مقدم کرے گی۔پاکستان میں سولر پاور کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے چینی انورٹر مینوفیکچرر ‘ہومائلز’ نے پاکستان میں شمسی توانائی استعمال کرنے والی رہائشی، تجارتی اور صنعتی عمارتوں کے لیے ہائی ٹیک نظام متعارف کرایا ہے جس سے بجلی کی ذخیرہ اندوزی یعنی اسٹوریج کو ممکن بنایا جاسکے گا۔ کمپنی نے پاکستانی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے پاکستان کی آٹوموٹو انڈسٹری سے وابستہ ‘سپر اسٹار’ اور انرجی سلوشنز کے شعبے میں نووارد کمپنی ‘ہیرسن انرجی کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کی ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علی راشد بجلی کی

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا