2025-10-05@10:42:35 GMT
تلاش کی گنتی: 27758
«کی مرضی کے مطابق»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-19 سیف اللہ
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کی تقریر نفرت انگیز اور تقسیم پیدا کرنے والے بیانات سے بھری ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے اس رویے کی توقع نہیں تھی، آج پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تفصیلی بات کریں گے۔واضح رہے کہ مریم نواز نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں ایک بار پھر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہوتا، این ایف سی کے پیسے سب کو یکساں ملتے ہیں، آپ اپنے پیسے کہاں لگاتے ہیں؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-16 جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں صحافی امتیاز میر کے قاتلوں کی گرفتاری اور صحافیوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کے لیے صحافیوں کا احتجاجی جلوس اور دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس اور ڈسٹرکٹ پریس کلب جیکب آباد کی جانب سے صحافی امتیاز میر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے لیے اور ڈہرکی کے صحافی اعظم سہریانی اور میرپور ماتھیلوکے برکت میرانی پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف پریس کلب سے ڈی سی چوک تک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ صحافیوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انصاف کی فراہمی اور قاتلوں کی گرفتاری اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف نعرے درج تھے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-11 قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ دو منشیات فروش ملزمان گرفتار چرس، بھنگ اور چوری شدہ تین عدد موبائل فونز برآمد مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن شہدادکوٹ سب انسپکٹر صدرالدین گوپانگ بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر نزد سیلرا سم شاخ سے کارروائی کے دوران منشیات فروش ملزم دلاور عرف دلو چانولی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ وارہ انسپکٹر علی حسن مہر بمع اسٹاف کی دوران گشت خفیہ اطلاع پر وارہ ٹو...
سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضیاء الحسن لنجار سے انکی والدہ کے انتقال پر افسوس کیا اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضیا ء ا لحسن لنجار کے نام تعزیتی پیغام میں کہا، دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا بلاول بھٹو زرداری نے مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا...

وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ محکمہ بلدیات کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-06-9 واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے میئرشپ کے مقابلے سے دست بردار ہونے کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری وڈیو پیغام میں ایرک ایڈمز نے بطور میئر اپنی کامیابیوں پر فخر کا اظہار کیا، جن میں پرتشدد جرائم کی شرح میں کمی بھی شامل ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے سیاسی مستقبل سے متعلق میڈیا کی مسلسل قیاس آرائیوں اور شہر کے انتخابی فنڈنگ بورڈ کی جانب سے سرکاری فنڈز روکنے کے فیصلے کے باعث ان کا انتخابی دوڑ میں آگے بڑھنا ناممکن ہوچکا ہے۔ اس سے قبل وہ بار بار اس بات پر زور دے رہے تھے کہ وہ مقابلہ جاری رکھیں گے اور نیویارک کے لوگ ہار نہیں مانتے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-8 سجاول(نمائندہ جسارت) ضلع سجاول کے قیام کو 12 سال گزر چکے ہیں لیکن ضلع کے عوام صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے سرکاری اسپتال کو صرف نام کا سول اسپتال درجہ دے دیا گیا۔ صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سندھ کے انتہائی پسماندہ ضلع کے عوام کو شدید تکالیف پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع سجاول سے ایک صوبائی وزیر، ایک ایم این اے اور تین ایم پی اے ہونے کے باوجود عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔اسپتال میں بیشتر ڈاکٹرز کی کمی ہے۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اسپتال میں آنکھ، دانت، جلد، کان، ناک اور گلے، بے ہوشی، دل، گردے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-1 محراب پور(جسارت نیوز)صحافی امتیاز میر کے قتل ،صحافی کاشف کمبوہ پر سیپکو کے جھوٹے مقدمہ کیخلاف محراب پور اور نوشہرو فیروز میں صحافی برادری سراپا احتجاج،صدر محراب پور پریس کلب منور احمدملک،صدر نیشنل پریس کلب نعمان عرف مانی مغل نے حتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی میر امتیاز کا قتل، نوجوان صحافی کاشف کمبوہ پر سیپکو کا جھوٹا مقدمہ حق و سچ دبانے اور سندھ کے شعور کا قتل ہے ، صحافی امتیاز میر کے قاتلوں کوگرفتار کرکے عبرتناک سزا دی اور صحافی کاشف کمبوہ پر داخل مقدمہ 150/2025 خارج کیا جائے ،نوشہرو فیروز میں سندھ جرنلسٹس کونسل کے مرکزی صدر قاضی ذوالفقار، پریس کلب کے صدر محمد یونس راجپرنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی اگلی قسط ایک ارب ڈالر کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن نے وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی ہے، جس میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات ہوئے۔فریقین کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد اور پاکستان کی حالیہ اقتصادی کارکردگی کے اعداد و شمار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مذاکرات کے دوران محصولات میں اضافے، اخراجات میں نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے انہیں اگلی سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ احکامات گزشتہ روز جاری کیے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ علی امین گنڈا پور کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں...

ٹنڈوجام،رورل ہیلتھ سنٹر ٹنڈوجام کے ملازمین سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر تالا بند ی کے بعد علامتی بھوک ہڑتال کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام کسانہ موری پر ڈاکووں نے کیلے کے تاجروں کو ہتھیار کے زرور پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا تاجر کا ٹنڈوجام پولیس اسٹیشن پر احتجاج جلد ڈاکووں کو گرفتار کر لیا جائے گا ایس ایچ او کا وعدہ۔ کسانہ موری پولیس چیک پوسٹ کے قریب کیلے کے تاجر ہریش کولہی اور رام چند کولہی کو حیدرآباد میرپورخاص ہائے پر اسلحہ کے زرور پر روک کر یرغمال بنایا لیا اور ان سے ایک لاکھ روپے اورڈھائی لاکھ روپے کے موبائل فون لوٹ کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔ واضح رہے اسی علاقے میں کچھ روز قبل علاقے کے زمیندار آفتاب لاشاری سے بھی اسی طرح ڈھائی لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی جس کا ابھی تک...
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور چیئرمین تحصیل متھرا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کارکن بڑی تعداد میں پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے۔ ان کے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھے جن پر قیادت کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حالیہ جلسے کے دوران تحصیل متھرا کے چیئرمین نے ایک ورکر کو اسٹیج سے نیچے گرانے کی کوشش کی، جو ورکرز کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس رویے کی پشت پناہی کر رہے ہیں، جس سے کارکنوں میں شدید غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ کارکنوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی...
ان نکات میں فوری جنگ بندی، موجودہ جنگی محاذوں کو منجمد کرنا، 48 گھنٹوں کے اندر تمام 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور 24 مردہ قیدیوں کی باقیات کی واپسی شامل ہیں۔ مجوزہ معاہدے کے تحت تمام مغویوں کی رہائی کے بعد اسرائیل 250 عمر قید کے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ساتھ 7 اکتوبر 2023ء کے بعد گرفتار کیے گئے 1700 غزہ کے شہریوں کو بھی رہا کرے گا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مجوزہ معاہدے میں حماس کے تمام جارحانہ ہتھیار تباہ کرنا، ہتھیار ڈالنے والے حماس جنگجوؤں کو عام معافی دینے، جو غزہ سے جانا چاہیں ان حماس ارکان کو محفوظ راستہ فراہم کیا جانا بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برصغیر کی تاریخ ایسے بادشاہوں کی کہانی ہے جو بڑی بڑی سلطنت کے وارث تھے مگر خوشامدی درباریوں کے حصار میں حقیقت سے کٹ گئے۔ محمد شاہ رنگیلا کی رنگینیوں نے دہلی کو نادر شاہ کے حوالے کیا۔ شاہ جہان خوشامدی مشوروں کے باعث قید خانے کا قیدی بنا۔ سراج الدولہ غداروں کے نرغے میں پلاسی ہار گیا اور بہادر شاہ ظفر جھوٹی تسلیوں کے سہارے رنگون کی جلاوطنی تک جا پہنچا۔ یہ واقعات بتاتے ہیں کہ جو حکمران سچائی سننے کے بجائے درباریوں کی میٹھی باتوں پر یقین کر لے وہ اپنی سلطنت اپنا وقار اور کبھی کبھی اپنی جان تک گنوا دیتا ہے۔ ن لیگ کے پارٹی ’’مالکان‘‘ بھی خوشامد پسندی کے اسی مرض میں مبتلا...
سہراب گوٹھ کے علاقے میں نامعلوم ملزم نے پولیس افسرکی بیوہ کو بچوں کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے لاسی گوٹھ نزد ٹی سی ایف اسکول کے قریب گلی میں فائرنگ سے بیوہ خاتون 40 سالہ نازیہ زوجہ غلام عباس جاں بحق ہوگئی۔ سہراب گوٹھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتولہ کی لاش ضابطے کی کاررائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔ ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول لاسی گوٹھ میں رہائشی پذیر اپنے بھائی کے گھر سے اپنے تین بچوں...
ایلون مسک کی سوشل میڈیا کمپنی ایکس نے بھارتی ریاست کرناٹک ہائی کورٹ کے متنازع فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں دو ملین سے زائد پولیس افسران کو ایک خفیہ آن لائن پورٹل کے ذریعے کسی بھی مواد کو ہٹانے کی درخواست کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی نے اس فیصلے کو آزادیٔ اظہار رائے کے منافی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ اس پر انتہائی تشویش ہے اور جلد اس کے خلاف اپیل کریں گے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ پورٹل افسران کو صرف غیر قانونی ہونے کے الزام پر بغیر تصدیق اور تحقیق کے ہی مواد ہٹانے کا حکم دینے کی اجازت دیتا ہے۔ اس سلسلے میں نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کی ریڈ کریسنٹ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو خوراک اور طبی امداد فراہم کی ہے جو غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی سب سے بڑی بیڑے کی شکل میں بحیرہ روم کے راستے امداد لے جا رہا ہے، یہ امداد یونان کے جزیرے کریٹ، قبرص اور مصر کے درمیانی علاقے میں موجود جہازوں تک پہنچائی گئی۔بین لاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق پچاس سے زائد جہازوں پر مشتمل یہ فلوٹیلا کئی دنوں سے غزہ کی جانب رواں دواں ہے اور اس میں بالخصوص طبی ساز و سامان اور دیگر انسانی ضروریات کی بڑی مقدار موجود ہے۔ “صمود” جس کا مطلب ہے استقامت اور ثابت قدمی، فلسطینی عوام کے لیے 1967 کی جنگ کے بعد جدوجہد اور مزاحمت کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: دنیا بھر میں مقبول مشروب کافی کی اصل کہانی عام تصور سے کہیں زیادہ دلچسپ اور حیران کن ہے۔ محققین کے مطابق پندرھویں صدی میں مشروب کی صورت میں مقبول ہونے سے کئی صدیوں پہلے کافی کو ایک بالکل مختلف مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھایعنی ہاتھوں کی صفائی اور خوشبو کے لیے۔امریکا اور فرانس کی مشترکہ ٹیم کی حالیہ تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ عربیکا کافی کی ابتدا ایتھوپیا کے بونگا علاقے سے ہوئی، جہاں سے اس کے لیے استعمال ہونے والے الفاظ بونا اور بن وجود میں آئے، نویں صدی کے عربی طبی اور نباتاتی متون میں کافی کو بنک کے نام سے ذکر کیا گیا ہے جو مشروب نہیں بلکہ خوشبو...
ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلح شرپسند عناصر نے پرامن احتجاج کے نام پر اسلحے کا استعمال بھی کیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پرتشدد کارروائیوں میں ملوث شر پسندوں کو قانونی عمل کے ذریعے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی ناکامی پر پرتشدد چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کی عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج مسترد کر دیا، احتجاج کی ناکامی پر عوامی ایکشن کمیٹی کے شر پسندوں نے پُر امن شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پُر تشدد احتجاج کے دوران متعدد شہری زخمی ہوئے،...
نیپال کی کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 90 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی، یہ نیپال کی کسی ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے خلاف پہلی دوطرفہ سیریز فتح ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: قومی ٹیم نیپال کو 10 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گئی پیر کے روز نیپال اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں نیپال کے بولر محمد عادل عالم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کوشل بھرتل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ ویسٹ انڈین ٹیم ہدف کے تعاقب میں صرف 83 رنز پر 18ویں اوور میں آل آؤٹ ہوگئی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے مختلف بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر اور صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں تاکہ عوامی مسائل میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ فوری...
سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے ایشیا کپ 2025 کے دوران پیدا ہونے والے تنازعات کے بعد کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے اور سیاسی معاملات سیاستدانوں پر چھوڑ دینے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان کو محسن نقوی اور سلمان آغا سے مصافحہ کرنا مہنگا پڑگیا، غدار قرار دے دیا گیا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کپل دیو نے کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ کھلاڑیوں کے دل میں اپنے ملک کے لیے جذبات ہوتے ہیں، لیکن ان جذبات کی وجہ سے کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ کپل دیو نے کہا کہ مصافحہ نہ کرنا یا ٹرافی نہ لینا کوئی بڑی بات نہیں، مگر ایسے معاملات کو...
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے 3 گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، سیاسی اور ملکی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات اور گورننس پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دی جبکہ 27 ستمبر کےجلسے سےمتعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے گفتگو ہوئی۔ Post Views: 1
ٹوٹے ہوئے عالمی نظام کو جوڑنے کی کوشش: ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چینی صدر کا وژن WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز چائنا میڈیا گروپ اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد کے اشتراک سے “گلوبل گورننس انیشی ایٹو” کے موضوع پر اہم سیمینار کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ (CMG) اور انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کے باہمی اشتراک سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا:”گلوبل گورننس انیشی ایٹو ، ایک منصفانہ عالمی نظام کے لیے چین کا وژن” اس سیمینار میں چین کے صدرِ مملکت شی جن پھنگ کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے گئے گلوبل گورننس انیشی ایٹو (GGI) پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔...
اسلام آباد: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے ایک اور ٹینڈر جاری کردیا جبکہ ایف بی آر نے حال ہی میں چینی کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکس کی چھوٹ و رعایت کی تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کی تھی۔ ایکسپریس کے مطابق حکومت نے چینی سرکاری سطح پر ٹی سی پی کے ذریعے درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی حکومت نے چینی کی درآمد پر ٹیکسز سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔ ٹی سی پی کی جانب سے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کے لیے 6 اکتوبر تک بولیاں طلب کی گئی ہیں بولیاں 6 اکتوبر کو ہی کھولی جائیں گی اور چینی کی درآمد کے لیے 25 ہزار...
سینئر صحافی کے ساتھ عمران خان کی تلخی کے معاملے پرقومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) سینئر صحافی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تلخی کے معاملے پر قومی اسمبلی نے مذمتی قرارداد منظور کرلی۔قرارداد میں وزارت داخلہ کو سینئرصحافی اعجاز احمد کو تحفظ فراہم کرنیکی ہدایت کی گئی ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ سائبر کرائم ونگ صحافی کو دھمکیاں دینے والوں کے خلاف کارروائی کرے، یہ ایوان صحافی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ناشائستہ گفتگو اور دھمکیوں کی مذمت کرتا ہے، سینئر صحافی کے ساتھ نہ صرف بدسلوکی کی گئی بلکہ سوشل میڈیا پر دھمکیاں بھی دی گئیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب...
پاکستان کی میوزک انڈسٹری نئی آوازوں اور باصلاحیت فنکاروں کی بدولت تیزی سے ترقی کر رہی ہے اور انھی ناموں میں سے نمایاں ترین نام سارہ الطاف کا ہے۔ آسمان موسیقی کے ابھرتے ہوئے اس نئے ستارے سارہ الطاف نے مختصر سے عرصے میں اپنے منفرد انداز اور مسحورکن آواز کی بدولت مداحوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے۔ سارہ الطاف نے 2021 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور ابتدائی دنوں ہی سے اپنی پُراثر گائیکی اور جذبات سے بھرپور پرفارمنس کے ذریعے پہچان بنائی۔ ان کی پہلی بڑی کامیابی معروف گلوکار ملکو کے ساتھ مقبول گانے “نک دا کوکا” میں شراکت تھی، جس نے انہیں پنجابی میوزک کے مداحوں میں بے حد مقبول کر دیا۔ اس کامیابی کے بعد انہوں نے...

سندھ حکومت کا ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ، ایم کیو ایم وزیراعظم کے سامنے معاملہ اٹھائے گی
ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے پی آئی ڈی سی ایل کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام روکنے کی ہدایت پر سخت احتجاجی حکمت عملی اختیار کی ہے اور قومی اسمبلی میں احتجاج سمیت تمام فورمز پر اٹھانے اور قانونی آپشن اختیار کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کی جانب سے وفاقی ادارے پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی کو خط لکھ کر کراچی سمیت صوبے بھر میں ترقیاتی اسکیموں پر کام روکنے کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگر وفاقی حکومت نے اس معاملے پر سندھ حکومت سے رابطہ نہیں کیا اور پی آئی ڈی سی ایل کی ترقیاتی اسکمیوں پر...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا شازیہ مری کے بیان پر ردعمل آگیا۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عقل کل بننے کی کوشش مت کریں، ڈکٹیشن بھی آپ دے رہے دھمکیاں بھی آپ دے رہے ہیں، جہاں آپ کا مینڈیٹ نہیں ہے وہاں خوامخواہ ڈیڑھ گز کی مسجد بنانے کی کوشش نہ کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جو دودھ اور شہد کی نہریں بہانا چاہتے وہ سندھ میں بہالیں جہاں اُن کے پاس مینڈیٹ ہے، پنجاب نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو معلوم ہے اپنے لوگوں کے مسائل حل کیسے کرنے ہیں اور وہ حل کر بھی رہی ہیں، پنجاب حکومت بس آئی ایس پی...
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ضلع جنوبی کے مرکزی علاقے صدر میں واقع ایمپریس مارکیٹ اور شاہراہ لیاقت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سڑکوں کی مرمت کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر کے ایم سی کے محکمہ انجینئرنگ کے افسران نے میئر کراچی کو مرمتی کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں مختلف مقامات کا دورہ کرایا۔ میئر کراچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا کہ حالیہ مون سون بارشوں کے بعد شہر کی 106 اہم شاہراہوں کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے جسے آئندہ دو ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں سڑکوں کی مرمت کے کام تیزی سے جاری ہیں...
لاہور: فیکٹری ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمے میں مطلوب بچے کو تلاش کرکے والدین سے ملوا دیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا اشفاق خان نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔ فیکٹری ایریا پولیس نے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ ارسلان گھر سے اسکول گیا تھا اور اسکول یونیفارم میں ہی راستے میں جھولے پنگوڑے سے کھیلتا رہا اور واپس گھر نہ پہنچا تھا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر فیکٹری ایریا پولیس نے بچے کے والد ممتاز احمد کی درخواست موصول ہونے پر نا معلوم افراد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا۔ ایس پی...
اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی ائی،بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا اڈیالہ میں ساڑھے 7گھنٹے طویل سماعت کی اور اس دوران بجلی چلی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس کی 7 گھنٹے طویل سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران بانی کے وکیل کے وکیل کی نیب افسر محسن ہارون پر جرح جاری تھی کہ بجلی چلی گئی جس پر جج نے سماعت کو یکم اکتوبر تک ملتوی کردیا۔ یکم اکتوبر کو وکیل صفائی قوسین فیصل مفتی استغاثہ کے آخری دونوں گواہان پر جرح کریں گے۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی اور ان کی اہلیہ کو جیل سے خصوصی عدالت...
کراچی بار ایسوسی ایشن نے جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری جعلی قرار دینے کے معاملے پر سپریم کورٹ میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن نے 25 ستمبر کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔ اپیل میں ایچ ای سی، یونیورسٹی آف کراچی ان فیئر مینز کمیٹی، سنڈیکیٹ کمیٹی و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری کی ڈگری منسوخ کرنا عدلیہ کی آزادی پر براہ راست حملہ ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری خط لکھنے والے ججز میں شامل رہے، جبکہ وہ الیکشن ٹربیونل اسلام آباد میں بھی رہے، بغیر سنے جسٹس طارق جہانگیری...
سندھ میں کچھ کام کرو تو خوشی ہوگی پر کرو تو سہی، پنجاب کے خلاف بات کی تو چھوڑوں گی نہیں، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز فیصل آباد (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل...

چین سے ممکنہ تنازع کے پیش نظر امریکا کا بڑا قدم، دفاعی کمپنیوں کو میزائل پیداوار 4 گنا بڑھانے کی ہدایت
امریکا نے چین کے ساتھ کسی ممکنہ تنازع کی صورت میں اسلحے کی کمی سے بچنے کے لیے اپنے دفاعی شعبے کو متحرک کر دیا ہے۔ پینٹاگون نے میزائل اور اہم ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اگلے 2 سے 4 گنا تک پیداوار میں اضافہ کریں۔ وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت دفاع ملک میں ہتھیاروں کے محدود ذخائر پر شدید تشویش میں مبتلا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دفاعی ادارے تیز ترین شیڈول کے تحت اسلحے کی تیاری بڑھانے کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کر رہے ہیں۔ اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لیے پینٹاگون اور بڑی میزائل ساز کمپنیوں کے درمیان کئی...
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گونگی بہری خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کلر سیداں کی حدود میں گونگی بہری خاتون کے ساتھ مئی 2023 میں جبری زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔ پراسیکیوشن نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد عدالت میں پیش کیے جبکہ ملزم منصور وحید نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا جبکہ میڈیکل بورڈ کی تحقیقات میں بھی زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی۔ مقامی عدالت نے اعتراف اور شواہد کی روشنی میں ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس پر پولیس نے اُسے گرفتار کر کے...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان کے دورے پر آئے ازبکستان کے پارلیمانی وفد نے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مہمان وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں سے جُڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے پارلیمانی سفارتکاری ناگزیر ہے، پارلیمانی سفارتکاری ممالک کے درمیان...
سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے،قائم مقام صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایوانِ صدر میں 38ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا نے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینئر مینجمنٹ تک رسائی برسوں کی محنت، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کا اعتراف ہے، ۔سول سروس ریاست کے نظام، تسلسل اور وقار کی محافظ ہے۔ان لینڈ اسٹڈی ٹور افسران کو حکومتی و پارلیمانی اداروں کے عملی مشاہدے کا موقع دیتا ہے۔پاکستان کے سول سرونٹس نے ہمیشہ قابلیت، فرض شناسی اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سینیٹ سیکرٹریٹ میں ای۔گورننس اور مصنوعی...
اتحاد ایئرویز نے دس سال بعد پشاور کے لیے پروازیں بحال کر دی ہیں۔ پیر کے روز ابوظہبی سے آنے والی فلائٹ EY 276 باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جہاں ایئرپورٹ حکام نے روایتی واٹر سالیٹ کے ساتھ اس کا خیرمقدم کیا۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ اتحاد ایئرویز کی پشاور آمد 2014 کے بعد پہلی بار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اتحاد ایئرویز کی خصوصی رعایت: منتخب شہروں کے لیے کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان اتھارٹی کے بیان میں کہا گیا کہ اب اتحاد ایئرویز ہفتے میں پانچ پروازیں ابوظہبی اور پشاور کے درمیان چلائے گی۔ یہ پروازیں پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو ہوں گی، جبکہ پشاور سے EY 277 صبح 8 بجے...
مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسندوں نے حملہ کر دیا، مسلح شر پسندوں کی فائرنگ سے 11 شہری زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں نے اپنے ناکام احتجاج کا غصہ عوام پر نکالنا شروع کر دیا۔ بٹل میں بھی عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسندوں نے ایمبولینس کا راستہ روک لیا جس کی وجہ سے بزرگ شہری محمد صادق وفات پا گئے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شر پسند غلیلوں اور ہتھیاروں سے پولیس پر حملے بھی کر رہے ہیں، جو صاف ظاہر کرتا ہے کے عوامی ایکشن کمیٹی کے عزائم شروع سے شر پسندانہ تھے۔ علاقے کے عوام نے ایمبولینس روکے جانے پر...
فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت میں بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، گرفتاری اور جیل جانے پر رانا ثنا نے کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کے ساتھ سو فیصد کھڑا تھا...
اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ڈیلرشپ اور ڈسٹری بیوشن معاہدوں میں کمپٹیشن قانون کے خلاف شقیں شامل نہ کی جائیں، خصوصی صورتحال میں کمیشن سے لازمی استثنیٰ حاصل کیا جائے، استثنی کے بغیر معاہدوں میں کمپٹیشن مخالف شقوں پر بھاری جرمانہ کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں کمپٹیشن کمیشن نے کہا ہے کہ کمیشن سے استثنیٰ کے بغیر ایسے کاروباری معاہدے کالعدم تصور ہوں گے، صرف صارفین کے مفاد اور معاشی ترقی کے پیش نظر ہی ایسے معادہوں کے لیے استثنیٰ دیا جا سکتا ہے، ایسے معاہدوں پر دیے جانے والے استثنیٰ مشروط اور مخصوص مدت کے لئے ہوتا ہے۔ کمیشن نے کہا ہے کہ کمپنیاں استشنی کی شرائط کی باقاعدہ رپورٹس جمع کرانے کے پابند ہیں، استثنیٰ کی شرائط کی خلاف ورزی پر ایگزیمپشن...
بالی ووڈ کے سینئر فلم ساز سلیم خان جنہوں نے ’دیوار‘ ’زنجیر‘ اور ’شعلے‘ جیسی مشہور ایکشن اور ڈرامائی فلمیں لکھیں ان کی ذاتی زندگی بھی ان کی فلموں کی طرح ڈرامائی رہی۔ انہوں نے ایک بار بتایا تھا کہ کس طرح انہیں اپنی بیوی سلمیٰ خان کے ہندو خاندان کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے ان کی قبولیت حاصل کرنے کے لیے کیا کوششیں کیں۔ سلیم خان نے اپنے بیٹے ارباز خان کے ٹاک شو ’دی انونسیبلز‘ میں ایک بار اعتراف کیا کہ ان کا تعلق سلمیٰ خان سے خفیہ طور پر شروع ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سلمیٰ کے خاندان سے یہ تعلق چھپانا مشکل لگا تو انہوں نے کہا کہ میں آپ...
ڈی پی او محمد راشد ہدایت شہید کانسٹیبل اسد جمیل کے اہلِ خانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے خود ان کے گھر پہنچے اور شہید کی ننھی بیٹی مریم اسد کو اسکول چھوڑنے کے لیے ساتھ لے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مریم اسد کا یہ اسکول میں پہلا دن تھا، جس پر ڈی پی او نے اسے مکمل پروٹوکول کے ساتھ اسکول پہنچایا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے جذباتی انداز میں کہا، شہید کی بیٹی، ہماری اپنی بیٹی ہے۔ ان کا یہ اقدام نہ صرف اہل خانہ سے یکجہتی کا مظہر تھا بلکہ یہ پیغام بھی کہ شہدا کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ Post Views: 1
راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑتوٹ حملے جاری ہیں جس میں مزید 16 نئے کیسز کا اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے رواں سال 10511 کی اسکریننگ کی گئی جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سیزن میں راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں 59 مریض داخل ہوئے ہیں۔ ابتک راولپنڈی میں گھروں کی جانچ پڑتال کی تعداد 53 لاکھ 13 ہزار 390 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ ہیلتھ راولپنڈی کے مطابق 1 لاکھ 57 ہزار 18 گھر میں ڈینگی لاروا کی موجودگی مثبت آئی ہے۔ 14 لاکھ 25 ہزار 361 مقامات کی جانچ، 21 ہزار 17 جگہوں پر لاروا ملا ہے۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 78 ہزار 35 ڈینگی لاروا دریافت...
سندھ کے اضلاع بدین اور ٹھٹھہ سے پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل ای او سی کے مطابق سال 2025 میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے۔ ادارے نے بتایا کہ ستمبر پولیو مہم میں 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے گئے جبکہ آئندہ قومی انسدادِ پولیو مہم 13 تا 19 اکتوبر ملک بھر میں منعقد کی جائے گی۔ مہم کے دوران 4 کروڑ 54 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ والدین سے اپیل ہے کہ ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔ مزید برآں بچوں کو پولیو ویکسینیشن کے ساتھ حفاظتی ٹیکہ...
لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ برطانوی دارالحکومت لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔ دونوں ملکوں کے تعلقات گزشتہ چند ماہ میں مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، تیل و گیس کی تلاش اور معدنی وسائل کے منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی جب کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو...
راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کے علاقے فوجی کالونی میں گھر کی چھت سے 15 سالہ لڑکے کی لاش ملی، جسے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا گیا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول سے رپورٹ طلب کر لی اور ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکے کی لاش گھر کی تیسری منزل کی چھت سے ملی جس کی شناخت حسن خان کے نام سے کی گئی، تعلق فوجی کالونی سے ہے۔ پولیس کے مطابق لاش پر تشدد اور گلے پر چھری کے وار کے زخم موجود ہیں، لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی۔ بظاہر گلے پر چھری کے...
ایشیا کپ 2025 کی اختتامی تقریب اس وقت غیر معمولی صورتحال کا شکار ہو گئی جب فاتح بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ بھارتی ٹیم کی جانب سے انکار کے بعد ٹرافی کسی اور کے ذریعے دینے کی اجازت بھی نہ دی گئی۔ بھارتی ٹیم ٹرافی کے انتظار میں موجود رہی، لیکن چیئرمین اے سی سی محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا اور اصولی موقف پر قائم رہے۔ جس کے بعد ایوارڈ تقریب ٹرافی تقسیم کیے بغیر ہی ختم کر دی گئی، اور بھارتی ٹیم بغیر ٹرافی لیے میدان سے واپس چلی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مودی...
سندھ کے اضلاع بدین اور ٹھٹھہ میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 29 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر رپورٹ یونیوالے 29 میں سے 18 کیسز خیبر پختونخوا، 9 سندھ، ایک پنجاب اور ایک گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جس سے بچاؤ کا واحد راستہ بچوں کو بار بار پولیو ویکسین پلانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان انسداد پولیو پروگرام اور یوفون 4G کااسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان حکام کا کہنا ہے کہ ستمبر میں ہونے والی سب نیشنل پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی گئی۔...
نیتن یاہو کی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حماس کو معافی اور محفوظ راستہ دینے کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس باقی ماندہ یرغمالیوں کو رہا کر دے اور غزہ چھوڑنے کے لیے تیار ہو تو انہیں معافی دے دی جائے گی۔برطانوی جریدے ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل نیتن یاہو قیادت سمیت حماس کے مکمل خاتمے کو ہی غزہ میں جنگ بندی کا واحد راستہ قرار دے چکے ہیں۔تاہم اتوار کو انہوں نے بظاہر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تیار کردہ امن منصوبے کی لیک شدہ تفصیلات کی تصدیق کی، اور کہا کہ حماس کو حفاظتی گزرگاہ مل سکتی...
خیبرپختونخوا میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے پی میں 95 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ صوبے میں رواں ماہ ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 1273 کو پہنچ گئی ہے جبکہ چارسدہ ،مانسہرہ، ہری پور، پشاور، کوہاٹ، صوابی اور مردان ڈینگی وائرس کے حوالے سے ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ 23 نئے مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرادیا گیا ہے۔ صوبے میں ستمبر میں سب زیادہ ڈینگی سے متاثرہ ضلع چارسدہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت نے مزید بتایا کہ چارسدہ میں اب تک 256 رپورٹ ہوئے ہیں۔ مانسہرہ 214, ہری پور 148, پشاور 122, کوہاٹ 99,...
حیدرآباد: سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قریب تین بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس کے باعث آنے جانے والے دونوں ٹریکس بند ہوگئے، متعدد ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک لیا گیا۔ حادثے کے وقت بوگیوں میں سوتے ہوئے مسافر جھٹکا لگنے سے سیٹ سے نیچے گر گئے جبکہ ایک بوگی کو انجن کی مدد سے ٹریک پر چڑھا کر دیگر متاثرہ دو بوگیوں سے الگ کیا گیا۔ ٹریک سے اترنے والی دیگر دو بوگیوں کو ٹریک پر چڑھا کر وہاں سے ہٹانے کا کام جاری ہے۔ واقعے کے بعد متاثرہ بوگیوں کو ٹرین سے الگ کرکے ٹرین کو کراچی روانہ کر دیا گیا۔ https://www.facebook.com/railclick1/videos/146dn-sukkur-express-derailment-at-hyderabad/3720219301616423/ ریلوے ذرائع کے مطابق بحالی کے کاموں...
صوبہ پنجاب میں پالتو طوطوں کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، جس کے لیے ایک جدید ڈیجٹل ایپلیکیشن تیار کی جاری ہے۔ اس اقدام کا مقصد مقامی طوطوں کی نسل کی حفاظت، غیر قانونی تجارت پر قابو پانا اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا ہے۔ پنجاب وائلڈ لائف اینڈ پارکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کابینہ کو پیش کی گئی سمری منظور ہو گئی ہے، جس کے تحت 4 مقامی طوطوں کی اقسام کو قانونی طور پر رجسٹر کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: اسد علی طور کو طوطے کیوں بیچے؟ طوطا فروشوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد اس نئی پالیسی کے تحت طوطا پالنے والے افراد کو اب فی طوطا ہزار روپے کی فیس...
علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں ان کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ علی امین گنڈا پور نے 2 گھنٹے سے زائد وقت تک عمران خان سے ملاقات کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سے ملاقات کے بعد علی امین گنڈا پور اڈیالہ...
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں کمی کا سلسلہ جاری ہے مگر کچے کے علاقے تاحال زیر آب ہیں اور امراض بھی پھوٹ پڑے ہیں، نارووال کے دیہات میں بھی زندگی معمول پر نہیں آ سکی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کے بہاؤ میں 25 ہزار کیوسک کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پانی کا بہاؤ کم ہو کر 3 لاکھ87 ہزار کیوسک پر آ گیا۔حکام نے بتایا کہ کوٹری بیراج پر پانی کی کمی کے باوجود درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ضلع جامشورو میں کوٹری بیراج سے ملحقہ کچے کے علاقوں میں سیلابی پانی نے متعدد دیہات کو اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے، مسلسل سیلابی پانی جمع رہنے سے مختلف...
حالیہ بدترین سیلاب کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 30 ارکانِ اسمبلی پر مشتمل ایک سپیشل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی کا مقصد سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ، ریلیف سرگرمیوں میں اداروں کی رابطہ کاری اور آئندہ اس طرح کے نقصانات سے بچنے کے اقدامات اور قانون سازی کرنا ہے۔ کمیٹی 30 روز کے اندر پنجاب اسمبلی میں اپنی رپورٹ اور سفارشات کے ساتھ پیش کرے گی، اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے قائم کی گئی اسپیشل کمیٹی کے کنوینر سید علی حیدر گیلانی ہوں گے، صوبائی وزیر ایریگیشن محمد کاظم پیر زادہ اور دیگر ایم پی ایز پر مشتمل یہ کمیٹی سیلاب سے ہونے والی اموات، انفراسٹرکچر، فصلوں، مویشیوں اور گھروں...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آڈیو لیکس کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کی۔ سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے مؤقف اختیار کیا کہ میڈیا نے صبح وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے خبر چلائی، حالانکہ وہ ہڑتال کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: جج نصر من اللہ بلوچ نے ریمارکس دیے کہ اگر عدالت میں پیش نہیں ہوں گے تو میڈیا تو خبر چلائے گا، وکلا کی ہڑتال ہوسکتی ہے لیکن ملزم کو بہرحال پیش ہونا پڑتا ہے۔ وکیل صفائی نے عدالت کو...
اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب ڈالر کی قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی ہے، جس میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاری ہیں۔ فریقین کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد اور پاکستان کی حالیہ اقتصادی کارکردگی کے اعداد و شمار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مذاکرات کے دوران محصولات میں اضافے، اخراجات میں نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ توقع ہے کہ آئی ایم...
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے نام کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی تاہم جیت کے باوجود بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا جس پر تقریب ٹرافی کے بغیر ہی اختتام پذیر ہوئی۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو جنہیں سیاسی بیان بازی پر جرمانہ بھی ہوچکا ہے نے فائنل کے بعد ایک بار پھر اعلان کیا کہ وہ اپنی میچ فیس بھارتی فوج کو عطیہ کریں گے۔ The Pakistan Cricket Team has dedicated its Asia Cup...
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مقیم پاکستانی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی ملاقات حوصلہ افزا رہی اور اس سے غزہ میں جاری ظلم و جبر کا سلسلہ ختم ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ میں فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں معرکہ حق میں بھارت کو شکست دینے اور پاکستان کے پانی...
پاکستان کے سینئر کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے پاک بھارت ایشیا کپ کے فائنل میچ سے قبل سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آج شعیب ملک ٹیم کا حصہ ہوتے تو ان کے برسوں کا تجربہ نہ صرف پاکستانی ٹیم بلکہ عوام کے لیے بھی امید کی کرن بن جاتا۔ میدان میں ان کی موجودگی ہی ہمت جگانے اور فتح پر یقین دلانے کے لیے کافی ہوتی۔ ثنا جاوید کے اس بیان کے بعد بھی صارفین انہیں آڑے ہاتھوں لیتے نظر آئے۔ ایک صارف نے کہا کہ آپ جا کے اداکاری کریں جو آپ کا کام ہے یہ ہماری فیلڈ ہے۔ خالد نامی صارف نے کہا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا کے وارنٹ گرفتاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیولیک کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نےعلی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نصرمن اللہ بلوچ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا ضلعی انتظامیہ کونانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی نہ کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ میں روٹی اورنان کی قیمت مقررکرنے کےنوٹیفکیشن کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ضلعی انتظامیہ کو نانبائیوں کےخلاف تادیبی کارروائی سےروک دیاگیا،عدالت نے ڈپٹی کمشنرکو نانبائی ایسوسی ایشن سے کل ملاقات کرنے کی ہدایت کر دی۔ نانبائی ایسوسی ایشن کےوکیل نےمؤقف اپنایا تباہ کن سیلاب کےبعد آٹے اور گندم کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نےخدشات سننےسےانکار کیا،جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم میں کہاضلعی انتظامیہ نانبائیوں کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کرے اورڈپٹی کمشنر منگل تیس ستمبر کو نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملیں۔ بعدازاں عدالت...
پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں برس 7 مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔ لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم...
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل میچ کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے نام کر دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خراجِ عقیدت ان تمام متاثرین کے لیے ہے جنہوں نے اس بزدلانہ حملے میں اپنی جانیں قربان کیں، ہماری دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیتا، تاہم بھارتی ٹیم نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا، جس پر انہیں بغیر ٹرافی میدان چھوڑنا پڑا۔ فائنل کے بعد بھارتی...
اسلام آباد: پرائیویٹ اسکولوں میں مستحق بچوں کی مفت تعلیم کے قانون پر عمل کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ طلب کرلی۔ 10 فی صد حق دار بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں مفت تعلیم کے قانون پر عمل درآمد سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں پرائیویٹ اسکولز نے کتنے حقدار بچوں کو فری تعلیم دی ؟ اس حوالے سے عدالت نے رپورٹ طلب کر لی ۔ جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر ایک صفحے کا حکم نامہ جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ اسکولز کی ریگولیٹری باڈی پیرا رپورٹ جمع کرائے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ رپورٹ میں بتایا جائے کہ کتنے حقدار بچوں...
وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ امریکی دورے اور اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر خاصی پذیرائی ملی ہے۔ ان کے لہجے، حکمتِ عملی اور نئی ابھرتی ہوئی قیادت کے انداز نے کئی ناقدین کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی تعریف اور ملاقاتوں نے سیاسی و سفارتی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا پاکستان عالمی سطح پر ایک نئے مقام کی جانب بڑھ رہا ہے؟ اور کیا اس سب کا فائدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو طویل المدتی اقتدار کی صورت میں مل سکتا ہے؟ سیاسی تجزیہ کار احمد ولید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف...
کرک کے علاقے درشہ خیل میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، خفیہ آپریشن کے دوران 17 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت کارروائی کی بدولت خوارج کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، دہشت گردی کے عفریت کو جلد جڑ سے اکھاڑ دیں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا پیغام واضح ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی دہشت گرد نیٹ ورک کو پنپنے نہیں دے گا۔ بھارت کی پشت پناہی اور افغانستان کی سہولت کاری میں سرگرم فتنۃ الخوارج کا...
نیو دہلی: بھارت کی پولیس نے سیاسی جلسے میں بھگدڑ سے ہلاکتوں پر تامل اداکار وجے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 39 ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں ہفتے کو تامیلاگا ویٹاری کیزاگام پارٹی(ٹی وی کے) کے ریاستی انتخابات کے سلسلے میں اداکار وجے کے سیاسی جلسے کے دوران بھگدڑ سے بچوں سمیت 50 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تامل ناڈو پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا اور ٹی وی کے پارٹی کے سینئر رہنماؤں بسی آنند، نرمل کمار اور وی پی ماتھیالاگان کو نامزد کردیا ہے۔ سینئر پولیس افسر وی سیلویراج نے بتایا کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع...
غزہ کے حوالے سے ٹرمپ کی مسلم حکمرانوں سے ملاقاتوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے رہنماوں سے ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔لندن میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے صدرٹرمپ کیساتھ مسلم ملکوں کے رہنماوں کی اہم ملاقات ہوئی،امید کرتے ہیں اس ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام فورمز پربہترین انداز میں پاکستان کامقدمہ پیش کیا اور دنیا نے اسے بغور سنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف...
کراچی: محکمہ موسمیات نے منگل کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کی پیش گوئی کردی جبکہ اتوار کو شہر میں گرم ومرطوب دن رہا اور پارہ 37.6 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل کو شہرمیں بارش کا امکان ہے، 30 ستمبر کو کراچی میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 29 تا 30 ستمبر کو عمر کوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہیار، ٹھٹہ، بدین، حیدرآباد، سجاول، جامشورو اور مٹیاری میں بارش کا امکان ہے۔ مزید بتایا گیا کہ صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم...
ایشیا کپ فائنل، پاکستان کے 147رنز کے تعاقب میں بھارت کی بیٹنگ جاری، 17اوورز میں117پر 4 آوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)ایشیا کپ کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 147رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں انڈیا کی بیٹنگ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس ایک بار پھر بھارت کے حق میں رہا، اس سے قبل بھی دو میچز میں بھارت نے ٹاس جیتا تھا۔اس بار بھی ٹاس کے بعد دونوں ٹیموں نے ہاتھ نہیں ملایا تاہم ایک منفرد تبدیلی نظر آئی، جس کے تحت پاکستانی کپتان سے پاکستانی کمنٹیٹر اور سوریا کمار سے بھارتی کمنٹیٹر نے بات کی۔صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان...
دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے اور روک تھام کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے مشترکہ اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔ ایم سی آئی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1334 مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن شکایات وصول کرکے فوری کارروائی کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ شہری ڈی سی آفس پورٹل کے ذریعے بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لیے ترامڑی میں واقع اسٹرے ڈاگ سینٹر کو فعال بنایا گیا ہے جہاں کتوں کو پکڑنے...
اس وقت وطن عزیز اپنے معاشی سفر کے دوران ایک اہم دوراہے پر کھڑا ہے۔سال رواں 411ارب ڈالر کا جی ڈی پی رکھنے کے ساتھ ملک میں معاشی ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔مسئلہ یہ کہ فی الحال آئی ٹی سیکٹر جی ڈی پی میں صرف ایک فی صد (3.5ارب ڈالر) کا حصّہ ڈالتا ہے لیکن پاکستان اے آئی (مصنوعی ذہانت) کے بطن سے پھوٹنے والی معاشی تبدیلیاں قبول کر لے، تو اِس حصّے میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اے آئی دوستانہ پالیسیاں اپنانے، ضروری ٹیکنالوجی پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی اور اَے آئی صنعتوں کے لیے بجلی کے خصوصی ٹیرف وضع کرنے سے پاکستان اگلی دہائی میں ایک ٹریلین ڈالر کی...
اقوام متحدہ نے ایران پرعالمی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ اقدام برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے سلامتی کونسل میں اس مؤقف کے بعد اٹھایا گیا کہ ایران نے 2015 کے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایران ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کر رہا۔ اس اقدام سے ایران پر پابندیوں کے حوالے سے 2006 سے 2010 کے درمیان منظور ہونے والی سلامتی کونسل کی پرانی قراردادیں دوبارہ نافذ ہو گئیں۔ یورپی وزرائے خارجہ نے کہا کہ ایران اور تمام ممالک کو ان قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف کایا کالس نے بھی اعلان کیا کہ یورپی یونین...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، اوورسیزملک کا نام روشن کررہےہیں اور ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ لندن میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرکٹ کی مثال دے دی۔ انہوں نے کہا کہ اکیلا کپتان 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا، ٹیم ورک سے ہی کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کا اکیلا کپتان دیگر 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتا۔ نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کھیل کو کھیل کی طرح لینا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ دو ٹیمیں کھیلتی ہیں تو ایک کی جیت اور دوسرے کی ہار...
ایشیا کپ فائنل میچ سے قبل بھی بھارتی کرکٹ بورڈ اور ٹیم کی ہٹ دھرمی سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو راویت کے مطابق ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانا تھا۔ میچ کے قبل دونوں ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچیں تو پاکستانی کپتان ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کیلیے پہنچے، اس دوران بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادوو نہیں آئے جس پر سلمان علی آغا کا ٹرافی کے ساتھ اکیلے فوٹو شوٹ کیا گیا۔ اس سے قبل دو میچز میں بھارتی کپتان نے ٹاس کے بعد سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا جبکہ میچ کے اختتام پر بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مصافحہ نہیں کیا تھا۔...
بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی سروسز بحال ہو گئی ہیں۔ مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک کی مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت معمول پر آگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں 23 ستمبر کو دشت کے قریب دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد صوبے میں ریل سروس معطل ہو گئی تھی۔ اس واقعے میں کئی مسافر زخمی ہوئے تھے اور ابتدائی تحقیقات میں اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا گیا تھا۔ ریلوے حکام کے مطابق مرمت کا کام صرف 5 دن میں مکمل کیا گیا اور اب جعفر ایکسپریس سمیت تمام اہم ٹرینیں شیڈول...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ کے حوالے سے صدر ٹرمپ کی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔ لندن میں وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ کے حوالےسے صدرٹرمپ کیساتھ مسلم ملکوں کے رہنماؤں کی اہم ملاقات ہوئی،امید کرتے ہیں اس ملاقات کا مثبت نتیجہ نکلے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تمام فورمز پربہترین انداز میں پاکستان کامقدمہ پیش کیا اور دنیا نے اُسے بغور سنا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کےدورمیں پاکستان دنیا کی24 ویں بڑی معیشت تھی، ہماری حکومت نے پاکستان کودیوالیہ ہونےسے بچایا، ہماری موجودہ کوششیں پاکستانی معیشت کومزید بہترکریں گی۔ Post...
وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی تصاویر جاری کردیں۔ تصاویر میں وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل کو صدر ٹرمپ کے علاوہ دیگر حکام سے بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ جاری تصاویر مجموعی طور پر دونوں ممالک کی طاقتور ترین شخصیات کے درمیان ملاقات کی نوعیت، اہمیت، اور کامیابی کی بہترین عکاسی کرتی ہیں۔ کیمرے میں بند کیے گئے خوشگوار مناظر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملاقات نہ صرف مثالی ماحول میں ہوئی بلکہ طرفین کی توقعات پر بھی پوری اتری ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرمجوشی سے مصافحہ کرتے ہوئے۔ ایک گروپ فوٹو میں صدر ٹرمپ کو اپنے...
بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام، 2ایف آئی اے اہلکار گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے و امیگریشن کلیرینس کی کوشش ناکام ہوگئی جب کہ ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی سمیت دو اہلکار گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی کرپشن و بدعنوانی میں ملوث عملے کے بارے میں زیرو ٹالرینس پالیسی و ہدایات کے تحت نیو اسلام آباد پر امیگریشن عملے کے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون پاس رکھنے اور استعمال پر سختی سے پابندی عائد کی گئی۔اس دوران...
کراچی: کراچی میں نوسر بازوں کی جانب سے شہریوں کو ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے ایس ایم ایس موصول ہونے لگے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات جعلی، گمراہ کن اور فراڈ پر مبنی ہیں، جن کا کراچی ٹریفک پولیس یا کسی سرکاری ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض نوسر باز عناصر کی جانب سے شہریوں کو ایزی پیسہ سے منسوب ٹریفک چالان کی ادائیگی کے جھوٹے ایس ایم ایس موصول ہو رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ پیغامات جعلی، گمراہ کن اور فراڈ پر مبنی ہیں، جن کا کراچی ٹریفک پولیس یا کسی سرکاری ادارے سے...
سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے چین کی جانب سے امدادی سامان کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق چین سے آنے والی پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل نور خان ایئر بیس پر پہنچائے گئے۔ امدادی پروازوں کا استقبال وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چینی سفیر بھی موجود تھے۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کی سادگی اور خدمت سیلاب متاثرین کے دلوں میں گھر کر گئی وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حکومتی ادارے اور این...
سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے چین کی جانب سے امدادی سامان کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو پروازوں کے ذریعے 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل چین سے نور خان ایئر بیس پہنچا دیے گئے۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے امدادی سامان وصول کیا اور چینی جہاز عملے کو خوش آمدید کہا، تقریب میں پاکستان میں چینی سفیر نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل...
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے و امیگریشن کلیرینس کی کوشش ناکام ہوگیا جب کہ ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی سمیت دو اہلکار گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی کرپشن و بدعنوانی میں ملوث عملے کے بارے زیرو ٹالرینس پالیسی و ہدایات کے تحت نیو اسلام آباد پر امیگریشن عملے کے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون پاس رکھنے اور استعمال پر سختی سے پابندی عائد کی گئی۔ اس دوران کچھ اسٹاف ممبران کی جانب سے پابندی کی خلاف کی شکایت ملنے پر شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ سلمان لیاقت نے سرپرائز...
روس کے حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل نے اپنا خطرناک ہتھیار یوکرین بھیج دیا ہے جس کی تصدیق صدر ولودومیر زیلینسکی نے کردی ہے۔ دی یروشلم پوسٹ کے مطابق زیلنسکی نے ہفتے کے روز تصدیق کی ہے کہ یوکرین کو اسرائیل کی جانب سے پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام موصول ہو چکا ہے اور ملک میں تعینات بھی کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان ایک اہم پیشرفت ہے، کیونکہ اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ خارجہ ان دعوؤں کی تردید کر چکی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، صدر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ یوکرین کو جلد ہی دو مزید پیٹریاٹ سسٹمز ملنے کی امید ہے۔ صدر زیلنسکی کا یہ بیان ایسے...

وی ایکسکلوسیو: ایکشن کمیٹی کے ملک دشمن ایجنڈے کی فنڈنگ انڈیا نے کی، محب وطن کشمیری ان سے نمٹ لیں گے: سردار عتیق
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و سربراہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اور شہ رگ کے بغیر کوئی جسم سلامت نہیں رہ سکتا۔ آزاد کشمیر میں افراتفری کی کوئی گنجائش نہیں، ایکشن کمیٹی دشمن کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، تاہم انتظامیہ اس بار ان سے نمٹ لے گی۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت ہمیشہ سے آزاد کشمیر میں افراتفری چاہتا ہے، اور اس وقت آزاد کشمیر میں بھی فنڈنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی میں بہت اچھے لوگ بھی شامل ہیں، لیکن ان کو حقائق کا علم نہیں...