2025-11-04@00:22:57 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 689				 
                «موڑ دیا»:
(نئی خبر)
	 باجوڑ میں 4 سالہ بچی کے قتل میں ملوث قریبی رشتہ دار کو پولیس نے ایک دن بعد ہی گرفتار کر لیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) باجوڑ نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے 12 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا، زیادتی کے بعد بچی کو پتھر مار کر قتل کر دیا تھا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔
	خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں گزشتہ روز جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی 5 سالہ بچی ماریہ بی بی قتل کیس کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ  کے مطابق ملزم نے زیادتی  کے بعد بچی کا گلا دباکر قتل کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ (ڈی پی او) وقاص رفیق  نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر سانس بند کرکے قتل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے قتل ڈر کیوجہ سے کیا، باجوڑپولیس نے واقعہ کے 12 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او باجوڑ  نے کہا کہ 16 سالہ ملزم بلال ولد حبیب الرحمن کا تعلق اسی علاقے سے ہے، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ...
	بھارت کے معروف اداکار اور میزبان جاوید جعفری نے فلم انڈسٹری میں سوشل میڈیا کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر سوال اٹھاتے ہوئے اروشی روٹیلا پر بھی طنز کیا ہے۔ جاوید جعفری نے کہا کہ کسی اداکار کی سوشل میڈیا پر بڑی فالوونگ اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ ان کی فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگی۔ جعفری نے اپنی بات کو واضح کرنے کےلیے اروشی روٹیلا کی مثال دی، جو انسٹاگرام پر 70 ملین فالوورز کے باوجود فلمی دنیا میں کامیابی حاصل نہیں کرسکیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید جعفری نے کہا، ’’میں اس بات سے بالکل متفق نہیں ہوں کہ سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز کسی کو اسٹار بنا دیتے ہیں۔ ہاں، شروعات میں تھوڑا فائدہ ہوسکتا ہے،...
	 — فائل فوٹو کراچی کے گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز (انڈا موڑ) کے 3 اسسٹنٹ پروفیسرز کو طلبہ کے ایک گروپ نے بائیو میٹرک حاضری نہ لگانے پر زد و کوب کیا۔اساتذہ پر ہونے والے تشدد کے نتیجے میں اسسٹنٹ پروفیسر عمران ہاشمی کی طبیعت خراب ہو گئی، جنہیں فوری مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ اسسٹنٹ پروفیسر علی عباس زخمی ہو گئے۔بعدازاں ان غنڈہ عناصر نے مزید متشدد افراد کو کالج کے مرکزی دروازے پر جمع کرنا شروع کر دیا۔ کراچی: سرکاری کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کے 9 لاکھ روپے لیکر فرار  کراچی میں گورنمنٹ کالج کا سپرنٹنڈنٹ فیس کی مد میں لیے گئے لاکھوں روپے لے کر فرار ہوگیا۔ اساتذہ پر ہونے والے تشدد...
	جہلم میں پولیس بھرتی کے لیے آنے والے امیدوار لڑکوں اور لڑکیوں پر پولیس ملازمین نے لاٹھی چارج کر دیا، امیدوار جی ٹی روڈ پر سراپا احتجاج بن گئے۔ جہلم میں پنجاب پولیس میں بھرتی کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، امیدواروں کو دوڑ کے لیے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں بلایا گیا تھا، دوڑ کا مرحلہ مکمل ہونے سے قبل ہی امیدوار لڑکے اور لڑکیاں سراپا احتجاج بن گئے اور جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ شروع کر دیا۔ مظاہرین نے کہا کہ پولیس ملازمین نے افسران کے حکم پر لاٹھی چارج شروع کر دیا، جس سے متعدد امیدوار زخمی اور بے ہوش ہو گئے۔ انہوں نے اسکروٹنی کمیٹی پر الزام لگایا کہ دوران دوڑ من پسند امیدواروں کو...
	ممبئی (شوبز ڈیسک)فلم انڈسٹری پر کئی سالوں سے چوٹی کے اداکاروں کا راج ہے۔ لیکن اب وقت کے ساتھ حالات بدل رہے ہیں۔ ہیروئنز کی بنیاد پر بھاری کلیکشن بھی کی جاتی ہے۔ اب وہ بھی ایک مرد اداکار کی طرح بھاری رقم وصول کرتی ہے، اس لیے اس کی برانڈ ویلیو بھی کسی اداکار سے کم نہیں ہے۔ یہاں ایک اداکارہ ہیں۔ جو نہ تو دیپیکا پڈوکون ہیں اور نہ ہی پریانکا چوپڑا۔ ایسی اداکارائیں جو بالی ووڈ کے لوگوں پر چھائی ہوئی ہیں۔ اگر ہم 3 سال کے رپورٹ کارڈ پر نظر ڈالیں تو اس نے 3 ہزار کروڑ روپے جمع کر کے سب سے بڑی ہیروئن کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ آج ہم بات کریں گے...
	کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مصطفیٰ کے قتل کیس میں مقتول کی قبر کشائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو حکم دیا کہ وہ قبر کشائی کے عمل کو مکمل کریں۔ سندھ ہائیکورٹ میں مصطفیٰ قتل کیس کی سماعت پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی درخواست پر ہوئی۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو کل صبح ساڑھے نو بجے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ اسی دوران عدالت نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے درخواست کی کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کا پولیس پارٹی کے خلاف مقدمے کا حکم کالعدم قرار دیا جائے اور ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت...
	  کوئمبتور: تامل ناڑو کے شہر کوئمبتور میں ایک بھارتی کمپنی نے اپنے 140 وفادار ملازمین کو 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 کروڑ 7 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ کمپنی کا یہ اقدام "ٹوگیدر وی گرو” (Together We Grow) انیشی ایٹیو کا حصہ ہے، جس کا مقصد طویل عرصے تک کمپنی کے ساتھ وابستہ رہنے والے ملازمین کی وفاداری کو سراہنا ہے۔ کمپنی اپنے ملازمین کی کارکردگی کی بجائے ان کی وفاداری کو ترجیح دیتی ہے اور اس بنیاد پر انہیں بونس دیتی ہے۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو 2022 سے پہلے یا اس...
	 —فائل فوٹو ایف آئی اے کوہاٹ زون نے کارروائیوں کے دوران لیبیا کشتی حادثے 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے، ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں پشت بازار باجوڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزمان کے زیرِ استعمال 3 بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں، انٹرپول کی مدد سے بیرونِ ملک انسانی اسمگلرز کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ 9 ملکوں سے مزید 47 پاکستانی ڈی پورٹسعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے 1 دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔  واضح رہے کہ کشتی حادثے میں کرم سے...
	وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025  سب نیوز  اسلام آباد: وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش ہے۔ راشد منہاس تربیتی پرواز پر روانہ ہو رہے تھے اچانک انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے میں سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا، راشد منہاس نے طیارے کا رخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف موڑ دیا اور یوں اپنے وطن کی حرمت پر جان قربان کر دی۔ راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا، ان کی یہ قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے...
	کراچی(سماجی رپورٹر) الخدمت فاو?نڈیشن سندھ ریجن بورڈ ا?ف مینجمنٹ کا اجلاس صدرالخدمت سندھ ڈاکٹرسیدتبسم جعفری کی زیر صدارت ریجنل آفس کراچی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر نائب صدور سیدمحمد یونس،انجینئرعمرفاروق، جنرل سیکرٹری محمد شاہداور اسسٹنٹ سیکرٹری نسیم انصاری سمیت دیگرذمہ داران موجودتھے۔ اجلاس میں گزشتہ سال کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیاجس کے مطابق الخدمت فاؤنڈیشن نے سندھ بھرکیتمام اضلاع میں گزشتہ برس سوا ارب روپیکی فلاحی سرگرمیاں انجام دیں۔تفصیلات کے مطابق الخدمت نے سال 2024 کے دوران شعبہ کفالتِ یتامیٰ پروگرام پر30 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کئے،چونرا اسکولز، تعلیمی وظائف اور اسٹریٹ چلڈرنز کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کے منصوبے پر4 کروڑ 30 لاکھ روپے کے اخرجات کئے۔شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ پر4 کروڑ10 لاکھ روپے، شعبہ صحت پر 43 کروڑ...
	برازیل کے شہر میناس گیریس میں ہونے والی نیلامی میں نیلور گائے نے 40 بھارتی کروڑ روپے (1 ارب 28 کروڑ 87 لاکھ پاکستانی روپے) میں فروخت ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ مذکورہ نیلور گائے نے مہنگی ترین مویشی ہونے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے، مبینہ طور پر 53 ماہ کی ویاتینا نامی گائے کا وزن تقریبا 1,101 کلوگرام ہے، جو اسی نسل کی دیگر گایوں کے اوسط وزن سے کہیں زیادہ ہے۔ ویاتینا اپنی خوبصورت سفید کھال، ڈھیلی جلد اور کندھوں پر نمایاں کوبڑ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، نیلامی میں لائی گئی نیلور گائے کو مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے۔ عالمی...
	 کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ نے جدید سہولیات سے آراستہ شاہراہ فیصل ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت قانون نافذ کرنے کے نظام میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے، صوبے کے ہر ضلع میں ایک ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔  وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل 31 ماڈل پولیس اسٹیشنز کے لیے 28 کروڑ 84 لاکھ 10 ہزار روپے مختص کیے ہیں جس میں کراچی کے 8 پولیس اسٹیشنز کیلئے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے، حیدرآباد کیلئے 9...
	اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔نیپرا نے بدھ کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا اعلان کیا جس کے بعد دسمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی ہوگی۔ا±دھر کے الیکٹرک کےلیے نومبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسہ سستی کی گئی۔نیپرا نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔ نومبرکی ایڈجسٹمنٹ میں5 وپے کمی بنتی تھی لیکن 1.23 روپے فی یونٹ کمیکی گئی، کے الیکٹرک صارفین کو مزید 5 ارب 44 کروڑ روپے کا فائدہ منتقل نہ ہوسکا۔ممبر ٹیرف نیپر امطہر نیاز رانا کا...
	 انڈین شو کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) سے شہرت پانے والے بہار کے سشیل کمار کو کون نہیں جانتا؟ 2011 میں KBC 5 میں 5 کروڑ جیتنے والے پہلے کنٹیسٹنٹ بننے کے بعد وہ ہر گھر میں مشہور ہو گئے تھے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دولت کی چمک دمک میں انہوں نے سب کچھ کھو دیا، نشے کی لت میں پڑ گئے، اور آخر کار دودھ بیچ کر زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔ KBC میں جیت کے بعد سشیل کمار کو ایک نئی پہچان ملی، وہ مہینے میں تقریباً 50 ہزار روپے کے مختلف پروگرامز میں شرکت کرتے، لیکن لوگوں نے انہیں دھوکہ دیا اور ان کی دولت کا بڑا حصہ ضائع ہو گیا۔ 2020...
	لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، پاکستان اندھیروں سے باہر آ رہا ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ننکانہ صاحب، شیخو پورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، دوران ملاقات عوامی فلاح کے منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت بھی ہوئی۔ نوازشریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے، معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے، معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں 22...
	واشنگٹن :جب ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی عالمی فنڈنگ کو منجمد کیا تو رائے عامہ کے بین الاقوامی میدان میں ایک مضحکہ خیز ڈرامہ سامنے آیا: بظاہر نظر آنے والے “انسانی حقوق کے محافظوں” نے اچانک اپنے نقاب اتار دیے اور سوشل پلیٹ فارمز پر کھلے عام چین مخالف فنڈنگ کا مطالبہ کیا۔ آسٹریلیا کے اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ اے ایس پی آئی کی محقق بیتھنی ایلن نے تنخواہوں کی درخواست کے لئے ایک پوسٹ میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سالانہ لاکھوں ڈالر کے چین مخالف بجٹ کے بغیر ہم چین کو بدنام کرنا جاری نہیں رکھ سکتے۔ پیسے کے اس برہنہ لین دین نے مغرب کی جانب سے احتیاط...
	لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نوازشریف کا کہنا ہے کہ زوال کا رخ ترقی کی طرف موڑ دیا ہے۔ معاشی اشاریوں کی بہتری پاکستان کی بہتری ہے،معیشت میں بہتری لا کر ایک بار پھر پاکستان سنوار رہے ہیں۔نجی ٹی وی سما کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف سے ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور پاکپتن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات کیں، ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔نوازشریف نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 22 سے 12 فیصد آنے سے معاشی سرگرمیاں اور گروتھ بڑھ رہی ہے،مہنگائی کم ہورہی ہے، روپیہ مستحکم اورسٹاک ایکسچینج بلند ترین سطح پر ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا بے ایمانی کے ساتھ آئے...
	برازیل (نیوزڈیسک) برازیل میں منعقدہ لائیو اسٹاک آکشن میں نیلور گائے ایک ارب 28 کروڑ روپے میں نیلام، لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لائیو اسٹاک کی دنیا میں نئے تاریخ رقم ہوگئی، ایک گائے ایک ارب اٹھائس کروڑ روپے میں نیلام ہوئی۔آکشن میں نیلور گائے جسے مقامی طور پر ویاتینا 19 ایف آئی وی مارا اموویز کہا جاتا ہے، سب سے زیادہ نیلامی کے ساتھ فروخت ہوئی ہے۔ اس نیلامی میں نیلور گائے کی نیلامی کی قیمت 4 اعشاریہ 8 ملین ڈالرز یعنی تقریبا 1 ارب سے زائد روپے بنتے ہے ..لائیو اسٹاک نیلامی کی دنیا میں یہ سب سے بڑی نیلامی ہے، جسے مائل اسٹون قرار دیا جا رہا...
	اسلام آباد: پاکستان نے بعض حلقوں کی جانب سے دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے کے حوالے سے مؤقف کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کی پالیسی بدستور برقرار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے  کہا  کہ غلط تشریحات سے انسداد دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے پر او آئی سی اور بین الاقوامی اتفاق رائے کی بھی غلط تفہیم پیدا ہوتی ہے، 10 فروری کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں “دہشت گردی کی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات” پر بریفنگ ہوئی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کی بنیادی وجوہات جیسے غربت، ناانصافی، دیرینہ حل...
	کراچی: جنوری 2025 میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر سالانہ بنیادوں پر 25.2 فیصد اضافے سے 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق دسمبر 2024 کے مقابلے میں غیر ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے 5.6 فیصد زائد رقوم بھیجیں۔ اعلامیے کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ (جولائی تا جنوری) میں ترسیلات زر 31.7 فیصد بڑھ کر 20 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں، جن کا حجم گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 15 ارب 80 کروڑ ڈالر رہا تھا۔ واضح رہے کہ 18 دسمبر 2024 کو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ رواں سال ترسیلات...
	اسلام ٹائمز: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دو ریاستی حل مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز دی ہے۔ اپنے دورہ امریکا کے دوران اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ سعودی فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بنا سکتے ہیں، سعودیوں کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب کیساتھ اسرائیل کے تعلقات کیلئے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔؟ اس پر نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینی ریاست اسرائیل کیلئے خطرہ ہے۔ ان شواہد کو دیکھتے ہوئے یہ توقع بعید ہے کہ نئی امریکی...
	 کراچی:  اسٹیل ٹاؤن موڑ کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد زخمی ہوئے جس میں ایک دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریب ہی قائم نجی اسپتال لیجایا گیا جہاں زخمی ہونے والا 35 سالہ محمد ایاز جاں بحق ہوگیا جبکہ 25 سالہ عبدالوہاب کو جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ متوفی کی لاش کو ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ ملیر شوکت کھٹیان کی جانب سے مذکورہ واقعہ سے متعلق بتایا گیا تھا...
	ہیمیش ریشمیا کی نئی ایکشن فلم 'بیڈاس روی کمار' ایڈوانس بکنگ میں دھوم مچا رہی ہے۔  فلم نے جمعرات شام 5 بجے تک ملک کے تین بڑے سنیما چینز – پی وی آر، آئینوکس اور سنی پالس – میں 30,000 ٹکٹیں فروخت کر دی ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ تعداد 45,000 ٹکٹوں سے تجاوز کر جائے گی۔ یہ فلم 2025 کی سب سے بڑی سرپرائز ہٹ ثابت ہو سکتی ہے۔ فلم کی زبردست ٹریلر ریلیز اور مشہور گانے 'تاج محل' کی کامیابی نے اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔ فلم 'بیڈاس روی کمار' اپنے مقابلے 'لوویہ پا' سے کہیں آگے نکل چکی ہے، جس نے جمعرات 5 بجے تک صرف 4500 ٹکٹیں فروخت کی ہیں۔...
	بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور انکی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنا لگژری اپارٹمنٹ فروخت کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار نے ممبئی کے علاقے ورلی میں واقع اپنا لگژری اپارٹمنٹ 80 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے۔ یہ اپارٹمنٹ 6,830 مربع فٹ کے کارپٹ ایریا پر مشتمل ہے اور اس کے ساتھ چار پارکنگ اسپیس بھی شامل ہیں۔ اس معاہدے کے لیے 4.8 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی۔ یاد رہے کہ چند ہفتے قبل اکشے کمار نے اپنا بوریولی ایسٹ میں واقع ایک اور اپارٹمنٹ بھی فروخت کیا تھا۔ 2017 میں 2.38 کروڑ روپے میں خریدا گیا یہ اپارٹمنٹ 4.25 کروڑ روپے میں فروخت ہوا، جس کی قیمت میں 78 فیصد اضافہ دیکھا...
	بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے ایک اسپتال میں نرس نے 7 سالہ بچے کے زخموں کو ٹانکے لگانے کے بجائے اسے ایلفی سے جوڑ دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹکا کے ضلع ہاویری میں واقع ایک سرکاری اسپتال میں پیش آیا جہاں 7 سالہ بچے کو چہرے پر زخم ہونے کی وجہ سے لایا گیا تھا۔اسپتال میں موجود جیوتی نامی نرس نے بچے کے چہرے کے زخم کو ٹانکے سے جوڑنے کے بجائے ایلفی سے جوڑ دیا۔ نرس نے اپنے اس عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بچے کے چہرے پر نشان نہ آئے اس لیے اس نے ایلفی کا استعمال کیا تاہم نرس کی لاپرواہی کی وجہ سے بچے کے والدین نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔بھارتی...
	 کراچی کے علاقے جوہر موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی نماز جنازہ ملیر امام بارگاہ میں ادا کردی گئی۔جنازے کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ شہر میں کوئی پوچھنے والا نہیں بڑی گاڑیاں اور ڈمپر دن کے اوقات میں شہر میں کیوں اور کیسے نظر آرہی ہیں؟گزشتہ روز جوہر موڑ پر ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق کامران اور اہلیہ کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں شرکت کے بعد امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔کراچی والے روز اپنے پیاروں کی لاشیں اٹھا رہے ہیں۔ کراچی...
	 امریکا میں چودہ کروڑ مرغیوں کو تلف کرنے کے بعد انڈوں کی قلت پیدا ہوگئی  امریکا میں انڈوں کی قیمت کو پر لگ گئے،گزشتہ سال برڈفلو پھیلنے کے بعد امریکا میں چودہ کروڑ مرغیوں کو تلف کیا گیا جس سے مارکیٹ میں انڈوں کی قلت پیدا ہوگئی اور قیمت دوگنا بڑھ گئی۔ امریکی میڈیا کےمطابق اگلے ایک برس میں انڈوں کی قمیت میں مزید بیس فیصد اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ کھانے پینے کی دیگر اشیا میں صرف دو فیصد اضافہ متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑی تعداد میں مرغیاں تلف کرنے سے مرغی کے گوشت کی کمی کا بھی سامنا ہے۔
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 فروری2025ء) ملک کا تجارتی خسارہ 13 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 7 ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ملکی برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سالانہ بنیادوں پر برآمدات 4.59 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر0.31 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری میں برآمدات 2 ارب 92 کروڑ ڈالرز رہیں۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات 9.98 فیصد بڑھ کر19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا،...
	بھارت(نیوز ڈیسک)بالی وڈ کی کئی فلمیں بے شمار ایوارڈز جیت چکی ہیں، لیکن 2018 میں ریلیز ہونے والی ’پدماوت‘ نے تاریخ رقم کر دی اور اس فلم نے 44 ایوارڈز اپنے نام کیے اور دنیا بھر میں 572 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں دیپیکا پڈوکون، شاہد کپور اور رنویر سنگھ مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔ فلم میں رنویر سنگھ نے مسلم حکمران علاؤ الدین خلجی کا کردار ادا کیا، جبکہ شاہد کپور مہاراول رتن سنگھ اور دیپیکا پڈوکون نے رانی پدماوتی کا کردار نبھایا۔فلم کی کہانی نے ناظرین کو جذباتی کر دیا کیونکہ اس میں ہیرو اور ہیروئن کا انجام المناک ہوتا ہے، جبکہ ولن زندہ رہتا ہے۔  فلم...
	عمران خان کسی طرح بھی مان نہیں رہا ہے۔ وہ مزاحمتی سیاست نہیں بلکہ ’’میں نہیں تو کوئی نہیں‘‘ کی راہ پر گامزن ہے۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی تک وہ اپنے علاوہ دیگر سیاست دانوں کیخلاف سینہ سپر تھا۔ نوازشریف ہو یا شہبازشریف، آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، اچکزئی اور کوئی بھی سیاستدان، سب عمران خان کی تنقید کا نشانہ بن رہے تھے۔ 2013ء میں عمران خان حکمران اتحاد کے ساتھ ملنے کے لئے تیار نہیں تھا، 2018ء میں جب وہ خود حکمران تھا تو اپوزیشن لیڈر کے ساتھ ہاتھ ملانے کے روادار نہیں تھا، 2022ء میں حکومت سے رخصت کئے جانے کے بعد اس نے اسٹیبلشمنٹ کو بھی نشانے پر رکھ لیا اور ہنوز وہ اسے للکار...
	دبئی : بگ کرکٹ لیگ کے افتتاحی سیزن میں 10 روز کے دوران 18 ٹی 20 میچ ہوئے جسے ٹیلی ویژن اور ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے ذریعے 1 کروڑ 61 لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ لیگ میں جس عرفان پٹھان ، سریش رائنا ، شیکھر دھون ، یوسف پٹھان ، ہرشل گبز ، عمران طاہر اور تلکارتنے دلشان سمیت دیگر کرکٹ لیجنڈز شامل تھے۔ افتتاحی سیزن کو عالمی سطح پر ڈیجیٹل، پرنٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 20 کروڑ کی رسائی ملی۔ لیگ کا پہلا ایڈیشن ممبئی میرینز نے جیتا تھا جو سپریم کورٹ کی معروف وکیل ثنا رئیس خان کی ملکیت ہے اور اس کی کپتانی سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان کر رہے...
	سود کے لین دین کو اللہ اور اس کے رسولﷺ سے جنگ کہا گیا ہے، اور یہی وجہ ہے جو اس میں پھنستا ہے تو پھر نکلنے میں بہت وقت لگتا ہے۔ ایسا ہی کچھ پاکستان کے قومی اداروں کے ساتھ ہوا ہے۔ پاکستان کے 14 قومی اداروں کی جانب سے حاصل کیے گئے 93 ارب روپے کے قرض پر 211 ارب 55 کروڑ روپے کا سود چڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: اپنے کاروبار کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی، نوجوانوں میں چیک تقسیم میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 اداروں پر پاکستان ٹریڈ کارپوریشن پاکستان کی 305 ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دستاویز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز...
	عمران خان کوشش تھی کہ سیاسی قوتیں ، سرجوڑ کر بیٹھیں ، خود مسائل کا حل نکالنے کی سعی کریں: علی محمد خان
	رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہاہے کہ ہم نے تو ہمیشہ تصادم کو روکنے کی کوشش کی ہے، عمران خان کوشش تھی کہ سیاسی قوتیں ، سرجوڑ کر بیٹھیں اور خود مسائل کا حل نکالنے کی سعی کریں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ دو تین چیزوں نے معاملہ بڑا خراب کیا، ایک تو خان صاحب سے ہماری مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا نہ ہونااور بار بار اس میں تعطل ہونا ، دوسرا اس دوران جو خان صاحب کو سزا سنا دی گئی۔
	بالی ووڈ کے معروف جوڑے سیف علی خان اور کرینا کپور کے گھر پر حالیہ حملے کے بعد ان کی سیکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے۔  اس سلسلے میں اکاشدیپ صابِر اور ان کی بیوی شیبا نے ایک انٹرویو میں تبصرہ کیا کہ کرینا کپور، جن کی فیس 21 کروڑ روپے ہے، وہ رات کو گھر کے باہر سیکیورٹی یا فل ٹائم ڈرائیور کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتیں۔  اکاشدیپ صابِر نے بتایا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیوں کرینا کے گھر باہر سیکیورٹی موجود نہیں ہے، تو انہوں نے مذاق میں جواب دیا، “جب آپ کو 100 کروڑ روپے ملیں تو شاید سیکیورٹی یا ڈرائیور کا بندوبست ہو سکے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس...
	بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی نے 10 کروڑ کے عوض مذہبی عہدہ ’ماہا منڈلیشور‘ حاصل کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ سابق بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے ایک حالیہ انٹرویو میں پیسوں کے زریعے ماہا منڈلیشور کا عہدہ لینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کردی ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 1 کروڑ نہیں وہ 10 کروڑ کی ادائیگی کہاں سے کریں گی؟  انہوں نے وضاحت کی کہ ’یہ سوچنا بھی غلط ہے کہ میں 10 کروڑ روپے دے سکتی ہوں، میرے پاس تو 1 کروڑ بھی نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جب مجھے ماہا منڈلیشور بنایا گیا تو میں نے 2 لاکھ روپے کسی سے ادھار لے...
	 اسلام آباد:  رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران ملکی برآمدات، درآمدات اور تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گیا ہے۔  سالانہ بنیادوں پر برآمدات 4.59 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر0.31 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد جنوری میں برآمدات 2 ارب 92 کروڑ ڈالرز رہیں۔ اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کر دہ اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے پہلے7 ماہ میں برآمدات 9.98 فیصد بڑھ کر19 ارب 55 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا، تاہم دسمبر 2024 ء کے مقابلے میں جنوری 2025 میں درآمدات میں کمی ہوئی، جنوری میں...
	بالی ووڈ کے معروف جوڑے سیف علی خان اور کرینا کپور کے گھر پر حالیہ حملے کے بعد ان کی سیکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے۔  اس سلسلے میں اکاشدیپ صابِر اور ان کی بیوی شیبا نے ایک انٹرویو میں تبصرہ کیا کہ کریینا کپور، جن کی فیس 21 کروڑ روپے ہے، وہ رات کو گھر کے باہر سیکیورٹی یا فل ٹائم ڈرائیور کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتیں۔ اکاشدیپ صابِر نے بتایا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیوں کرینا کے گھر باہر سیکیورٹی موجود نہیں ہے، تو انہوں نے مذاق میں جواب دیا، "جب آپ کو 100 کروڑ روپے ملیں تو شاید سیکیورٹی یا ڈرائیور کا بندوبست ہو سکے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس سوال پر...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ارکان نے چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خوراک و غذائی تحفظ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خوراک سے چینی، کوکنگ آئل اور دالوں کے ذخائر کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بنیادی اشیا ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ای سی سی نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم...
	لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کا مرکزی ملزم گرفتار، 8 کروڑ کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئی
	 فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کے ڈائریکٹر سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم لیبیا سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں رقوم کی ترسیل کرتا تھا۔سرفراز ورک نے کہا کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹ سے 8 کروڑ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں، ملزم کا نام بلیک لسٹ میں تھا، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج تھے۔ یونان کشتی حادثے کا اہم ملزم عثمان ججہ ایف آئی اے کے ہاتھ سے نکل گیاسیالکوٹ میں مقیم عثمان ججہ یونان کشتی...
	 نامور کاروباری شخصیت اور چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کو دھمکی کا مقدمہ تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ بحریہ ٹاؤن کے ملازم وائس چیف ایگزیکٹو کرنل ریٹائرڈ خلیل الرحمان نے درج کروایا۔ مقدمے میں کہا گیا کہ ایک ای میل کے ذریعے ملک ریاض سے ایک ارب 42 کروڑ روپے کا بھتہ 50 بِٹ کوائن کی شکل میں مانگا گیا۔ دھمکی دی گئی کہ ادائیگی نہ کرنے پر ملک ریاض، ان کے بیٹے اور خاندان کے دیگر افراد کی زندگیوں کو نقصان پہنچایا جائے گا۔ 
	بالی وڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار آخرکار اپنی باکس آفس پر ناکامیوں کے سلسلے کو ختم کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے کیونکہ ان کی تازہ ترین فلم اسکائی فورس نے آٹھ دنوں میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم کی ٹیم نے ہفتے کے روز ایک آفیشل پوسٹر جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ اسکائی فورس نے ٹکٹ ونڈو پر اپنے دوسرے جمعہ کے اختتام تک 104.3 کروڑ روپے کمائے ہیں۔  گزشتہ 6 برسوں میں اکشے کی یہ 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی فلم ہے۔ اس سے قبل ان کی فلم ‘گڈ نیوز’ جس میں کرینہ کپور خان، دلجیت دوسانجھ اور کیارا اڈوانی بھی شامل تھے، نے...
	 کراچی:  مستعفی آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف ایلر ڈائس کے بارے میں چہ مگوئیاں ہونے لگیں، امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ میچز کے دوران فنڈز میں بے ضابطگیوں کی آڈٹ رپورٹ میں نشاندہی ہو چکی۔ ادھر بھارتی میڈیا ’’فیک نیوز‘‘ میں بازی لے گیا، ایلرڈائس کے استعفے کو پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی وینیوز کی تکمیل میں تاخیر سے جوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس نے گزشتہ دنوں عہدے سے استعفا دیا تھا، بھارتی میڈیا کی بعض رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ برس امریکا میں ورلڈ کپ میچز کی تیاریوں کے لیے اخراجات میں بے ضابطگیاں ہوئی تھیں، جس پر آئی سی سی بورڈ ممبران نے تحفظات ظاہر...
	پاکستان میں بیٹھ کر بہت سے لوگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے بعد پاک امریکا تعلقات کی نئی جہتوں کو تلاش کرنے کی جو بھی کوشش کر رہے ہیں، اس پر بہت سے سوالیہ نشان ہیں۔ مسئلہ محض صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نہیں ہے بلکہ سابق صدر بائیڈن کی اپنی انتظامیہ کے دور میں بھی تعلقات مثالی نہیں تھے۔جن لوگوں کا خیال تھا کہ بائیڈن کے دور میں پاکستان امریکا کے درمیان کچھ غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہوں گی جو پاکستان کے حق میں ہوں گی مگر ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں مل سکا۔بائیڈن انتظامیہ نے اپنے چار سالہ دور اقتدار میں کسی بھی پاکستانی رہنما سے کوئی براہ راست بات چیت نہیں کی اور نہ ہی ان کے...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران  جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ افسوس سوشل میڈیا پر ایسے تاثر دیا جاتا ہے جیسے ہم کسی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں،میرا تعلق کے پی سے ہے، ملٹری ٹرائل پر اس کے اثرات کی وجہ سے سوال کرتی ہوں،افسوس میرے ان سوالات کی وجہ سے مجھے سیاسی پارٹی سے جوڑ دیا جاتا ہے،ہمیں بے لگام معاشرے کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ رٹ میں کوئی ایسی اتھارٹی تو ہو جو پروسیجر...
	گلوکار، رائٹر اور میوزیشن علی حیدر نے سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے سے انکار کردیا۔حال ہی میں علی حیدر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالوں کا جواب دیا۔میزبان نےسوال کیا کہ اگر میں 20 کروڑ دوں تو کیا آپ چاہت فتح علی خان کے ساتھ مل کر گانا گائیں گے؟اس پر علی حیدر نے کہا کہ میں چاہت فتح کے ساتھ گانا نہیں گاؤں گا۔گلوکار نے کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی گزارنے دو، یہ اس کا وقت ہے، آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے اس کی کون سی دعا پوری کی ہے لہٰذا اس کے اور اللہ کے درمیان...
	ویب ڈیسک:  پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نیا موڑ آگیا، امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد بند کرنے کی تصدیق کردی گئی، امداد بند ہونے سے کئی منصوبے رک گئے۔ امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ازسر نو جائزے تک پاکستان کی امداد بند رہے گی۔ امریکی اقدام سے توانائی سیکٹر میں 5 منصوبوں پر کام ٹھپ ہو گیا، اقتصادی نمو سے متعلق 4 اور زراعت کے شعبے میں 5 پروگرامز متاثر ہوئے، جمہوریت، انسانی حقوق اور گورننس سے متعلق بھی فنڈز عارضی طور پر روک دیئے گئے۔  وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت  امریکا کے اس اقدام سے گورننس کے 11، تعلیم کے...
	آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی دنیا میں حالیہ برسوں میں غیر معمولی ترقی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں ٹیکنالوجی کے سب سے جدید ماڈلز کا بنیادی مقصد زبان کی پروسیسنگ، ڈیٹا تجزیے، اور فیصلہ سازی کو بہتر بنانا ہے۔ اسی دوڑ میں چینی کمپنی DeepSeek نے وہ کارنامہ انجام دیا ہے جس نے عالمی AI مارکیٹ کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ DeepSeek کی یہ کامیابی نہ صرف تکنیکی برتری کی عکاس ہے بلکہ یہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں معاشی اور عملی حدود کو بھی چیلنج کر رہی ہے۔ DeepSeek، جسے 2023 میں چین کے شہر ہانگژو میں قائم کیا گیا، نے انتہائی کم وسائل میں ایسا AI ماڈل تیار کیا جو نہ صرف موجودہ ماڈلز کا مقابلہ کر...
	اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے انکشاف کیاہے کہ پاکستانی شہریوں کےلائف اسٹائل سےعالمی مالیاتی ادارے بھی حیران ہے، وہ شہریوں کے طرز زندگی کو دیکھ کر ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی موحودہ شرح کونہیں مانتے، غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر پابندی ہو گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ صرف 12افراد نے 10 ارب روپے یا زیادہ مالیت کے اثاثے ظاہر کئے ہیں، ہم ماضی میں سخت فیصلے ملتوی کرتے آئے ہیں، 70سال سے یہ ملک اسی طرح...
	 — جنگ فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنما چوہدری یاسر مردان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم میاں شہباز شریف کی حکومت نے وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی طرف موڑ دیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے رہنما چوہدری یاسر مردان اور چوہدری عبدالقدر نے اجلاس سے خطاب کیا۔ان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت دن بدن بہتری کی طرف جاتی رہی ہے، پاکستان کو بعض اناڑی سیاست دانوں کی وجہ سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا کیونکہ روایتی طور پر اس کے پاس کم بفرز تھے اور معیشت دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ متاثر ہوئی۔ پیرس: افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد پاکستان کی حفاظت، ترقی خوشحالی میں ہمشہ افواج پاکستان...
	بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے کیس نے ایک نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیس میں یہ اہم بات سامنے آئی ہے کہ پولیس نے وقوعہ کے بعد سیف علی خان کی رہائش گاہ سے فنگر پرنٹس کے جو نمونے حاصل کیے تھے، وہ مبینہ گرفتار ملزم کے فنگر پرنٹ سے میچ نہیں ہورہے۔ سیف حملہ کیس میں ممبئی پولیس کی تحقیقات ایک نئے موڑ میں داخل ہوگئی ہے اور اب معاملہ فنگر پرنٹس کے گرد گھوم رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکار کے گھر سے ملنے والے 19 فنگر پرنٹس کے سیٹ میں سے کوئی بھی مبینہ ملزم شریف الاسلام سے میل نہیں کھاتے۔ گویا، کہانی میں ایک نیا...
	ماتلی (نمائندہ جسارت) چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی رضوان احمد قائم خانی کی زیر صدارت منتخب بلدیاتی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر کے منتخب و نامزد کونسلرز نے شرکت کی، اجلاس میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا اور کونسلرز سے نیو این آئی ٹی کے تحت کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں کے لیے اسکیمیں بھی طلب کی گئیں، کونسلرز نے اپنے وارڈوں میں کرائے جانے والی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کوبریفنگ بھی دی۔ اجلاس سے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال میں موجودہ بلدیاتی قیادت کی جانب سے 3 بار این آئی ٹی کے تحت شہر میں 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبے پایا تکمیل تک پہنچ...
	 لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی نے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرنے کے باوجود ٹیکس ادا نہیں کیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کا کہنا ہے کہ لاہور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ایف بی آر کی 16 کروڑ سے زائد رقم کی نادہندہ ہے۔ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ لاہور یونیورسٹی نے اسٹاف کی تنخواہوں سے کٹوتی تو کی مگر ایف بی آر کو رقم ادا نہیں کی، یو ای ٹی نے ایف بی آر کو مالی سال 2016 سے تنخواہوں سے کٹوتی ہونے والا ٹیکس ادا نہیں کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کے ذمہ 2019-20 کے 3 کروڑ 62 لاکھ واجب الادا ہیں، یو ای ٹی کے ذمہ 2022-23 کے 6 کروڑ 20...
	جنوبی بھارتی انڈسٹری کے معروف اداکار اور کے جی ایف اسٹار یش کو عالمی سطح پر شہرت حاصل ہے تاہم کم ہی لوگ یہ جانتے ہیں کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے یش چائے بیچتے تھے اور ان کی روزانہ کی آمدنی صرف 50 روپے تھی۔  ’کے جی ایف‘ کی دونوں فلموں نے مجموعی طور پر 1500 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا، جس کے باعث یہ کناڈا سینما کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں شامل ہو گئیں۔ یہی کامیابی یش کو بھارت کے صف اول کے اداکاروں میں لے آئی۔  مگر یش کا یہ سفر آسان نہیں تھا۔ ایک بس ڈرائیور کے بیٹے کی حیثیت سے ان کی زندگی محنت اور جدوجہد سے بھری ہوئی تھی۔...
	کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے گارڈن سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دوبچوں کا تاحال پتہ نہ چل سکا۔گارڈن کے علاقے سے 14 جنوری کو پانچ سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے۔ گارڈن پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی بچوں کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔اس سلسلے میں بدھ کی شام گارڈن کے علاقے سے گزرنے والی لیاری ندی اور آس پاس کی جھاڑیوں سمیت مختلف ٹینک اور کنوؤں میں بھی بچوں کی تلاش کی گئی لیکن کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس تفتیش میں نیا موڑسامنے آگیا اور چند روزقبل...
	معروف پراپرٹی ٹائیکون اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض ان دنوں دبئی موجود ہیں، اور دنیا بھر میں ان کے دبئی پراجیکٹ کے چرچے ہیں۔ ملک ریاض نے اس سے قبل برطانیہ میں مہنگی پراپرٹی خریدنے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد انہوں نے متحدہ عرب امارات کا رخ کیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ان کے پاس اتنی بھاری رقم کہاں سے آگئی کہ وہ دبئی میں اپنا ہاؤسنگ پراجیکٹ لانچ کرنے جارہے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائے گئے ریکارڈ سے بہت کچھ سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے میں سے کتنی رقم وفاق اور کتنی سندھ...
	 کراچی کے علاقے گارڈن سے 14 جنوری کو لاپتہ ہونے والے دو بچوں کا تاحال پتہ نہیں چل سکا، پولیس تفتیش میں نیا موڑ سامنے آگیا، چند روز قبل حاصل کی گئی بچوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو کسی اور خاندان کی نکلی۔5 سالہ عالیان اور 6 سالہ علی رضا کی تلاش کےلیے علاقے کے کھلے گٹروں اور کنووں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا، لیاری ندی اور آس پاس کی جھاڑیوں سے بھی بچوں کا کچھ سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ اغواء کی دفعہ کے تحت درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا لیکن کئی روز گزرنے کے بعد بھی بچوں کا اب تک کچھ پتا نہیں چل سکا۔ اس سلسلے میں بدھ کی شام گارڈن...
	 بالی ووڈ کے لیجنڈری سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی میں موجود اپنا اوشیوارا ڈپلیکس اپارٹمنٹ فروخت کرکے حیرت انگیز منافع حاصل کیا ہے۔ امیتابھ بچن کی مذکورہ پراپرٹی اٹلانٹس میں واقع ہے جو اوشیوارا میں کرسٹل گروپ کا ایک رہائشی منصوبہ ہے۔ بگ بی نے اپنا ڈپلیکس اپارٹمنٹ 83 کروڑ میں فروخت کیا ہے، جس پر انھوں نے 168 فیصد منافع حاصل کیا ہے۔ بگ بی نے ڈپلیکس اپارٹمنٹ اپریل 2021 میں صرف 31 کروڑ روپے میں خریدا تھا، جو کہ صرف چار سال بعد 168 فیصد منافع کے ساتھ 83 کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یہ اپارٹمنٹ نومبر 2021 میں اداکارہ کریتی سینن کو 10 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ اور...
	حکومت پاکستان کے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکیج کے تحت صارفین کو 26 کروڑ 72لاکھ سے زائد کا ریلیف ماہ دسمبر2024کے بجلی بلز میں دیا گیا۔ حکومت پاکستان کے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکیج کے تحت اسلام آباد میں ماہ دسمبر2024کے بجلی بلز میں صارفین کو 26 کروڑ 72لاکھ سے زائد کا دیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو آئیسکو محمد نعیم جان نے کہا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو نے وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی صارفین کے لئے اعلان کردہ ونٹر سہولت پیکج ریلیف ماہ  دسمبر 24 کے بلوں میں معزز صارفین کو مہیا کر دیا ہے اور مزید اس ریلیف کا اطلاق جنوری 25 اور فروری 25 کے بجلی بلوں میں بھی کیا جائے...
	بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنا 1 اپارٹمنٹ 83 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ اپریل 2021ء میں 31 کروڑ روپے کا خریدا تھا۔  امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ نومبر 2021ء میں اداکارہ کریتی سینن کو بھی 10 لاکھ روپے ماہانہ پر کرائے پر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بچن خاندان نے ریئل اسٹیٹ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تھی۔ 2020ء سے 2024ء تک ان کی اس شعبے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 200 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
	لاہور(سپورٹس رپورٹر)دْنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے کا اعلان جلد ہوگا۔ نئے معاہدے کے تحت کرسٹیانو رونالڈو روزانہ 5 لاکھ 50 ہزار یورو یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 16 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔النصر کلب سے نئے معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دْنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹ بالر بن جائیں گے۔وہ کلب سے سالانہ 183 ملین یورو تنخواہ لیں گے جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 52 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔اْن کو کلب کی جانب سے پانچ فیصد پارٹنر شپ کی بھی پیشکش کی گئی ہے، یہ النصر کلب کی جانب سے رونالڈو کے کھیل اور رویے پر اعتماد کا اظہار بھی ہے۔النصر کلب رونالڈو...
	سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے۔ حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کرے، غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں۔ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا۔ سابق امیر جماعت کا کہنا تھا کہ حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ غزہ میں سیز فائر معاہدہ حماس کی فتح ہے۔
	سٹی 42 : ای سی سی نے گوادر پورٹ کے ذریعے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے بینک گارنٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ ای سی سی میں بجلی کے بنیادی ٹیرف کے حوالے سے پاور ڈویژن نے سمری پیش کی گئی۔  بجلی کےسالانہ بنیادی ٹیرف کے تعین کےلیے ٹائم فریم پرنظرثانی کی سمری منظور کرلی گئی، بجلی کے سالانہ ری بیسنگ کا تعین جولائی کی بجائے جنوری سے کرنے کی تجویز منظور کی گئی ۔  سزا کسی عدالت سے منسوخ نہیں ہو گی، پرویز رشید کی پیشگوئی  اجلاس میں اسٹیل مصنوعات پرریگولیٹری ڈیوٹی کے نفاذ میں توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ اس...
	وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کی تیاریاں تیز کردی ہیں اور حج کے دوران پاکستانی عازمین کو معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے ان ملازمین کے فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جو عازمین کے ساتھ بطور معاونین سعودی عرب جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ، کیا نئی سہولیات ملیں گی؟ وزارت مذہبی امور کے مطابق، جوائنٹ سیکریٹری حج سجاد حیدر یلدرم کی نگرانی میں اس فٹنس ٹیسٹ کی تیاریاں کی جارہی ہیں، آج شالیمار گراؤنڈ میں وزارت مذہبی امور کے ملازمین کی ٹرائل دوڑ کا آغاز کیا گیا تاکہ حتمی فٹنس ٹیسٹ کے لیے مناسب...
	مودی سرکار نے اپنے قریبی دوست گوتم اڈانی  کے گروپ کی کرپشن کا پردہ چاک کرنے والی ہنڈ نبرگ ریسرچ تنظیم کو بھی خاموش کرا دیا۔ رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں جہاں اقلیتوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے وہاں سچ کی آوازوں کو بھی دبانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مودی کے قریبی دوست اڈانی کے کاروباری کرپشن کو عیاں کرنے پر ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم کو بند ہونے پر مجبور کردیا گیا۔ ہنڈنبرگ ریسرچ کے بانی نیٹ اینڈرسن نے بیان میں کہا کہ سچ کو سامنے لانے کی انہیں اور ان کی تنظیم کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔ ہم نے بھارت میں دھوکا دہی، بدعنوانی اور کرپشن کیخلاف لڑائی لڑی۔ ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم نے اڈانی...
	 اسلام آباد:  سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔حاجی ہدایت کے سوال پروفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کاروبار کرنا حکومتوں کا کام نہیں، خسارے میں چلنے والے اداروں کی وجہ سے قومی خزانے کو سیکڑوں ارب کا خسارہ برداشت کرنا پڑرہا ہے، ایک خاص مدت تک ملازمت کرنے والے ملازمین کو پری میچور رٹائرمنٹ کا آپشن دیا جائیگا. انہوں نے کہا کہ کہ جو بینک پرائیویٹائز ہوئے وہ آج بہترین کام کررہے ہیں،تین وزارتیں بند ہوگئی ہیں۔ وقفہ سوالات کے دوران اعظم تارڑ نے بتایا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں8,747بے ضابطگیوں کے کیسز رجسٹر ہوئے تھے تاہم انھوں نے وضاحت کی کہ...
	لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت گزشتہ ایک کروڑ 71لاکھ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔برطانوی ادارے آر ایچ او موشن کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 2023 ء کے مقابلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔
	ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ 2024 ء کے دوران سعودی عرب سے باہر سے ایک کروڑ 85لاکھ سے زائد افراد نے عمرہ اور حج ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی رہنمائی اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حمایت سے ملک نے ضیوف الرحمٰن کی اتنی بڑی تعداد کو خدمات فراہم کیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جدہ میں حج کانفرنس اور نمائش کے چوتھے ایڈیشن میں اپنی تقریر کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم نے مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کا دورہ کرنے کے تجربے کو فروغ دینے کے لیے کام کیا ہے۔ ہم...
	2024 بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے باکس آفس کلیکشن کے لحاظ سے ایک غیر معمولی سال ثابت ہوا، مگر بالی وڈ کے لیے زیادہ متاثر کن نہیں رہا۔  2023 کے برعکس، جہاں چار فلموں نے 500 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا، 2024 میں صرف ایک فلم اس مقام تک پہنچ پائی۔ 2024 میں بھارتی باکس آفس پر ریجنل سینما نے اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ سال کی سب سے بڑی فلم، پشپا 2 – دی رول نے حیران کن طور پر 1403 کروڑ روپے کمائے۔ اس فلم کے ہندی ڈب ورژن نے بھی زبردست کمائی کی اور 900 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا۔ دوسری سب سے بڑی فلم کالکی 2898 اے ڈی رہی، جس نے 776 کروڑ کی...
	خیبر پختونخوا کے ضلع پبی کے علاقے تاروجبہ میں نامعلوم ڈاکوں نے رات کی تاریکی میں بینک لوٹ لیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکو رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر بینک میں داخل ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکو بینک سے ایک کروڑ سے زیادہ رقم اور  سونا لے اڑے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پو لیس کے اعلی افسران کرائم سین پر پہنچ گئے۔ پولیس  اور بینک افسران نے بینک کے اندر موجود اور لوٹی  گئی رقم اور سونے کی مالیت معلوم کی اور مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔
	نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 جنوری ۔2025 )انڈیا میں”مہا“ کمبھ میلے کی تقریبات شروع ہوگئی ہیں جو کو کسی ایک جگہ پر دنیا میں سب زیادہ لوگوں کے اجتماع قراردیا گیا ہے منتظمین کا کہنا ہے کہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے مارچ کے درمیان دریائے گنگا، جمنا اور اساطیری ندی سرسوتی کے سنگم پر اس سال تقریباً 40 کروڑ یاتریوںکی آمد متوقع ہے اس میلے میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے ساتھا ساتھ لوگوں کے لیے تفریح میں میسر ہوتی ہیں چھ ہفتے طویل مہا کمبھ میلہ شمالی ریاست اتر پردیش میں ہوتا ہے جس میں شرکت کے لیے بھارت اور دنیا کے دیگر ممالک میں بسنے والے ہندوشرکت کے لیے پہنچتے ہیں.(جاری ہے)  بھارتی جریدے کی...
	اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف ’’ مسلم معاشروںمیں لڑکیوںکی تعلیم ‘‘ کے موضوع پر عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں  اسلام آباد(نمائندہ جسارت،اے پی پی) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں2 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، زیادہ تر تعداد لڑکیوں کی ہے۔وفاقی دارالحکومت میں خواتین کو تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواتین کو تعلیم کے حصول میں متعدد مسائل کاسامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں آپ کی شرکت پر ممنون ہیں،پاکستان میں2کروڑ20لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہرہیں ،اسکولوں سے باہر بچوں میں زیادہ تعداد...
	— فائل فوٹو سابق ڈی سی کرم جاوید محسود کی ٹانگ کی ہڈی جوڑ دی گئی تاہم گولی فی الحال نہیں نکالی گئی۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کا سی ایم ایچ میں کندھے کا کامیاب آپریشن کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے جاوید محسود کے بائیں کندھے سے 2 گولیاں نکال دیں، تاہم کندھے کے فریکچر کی سرجری ابھی نہیں کی گئی ہے۔ پشاور: سابق ڈی سی کرم جاوید محسود کا کامیاب آپریشنپشاور کے سی ایم ایچ میں سابق ڈی سی کرم جاوید محسود کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ مناسب وقت پر جاوید محسود کے کندھے کی سرجری کی جائے گی۔دوسری جانب جاوید محسود کے بیٹے...
	لاہور : پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر 17 ملین فالوورز حاصل کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، اور وہ پاکستان کی پہلی اداکارہ بن گئیں ہیں جنہوں نے یہ کامیابی حاصل کی۔   ہانیہ کی اس بڑی فین فالوونگ نے انہیں پاکستان کی مشہور شخصیات میں شامل کر دیا ہے جو دنیا بھر میں اتنی مقبولیت رکھتے ہیں۔ یہ کامیابی ان کی محنت اور عوامی پسندیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
	واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری کے انتظام کے لیے 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم جمع کر لی۔ یہ ایک ریکارڈ رقم ہے جس میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹروں اور مرکزی عطیہ کنندگان نے اہم کردار ادا کیا۔ مہم کے اختتام تک ٹرمپ کمیٹی 20 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی رقم اکٹھا کر سکتی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ نجی عطیات حلف برداری کی تقریب کے ضمن میں ہونے والی سرگرمیوں کے اخراجات کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ 4سال قبل صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے لیے 6.2 کروڑ ڈالر کی رقم جمع ہوئی تھی۔
	 میرپورخاص کے گاؤں میں مبینہ کم عمری کی شادی اور مذہب تبدیلی کے معاملے میں نیا موڑ آگیا۔ شادی شدہ جوڑے نے عدالت میں پیش ہوکر تحفظ کی درخواست دائر کردی۔ معاملے کا سندھ انسانی حقوق کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔ چیئرپرسن اقبال ڈیتھو نے واقعہ پر ایس ایس پی میرپور خاص کو خط لکھ کر کہا تھا کہ 15 سالہ لڑکی کاجل دیارام کی 19 سالہ پنھوں اکبر علی سے شادی اور جبری مذہب تبدیلی کا مبینہ معاملہ دس روز قبل گاؤں گلزار قریشی میں سامنے آیا۔ پانچ روز میں اس واقعے کی رپورٹ دی جائے۔ تاہم آج شادی شدہ جوڑے نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوکر تحفظ کی اپیل کردی، جس پر عدالت نے جوڑے کے...