2025-11-09@02:59:52 GMT
تلاش کی گنتی: 1044

«والے کام کو»:

(نئی خبر)
    حکومت کا مہنگائی کی شرح کم ہونے کا دعوی، ایک ہفتے میں 11اشیا مزید مہنگی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کا دعوی کیا ہے جب کہ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ملک میں 2ہفتے مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 0 اعشاریہ35کمی واقع ہوئی ہے جب کہ ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح منفی 1 اعشاریہ20فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں، جس کے مطابق ایک ہفتے میں11اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں...
    وفاقی حکومت نے نجکاری منصوبے کے تحت نقصان میں چلنے والے 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل ہیں، تاہم دو سالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا ہے، آڈٹ اگست 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں 3200 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز موجود ہیں، جن میں سے 1700 نقصان میں چل رہے ہیں اور انہیں بند کیا جائے گا، نجکاری...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے نجکاری منصوبے کے تحت نقصان میں چلنے والے 1700 یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل ہیں، تاہم دو سالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا ہے، آڈٹ اگست 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں 3200 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز موجود ہیں، جن میں سے 1700 نقصان میں چل رہے ہیں...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے معاملے پرحکومتی وزیر اور اپوزیشن رہنما میں نوک جھونک  کی حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی اجلاس کے معاملے پر وزیر مملکت ریلویز بلال اظہر کیانی اور سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا کے درمیان نوک جھونک ہوئی۔ "جیو نیوز کے پروگرام" کیپٹل ٹاک" میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء 90 فیصد کیسز میں اسمبلی میں موجود ہوتے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا بولے آج ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کو چارج شیٹ کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کیسا کھانا دیا جا رہا ہے ۔۔۔؟ صاحبزادہ حامد رضا...
    ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار  کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت انس نواز  کے نام سے ہوئی ، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں لیک ویو سوسائٹی بنی گالا، اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا   ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی، شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر  کیں، ملزم نے ایکس اکاؤنٹ سے حساس معلومات شیئر کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔ بیان کے مطابق ملزم کے خلاف PECA-2016  کے تحت...
    کرکٹرز کا روپ دھار کر ملائیشیا میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15 بنگلہ دیشی نوجوان کوالالمپور ایئر پورٹ پر پکڑے گئے۔ 15 بنگلہ دیشی کرکٹرز کو ملائیشیا میں داخلے سے روک دیا گیا۔ حکام کو پتہ چلا کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے آئے، وہ کہیں ہو نہیں رہا تھا۔ کرکٹ ٹیم ہونے کا دعویٰ کرنے والے بنگلہ دیشی نوجوانوں کے ایک گروپ کو ملائیشیا میں داخلے سے اس وقت روک دیا گیا جب حکام کو پتہ چلا  کہ وہ جس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے آنے کا دعویٰ کر رہے تھے، وہاں کہیں نہیں ہورہا تھا۔ ملائیشین بارڈر کنٹرول اینڈ پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق 17 مارچ کے روز  15 نوجوانوں کو کوالالمپور کے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کر دی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کرنے کا مقصد عدلیہ کے احتساب اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے حائل رکاوٹیں دور کرنے کے عزم کی توثیق ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی بدعنوانی سے پاک ماحول کو فروغ دینے اور انصاف کے اصولوں کی پاسداری کیلئے پر عزم ہیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ تقریباً پانچ ماہ میں 7633 نئے مقدمات دائر ہوئے، 11779 مقدمات پر فیصلے ہوئے، نئے ججوں کی سپریم کورٹ میں تعیناتی سے مقدمات کے فیصلوں میں مزید...
    واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن ڈی سی ڈسٹرکٹ کورٹ کے چیف جج جیمز ای بوسبرگ (James E. Boasberg) کے مواخذے سے انکار کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق، امریکی سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ کسی جج کے عدالتی فیصلوں پر اختلاف کی بنیاد پر اس کا مواخذہ نہیں ہوسکتا، بلکہ اس کے لیے قانونی نظام میں ایپلیٹ (appellate) جائزہ کا طریقہ موجود ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جج بوسبرگ پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "انتہائی دائیں بازو کا پاگل شخص" اور "ٹیڑھے دماغ کا جج" قرار دیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ ایسے ججوں کے سامنے پیش ہونا پڑا جو ان کے خلاف...
    ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں چھٹی پر آئے سیکیورٹی اہلکار کےگھر کا محاصرہ کرنے والے مسلح افراد کیخلاف مقامی افراد نے متحد ہوکر فتنہ الخوارج کے ہاتھوں سیکیورٹی اہلکار کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اہل علاقہ نے واضح طور پر فتنہ الخوارج کو پیغام دیا ہےکہ ان کا دہشت گردوں سے کوئی لینا دینا نہیں، انہیں امن سے جینے دیا جائے اور وہ فوجی کو حوالے نہیں کریں گے۔ اس سے قبل، کرک میں بھی عوام نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ملکر خوارج کے حملے کو پسپا کیا تھا، اسی طرح بنوں میں 14 اور 15 مارچ کی درمیانی رات خوجڑی پولیس چوکی پر حملے کے دوران مقامی افراد نے پولیس کے ساتھ...
    برمنگھم میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے ایک گروہ، جو شہر بھر میں بھاری مقدار میں ہیروئن اور کوکین کی تقسیم کا ذمہ دار تھا، کو پولیس کی جامع تحقیقات کے بعد مجموعی طور پر 77 سال سے زائد قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ نو افراد کو ہیروئن اور کوکین کی سپلائی کی سازش کا مجرم قرار دیتے ہوئے برمنگھم کراؤن کورٹ میں 13 ہفتوں تک جاری رہنے والے مقدمے کے بعد یہ فیصلہ سنا دیا گیا۔ تحقیقات 22 مئی 2021 کو شروع ہوئیں، جب ایک مخالف گروہ نے اس پارٹی کے اڈے، اوک ووڈ روڈ، اسپارک ہل پر حملہ کیا۔ یہ گھر منشیات تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ حملہ آوروں نے گھر...
    پشاور میں منشیات کے عادی افراد کو علاج کے بعد صحت یاب ہونے پر 26 افعان باشندوں کی فہرست پشاور میں متعین افعان قونصلر جنرل کے حوالے کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نشے سے پاک پشاور مہم کے تیسرے مرحلے میں 26 افعان باشندوں کو بھی تحویل میں لیکر بحالی مراکز منتقل کر دیا گیا تھا جن کا بہترین علاج کیا گیا اور اب مکمل صحت یاب ہیں۔ تحویل میں لئے گئے افعان باشندوں میں تین بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ اس حوالے سے پشاور میں متعین افعان کونسلر جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کمشنر افعان پناہ گزین کے ہمراہ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود سے ملاقات کی۔  ملاقات میں ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق مہمند اور بحالی...
    اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کے حوالے سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کی کسی تجویز کے فی الوقت زیر غور نہ ہونے کے مبینہ اعلان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیرخزانہ نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کے فلور پر خطاب کرتے ہوئے  ایسا کوئی اعلان نہیں کیا اور نہ ہی بیان دیا ہے، اس حوالے سے ان سے منسوب نشر کی جانے والے خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔  وزارت خزانہ نے  اپنی وضاحت میں کہا ہے کہ وزیر خزانہ کے خطاب میں سرکاری ملازمین کے پے اسکیلز پر نظر ثانی یا ان کی تنخواہوں کے...
     ایک ہفتے قبل کوئٹہ سے پشاور جا نے والی جعفر ایکسپریس پر ہو نے والے حملے کے بعد کوئٹہ سے کراچی اور کوئٹہ سے پنجاب و پشاور جا نے والی ریل گاڑیاں چھٹے روز بھی معطل رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ جعفر ایکسپریس، وزیر دفاع خواجہ آصف نے مشروط طور پر استعفیٰ کی پیشکش کردی وی نیوز سے بات کر تے ہوئے ترجمان ریلوے نے بتایا کہ ٹریک کی بحالی کے لیے گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کی کلیئرنس ملنے کے بعد ٹریک کی بحالی کا کام شروع کردیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ریلوے انجینیئرنگ ٹیمز جائے وقوعہ پر موجود ہیں جہاں متاثرہ ٹرین کو ٹریک سے ہٹا نے سمیت پٹڑی کی بحالی کا کام جا ری ہے جو متوقع...
    بیجنگ :چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ اس سال چین بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے صنعتی شعبوں کے دائرے کو وسعت دیگا ، اور اس سلسلے میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے صنعتی شعبوں کی نئی فہرست اسی سال کے دوران جاری کی جائے گی جس میں جدید مینوفیکچرنگ، ہائی ٹیک، توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں کی حمایت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔اس کے علاوہ وسطی اور مغربی خطوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ترجیحی صنعتوں کی فہرست ، جو بھی سال کے اندر جاری کی جائے گی ، بنیادی مینوفیکچرنگ ، قابل اطلاق ٹیکنالوجی ، لوگوں کے ذریعہ معاش ، کھپت...
    اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو نے ملک کی داخلی سیکیورٹی ایجنسی شِن بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نتن یاہو نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سیکیورٹی ادارے کے سربراہ پر مکمل اعتماد ہونا ضروری ہے، اور ان کا رونن بار پر اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شِن بیٹ نے ایک رپورٹ میں 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کو روکنے میں ناکامی تسلیم کی تھی، جبکہ اسرائیلی حکومت کو بھی اس سانحے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ بار نے برطرفی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل ایمانداری اور ملک کے مفاد میں کام کر رہے تھے، اور ان کی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے  خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...
    تنظیم کے عوامی تعلقات کے شعبے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم لبنان اور شام کی سرحدوں پر اتوار کو پیش آنے والے واقعات کے درمیان کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے لبنان اور شام کی سرحدوں پر پیش آنے والے واقعات سے کسی قسم کے تعلق کی تردید کی ہے۔ حزب اللہ کے عوامی تعلقات کے شعبے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم لبنان اور شام کی سرحدوں پر اتوار کو پیش آنے والے واقعات کے درمیان کسی بھی قسم کے تعلق کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے پہلے بھی واضح کیا ہے اور ہم ایک...
    کراچی: پھل فرشوں سے پولیس اہلکار کی بد تمیزی کا واقعہ، ایس ایس پی  سینٹرل نے  پھل فروش کو دفتر بلاکر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔دو روز قبل شاہراہِ نورجہاں میں مفت میں خربوزہ دینے سے منع کرنے پر پولیس اہلکاروں کی پھل فروش سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا تھا جبکہ انکوائری کے بعد کانسٹیبل ظفر کو برطرف کیا گیا تھا۔اتوار کو ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے متاثرہ پھل فروش کو دفتر بلا کر گلدستہ پیش کیا اور واقعہ کی مکمل تفصیلات حاصل کیں۔ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے حوالے سے بھی پھل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ججہ گروہ کے سرغنہ عثمان ججہ کی گرفتاری پر ایف آئی اے اور انٹیلیجنس بیورو کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے انسانی اسمگلر عثمان ججہ کو گرفتار کرنے والے انٹیلیجینس بیورو اور ایف آئی اے کے ہر افسر و اہلکار کو 10، 10 لاکھ روپے انعام دیا۔ عثمان ججہ 2024 میں یونان کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی اموات کے ذمہ داران میں مرکزی کرداروں میں سے ایک ہے۔ وزیرِ اعظم کو ایف آئی اے اور انٹیلی جینس بیورو کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے جاری کاروائیوں کے بارے میں...
    اسلام آباد: حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 15 روز کیلیے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ وزرات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اگلے پندہ روز کیلیے پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 168 روپے 12 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 153 روپے 34 پیسے رکھی گئی ہے۔ قبل ازیں...
    27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی انکوائری کے حوالے سے کمیشن کے قیام کی یادہانی کے لئے خط ارسال کردیا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ...
    وزیراعظم کا بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم نے بجلی صارفین کو بڑا ریلیف دینے کا دعوی کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان بہت سے دیگر اقدامات میں سے ایک ہے جو بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حالیہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا، اس کے برعکس بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرکے عوام کو بڑا ریلیف ملے گا۔   وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کی قیمتیں سابقہ سطح پر براقرار رکھتے ہوئے اس کا پورا مالی فائدہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو منتقل کرنے  کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام، ان  بہت سے دیگر  اقدامات میں سے ایک ہے جو  بجلی کے نرخوں میں بامعنی کمی کا باعث بنیں گا۔  اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز شہباز شریف نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے...
    پشاور:خیبر پختونخوا کی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی انکوائری کے حوالے سے کمیشن کے قیام کی یادہانی کے لئے خط ارسال کردیا۔ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024 کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے۔ ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ کئی ماہ ہوگئے ابھی تک ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں جوڈیشل کمیشن قیام کے حوالے سے کوئی ریسپانس نہیں ملا، پہلے خط...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے صوبہ سندھ کی سیاست میں اہم انٹری اس وقت ہوئی جب ذوالفقار علی بھٹو جونئیر نے سندھ کے علاقے نوڈیرو میں ایک جلسے میں خطاب کرکے اعلان کیا کہ وہ سیاست میں آنے کی دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی قیادت کریں گے اور ساتھ ہی نوجوان خون کو اس جماعت میں شامل کریں گے تا کہ ملک کی باگ ڈور سنبھالی جا سکے۔ پاکستان کے اہم سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر، میر مرتضی بھٹو کے بیٹے ہیں اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ہیں۔ اگرچہ ان کا نام ان کے دادا کے نام پر ہی رکھا گیا، لیکن انہوں نے آرٹ...
    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں علیحدگی پسندوں سے دہشت گردوں جیسا برتاؤ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،  بدامنی پھیلانے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائےگی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان کو سمجھنے کی ضرورت ہیں، صوبے میں ہزاروں کلومیٹر سڑکیں ایسی ہیں جہاں نہ کوئی آبادی ہے نہ  کوئی گاؤں، 200کلو میٹر، 300 کلومیٹر دور آپ کو ایک گھر نظر آئے گا، تو ایسے میں ٹریل نے ہر روز گزرنا ہوتا ہے اور ہم نے ٹرینوں کو سیکیورٹی دینی ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کی کارروائیوں کو بلوچیت سے جوڑنا غلط ہے، سرفراز بگٹی سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں گواہ...
    ---فائل فوٹوز کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کر کے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کر کے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ہوئی جہاں ملزم ارمغان کو پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے صحافی ندیم احمد کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا، مدعیٔ مقدمہ نے ملزم کو شناخت کر لیا ہے۔ ملزم ارمغان نے دھمکیاں دینے کے کیس میں اعتراف جرم کرلیا، تفتیشی افسر جوڈیشل...
    راولپنڈی: پاکستانی لڑکیوں کو شادی اور پرکشش ملازمت پر چین اسمگلنگ کیس میں چینی باشندے کو عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ راولپنڈی کے سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے کیس کی سماعت کی اور گرفتار ملزم چائنیز ایم اے شگائی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ چین سے تعلق رکھنے والے ملزم کو وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف ائی اے) ایمیگریشن حکام نے گرفتار کیا تھا۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر انسانی اسمگلرز کی گرفتاری کا بھی حکم دے دیا ہے۔ پاکستانی لڑکی کی جانب سے دائر ایف آئی آر میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انہیں چینی شہری سے شادی اور ملازمت کا جھانسہ دیا گیا۔ مزید بتایا گیا کہ متاثرہ...
    پنجاب حکومت نے اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے نادرا کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ تمام اسلحہ لائسنسز کے لیے آن لائن تصدیقی نظام متعارف کرائے اور لائسنس کے ساتھ کیو آر کوڈ لگانے کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، کیو آر کوڈ کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر اسلحہ لائسنس کی تصدیق کر سکیں گے، جس سے جعلی لائسنسوں کی بیخ کنی ممکن ہوگی اور سنگین جرائم میں ملوث افراد کو اسلحہ لائسنس حاصل کرنے سے روکا جا سکے گا۔ دریں اثنا، پنجاب کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اسلحہ لائسنس کے...
    لوکل گورنمنٹ کے حوالے سے پنجاب کا نیا فارمولہ سامنے آ گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے لینڈ مافیا کے گرد شکنجہ کس لیا ہے، پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے والے دی پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) ایکٹ 2024 کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ دیہاتوں میں بنی ہاؤسنگ اسکیمیں بھی ٹیکس نیٹ میں شامل ہوں گی، لینڈ مافیا دیہاتوں میں اسکیمیں بنا کر ٹیکس نیٹ سے بچا کرتے تھے، ٹیکس ’شہری غیر منقولہ جائیداد ٹیکس ایکٹ 1958‘ کے تحت لگایا جائے گا۔ بل کا بنیادی مقصد پنجاب فنانس ایکٹ 2024 کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، ٹیکس کے اطلاق کا دائرہ کار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جے یو آئی (ف) کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔نجی ٹی وی جیونیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے یہ بیان سامنے آیاہے کہ جو ہمارا ساتھ دے گا احسان نہیں کرے گا تو وہ یہ بات ہم تک پہنچادیں تاکہ ہم ایک دوسرے کو انگیج نہ کریں اور یہی بات ہم مولانا فضل الرحمان کو بھی بتادیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد میں کچھ شرائط کے ساتھ چلنے کو تیا رہوں گے مگر کسی پارٹی کے ساتھ چلنا ہماری مجبوری نہیں۔ طلاق یافتہ بیٹیاں بھی اپنے...
    ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سرینگر میں احتجاج کرنے والے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں پر پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہی۔  اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حال ہی میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں منتخب ہونے والے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنی بے بسی اور بے اختیاری کا کھلے عام اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے یہ بات گزشتہ روز سرینگر میں احتجاج کرنے والے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کارکنوں پر پولیس کی طرف سے لاٹھی چارج کے بارے میں بات کرتے ہوئے...
    اسلام آباد/ کوئٹہ (ویب ڈیسک) جعفر ایکسپریس پر حملے میں دہشت گردوں سے رہائی پانے والے ایک مسافر نے اظہار تشکُّر کیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بازیاب ہونے کے بعد ویڈیو بیان میں مسافر نے واقعے سے متعلق بتایا کہ اچانک فائرنگ ہوئی لیکن اللّٰہ کا شکر ہے کہ فوج اور ایف سی ہمت کرکے ہمیں با حفاظت یہاں لے آئے۔یرغمالی کے مطابق یہ فوجیوں اور ایف سی والوں کی ہی ہمت تھی کہ ہمیں بازیاب کرا کر یہاں تک باحفاظت پہنچا دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے...
    بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پولیس نے کئی افراد کو گنجا کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ نوجوانوں نے اتوار کی رات ٹیم کے جیتنے کے بعد ہلا گلا کیا اور آتش بازی کی۔ موقع پر پولیس کے پہنچنے پر نوجوانوں کا ان سے جھگڑا ہوا اور معاملات تلخ ہو گئے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے سزا کے طور پر ان نوجوانوں کو گرفتار کر کے گنجا کر دیا اور سڑک پر گھمایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سارے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئیں جس کے بعد بی جے پی کے رکنِ اسمبلی نے ایس پی سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ نوجوان...
    کدنان علی نامی ایک 19 سالہ نوجوان شخص کو ایک دوسرے فرد کو چار دن تک قید میں رکھنے پر آٹھ سال سے زیادہ کی سزا سنائی گئی ہے، جس کے دوران اس نے متاثرہ شخص پر جسمانی طور پر حملہ کیا اور تقریباً £77,000 غیر قانونی طور پر ہتھیا لیے۔ کدنان علی متاثرہ شخص کے ساتھ لندن سے لوٹن جا رہا تھا کہ ان کے پہنچنے پر دو اضافی افراد گاڑی میں ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔ یہ جانتے ہوئے کہ متاثرہ شخص کو حال ہی میں ایک حادثے کے بعد کافی مالی تصفیہ ملا تھا، علی نے اس سے رقم ہتھیانے کا منصوبہ بنایا۔ چار دن کی قید کے دوران، متاثرہ شخص کو حملوں کا نشانہ بنایا...
    اسلام آباد/ کوئٹہ: جعفر ایکسپریس پر حملے میں دہشت گردوں سے رہائی پانے والے ایک مسافر نے اظہار تشکُّر کیا ہے۔ بازیاب ہونے کے بعد ویڈیو بیان میں مسافر نے واقعے سے متعلق بتایا کہ اچانک فائرنگ ہوئی لیکن اللّٰہ کا شکر ہے کہ فوجی اور ایف سی ہمت کرکے ہمیں با حفاظت یہاں لے آئے۔ یرغمالی کے مطابق یہ فوجیوں اور ایف سی والوں کی ہی ہمت تھی کہ ہمیں بازیاب کرا کر یہاں تک باحفاظت پہنچا دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملے اور 500 مسافروں کو یرغمال بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن میں اب تک 27 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے جبکہ 155 مسافروں کو بازیاب...
    کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں الرجی پیدا کرنے والے شہتوت کے درختوں کو ختم کرنے اور ان کی جگہ مقامی پودوں کی اقسام لانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد خاص طور پر بہار کے موسم کے دوران رہائشیوں کو متاثر کرنے والے پولن سے متعلق صحت کے مسائل کو کم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں دمہ اور سانس کے مریضوں کے لیے انتباہ، مارچ کے دوسرے اور تیسرے ہفتے پولن انتہا پر ہوگی یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں ماحولیاتی ماہرین اور سینیئر حکام نے شرکت کی۔ ماہرین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کاغذی شہتوت کے...
    کراچی: شدید علالت کا شکار پاکستان میں مارشل آرٹس کے بانی اشرف طائی کو سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کی جانب سے بطور مالی امداد 20 لاکھ روپے کا چیک پیش کردیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل محمد بخش خان مہر کی خصوصی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اسد اسحاق نے اشرف طائی کو امدادی چیک دیا، اشرف طائی نےاظہار تشکر کرتے ہوئے کہا  کہ ایک وقت تھا کہ میں 30 لاکھ روپے خیرات کردیا کرتا تھا،عطیہ کی رقم زیادہ ہوتی تو بہتررہتا، اشرف طائی نے الزام عائد کیا کہ ان کو علاج کے لیے  درست ادویات فراہم نہیں کی جارہیں۔ دوسری جانب ان کی اہلیہ ثمینہ اشرف کا کہنا تھا کہ دیگر کھیل والوں کو کروڑوں روپے...
    ماسکو/کیف(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 ) یوکرین نے روس کے دارالحکومت ماسکو اور اس کے اطراف میں اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے حملے میں درجنوں ڈرون داغے گئے ہیں جن میں سے چند نے کچھ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا ہے ماسکو کے گورنر کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں اب تک ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں کثیر منزلہ رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ ایک کار پارکنگ کے ایریا میں آگ لگنے کی اطلاعات ہیں.(جاری ہے) اس صورتحال کے باعث ماسکو کے چار ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے ماسکو کے میئر کا یہ بھی کہنا ہے کہ روس...
    ایکسپریس انٹرینمنٹ کی خصوصی ٹرانسمیشن پیارا رمضان میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کے ہیرو سرفراز احمد نے شرکت کی۔ پروگرام میں کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک کالر اسد نے بذریعہ ٹیلی فون سرفراز احمد سے اُن کی کمزور انگریزی سے متعلق سوال کیا۔ کالر نے کہا کہ میں نے آپ کے کئی انٹرویوز دیکھیں جن میں آپ انگریزی بولتے وقت گھبرا جاتے تھے۔ اس سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ کیمرے کے آگے ہر شخص پریشر میں آجاتا ہے اور بھول بھی جاتا ہے، ہم لوگ کرکٹ کھیلتے ہیں اور اپنی زبان استعمال کرنے کے عادی ہوتے ہیں تو دوسری زبان میں گفتگو کرتے ہوئے مشکل ہوتی ہے۔ پروگرام...
    نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 16 سے 25 مارچ تک ہونے والے 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان یہ میچز کرائسٹ چرچ میں شروع ہوں گے جس میں کیوی ٹیم کی قیادت مائیکل بریسویل کریں گے۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق کیوی اسکواڈ میں مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی شامل ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz) واضح رہے کہ اس 15 رکنی اسکواڈ میں حال ہی میں چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے والے 7 کھلاڑی...
    پاکستان نے ملک میں رہائش پذیر افغان سیٹزن کارڈ (اے سی سی) کے حامل افغان شہریوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے، جبکہ بعد ان کے خلاف ممکنہ طور پر کریک ڈاؤن بھی شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: 31 دسمبر کے بعد افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکیں گے، وزیر داخلہ نے ڈیڈلائن دیدی گزشتہ ہفتے پاکستانی حکام نے افغان شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ایسے افغان شہری جو پاکستان میں افغان سٹیزن کارڈ کے تحت پاکستان میں رہائش پذیر ہیں اس کی مدت 31 مارچ تک ہے۔ اس کے بعد پاکستان میں قیام غیرقانونی ہو گا اور ایسے افغان 31 مارچ تک رضاکارنہ طور اپنے وطن واپس جائیں۔ جس...
    شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی شہر کیلئے ایک مربوط اور مؤثر شہری ٹرانزٹ سسٹم تشکیل دیا جا رہا ہے، دونوں بی آر ٹی لائنز کو دیگر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹمز کے ساتھ منسلک کرنے کے منصوبے پر کام  جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول حکومتِ سندھ نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔ تفصیلات کے مطابق گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر گارڈن کراچی میں آپریشنل کنٹرول سندھ کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی ای او پی آئی ڈی سی ایل وسیم باجوہ نے کنٹرول سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کے حوالے کیا۔ تقریب میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو، اورنج لائن اور...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ارکان پارلیمان کو موصول ہونیوالی جعلی کالز سے متعلق آئی جی اسلام آباد نے بریفنگ دی گئی۔ کمیٹی کے چیئرمین فیصل سلیم نے انکشاف کیا کہ انہیں بھی ایسی کالز موصول ہوئیں جبکہ سینیٹر پلوشہ خان اور سینیٹر عمر فاروق کو بھی دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں، جن میں بچوں سے متعلق دھمکیاں دی گئیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کمیٹی کو بتایا کہ یہ معاملہ پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا لیکن اسے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں حل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جعلی کالز ایک گینگ کی جانب سے کی جا رہی تھیں، جو ساہیوال میں متحرک تھا۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق، ایک سینیٹر...
    لاہور: چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو ایک ہی وینیو دبئی میں تمام میچز کھیلنے پر دنیا بھر کی تنقید کا سامنا ہے۔ سابق پاکستانی پیسر جنید خان نے کہا ہے کہ کچھ فتوحات شیڈول کی وجہ سے ہیں۔ جنید خان نے منفرد کھوج لگاتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ نیوزی لینڈ نے ایونٹ کیلیے کراچی، راولپنڈی، دبئی اور لاہور کے سفر میں مجموعی طور پر 7150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔ مزید پڑھیں؛ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی انہوں نے لکھا کہ جنوبی افریقا کو کراچی، راولپنڈی، لاہور اور دبئی کیلیے 3286 کلومیٹر کی مسافت طے کرنا پڑی، میچز کے درمیان یہ سفر ٹیموں کی پرفارمنس پر بھی اثر انداز ہوا۔...
    گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز کا آپریشنل کنٹرول حکومت   سندھ  نے باضابطہ طور پر سنبھال لیا۔ گرین لائن اور اورنج لائن بس سروسز آپریشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر  گارڈن کراچی میں آپریشنل کنٹرول  سندھ کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی ای او پی آئی ڈی سی ایل وسیم باجوہ  نے کنٹرول سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن کے حوالے کیا۔ تقریب میں سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو، اورنج لائن اور گرین لائن  بی آر ٹی  کے حکام بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر سندھ کے سینئیر وزیرشرجیل انعام میمن نے خطاب میں کہا کہ گرین لائن اور اورنج لائن  کی سندھ حکومت  کو منتقلی پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو مزید منظم کرنے کی...
    NEWYORK: کولمبیا یونیورسٹی کے طلبہ نے کہا ہے کہ فلسطین کے حق میں مظاہروں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے فلسطینی طالب علم کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایجنٹوں نے گرفتار کرلیا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق  یونیورسٹی کی انڈر گریجویٹ اسٹوڈنٹ مریم عالوان اور دیگر تین طلبہ نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ کولمبیا یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے طالب علم محمد خلیل کو امریکی ہوم لینڈ ڈپارٹمنٹ کی سیکیورٹی کے ایجنٹوں نے یونیورسٹی کے اندر ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کرلیا تھا۔ محمد خلیل گزشتہ برس کولمبیا یونیورسٹی میں کیمپ لگانے اور احتجاج کرنے والے فلسطین کے حامی طلبہ کی طرف...
    حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے بدترین توہین مذہب، توہین رسالت و صحابہ و اہل بیت کو روکنے کے حوالے سے 15 مارچ اسلامی فوبیا کے دن کو یوم تحفظ ناموس رسالت کے طور پر منانے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں گستاخانہ ویڈیو بنانے کے مرتکب شخص کو پولیس اہلکار نے حوالات میں گولی مار کر ہلاک کر دیا وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان نے 15 مارچ 2025 یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ کے طور پر منانے کا مراسلہ جاری کردیا۔ عوام میں توہین مذہب کے متنازع مواد کو روکنے کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی سفارشات صوبائی سیکریٹری مذہبی امور، اوقاف پنجاب، سندھ، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، بلوچستان، مظفر آباد آزاد کشمیر...
    وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور کاقلمدان دیا گیا ہے جبکہ علی پرویز ملک کو وزیر پیٹرولیم، اورنگزیب خان کچھی کو قومی ورثہ اور ثقافت، خالد حسین مگسی کو وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی، محمد حنیف عباسی کو وزیر ریلوے، محمد معین وٹو کو وزیر آبی وسائل، محمد جنید انور کو وزیر بحری امور کا قلمدان دیدیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک ہفتہ سے زائد کی تاخیر کے بعد بالآخر وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں نئے شامل کئے گئے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دئیے ہیں۔ اس سلسلے میں جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور کاقلمدان دیا گیا ہے جبکہ علی پرویز ملک کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2025ء) عافیہ صدیقی کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق خان نے دوران سماعت کہا کہ حکومت کہتی ہے امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں لیکن کل بغیر کسی معاہدے کے بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کر دیا، پچھلی سماعت پر اٹارنی جنرل آفس کو کہا تھا کہ حکومت کو تجاویز دیں اور عدالت کو بھی آگاہ کریں لیکن اب حکومت عافیہ صدیقی کے کیس کو ختم کرنے کا کہہ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی...
    بیک وقت کئی مسائل میں سینگ پھنسانے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اب ایرانی سپریم لیڈر کو خط لکھ دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے حلف برداری کے ساتھ ہی کینیڈا کو امریکی اسٹیٹ بنانے، گرین لینڈ پر قبضہ کرنے اور برآمدی اشیا پر بھاری ٹیکس لگانے جیسے اقدام سے دنیا کو پریشان کر دیا تھا، انہوں نے یوکرین مسئلے پر ڈرامائی قلابازی کھانے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی کو  خط لکھ دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر کو لکھے گئے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر گفتگو کے خواہاں ہیں۔  ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران جوہری مسئلے پر...
    جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ کل آپ نے بغیر کسی ایگریمنٹ کے بندہ پکڑ کر امریکا کے حوالے کر دیا۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو امریکا حوالگی سے متعلق آپ کو ان کیمرہ آگاہ کرنے کا موقع بھی دیا گیا، ڈیکلریشن آئے، حکومت کو جواب کا کہا گیا، حکومت کی جانب سے غیر تسلی بخش جواب دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے استفسار کیا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کردیا جبکہ عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد...
    حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ، وزیر نجکاری نے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں تمام مراحل طے کرلیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں پی آئی اے نجکاری کےتمام مراحل طے کرلیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایئرلاین نجکاری میں دلچسپی رکھنے والوں کے تحفظات دور کر دیے ہیں اور حکومت نے خواہشمند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا۔انھوں نے بتایا کہ نجکاری کو زیادہ سے زیادہ پر کشش بنانے کیلئے نیالائحہ عمل دے رہے ہیں، نجکاری میں سرمایہ کاروں سے بہت بہتر اظہار دلچسپی آنے کی توقع ہے۔...
    وفاقی وزیر رانا تنویر حسین—فائل فوٹو وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے صوبۂ پنجاب کے شہر نارنگ منڈی اور گرد و نواح کو آفت زدہ علاقہ قرار دینےکی سفارش کر دی۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو لکھے گئے خط میں اپیل کی ہے کہ نارنگ منڈی اور گرد و نواح کو آفت زدہ علاقہ قرار دیا جائے۔وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے بتایا ہے کہ بارشوں اور ژالہ باری سے گندم کی فصل شدید متاثر ہوئی اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے فوری اقدامات کی درخواست ہے۔ گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیاگوادر کو آفت زدہ قرار دینے کے حوالے سے نگراں وزیراعلیٰ نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔ مسلم لیگ...
    عافیہ واپسی کیس؛ امریکا سے معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر حوالے کردیا؟ عدالت کا سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)عافیہ صدیقی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ امریکا کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نہیں پھر بھی بندہ پکڑ کر ان کے حوالے کردیا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت یابی اور وطن واپس لانے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست فوری نمٹانے کے لیے متفرق درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے حکومت کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ دورانِ...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی---فائل فوٹو چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھ پر کیس بنانے والے ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹڈاپ کیس میں وعدہ معاف گواہ آج ملزم ہے اور ملک سے فرار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلتا ہوں، جو بھی کام کرتا ہوں آئین کے مطابق کرتا ہوں۔ ٹڈاپ کرپشن کیس، 3 مقدمات میں یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان بریوفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ کرپشن کیس کے 3 مقدمات میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سمیت 40 سے زائد ملزمان کو بری کردیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے آئی ایم ایف کے دورہ کرنے والے مشن کے ساتھ ایک منصوبہ شیئر کیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ کے ٹیرف کو معقول بنایا جائے گا تاکہ گھروں کی چھتوں پر نصب شمسی توانائی کے نظام سے پیدا ہونے والی اضافی بجلی کو کم نرخوں پر خریدا جا سکے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایک تجویز کے حوالے سے بتایا کہ شمسی توانائی سے پیدا ہونے والے یونٹس کو کم نرخ پر خریدا جائے گا، اس وقت حکومت یہ اضافی بجلی 27 روپے فی یونٹ کے حساب سے خرید رہی ہے جسے کم کرکے تقریباً 10 روپے فی یونٹ پر لانے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم آئی ایم ایف نے ایک اور...
    اسلام آباد: بنوں کی  عوام نے 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر حملہ کرنے والے 14 خوارجین کی لاشوں کو ذلت و رسوائی کا نشان بنا دیا۔  ذرایع کے مطابق بھنبھناتی مکھیوں کے درمیان پڑی ان لاشوں پر مقامی افراد نے تھوک دیا، جب پولیس 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر حملہ کرنے والے 14 خوارجین کی لاشوں کو شناخت پریڈ کے لیے لے جا رہی تھی تو بنوں کے عوام کے جذبات بھڑک اٹھے۔ زمین پر پڑی ان کی مسخ شدہ لاشیں گواہ تھیں کہ دہشت گردی کا انجام ہمیشہ تباہی اور ذلت ہوتا ہے، ان پر مکھیاں بھنبھنا رہی تھیں، اور ہر گزرتا لمحہ ان کی بے بسی کی داستان سناتا تھا۔ مرنے کے بعد بھی عوام نے ان کے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے کہا ہے کہ ’تنقید کرنے والے احتیاط کریں، جواب ملا تو مشکل ہوجائے گی۔ بابر اعظم کے والد نے بیٹے کو ڈراپ کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ باس از آل ویز رائٹ۔ یہ بھی پڑھیے’پیسے نہیں ہوتے تھے، میں بابر سے جھوٹ کہتا کہ میں نے کھانا کھا لیا اور بابر مجھ سے‘، والد بابر اعظم ’(بابر اعظم) آئی سی سی کی ٹونٹی 20 آف دا ایئر ٹیم کا رُکن منتخب ہونے اور کیپ ملنے کے باوجود ڈراپ ہوا، کوئی بات نہیں۔ نیشنل ٹی 20 اور پی...
    قیصر کھوکھر:  حکومت نے اضلاع میں کام کرنے والے اٹارنی کی تنخواہ کو پراسیکیوٹرز کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کی جانب سے اٹارنی کا نان پریکٹیسنگ الاؤنس بھی منظور کر لیا ہے، جس کے تحت اٹارنی کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور الاؤنس ملے گی۔ اضلاع کے اٹارنی، اسسٹنٹ اٹارنی اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا کہ اب تمام اٹارنی کو پراسیکیوٹرز کے برابر تنخواہ ملے گی۔  پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے     
    بلوچستان کانسٹیبلری کو ایف سی میں ضم کرنے کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایف سی نارتھ کریں گے، کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور، ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کانسٹیبلری کو ایف سی میں ضم کرنے کے حوالے سے کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی کی سربراہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل ایف سی نارتھ کریں گے، کمیٹی میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و قبائلی امور، ڈپٹی کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی میں لیفٹیننٹ کرنل ایف سی ساؤتھ بھی شامل ہیں، کمیٹی انضمام کا جائزہ لینے کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرے گی۔ کمیٹی وزیراعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی اور کمانڈر 12 کور...
    قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کے لئے وزیراعظم نے وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے ملاقات کرنے والے وزراء کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری ہیں۔ قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کے لئے وزیراعظم نے وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، شہباز شریف نے ملاقات کرنے والے وزراء کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔ شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے وزراء میں مصدق ملک، اویس لغاری، طلال چودھری، عبدالرحمان کانجو شامل تھے جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اہم وزارتوں میں وفاقی وزیر کے ساتھ وزیر مملکت بھی مقرر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے اختیار ولی کو...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔(جاری ہے) بدھ جاری بیان میںصدر مملکت نے کہا کہ مزاحمت کے دوران 4 خودکش حملہ آوروں سمیت 16 دہشتگردوں کا خاتمہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے واقعے میں 5 جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے واقعے کے...
    افغان شہری،متعدد دہشت گرد حملوں کا ماسٹر مائینڈ:امریکہ کے حوالے کیے جانے والا دہشت گرد محمد شریف اللہ کون ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )محمد شریف اللہ، جسے جعفر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، داعش خراسان کا ایک اہم رکن ہے، جو افغانستان میں سرگرم داعش کا ایک دھڑا ہے۔ شریف اللہ 30 جولائی 1986 کو افغانستان میں پیدا ہوا تھا، جو 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے دوران ایبے گیٹ دھماکے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔ اس حملے میں 13 امریکی فوجی اور تقریبا 170 افغان شہری مارے گئے تھے۔ شریف اللہ کی مجرمانہ سرگرمیوں کا آغاز 2016 میں داعش خراسان میں شمولیت سے ہوا۔...
    ملاقات کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے نوکری پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار الیکٹرک اسکوٹیز جلد فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے نہ صرف صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کے وفد نے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی اور سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران سندھ میں الیکٹرک وہیکلز متعارف کروانے اور ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وفد نے حکومت سندھ کو جدید اور ماحول...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی پر ناکام حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعاکی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) وزیراعظم نے بنوں چھاؤنی حملہ میں ملوث فتنہ الخوارج کے تمام 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 5 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔(جاری ہے) بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ مزاحمت کے دوران 4 خودکش حملہ آوروں سمیت 16 دہشتگردوں کا خاتمہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے واقعے میں 5 جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ توسیع کو ایک ہفتہ ہونے کو آیا ،حلف اٹھانے والے بعض وزراء کی وزارتوں کا فیصلہ بھی ہوچکا ، پرویز خٹک تاحال متنازعہ ، فیصلے کو خوشدلی سے قبول نہیں کیا گیا؟ دھیمے انداز میں فیصلے کا دفاع کرنے سے معذرت، دیرینہ حریف اختیار ولی دلبرداشتہ ,کابینہ میں شامل بعض شخصیات کے انتخاب پر اعتراضات، تحفظات اور گلے شکوے بھی مدہم پڑتے جارہے ہیں لیکن تحریک انصاف کے دور میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وزیر دفاع رہنے والے پرویز خٹک ابھی تک موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ،اس حوالے سے نجی سیاسی محفلوں میں جو گفتگو ہو رہی ہے اس سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں انہیں...
    واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشتگردی کے خلاف تعاون میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے طویل ترین خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ انتہاپسند دہشتگردی کے خلاف ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہےکہ افغانستان میں دہشتگری کا بڑا ذمہ دارپکڑاگیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے 2021 میں کابل دھماکے کے دہشتگرد کی گرفتاری میں تعاون پر حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشتگرد کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا خصوصی طورپر شکریہ اداکرتا ہوں، ساڑھے تین سال پہلے داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیا، افغانستان میں امریکیوں کو ہلاک کرنے والا اس وقت امریکا لایا جارہا ہے تاکہ وہ امریکا میں...
    پریس کلب کوئٹہ میں صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر پولیس کے ذمہ داران نے کہا کہ متعلقہ ایس ایچ او کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ غفلت پر انکی دو سال کی سروس ضبط کردی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ پولیس نے یکم مارچ کو پریس کلب کوئٹہ پر دھاوا بولنے اور کلب کے اندر سے مظاہرین کی گرفتاری کے واقعے پر معذرت کرتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ غفلت کا مظاہرہ کرنے پران کی دو سال کی پسندیدہ سروس ضبط کردی گئی ہے۔ ایس پی اپریشن سٹی کوئٹہ اختر نواز اور ایس ڈی پی او محمد شریف پر مشتمل وفد نے صدر پریس کلب کوئٹہ عبدالخالق رند،...
    اسلام آباد: توہین عدالت کا سامنا کرنے والے سپریم کورٹ کے سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو ریٹائرمنٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نذر عباس 6 ماہ کے لیے  کنٹریکٹ پر گریڈ 21 میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ نذر عباس چند روز قبل ریٹائر ہوگئے تھے اور اب انہیں ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل ونگ تعینات کیا گیا ہے اور  رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ نذر عباس کو گزشتہ ماہ توہین عدالت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، جب سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس منصور علی شاہ نے ایک...
    صحافی کے سوال پر زیلنسکی نے جواب دیا کہ میں اسے یوکرین کی شہریت دے سکتا ہوں، وہ ہمارے ملک کا شہری بن جائے پھر اس حوالے سے بات کرے کہ کسے یوکرین کا صدر ہونا چاہیے اور کسے نہیں، اس وقت اس کی بات میں دم ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے استعفے کا مطالبہ کرنے والے امریکی سینیٹر کو منہ توڑ جواب دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد امریکی سینیٹر سین لنڈسے گراہم نے یوکرینی صدر سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی صدر کے ساتھ ہونے والی بحث کے بعد یوکرینی صدر نے...
    چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت سولر پینل سکیم کی خودکار ڈیجیٹل  قرعہ اندازی ہوئی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے فری سولر پینل سکیم میں کامیابی حاصل کرنے والے خوش نصیب صارفین کو مبارکباد دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو سولر پینل انسٹالیش پراسیس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کومہنگی بجلی سے ریلیف دینا چاہتے ہیں جس میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے، فری سولر پینل سکیم کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ پنجاب فری سولر پینل اسکیم کا افتتاح، کتنے صارفین مستفید ہوسکیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ فزیکل ویری فکیشن کے بعد مارچ کے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کل منگل کے روز طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران وزارتوں کی کارکردگی پر بھی غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے درمیان طے ملاقات بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ بلاول بھٹو کے کل اسلام آباد پہنچنے کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اس سے قبل بھی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے جب کہ پنجاب کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی کے...
    رکن اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خونی سازش میں ملوث تمام مکروہ کرداروں کو فوری بے نقاب کرے۔ اسلام میں خود کش حملے حرام اور بدترین جرم ہے، شرک کے بعد قتل سب سے بڑا گناہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بیرسٹر سید عتیق الرحمن نے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش حملے اور مولانا حامدالحق حقانی سمیت آٹھ افراد کی شہادت پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس خونی سازش میں...
    تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ساڑھے 16ہزار افراد کو امارت کے گولڈن ویزے جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز ابو ظہبی (آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تعلیم کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کیلئے 16ہزار456 افراد کو گولڈن ویزے جاری کر دیئے۔اماراتی گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں میں 10ہزار710ہائی اسکول کے بہترین طلبہ بھی شامل ہیں جنھوں نے اپنے امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبرز حاصل کئے گولڈن ویزا 10 سال کا رہائشی پرمٹ ہے۔حکومت نے 5246 نمایاں یونیورسٹی گریجویٹس اور 337 تعلیمی ماہرین کو بھی گولڈن ویزا دیا گیا ہے ، عالمی سطح پر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے 147گریجویٹس اور 16 نمایاں سائنسدانوں کو بھی گولڈن...
    ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہر وقت صحت کے شعبے کو دیوار سے لگانے کے درپے ہے۔ بغیر کسی وجہ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لئے مقامی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں حالانکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہفتہ کے روز بھی چھٹی نہیں ہے جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے آن کال رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں نے مقامی چھٹیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مقامی چھٹیاں ختم کرنے کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کر کے مقامی چھٹیاں کرنے اعلان کیا ہے۔ صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم...
    حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبہ بھر کے شہریوں سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے والی کمپنیز اور دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کراچی کے شہری سے ایک نجی کمپنی کی جانب سے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کی شکایت پر کیا گیا۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت سندھ کے بیورو آف سپلائی پرائسز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر شاہنواز کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہری نے پرنٹ شدہ لوگو والے شاپنگ بیگ کے پیسے وصول کرنے کے خلاف ایک نجی کمپنی کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس پر کمپنی کو نوٹس جاری کیا گیا مگر کمپنی جواب دینے میں ناکامی رہی۔...
    نوشہرہ ( ویب ڈیسک)  خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں قائم دارالعلوم حقانیہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا نے مدرسے میں دھماکا کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی جس کی شناخت کرنے والے کے لئے انعام بھی اعلان کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق سیاہ کپڑے پہنے خودکش حملہ آور نے مولانا حامد الحق کو نشانہ بنایا، ایکسپریس کے مطابق  خود کش حملہ آوور سے متعلق معلومات دینے والے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے، اکوڑہ خٹک مدرسہ دھماکے میں ملوث مشتبہ خودکش حملہ آور کی تصویر شناخت کے لئے جاری کردی گئی۔ ایپل نے آئی فون...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ کو پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ شہر قائد میں ڈمپرز کے حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو ایک ایک پلاٹ دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں 100 سے زائد شہریوں کی ہلاکت کے باوجود ڈمپرز اور ٹرالرز سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہ ہوسکا؟ انہوں نے کہاکہ روزانہ پلاٹ کی قرعہ اندازی ہوگی اور بلڈرز کی جانب سے اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کی جائےگی۔ میرے پاس اختیار ہوتا تو دیکھتا ہیوی ٹریفک کیسے شہریوں کو کچلتی ہے۔ گورنر سندھ نے کہاکہ ماہ صیام کے دوران...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی صدارت سونپے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق محسن نقوی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد دبئی میں ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں باضابطہ طور پر اے سی سی کی صدارت سنبھالیں گے اس وقت یہ عہدہ عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس ہے تاہم اجلاس کے بعد قیادت پاکستان کے حوالے کر دی جائے گی اجلاس میں بھارت میں ہونے والے آئندہ ایشیا کپ کے مقامات پر بھی غور کیا جائے گا امکان ہے کہ پاکستان کے میچز دبئی یا سری لنکا میں منعقد...
    راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کی حدود میں شوہر نے خاتون کو پھندہ لگا کر قتل کر دیا اور واردات کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ  کر واقعے کی تحقیقات کیں تو خاتون کو قتل کیے جانے کے شواہد سامنے آگئے۔ راولپنڈی پولیس نے ملزم شوہر عبدالسلام کو  فوری طور پر گرفتار کر لیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ روبینہ کی لاش لواحقین کے حوالے کردی جب کہ معاملے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
    حکومت کا اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس، ترقیاتی دینے کا پلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )حکومت نے اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے 5 سب ورکنگ گروپ تشکیل دے دیے ہیں۔ورکنگ گروپس کو سفارشات مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا، جو وزیراعظم کے دیے گئے قواعد و ضوابط (ٹی او آرز) کی روشنی میں سفارشات دیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کا اعلی کارکردگی والے افسران کو بونس اور ترقیاں دینے کا پلان ہے، کارکردگی جائزہ رپورٹس سے منسلک سسٹم سے تجویز کیا جائے گا۔ای آفس کو...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف  نے ملک کی شرح نمو میں پائیدار بہتری کے حوالے سے کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں سے تجاویز مانگ لیں۔  وزیراعظم نے اس حوالے سے کاروباری شخصیات، صنعت کاروں اور حکومتی وزرا پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں صنعت و کاروبار کے فروغ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے؛ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں...
    اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے  وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔  وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک میں صنعت و کاروبار کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے؛ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور انکو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ایک آسان اور...
    ویب ڈیسک:آزاد کشمیر کی تحصیل اٹھ مقام میں 2 روز قبل برفانی تودے کے نیچے دبے 3 نوجوانوں کو اب تک نہیں نکالا جا سکا۔ انچارچ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مسلسل برف باری کے باعث 5 مارچ تک ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ برف باری کا سلسلہ تھمنے پر نوجوانوں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا جا سکے گا۔ آزاد کشمیر کی تحصیل اٹھ مقام میں گریس ویلی دودگئی میں برفانی تودہ گرنے سے 3 نوجوان دب گئے تھے۔ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2025)صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں محدود آمدنی اور تنخواہ دار والے افراد کیلئے بڑی مراعات کااعلان کرینگے، صدارتی تقریر کی تیاری حکومت نے شروع کردی ہے،جنگ نیوز نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر10مارچ کو دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے۔نئے پارلیمانی سال کے آغاز میں حکومت تنخواہ دار اورمحدود آمدنی کے طبقات کیلئے فراخدلانہ مراعات کا اعلان کرے گی جن کی یقین دہانی حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرادی جائے گی جن میں تمام رعایات کی تفصیل شامل ہوگی۔صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب کو...