2026-07-24@13:50:35 GMT
تلاش کی گنتی: 4395

«گل رحیم خان»:

(نئی خبر)
    فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے ردعمل دے دیا۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ فاروق ستار حقیقت مسخ نہیں کرسکتے، وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے اٹھارویں ترمیم پر بات کی، گل پلازا کی لیز اور قانون شکنی میں فاروق ستار اور جماعت اسلامی کے ناظمین کا کردار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ تمام غیر قانونی اقدامات 18ویں ترمیم سے پہلے کیے گئے تھے، فاروق ستار جھٹلا نہیں سکتے کہ ان فیصلوں نے آگے چل کر گل پلازا سانحے کو جنم دیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اس وقت وہ کراچی کے میئر تھے اور شہری منصوبہ بندی کی ذمہ داری انہی کی...
    گل پلازہ میں زندہ بچ جانے والی خاتون نے لائیو شو میں تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔نجی ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ میری دکان بیسمنٹ میں تھی جس میں بعد میں آگ لگی، میں دکان پر تھی عام دنوں کی بہ نسبت ہفتے کی رات کو بہت رش ہوتا ہے، دو ایونٹس عید اور شادیوں کے آرہے تھے تو لوگوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ تھوڑا تھوڑا کرکے سامان جمع کررہے تھے، کوئی بھی ایسا نہیں ہے جو گل پلازہ نہیں جاتا ہو سب کو معلوم ہے کہ وہاں پر کتنی قیمتی چیزیں ملتی ہیں جو مناسب قیمت پر مل جاتی ہیں۔دکان کی مالک خاتون نے بتایا کہ جب گل پلازہ...
    کراچی: سانحہ گل پلازہ میں منہدم عمارت کے ملبے سے  ملنے والے ڈیڑھ کلو سونے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ میں آگ لگنے کے بعد منہدم ہونے والی عمارت کا ملبہ اٹھانے کا عمل بدستور جاری ہے، جہاں آج سرچ آپریشن کے دوران ڈیڑھ کلو سونا برآمد ہوا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سونا اس مقام سے ملا جہاں پہلے جیولری کی دکان قائم تھی، جس کے بعد برآمد شدہ سونا دکان کے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے ٹیکنیکل و تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی سانحہ گل پلازہ؛ سندھ حکومت کا کوئی کردار نہیں،...
    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی لیز اور قانون شکنی میں فاروق ستار کا بطور میئر اور جماعت اسلامی کے ناظمین کا کردار رہا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فاروق ستار جتنی مرضی فصیح و بلیغ اردو بولیں اور استعارے استعمال کریں لیکن حقیقت مسخ نہیں کر سکتے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ فاروق ستار کے وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے جب اٹھارہویں ترمیم پر بات کی تو ہم نے بتایا کہ یہ تمام غیر قانونی اقدامات اٹھارہویں ترمیم سے پہلے کیے گئے تھے، فاروق ستار یہ سچ جھٹلا نہیں سکتے...
    کینیڈا کے سابق اولمپک اسنو بورڈر ریان جیمز ویڈنگ کو کئی برسوں تک مفرور رہنے کے بعد میکسیکو میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امریکی حکام نے جمعرات کو اس گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 44 سالہ ویڈنگ پر میکسیکو کے بدنام زمانہ سینالوا کارٹیل سے منسلک ایک بڑے اور پرتشدد بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک کی قیادت کا الزام ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق ویڈنگ کولمبیا سے میکسیکو اور پھر جنوبی کیلیفورنیا کے راستے سینکڑوں کلوگرام کوکین منتقل کرواتا تھا، جو بعد ازاں امریکا اور کینیڈا میں تقسیم کی جاتی تھی۔ حکام کا ماننا ہے کہ وہ گزشتہ دس سال سے زائد عرصے سے میکسیکو میں مقیم تھا اور وہیں سے اس مجرمانہ نیٹ ورک کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی: سانحہ گل پلازہ کے سلسلے میں وفاقی حکومت کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد قانونی کارروائی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک واقعے کے بعد سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا ہے، جس میں سانحے کی وجوہات کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے غفلت اور لاپرواہی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقدمہ نبی بخش تھانے میں درج کیا گیا ہے اور اس میں نامعلوم افراد کو ملزمان کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب گل پلازہ عمارت کو تقریباً 90 فیصد تک کلیئر کر دیا گیا ہے، سرچ آپریشن کے دوران...
    محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے۔ موسمیاتی حکام کے مطابق 25 جنوری کو مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 جنوری کو یہ مغربی ہوائیں مزید علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گی، جس کے نتیجے میں موسم سرد اور مرطوب ہو جائے گا جبکہ سردی کی شدت میں بھی اضافہ متوقع ہے۔ پیش گوئی کے مطابق 25 اور 26 جنوری کو بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ اسی طرح 26 سے 27 جنوری کے دوران گلگت...
    گل پلازہ میں ہونے والی ہولناک آتشزدگی کے واقعے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، جس میں واقعے کو ’غفلت اور لاپرواہی کا نتیجہ‘ قرار دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ آتشزدگی 17 جنوری کی شب گل پلازہ میں بھڑکی تھی، جس پر قابو پانے میں تقریباً دو روز لگے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں گراؤنڈ پلس تین منزلہ عمارت کو شدید نقصان پہنچا، متعدد حصے منہدم ہو گئے جبکہ اب تک 71 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ساؤتھ زون کے ڈی آئی جی سید اسد رضا نے تصدیق کی ہے کہ مقدمہ ریاست کی مدعیت میں پولیس افسر کے ذریعے درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: گل پلازہ کی عمارت سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ...
    لاہور کے علاقے گلبرگ کے مقامی ہوٹل کی بیسمنٹ میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، 180 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان نے جائے وقوعہ پر بتایا کہ آگ صرف ہوٹل کے بیسمنٹ میں لگی، جسے بجھانے کا کام جاری ہے، ہوٹل سے 180 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا، اس وقت عمارت کے اندر کوئی بھی شخص موجود نہیں ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آگ کی وجہ سے زخمی ہونے والے شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، بیسمنٹ کے اندر پانی وافر مقدار میں موجود ہے، آگ کو بہت جلد کنٹرول کر لیا جائے گا۔ہوٹل کی چودھویں منزل سے نکلنے والے شخص ہمایوں نے بتایا...
    —فائل فوٹو وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ابھی یہ نہیں پتہ کہ گل پلازا میں آگ لگی ہے یا لگائی گئی ہے۔لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ 18ویں ترمیم کو رول بیک کیا جائے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے، ہم نے خود کو اس سے ہم آہنگ نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: سانحہ گل پلازا کا مقدمہ درج کر لیا گیا سوالات کے جوابات دینے کے بجائے وزیراعلیٰ سندھ لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق ستار وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ...
    فائل فوٹو سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ گل پلازا کا سانحہ سب کے سامنے آگیا، کراچی میں ہزاروں ایسی عمارتیں موجود ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں مزید جو عمارتیں موجود ہیں ان کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یہاں پر روایتی انداز میں تفتیش ہوئی، اس سانحہ سے ہمیں سبق سیکھنا ہے۔ کراچی: سانحہ گل پلازا کا مقدمہ درج کر لیا گیاپولیس کے مطابق مقدمہ غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی تمام ذمے داری ہے، آپ کو اس معاملہ کو طے کرنا ہے اور دیکھنا...
    چیئرمین ایم کیو ایم نے وزیراعظم شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا کہ وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر ریسکیو اور ریلیف کے انتظامات اپنے ہاتھ میں لیں تاکہ انسانی اعضا اور قیمتی اشیاء کو محفوظ بنایا جا سکے، اس کے ساتھ ساتھ وفاق کے زیر انتظام ایک "ریلیف اور بحالی فنڈ" قائم کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندانوں اور لواحقین کی مالی معاونت ممکن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم پاکستان کو خط لکھتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ کے تحت ایک اعلیٰ سطحی، غیر جانبدار اور...
    کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے ٹیکنیکل و تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ تحقیقاتی ٹیم نے ڈپٹی کمشنر جنوبی کے ہمراہ گل پلازہ کے گراونڈ فلور کا جائزہ لیا اور گل پلازہ کی عمارت کے اندرونی حصوں کی صورت حال دیکھی، کمیٹی ارکان نے آتش زدگی کی نظر ہوئے سامان اور دکانوں کا بھی جائزہ لیا۔ دریں اثنا کمانڈر ریسکیو 1122 حمیر واحد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ گزشتہ ساری رات سرچ آپریشن جاری رہا لیکن کوئی لاش نہیں ملی، عمارت کے گرنے والے مقام اور بیسمنٹ پر جانا تاحال مشکل ہے۔ کمانڈر ریسکیو 1122 نے کہا کہ سرچ آپریشن مکمل کرنے کے حتمی وقت کا تعین کرنا قبل از وقت ہوگا، عمارت میں...
    سانحہ گل پلازا کا مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ نبی بخش تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ غفلت اور لاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ سانحہ گل پلازہ، جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہوگئی، 20 کی شناختکراچیسانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 71ہو... واضح رہے کہ کراچی کے بڑے کاروباری شاپنگ سینٹرز میں سے ایک گل پلازا گزشتہ ہفتے آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہو چکی ہے، جاں بحق 20 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 71 لاشوں کے پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکے ہیں۔
    اُسامہ ملک : سانحہ گل پلازہ کامقدمہ 8روز کے بعدنامعلوم افراد کیخلاف نبی بخش تھانے میں درج ہوگیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے گزشتہ روز مقدمہ درج کرانے کاحکم دیاتھا۔ یہ مقدمہ غفلت ولاپرواہی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے،تحقیقات کے بعد ذمے داروں کے نام شامل کیے جائیں گے۔ مقدمہ کے متن کے مطابق آگ لگنے کے واقعے میں شدید غفلت اور لاپرواہی برتی گئی، مقدمہ بذریعہ سرکار درج کیا گیا ہے۔ پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ مقدمے کے متن میں لکھا گیا ہے کہ کئی دروازے بند ہونے کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات پیش آئیں اور صورتحال مزید خراب ہو گئی،گل پلازہ میں حفاظتی انتظامات نہیں کیے...
    کراچی: گل پلازہ میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے سانحے کو 7 دن گزرنے کے باوجود ریکوری اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ اس دوران ملبے سے مزید انسانی باقیات برآمد ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 71 تک پہنچ گئی ہے۔ ریسکیو ادارے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ایسوسی ایشنز کی مشترکہ کوششوں سے ملبہ ہٹانے اور باقیات تلاش کرنے کا عمل مسلسل جاری رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ متاثرہ فرد کو نظرانداز نہ کیا جا سکے۔ سول اسپتال کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پوسٹ مارٹم کے دوران مزید 4 افراد کی باقیات کے شواہد سامنے آئے، جنہیں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ طبی ماہرین کے مطابق پوسٹ مارٹم...
    جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہوگئی، گل پلازہ نوے فیصد کلیئر کر دیا گیا، بیاسی افراد میں سے صرف گیارہ لاپتہ رہ گئے۔ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ سرچ آپریشن آج رات مکمل ہونے کا امکان ہے، سنارکل کی مدد سے ریسکیو ٹیمیں پھر بالائی منزل میں داخل ہوئیں، عمارت کے انتہائی حساس حصے میں سرچ آپریشن تاحال شروع نہیں کیا جا سکا۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق 16 افراد کی شناخت ہوچکی، لاشیں جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا عمل بھی پیچیدہ ہے، جاں بحق افراد کے اہل خانہ کیلئے امدادی رقم کے اجرا کا عمل شروع کر دیا گیا، 8 افراد کے لواحقین کے کوائف مکمل کر لئے۔ڈپٹی کمشنر...
    پشاور(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے خبرپختونخوا میں اتوار کی رات سے منگل تک مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے27 جنوری تک مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی متوقع ہے، اسی سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان میں بادل برسیں گے، جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر شدید برفباری متوقع ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی کا امکان ہے، علاوہ ازیں ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں بھی تیز بارش متوقع ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سانحہ گل پلازہ کے بعد بے روزگار ہونے والے سیکڑوں متاثرہ دکانداروں کے لیے روزگار کی بحالی کا ایک عارضی ماڈل تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت متاثرہ تاجروں کو متبادل شاپنگ سینٹرز میں منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا نے بتایا ہے کہ اس مقصد کے لیے گل پلازہ کے سامنے واقع دو قریبی شاپنگ سینٹرز کی انتظامیہ سے رابطہ جاری ہے تاکہ خالی دکانوں میں متاثرہ دکانداروں کو عارضی طور پر جگہ فراہم کی جا سکے۔تنویر پاستا کے مطابق اگر یہ بات چیت کامیاب ہو جاتی ہے تو رمضان المبارک سے قبل متاثرہ دکانداروں کو ان شاپنگ...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گل پلازہ کے ملبے سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ریسکیو ٹیموں نے ڈیڑھ کلو سونا برآمد کر لیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملبے سے نکلنے والے سونے کی مالیت 6 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ڈی سی ساؤتھ کے مطابق برآمد ہونے والا سونا مارکیٹ انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو اور کلیئرنس آپریشن احتیاط کے ساتھ جاری ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام کارروائی شفاف طریقے سے کی جا رہی ہے اور برآمد ہونے والی قیمتی اشیا کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے۔ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق افراد کی تعداد اکہتر ہوگئی ، ڈی این اے سیمپل کی مدد سے  بائیس افراد...
    کراچی کی بھسم شدہ عمارت گل پلازہ کو 90 فیصد تک کلیئر کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ گل پلازہ کو 90 فیصد تک کلیئر کردیا گیا ہے تاہم 10 سے11 افراد مسنگ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران عمارت کے ملبے سے 4 ڈی وی آر ملے ہیں جن کی مدد سے سانحے کی وجوہات جاننے میں اہم شواہد ملنے کا امکان ہے۔گل پلازہ کا ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا جسے دکان مالک کے حوالے کر دیا گیا جبکہ تہہ خانے میں دکان سے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم بھی ملی جو مالک کے حوالے کردی گئی۔ادھر پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ طارق...
    سانحہ گل پلازہ: خالد مقبول صدیقی کا وزیر اعظم کو خط، آزاد کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2026 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) سانحہ گل پلازہ پر چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ خط میں چیئرمین ایم کیو ایم نے سانحہ گل پلازہ انکوائری کمیشن کے نام سے اعلیٰ سطح کی غیر جانبدارانہ اور شفاف کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کمیشن میں ایف آئی اے، نیب، این ڈی ایم اے سمیت دیگر کو شامل کیا جائے۔ خط میں خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے...
    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی تعمیر اور منظوری میں سندھ حکومت یا پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں تھا۔شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ عمارت کی منظوری 1983 میں میئر عبد الستار افغانی کے دور میں دی گئی جبکہ 1991 میں میئر ڈاکٹر فاروق ستار کے دور میں لیز کی تجدید ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تمام بے ضابطگیاں 2003 میں ریگولرائز کی گئیں، اس وقت کے میئر نعمت اللّٰہ خان تھے۔ تمام فیصلے اٹھارہویں ترمیم سے پہلے بلدیاتی اداروں نے کیے، معاملے کو سیاسی رنگ دینا حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے سانحہ گل پلازہ میں اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات لائی گئی ہیں۔پولیس سرجن...
    گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں بعض عناصر دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، کسی واقعے پر ہم پنجاب حکومت کو قصوروار نہیں ٹھہراتے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گل پلازہ واقعے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں بعض عناصر دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، کسی واقعے پر ہم پنجاب حکومت کو قصوروار نہیں ٹھہراتے۔ انہوں نے کہا کہ گل پلازہ واقعے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، واقعے کی مکمل انکوائری کی جارہی ہے۔ 
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ ٹاؤن کے زیر انتظام 6 اسکولوں کو مکمل طور پر بحال کیا گیا، جس کے نتیجے میں انرولمنٹ میں 53 فیصد اضافہ ہوا۔ 21 سے زائد پارکس کو بحال کیا گیا جبکہ کچرا کنڈیوں کو پارکس میں تبدیل کرنے کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ 19 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس فعال کی گئیں اور 44 کے قریب سڑکوں کی استرکاری مکمل کی جاچکی ہے۔ گلشن اقبال ٹاؤن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کو اسناد اور نقد انعامات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد...
    گجرانوالہ: ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی جانب سے انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کارروائی کے دوران انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ اشتہاری ملزم بلال صدیق کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث رہا ہے۔ بلال صدیق ایف آئی اے گوجرانوالہ سرکل کو 6 مقدمات اور 3 انکوائریوں میں مطلوب تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک سے متعلق دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں۔  
    جب کوئی عمارت جل کر راکھ ہو جاتی ہے تو آگ تو بجھ جاتی ہے مگر بہت سے سوال باقی رہ جاتے ہیں۔ کراچی کے ایم سی گراؤنڈ کا انتخاب ایسے ہی ہوا ہے جیسے مرنے والے کے لیے دفنانے کے مقام کا کیا جاتا ہے، اس گراونڈ میں گل پلازہ کا ملبہ منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ کی عمارت سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری، اہم انکشافات سامنے آگئے یہ گراؤنڈ اب سانحہ گل پلازہ کا ایک اور منظر بن چکا ہے۔ گل پلازہ سے نکالا جانے والا ملبہ ٹرکوں کے ذریعے یہاں لایا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق یہ عمل کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی نگرانی میں ہو رہا ہے تاہم متاثرہ خاندانوں کے...
    کراچی+ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) سانحہ گل پلازا کی جاری تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔  سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اربن سرچ ٹیم نے ملبے سے تین ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد کر لئے۔ ڈی وی آرز کی مدد سے گل پلازہ سانحہ کی وجوہات جاننے میں اہم شواہد ملنے کا امکان ہے۔ ٹیم کو تین ڈی وی آر اور چارجر گل پلازا کی مسجد کے اطراف واقع کمرے سے ملے ہیں۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے کا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال بہت بڑا جرم ہے۔  سندھ اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ ایسا نہ کریں کہ لوگوں کی...
    آپریشن میں مزید انسانی باقیات برآمد، سول اسپتال میں باقیات کی مقدار زیادہ ہے تباہ شدہ عمارت میں ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ،ڈی سی سائوتھ (رپورٹ:افتخار چوہدری)سانحہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن کا کام حتمی مراحل میں داخل ہوگیا ہے، مزید انسانی باقیات برآمد ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 71 تک جا پہنچی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے گل پلازہ میں7 روز سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران مزید انسانی باقیات برآمد ہوئی ہیں، جس کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 71 ہو گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز سول اسپتال کراچی میں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے مزید باقیات بھجوائی گئی تھیں، پوسٹ مارٹم کے دوران اندازہ...
    1102دکانیں رجسٹرڈ ، دو سال تک کاروبار کیلئے دکان ، ایک کروڑ بلاسود قرض ملے گا، مراد علی شاہ دکانوں میں موجود اسٹاک کی مالیت کاتخمینہ کے بعد نقصانات کا ریکارڈ مرتب ہو گا، اسمبلی میں بیان وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ کے ہر دکان دار کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دینے اور گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ تاجروں کا نقصان پورا کرے گی،سانحے کی وجوہات کا پتہ چلانے کے لئے کمیٹی بنائی، جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کو سزا ملے گی، حکومتی اداروں کی اگر غفلت ہے تو ان کو بھی سزا ملے گی۔ سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے مرادعلی شاہ ںے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنماؤں نے سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے ۔قیمتی جانوں کے ضیاع کے علاوہ اس سانحہ میں تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہواہے ۔حکومت فوری طور پر ان کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرے ۔ان خیالات کا اظہار صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد حاجی تواب خان ،سید مسعود آفریدی ،محمد الیاس ،فاروق احمد ،فقیر خان ،عبدالرحمن ،کبیر خان ،عبید ظفر اور خیال محمد نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنماؤں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے ناظم الامتحانات مفتی اکرام اللہ نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گل پلازا آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ سانحہ گل پلازا قومی سانحہ ہے۔ ان کامزید کہناتھاکہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے اور گل پلازا میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے ریسکیو ورکرز پوری قوم کے حقیقی ہیروز ہیں جنہوں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر قیمتی انسانی جانیں بچانے کی کوشش کرتے رہے۔ مفتی اکرام اللہ نے گل پلازا میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سندھ سلیمان سروری ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری ایک میڈیا بیان میں سانحہ گل پلازہ کراچی میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور تاجر برادری کے بڑے مالی نقصان پر شدید دُکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں شہید و زخمی ہونیوالے افراد کے خاندانوں اور متاثرہ تاجران کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ صرف ایک واقع اور حادثہ نہیں بلکہ کراچی کی انتظامیہ اور حکومت سندھ کی بد ترین کارکردگی کا نوحہ خواں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گل پلازہ سانحہ میں سندھ حکومت اور حکومتی مشینری کی نااہلیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)صدر،پاکستان بزنس گروپ(سندھ ریجن)،کنوینرایف پی سی سی آئی انرجی اسٹینڈنگ کمیٹی اور سینئروائس چیئرمین پی پی ڈی اے ملک خدا بخش نے سانحہ گل پلازہ کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کے گل پلازہ کے ریسکیو آپریشن کو تعطل میں ڈالے بغیر جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کو فی الفور ریلیف فراہم کیا جائے۔ملک خدا بخش نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانحہ گل پلازہ کی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کیلئے صرف کوشش ہی نہیں بلکہ خوف خدا رکھتے ہوئے دیانتداری کے ساتھ یہ انکوائری کی جائے اور حقائق عوام تک پہنچائے جائیں اس کے ساتھ ہی سانحہ گل پلازہ قومی سانحہ ،ذمہ...
    کراچی کے علاقے صدر ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوس ناک واقعے کا سارا ملبہ پیپلز پارٹی نے جماعت اسلامی پر ڈال دیا۔ سندھ کے سينئر وزير اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ جیسے افسوسناک قومی سانحے کو چند سیاسی جماعتیں سیاست کی نذر کر رہی ہیں،  لوگوں کے دکھ درد بانٹنے کے بجائے عوام کی تکلیف کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔  ایک بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گل پلازہ کی تعمیر، منظوری اور قانونی معاملات ایسے ادوار میں ہوئے جب سندھ حکومت یا پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں تھا، یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایم اے جناح روڈ پر واقع کراچی کے اہم تجارتی مرکز گل پلازہ میں تیسرے درجے کی آگ لگی اور ایک ہی دوکان سے 30 لاشیں برآمد ہونے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 61 ہوگئی ہے۔ گل پلازہ میں 1200 سے زائد دوکانیں تھی۔ گل پلازا کے گرائونڈ فلور پر مصنوعی پھولوں کی دوکان پر لگنے والی آگ جو کہ دیکھتے دیکھتے تیسری منزل تک پہنچ گئی اور آگ نے شدت اختیار کرلی۔ ہولناک آگ نے جہاں کئی گھر اجاڑ دیے وہاں ناظم آباد فائر اسٹیشن کا نوجوان اہلکار فرقان بھی ریسکو آپریشن کے دوران ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگیا۔ گل پلازہ میں ہنگامی اخرا ج کے راستوں کی بندش کی وجہ سے ریسکیو کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کے روزگار کی بحالی کا عارضی ماڈل تیار کرلیا گیا۔ گل پلازہ منجیمنٹ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا نے ایکسپریس کو بتایا کہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کے روزگار کی بحالی کا عارضی ماڈل تیار کرلیا یے۔ گل پلازہ کے سامنے دو قریبی شاپنگ سینٹرز کی انتظامیہ سے بات چیت جارہی ہے۔ کامیاب بات چیت کے بعد رمضان سے قبل ان دوکانداروں کو ان خالی شاپنگ سینٹرز کی دکانوں میں منتقل کرکے ان کا روزگار بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ عید سیزن کے لیے وہ کمائی کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نےگل پلازہ کے متاثرہ  تاجروں کی بحالی اور بلڈنگ...
    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی تعمیر اور منظوری میں سندھ حکومت یا پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں تھا۔شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ عمارت کی منظوری 1983 میں میئر عبد الستار افغانی کے دور میں دی گئی، جبکہ 1991 میں میئر ڈاکٹر فاروق ستار کے دور میں لیز کی تجدید ہوئی۔انہوں نے کہا کہ تمام بے ضابطگیاں 2003 میں ریگولرائز کی گئیں، اس وقت کے میئر نعمت اللّٰہ خان تھے۔تمام فیصلے اٹھارہویں ترمیم سے پہلے بلدیاتی اداروں نے کیے، معاملے کو سیاسی رنگ دینا حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ کراچی کے سانحہ گل پلازہ میں اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات لائی گئی ہیں۔پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنماؤں ڈاکٹر صفدر عباسی، سید زین شاہ اور سردار رحیم نے گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک سانحے کو ریاستی قتل، مجرمانہ غفلت اور کرپٹ حکمرانی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔جی ڈی اے رہنماؤں نے کہا کہ درجنوں معصوم تاجروں، شہریوں اور مزدوروں کا زندہ جل جانا اس امر کا ثبوت ہے کہ سندھ حکومت، بلدیاتی ادارے اور متعلقہ محکمے عوام کی جانوں کے محافظ بننے کے بجائے بلڈر مافیا اور کرپٹ افسران کے سہولت کار بن چکے ہیں۔ ان کے مطابق فائر سیفٹی کے بغیر عمارت کو برسوں تک چلنے کی اجازت دینا، حفاظتی معائنوں کا نہ ہونا اور ایمرجنسی نظام کی عدم موجودگی کسی ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کا گل پلازہ کی دوبارہ تعمیراور ہر دکان دار کو صرف 5لاکھ دینے کا اعلان کردیا، سندھ اسمبلی میںاظہار خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ گل پلازہ میں 1102 دکانیں رجسٹرڈ ہیں، تاجروں کو کاروبار کے لیے 2سال تک دکان دیں گے، ایک کروڑ تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا،کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 21.53 ارب روپے کی منظوری، فائر آفیسر نے بتایا ہے کہ ملبے سے اب صرف ہڈیاں مل رہی ہیںجبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گل پلازہ واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ کے ہر دکان دار کو پہلے مرحلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو کے مطابق جمعے کوگل پلازہ کاملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا اور عمارت میں جہاں سے سونا ملا وہاں جیولرز کی دکان قائم تھی۔انہوں نے بتایاکہ ملنے والا ڈیڑھ کلو سونا دکان کے مالک کے حوالے کردیا گیا۔دوسری جانب پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کا بتانا ہے کہ اب تک 71انسانی باقیات اور لاشوں کے نمونے لیے جاچکے ہیں اور ڈی این اے کی مدد سے 16 افراد کی شناخت مکمل ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایاکہ لاشیں جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا عمل پیچیدہ ہوگیا ہے اور ابھی مزید تفصیلات بتانا ممکن نہیں۔ صدر گل پلازہ مینجمنٹ کمیٹی تنویر پاستا کا دعویٰ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) گل پلازہ آتشزدگی کے مقام سے ملبہ ٹھکانے لگانے والے ایک ٹرک سے انسانی ہڈیاں اور باقیات سڑک پر گرنے کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعے نے جہاں ریسکیو آپریشن اور انتظامیہ کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان کھڑے کردیے ہیں، وہیں عوام میں شدید اشتعال پیدا کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق گل پلازہ سے ملبہ لاد کر جانے والا ایک ٹرک جب سڑک سے گزرا تو اس میں سے انسانی ہڈیاں اور دیگر باقیات نیچے گرنا شروع ہوگئیں۔ سڑک پر انسانی ہڈیاں بکھری دیکھ کر وہاں موجود راہگیر اور علاقہ مکین ششدر رہ گئے اور فوری طور پر ٹریفک رک گیا۔ انتظامیہ کی عدم موجودگی میں شہریوں نے خود ہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)جعل سازوں نے گل پلازہ سانحے کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا ، متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر جھوٹے پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ ایک دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعے کے بعد چند بے ضمیر ،مفاد پرست جعل سازوں نے اس سانحے کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے۔گل پلازہ متاثرین کے نام پر سوشل میڈیا پر جھوٹے پیغامات بھیجے جارہے ہیں جن میں لوگوں سے مدد کی اپیل کی جارہی ہے اور دکانیں جل جانے کے جھوٹے دعوے بھی کیے جارہے ہیں۔گل پلازہ کے باہر بھی بعض افراد نے جھوٹے دعوے کر کے انتظامیہ اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ متعلقہ حکام نے فوری کارروائی کرتے...
    ملک کا سب سے بڑا شہر اور پاکستان کا معاشی حب کراچی گوناگوں مسائل کا شکار ہے۔ یہ شہر بھی وطن عزیزکا دارالخلافہ ہوا کرتا تھا، صبح سویرے اس کی سڑکیں پانی سے دھلا کرتی تھیں۔ صفائی ستھرائی اور خوب صورتی میں یہ شہر اپنی مثال آپ تھا۔ کراچی کو روشنیوں کا شہر ہونے کا اعزاز بھی حاصل رہا۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوتا رہا اور آج یہ مسائلستان بن چکا ہے۔ یہ وہ شہر ہے جہاں سے سیاسی تحریکیں جنم لیتی تھیں اور حکومتوں کی تبدیلی کا سبب بن جاتی تھیں لیکن آج کا شہرکراچی حکومتوں کی بے حسی و بے رخی کے باعث مسائل کی آماج گاہ بن چکا ہے۔...
    وفاقی وزیر تعلیم اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے سانحہ گل پلازہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروانے کیلیے وزیراعظم کو ہنگامی خط ارسال کردیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز سے جاری اعلامیہ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم پاکستان کو ایک ہنگامی مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے سانحہ گل پلازہ کی "پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ" کے تحت اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خط میں موقف اختیار کیا کہ سانحے کو سات روز گزرنے کے باوجود کئی لوگ لاپتہ ہیں اور 12 ہزار سے زائد متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد ملبہ اٹھانے اور سرچ آپریشن کا عمل بدستور جاری ہے، جہاں ریسکیو کارروائی کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملبے سے قیمتی اشیاء، انسانی باقیات اور مزید شواہد مل رہے ہیں جبکہ متاثرین کی شناخت کا عمل بھی ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے جاری ہے۔ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر جاوید نبی کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کے روز ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا برآمد ہوا ہے۔ ان کے مطابق جس مقام سے سونا ملا وہاں ایک جیولرز کی دکان قائم تھی اور برآمد ہونے والا سونا دکان کے اصل مالک کے حوالے...
    کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں حالیہ ہولناک آتشزدگی کے سانحے کے دوران جاری ریسکیو اور سرچ آپریشن میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، متاثرہ عمارت کے ملبے اور ایک دکان سے 70 تولہ سونا برآمد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:گل پلازہ کی عمارت سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ جاری، اہم انکشافات سامنے آگئے ڈپٹی کمشنر جنوبی جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ برآمد شدہ سونے کی تصدیق اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اسے اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ کراچی سانحہ گل پلازہ اپڈیٹ گل پلازہ کی متاثرہ عمارت سے ریسکیو آپریشن کے دوران ایک دکان سے 70 تولہ سونا برآمد ہوا، جسے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اصل...
    تصویر، سعدیہ جاوید فیس بک سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا کی ذمے داری جماعت اسلامی کے میئر نعمت اللّٰہ خان پر بھی عائد ہوتی ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ تاجر برادری سندھ حکومت کے عملی اقدامات سے مطمئن ہے۔ گل پلازا کی زمین کب، کس نے اور کس کو الاٹ کی، ابتدائی رپورٹ تیارسانحہ گل پلازا کی زمین کب، کس نے اور کس کو الاٹ کی، حکومت نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ انہوں نے کہا کہ گل پلازا سانحے کی ذمے داری جماعت اسلامی کے میئر نعمت اللہ خان پر بھی عائد ہوتی ہے۔ سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید...
    خالد مقبول صدیقی اور وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹوز چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔خط کے متن کے مطابق چیئرمین ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق ’سانحۂ گل پلازا انکوائری کمیشن‘ کے نام سے اعلیٰ سطح کی غیر جانبدارانہ اور شفاف کمیشن تشکیل دے، انکوائری کمیشن حقائق سے پردہ اٹھائے اور مجرموں کا تعین کرے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کمیشن میں ایف آئی اے، نیب، این ڈی ایم اے، ایم آئی، آئی ایس آئی، اسٹیٹ بینک، نیسپاک سمیت دیگر کو شامل کیا جائے۔ سندھ حکومت کا گل پلازہ کی از سرِنو تعمیر کا فیصلہسندھ حکومت نے کراچی میں آتش زدگی کا شکار...
    —فائل فوٹو کراچی میں آتش زدگی کا شکار ہو کر تباہ ہونے والے گل پلازا کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے انکشاف کیا ہے کہ آج گل پلازا کا ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گل پلازا کی عمارت میں جیولرز کی دکان قائم تھی جہاں سے سونا ملا ہے، ملنے والا ڈیڑھ کلو سونا دکان کے مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ 90 فیصد بلڈنگ کو کلیئر کر دیا گیا، حساس جگہ ہے، ملبے کو احتیاط سے اٹھا رہے ہیں، اب تک 10 سے 11 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔ان کا کہنا...
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹیکس بھی دیں، جانیں بھی دیں اور پھر تمھاری دھمکیاں بھی سہیں یہ نہیں چلے گا، میں نے تو فیصلہ کرلیا ہے، اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے، یہ نہیں ہوگا کہ نہ انصاف دیں گے، نہ زخموں پر مرہم رکھیں گے، خدارا لواحقین کی بد دعاؤں سے ڈریں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پر ایک ہفتہ بعد بھی سیاست اور بلیم گیم ہورہا ہے، سازشیں ہورہی ہیں، واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔ گورنر ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کہا کہ قابل افسوس بات ہے کہ لواحقین کے زخموں پر مرہم...
    سانحہ گل پلازا کی زمین کب، کس نے اور کس کو الاٹ کی، حکومت نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔ گل پلازا آتشزدگی واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہے، جس کے مطابق یہ زمین کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کی ملکیت تھی۔ رپورٹ کے مطابق گل پلازا کی زمین 1883ء میں ٹرام سروس کےلیے ایسٹ انڈیا کمپنی کو 99 سالہ لیز پر دی گئی۔ رپورٹ کیے گئے انکشاف کے مطابق جینیکا کمپنی نے 1979ء سے زمین پر نظریں رکھنا شروع کیں اور 1983ء میں زمین کی 99 سالہ لیز ختم ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لیز ختم ہونے سے 1 ماہ قبل زمین جینیکا نامی گروپ نے خریدلی، جماعت اسلامی کے میئر عبدالستار...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری سانحۂ گل پلازا میں شہید ہونے والے فائر فائٹر فرقان علی کے کراچی میں واقع گھر پہنچ گئے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے شہید فرقان علی کے ورثاء سے ملاقات کی، اظہارِ تعزیت کیا اور میڈیا سے گفتگو کی۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نےکہا کہ گل پلازا کے سانحے میں کئی جانیں چلی گئیں، کئی لوگوں کے کاروبار تباہ ہو گئے، یہ عظیم نوجوان فرقان علی اپنی ذمے داری نبھاتے ہوئے دنیا سے رخصت ہوا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ یہ نوجوان اس خوفناک آگ میں لوگوں کو نکال رہا تھا اور آگ بجھانے میں مصروف تھا، یہ سیاست دانوں اور دیگر اداروں کے لیے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے نوجوان بھی...
    کراچی (جرات رپورٹ) آتش زدگی کا شکار ہونے والے  گل پلازہ میں تاحال سرچ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ عمارت کے ملبے سے سرچنگ کے دوران میں  دو ڈی وی آر مل گئے ہیں۔ برآمد ڈی وی آرز کو تحقیقات کےلیےمحفوظ کر لیا گیا ہے۔ تحقیقاتی حکام کی جانب سےڈی وی آرمیں محفوظ فوٹیج سے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیاجائےگا۔ آگ کی ابتدا کہاں سےہوئی، فوٹیج سےمعلوم کیا جا سکےگا۔ ریکارڈنگ کےذریعےآخری بارعمارت میں داخل اورخارج ہونےوالےافراد کی نشاندہی بھی ممکن ہو سکے گی،موقع پر موجود حکام نے نمائندہ جرات سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ٹیکنکل اور فارنزک ماہرین ڈی وی ار کی جانچ کریں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اپوزیشن لیڈر کے ایم سی اور نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ نے جمعہ کو سانحہ گل پلازہ کے مقام کا دورہ کیا اور شہر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سندھ پر 17 سال سے حکمرانی کرنے والی پیپلز پارٹی اہل کراچی کے مسائل کا حل نہیں بلکہ خود سب سے بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ نے سندھ حکومت اور اس کے ماتحت پورے نظام کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے اور موجودہ حکومت و نظام کو اب بدلنا پڑے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ اور قابض میئر استعفیٰ دیں کیونکہ یہ عوام...
    کراچی گل پلازہ کی عمارت سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ سندھ حکومت کے سامنے پیش کر دی گئی، جس میں زمین کی ملکیت، لیز اور تعمیرات کے حوالے سے کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ کے واقعے کو 18ویں ترمیم سے جوڑنا سمجھ سے باہر ہے، ہر دکاندار کو 5، 5 لاکھ روپے دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ رپورٹ کے مطابق گل پلازہ کی زمین ابتدا میں کے ایم سی کی ملکیت تھی، جسے 1883 میں ٹرام سروس کے لیے ایسٹ انڈیا کمپنی کو 99 سالہ لیز پر دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنیکا کمپنی نے 1979 سے اس زمین پر نظریں رکھنا شروع کیں جبکہ 1983 میں زمین کی 99 سالہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے علاقے میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد جاری ریسکیو آپریشن اور ملبہ اٹھانے کے عمل کے دوران انتظامیہ کی سنگین غفلت سامنے آ گئی ہے، جب ملبہ لے جانے والے ایک ڈمپر سے انسانی باقیات سڑک پر گر گئیں۔ واقعے نے ریسکیو اور سرچ آپریشن کے حوالے سے کیے جانے والے احتیاطی دعوؤں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گل پلازہ آتشزدگی کے بعد ملبہ منتقل کرنے کے دوران ایک ڈمپر سے انسانی باقیات سڑک پر گر پڑیں، جسے دیکھ کر شہریوں میں شدید غم و غصہ اور خوف و ہراس پھیل گیا، سڑک پر موجود افراد نے فوری طور پر انسانی باقیات کو اکٹھا کیا اور انہیں...
    —فائل فوٹو سانحہ گل پلازا کے دوران ریسکیو آپریشن اور ملبہ اٹھانے کے عمل کے دوران سنگین غفلت کا مظاہرہ سامنے آیا ہے۔گل پلازا کا ملبہ اٹھا کر لے جانے والے ڈمپر سے انسانی باقیات سڑک پر گر گئیں۔شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر گرنے والی انسانی باقیات کو سول اسپتال منتقل کیا۔ یہ بھی پڑھیے سانحۂ گل پلازا کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، ملبے سے 3 ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد گل پلازہ کو گرانا ہی پڑے گا: وزیرِاعلیٰ سندھ سندھ حکومت کا گل پلازہ کی از سرِنو تعمیر کا فیصلہ ایک شہری کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ملبے تلے لوگوں کی باقیات کے باعث احتیاط سے سرچ آپریشن کا دعویٰ کر رہی ہے۔واضح رہے کہ کراچی...
    پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کیا جس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کراچی کے معروف تجارتی مرکز گل پلازہ میں رات تقریباً 10:30 بجے آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کو چاروں طرف سے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق اب تک سانحہ گل پلازہ میں 65 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ 80 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ علاوہ ازیں، گل پلازہ کی تمام 1200 دکانیں، عمارت اور ان میں موجود سامان مکمل طور پر جل کر راکھ ہو چکا ہے جب...
    سٹی 42: گل پلازہ کی زمین کب، کس نے اور کس کو الاٹ کی؟ حکومتی ابتدائی رپورٹ تیار  ہوگئی ۔   سانحہ گل پلازہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آگئے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق گل پلازہ کی زمین کے ایم سی کی ملکیت تھی۔  گل پلازہ کی زمین 1883 میں ٹرام سروس کیلئے ایسٹ انڈیا کمپنی کو 99 سال لیز پر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جینیکا کمپنی نے 1979 سے زمین پر نظریں رکھنا شروع کیں۔ ریکارڈ میں انکشاف نے کہا   1983 میں زمین کی 99 سالہ لیز ختم ہو گئی۔ پنجاب میں ”اپنا کھیت،ا پنا روزگار پروگرام“ شروع کرنے کا فیصلہ  رپورٹ میں بتایا گیا کہ لیز ختم ہونے سے ایک...
    کراچی: گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے کے ریسکیو آپریشن اور ملبہ اٹھانے کے عمل کے دوران سنگین غفلت کا مظاہرہ کرنے کا واقعہ سامنے آگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گل پلازہ آتشزدگی کا ملبہ لے جانے والے ڈمپر سے انسانی باقیات سڑک پر گر گئیں اور لوگوں نے سڑک پر گرنے والی انسانی باقیات کو سول اسپتال منتقل کر دیا۔ انتظامیہ ملبے تلے لوگوں کی باقیات کے باعث محتاط انداز میں سرچ آپریشن کا دعویٰ کررہی تھی لیکن ملبہ لے جانے والے ڈمپر سے انسانی باقیات کی برآمدگی نے انتظامی احتیاط کی قلعی کھول دی ہے۔ گل پلازہ میں آپریشن کے حوالےسے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گل پلازہ میں سرچ اینڈ ریسکیو...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیاتی حکام کے مطابق 25 جنوری کو مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 جنوری کو یہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ مزید علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، جس کے باعث موسم سرد اور مرطوب ہو جائے گا۔پیش گوئی کے مطابق 25 اور 26 جنوری کو بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ 26 سے 27 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں بارش اور برفباری...
    —فائل فوٹو کراچی میں آتش زدگی کے باعث تباہ ہونے والی گل پلازا کی متاثرہ عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ سانحہ گل پلازا کی تحقیقات میں اہم پیش رفت بھی سامنے آئی ہے۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے گل پلازا ملبے سے 3 ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد کر لیے۔اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو 3 ڈی وی آر اور چارجر گل پلازا کی مسجد کے اطراف میں واقع کمرے سے ملے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے گل پلازہ کو گرانا ہی پڑے گا: وزیرِاعلیٰ سندھ سندھ حکومت کا گل پلازہ کی از سرِنو تعمیر کا فیصلہ برآمد کیے گئے ڈی وی آر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ڈی سی ضلع جنوبی کی تحویل میں...
    فائل فوٹو صدر گل پلازا مینجمنٹ کمیٹی تنویر پاستا نے کہا ہے کہ 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں تنویر پاستا نے کہا کہ ہماری کوئی غفلت نہیں، پہلے دن سے کھڑے ہیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے، خود بھی لگے ہوئے ہیں۔ سانحہ گل پلازا، اب تک 71 لاشیں یا انسانی باقیات لائی گئی ہیں، ڈاکٹر سمیعہ پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ طارق نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا سے اب تک 71 لاشیں یا انسانی باقیات لائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شہدا کی لاشیں نہیں مل رہی ہیں، سب سامان ڈھیر بن گیا ہے، ملبے سے اعضا مل رہے ہیں۔صدر گل پلازا مینجمنٹ کمیٹی نے مزید کہا...
    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے سانحہ گل پلازہ کے شہدا کی یاد اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے شمعیں روشن کی گئیں۔ تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ، سیکریٹری آرٹس کونسل اعجاز فاروقی، معروف فنکار شاہد رسام، ہما میر اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، فنکار، ادیب اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مزید پڑھیں:گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ صدر آرٹس کونسل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز ایک افسوسناک سانحہ پیش آیا، جس میں گل پلازہ کے بے گناہ...
    سندھ اسمبلی میں اپنے خطاب کے دوارن مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھ سمیت جس کی بھی غلطی سامنے آئی اسے سزا ملے گی، غفلت اور کوتاہیاں ہیں، ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے، ہمارے دورِ حکومت میں کراچی میں 3 بڑے واقعات ہوئے ہیں، بولٹن، ٹمبر اور کوآپریٹو مارکیٹ میں بڑے واقعات ہوئے ہیں، تینوں واقعات میں صدر آصف زرداری نے وفاق کی طرف سے مدد کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کو گرانا ہی پڑے گا، کوشش ہوگی کہ 2 سال کے اندر یہاں دکانیں بنا کر دے دیں۔ اسپیکر اویس شاہ کی صدارت میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سانحۂ گل پلازہ کے شہداء کے...
    سعودی حکام نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش کے جرم میں پاکستانی شخص کو سزائے موت دے دی ہے۔ ملزم کا نام نقاب خان بتایا جاتا ہے۔  تفصیلات کے مطابق سعودی وزارتِ داخلہ نے منشیات اسمگلنگ سے متعلق الزام میں پاکستانی شخص کو سزائے موت دینے کی تصدیق کردی۔ نقاب خان پر سعودی عرب میں منشیات اسمگل کرکے لانے کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا تھا، جو درست ثابت ہوا۔ملزم کو منشیات اسمگل کرنے سے متعلق الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد ازاں سعودی حکومت کے تفتیشی حکام نے ملزم کے منشیات اسمگل کرنے کی کوششوں میں ملوث ہونے کی آفیشل ثبوت اور اعترافی بیان کے ساتھ تصدیق کی۔حکام کے مطابق تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے...
    فائل فوٹو پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ طارق نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا سے اب تک 71 لاشیں یا انسانی باقیات لائی گئی ہیں۔پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ طارق کا کہنا ہے کہ 16 افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہوچکا ہے، لاشیں جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا عمل پیچیدہ ہے۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنرساؤتھ کا کہنا ہےکہ سرچ آپریشن حتمی مراحل میں ہے، آج مکمل ہو جائے گا۔
    وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کو گرانا ہی پڑے گا، کوشش ہو گی کہ 2 سال کے اندر یہاں دکانیں بنا کر دے دیں۔اسپیکر اویس شاہ کی صدارت میں سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سانحۂ گل پلازہ کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ زخمی متاثرین کی صحت یابی کے لیے دعا کروائی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحۂ گل پلازہ کے شہداء کی مغفرت کی دعا کرتا ہوں، ایسے واقعات دنیا بھر میں ہوتے ہیں اور ایسے واقعات سے سبق حاصل کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ایسا سانحہ ہے جس کو بیان...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات نے اتوار سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ موسمیاتی حکام کے مطابق 25 جنوری کو مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 جنوری کو یہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ مزید علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، جس کے باعث موسم سرد اور مرطوب ہو جائے گا۔ پیش گوئی کے مطابق 25 اور 26 جنوری کو بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ جبکہ 26 سے 27 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں بارش اور...
    کراچی : گل پلازہ آتشزدگی واقعہ میں بچنے والے عینی شاہد کا دل دہلا دینے والا بیان سامنے آ گیا . جس میں بتایا کہ آگ لگنے کے بعد کیا ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گل پلازہ آتشزدگی واقعہ میں بچنے والے عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا۔عینی شاہد نے بتایا کہ ہماری کراکری کی دکان تھی. ہماری گاڑی اوپر رہ گئی تھی. سب سے آخر میں ہم وہاں سے بچ کر بھاگے. 5،6خواتین آئیں اورکہا ہمیں یہاں سے نکالو، بہت زیادہ دھواں تھا. جس کی وجہ سے ہم واپس دکان کی جانب آئے، جب ہم واپس دکان کی طرف آئے تو وہاں بھی لوگ دکان بند کر رہے تھے۔عینی شاہد کا کہنا تھا کہ پہلے بھی...
    کراچی: گل پلازہ میں پیش آنے والے المناک سانحے کے بعد ریسکیو 1122 کے ڈی جی بریگیڈیئر ریٹائرڈ صبغت اللہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بھی لاشیں موجود ہو سکتی ہیں۔ ریسکیو 1122 کے ڈی جی بریگیڈیئر ریٹائرڈ صبغت اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ میں 85 افراد لاپتا ہوئے تھے، جن میں سے تقریباً 64 افراد کی لاشیں اب تک برآمد ہو چکی ہیں۔ بریگیڈیئر صبغت اللہ نے مزید کہا کہ عمارت کا 10 سے 15 فیصد حصہ وہ ہے جہاں ریسکیو ٹیمیں ابھی تک پہنچ نہیں سکیں اور آج ان حصوں میں بھی تلاش جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جی...
    —فائل فوٹو سندھ حکومت نے کراچی میں آتش زدگی کا شکار ہو کر تباہ ہونے والے گل پلازہ کی از سرِ نو تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی تعمیر کرے گی، کثیر المنزلہ گل پلازہ کی تعمیر ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ گل پلازہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد دکانیں الاٹیز کو دی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے سانحہ گل پلازہ، جاں بحق افراد کی تعداد 62،15 کی شناخت ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے گل پلازہ کی تعمیر کے لیے ماہرینِ تعمیرات سے مدد حاصل کر لی، گل پلازہ کی از سرِ نو تعمیر تک کاروبار کی عارضی جگہ...
    کراچی: وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ کے ہر دکان دار کو پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ روپے دینے اور گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ گل پلازہ سانحے نے پورے ملک کو غمگین کر دیا، میں آج اس ایوان کو اعتماد میں لینا چاہتا ہوں، ایسے واقعات دنیا بھر میں ہوتے ہیں، ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کچھ کرنا ہوگا، اس واقعے میں ٹوٹل 88 مسنگ لوگ رپورٹ ہوئے ان میں سے کچھ کی رپیٹیشن ہوئی 82 کا عدد درست تھا، اس وقت تک 67 باڈیز برآمد ہوچکی ہیں اور اب بھی 15 لوگ لاپتا ہیں جب کہ 15...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے آتشزدگی سے شدید متاثر ہونے والے گل پلازہ کو ازسرِنو تعمیر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر حکومتی بجٹ سے کی جائے گی اور منصوبہ ایک سال کے اندر مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے تعمیراتی عمل کے لیے ماہرینِ تعمیرات اور تکنیکی مشیروں کی خدمات حاصل کر لی ہیں تاکہ نئی عمارت کو جدید حفاظتی اور فنی معیار کے مطابق تعمیر کیا جا سکے، تعمیر مکمل ہونے کے بعد گل پلازہ کی تمام دکانیں اصل الاٹیز کے حوالے کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے متاثرہ تاجروں کے معاشی نقصان کو کم کرنے کے لیے عبوری...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی سے تاجروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، صوبائی حکومت ہر تاجر کو 5،5 لاکھ روہے دے گی۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی عمارت کی لیز ختم ہونے سے متعلق دعوے غلط ہیں اور اس سانحے کو بلاوجہ سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔ نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کی عمارت کا ذوالفقار علی بھٹو یا آصف علی زرداری سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی یہ عمارت 1983 یا 1984 میں قائم کی گئی تھی۔ ان کے مطابق...
    میڈیا سے گفتگو میں کراچی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے کہا کہ لاشیں جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا عمل پیچیدہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے کے 71 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے، اب تک 16 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ عمارت سے ملنے والی 6 لاشیں قابل شناخت تھیں اور 8 لاشوں کی شناخت ڈی این اے سے ممکن ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاش کی شناخت قومی شناختی کارڈ سے ہوئی تھی اور ایک لاش کی شناخت گلے میں پہنے لاکٹ سے کی گئی ہے۔ ڈاکٹر سمیعہ نے کہا کہ لاشیں جل...
    اسلام آباد:(نیوزڈیسک)پارلیمنٹ نے قومی کمیشن انسانی حقوق (ترمیمی ) بل 2025، دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 اور گھریلو تشدد (روک تھام و تحفظ) بل 2025 کی منظوری دے دی ۔ پارلیمنٹ ک مشترکہ اجلاس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں قومی کمیشن انسانی حقوق (ترمیمی ) بل 2025، دانش سکولز اتھارٹی بل 2025 اور گھریلو تشدد (روک تھام و تحفظ) بل 2025 کی منظوری دے دی گئی۔ گھریلو تشدد کے حوالے سے بل میں پہلی بار مردوں پر ہونے والے تشدد کے خلاف بھی قانونی تحفظ فراہم کر دیا ہے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بورڈ آف پیس میں شامل ہونا...
    سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے گل پلازہ سانحے پر صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واقعے کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں اب تک تقریباً 60 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی مارکیٹوں اور فیکٹریوں میں ناقص انفرا اسٹرکچر کے باعث آتشزدگی کے واقعات عام ہیں، تاہم اتنے بڑے پیمانے پر آگ لگنے کا واقعہ کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔ لاپتا افراد کے لواحقین نے 3 منزلہ گل پلازہ میں جاری سست رفتار ریسکیو آپریشن پر شدید تنقید کی ہے، جہاں امدادی ٹیمیں ملبے میں انسانی باقیات کی تلاش میں مصروف ہیں۔ مزید...
    کراچی میں رونما سانحہ گل پلازہ میں اب تک شناخت کے لیے 71 انسانی باقیات اور لاشوں کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ 16 افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا کہنا ہے کہ خاکستر ہوجانیوالے گل پلازہ میں سرچ آپریشن آج مکمل ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ سے ملنے والی انسانی باقیات کی حالت خراب، ڈی این اے کا حصول بھی ناممکن ہوگیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے کہا کہ لاشیں بری طرح جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا حصول اور مزید میچنگ کا عمل پیچیدہ ہو گیا ہے، اس لیے فی الحال مزید تفصیلات بتانا ممکن نہیں۔...
    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کراچی کے گل پلازہ شاپنگ مال میں رونما جان لیواآتشزدگی کے حوالے سے ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔ اس قرارداد میں پارلیمنٹ نے اس ہولناک حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں اور کاروباری اداروں کی ہر ممکن مدد کرے۔ یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ آتشزدگی، 26 جاں بحق، 81 افراد لاپتا، لاشوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے معائنے جاری قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتی ہے۔ پارلیمنٹ نے خاص طور پر فائرفائٹر فرقان علی...
    ویب ڈیسک: پارلیمنٹ کے مشرکہ اجلاس میں اپوزیشن کے شدید احتجاج اور صدر مملکت کی جانب سے اعتراضات کے باوجود بلز منظور کر لئے گئے۔سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 35 منٹ تاخیر سے شروع ہوا، جس میں قانون سازی کے متعدد اہم نکات زیر بحث آئے، اس موقع پر ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، سپیکر ڈائس کا گھیراؤ بھی کیا گیا۔ مشترکہ اجلاس میں صدر مملکت کی جانب سے دانش سکولز اتھارٹی بل اور گھریلو تشدد سے متعلق بل پر اعتراضات سامنے آئے، جن میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت دانش سکولز اتھارٹی بنانے سے قبل صوبوں کے ساتھ مشاورت کرے۔ وفاقی وزیر داخلہ سے صومالی ہم منصب کی...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ گل پلازہ سانحے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ گورنرہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ بعض سیاسی عناصر اس المناک واقعے میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم کسی بھی واقعے پر صوبائی حکومت کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ گل پلازہ سانحے کی مکمل انکوائری جاری ہے اور ذمہ داران کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی تاکہ انصاف یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس المناک واقعے کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں۔ دوسری جانب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب متاثرہ خاندان کے گھر پہنچے اور متاثرین کی مکمل بحالی...
    کراچی میں بارش کے بعد یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہر میں رات بھر تیز اور سرد ہوائیں چلتی رہیں، جس کے نتیجے میں آج کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم سردی کی شدت 4 ڈگری سینٹی گریڈ کے برابر محسوس کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں سردی کی لہر مزید شدید ہو گئی ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا جبکہ محسوس ہونے والا درجہ حرارت منفی 14 ڈگری سینٹی گریڈ بتایا جا رہا ہے۔ چمن میں پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور وہاں سردی کی شدت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس...