2025-05-08@05:38:20 GMT
تلاش کی گنتی: 708
«ا ئی ایم ایف کا»:
(نئی خبر)
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت میں اہم پیشرفت ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سال 2024ء میں 29.6 ارب روپے کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی۔ یہ سرمایہ کاری بینکنگ، توانائی، فارماسیوٹیکل سمیت دیگر اہم شعبوں میں ہوئی۔ اپریل 2024 میں آرامکو ایشیا نے گیس اینڈ آئل پاکستان پیٹرولیم میں 40 فیصد حصص حاصل کیے جو اس معروف بین الاقوامی کمپنی کا پاکستان کی اقتصادی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار تھا۔ یہ بھی پڑھیے:ایس آئی ایف سی ملک میں کھیلوں کی صنعت کے فروغ کے لیے کیا کردار ادا کررہی ہے؟ گزشتہ سال ڈچ مصری کمپنی کی جانب سے ایڈوانس پاکستان مائیکروفنانس...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی مرکزی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، جنرل سیکرٹری شاہد علی، سینئر نائب صدر ناصر شیخ، نائب صدر توصیف احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالرزاق چشتی اور دیگر نے قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے ایم ڈی عاصم کھچی کو قتل کی دھمکیاں دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیر اطلاعات سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم ڈی اے پی پی کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کرپشن مافیا کے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کریں اور عاصم کھچی سمیت ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں جعلی بھرتیوں اور ڈیڑھ ارب سے زائد کی کرپشن کے...
اسلام آباد (اے پی پی) اینٹی نار کوٹکس فورس کا مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، 96 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 19.876 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 8 مختلف کارروائیوں میں 4 خواتین سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ پر ریاض جانے والی خاتون سمیت ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے پیٹ سے75 عدد ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے ہیں، اسی طرح آئی جے پی روڈ پر پل کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد کی گئی ہے۔ ایک اور کارروائی میں جوہر ٹائون لاہور کے ایف بلاک کے قریب 3 ملزمان کے...
عرفان ملک: صدر یو اے ای اور مریم نواز کی اے آئی جنریٹ تصاویر ،ویڈیوز کامعاملہ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی گئی، ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد ، گوجرانوالہ ملتان اور لاہور ٹیم میں شامل ہیں۔جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز کی سربراہی میں بنائی گئی، تصاویر ،ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے بعد مقدمات درج ہوئے۔ پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-ہفتہ 11 جنوری ، 2024 حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے تحقیقات سورس رپورٹ کے بعد شروع کیں،ایف آئی اے...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024ء کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے منشیات سمگلنگ کے انسداد کے لئے اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کے مسئلے سے موثر طریقے سے نمٹنے کی غرض سے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈی جی اے این...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی معاونت سے معاشی ترقی کیلئے ’’اڑان پاکستان ‘‘منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے کے عزم کے ساتھ ’’ اڑان پاکستان ‘‘کے تحت 5 سالہ اقتصادی منصوبہ شروع ہوگیا، اڑان پاکستان کے ذریعے معاشی ترقی کے منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے تمام صوبوں، وزارتوں اور شعبوں کا پختہ عزم ہے۔پاکستان کی نوجوان آبادی کو تعلیم اور ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے اقتصادی تبدیلی کیلئے بااختیار بنایا جائے گا، اڑان پاکستان کے تحت سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی کا مرکزی ستون قرار دیا گیا ہے۔فائیو ایزفریم ورک کے تحت برآمدات، ای پاکستان، موسمیاتی تبدیلی، توانائی و...
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی پر کام شروع ہو گیا ، حکومتی ادارے فیڈریل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئندہ مالی سال 26-2025 کی بجٹ سازی پر کام شروع کردیا، اگلے مالی سال کے فنانس بل کے لیے اسٹیک ہولڈرز سے 31 جنوری تک تجاویز طلب کرلیں۔ فیڈریل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کی بجٹ سازی پر کام شروع کردیا، ایف بی آر نے بجٹ تجاویز کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مراسلہ لکھ دیا۔ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق تجاویز طلب کی گئیں جب کہ محصولات بڑھانے، ٹیکسوں کا دائرہ کار بڑھانے کی تجاویز بھی مانگی گئی ہیں۔ایف بی آر...
یونان کشتی کے متاثرہ نوجوانوں کے فیصل آباد ایئرپورٹ سے جانے کے معاملے میں بڑا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے 18 اہلکاروں کے خلاف انکوائری میں انسانی اسمگلروں سے رابطے سامنے آئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے انسانی اسمگلروں سےتعاون کرنے کی عوض پیسوں کی ڈیل کی۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایف آئی اے عملے نے محمد شہزاد کانسٹیبل کے ذریعےانسانی اسمگلروں سے ڈیل کی۔انکوائری کے مطابق ایف آئی اے عملے نے انسانی اسمگلروں سے فی مسافر کلیئرنس کے عوض 25 ہزار روپے کی ڈیل کی اور 4 نوجوانوں کو ایئرپورٹ سے گزارنے کے عوض 1 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔تحقیقات کے مطابق الزامات کی زد میں آنے والے اہلکاروں کو مقدمہ درج کرکے...