پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹیکس بھی دیں، جانیں بھی دیں اور پھر تمھاری دھمکیاں بھی سہیں یہ نہیں چلے گا، میں نے تو فیصلہ کرلیا ہے، اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے، یہ نہیں ہوگا کہ نہ انصاف دیں گے، نہ زخموں پر مرہم رکھیں گے، خدارا لواحقین کی بد دعاؤں سے ڈریں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پر ایک ہفتہ بعد بھی سیاست اور بلیم گیم ہورہا ہے، سازشیں ہورہی ہیں، واقعے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔ گورنر ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کہا کہ قابل افسوس بات ہے کہ لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے سیاسی بیانات دے کر نمک چھڑکا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی فیملیز موجود ہیں، لواحقین کی آہیں اور سسکیاں رک نہیں رہی، یہ فیملیز سوال کررہی ہیں کہ کیا ہوا؟ کیوں ہوا؟ کسی نے روکا کیوں نہیں؟ لوگ پوچھ رہے ہیں کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟ انہوں نے بتایا کہ ہم بولیں گے تو میسج آئے گا کہ آپ نہیں بولیں آپ کا اختیار نہیں، آپ کی کرسی ہل جائے گی، سن لو میں کمزور نہیں جو تمہارے ڈرانے یا دھمکانے سے رک جاؤں گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کر مطالبہ کروں گا کہ اس واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس بھی دیں، جانیں بھی دیں اور پھر تمھاری دھمکیاں بھی سہیں یہ نہیں چلے گا، میں نے تو فیصلہ کرلیا ہے، اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے، یہ نہیں ہوگا کہ نہ انصاف دیں گے، نہ زخموں پر مرہم رکھیں گے، خدارا لواحقین کی بد دعاؤں سے ڈریں۔ گورنر سندھ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپیل کی کہ آپ حافظ قرآن ہیں، اللہ نے آپ کو وہ عزت دی ہے جس کی دنیا تعریف کررہی ہے، کراچی منتظر ہے، آپ بھی دیکھیں، تعین کریں کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟

کامران ٹیسوری نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ پر بلیم گیم کرکے سیاست کی جارہی ہے جو نہیں ہونی چاہیئے، بے حسی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے کسی کے کان پر جوں نہیں رینگ رہی، لواحقین کو گلے لگائیں، میرے پاس آنے والوں نے پیسہ نہیں اپنے پیاروں کی لاشیں مانگیں۔ گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک پلاٹ دیں گے، فائر فائٹر فرقان کا گھر بنا کر دیں گے، میڈیا اور دنیا نے دیکھا کہ آگ بجھائی نہیں گئی خود بجھ گئی۔ انہوں نے کہا کراچی معاشی حب اور خوشیاں بانٹنے والا شہر ہے، لوگ گھر سے باہر نکلتے ہوئے ڈر رہے ہیں، شہر جل رہا ہے، لوگ غریب ہوگئے ہیں، خدا کا خوف کرو، اس شہر کو سب نے کھالیا ہے،اب بس کرو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ گورنر سندھ نے کہا کہ انہوں نے بھی دیں یہ نہیں دیں گے

پڑھیں:

حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری

صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلِ سنت پاکستان کراچی کے وفد نے حضرت علامہ سید شاہ عبد الحق قادری کی قیادت میں سندھ کے صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دینی امور، مساجد، مدارس، محکمہ اوقاف کے زیر انتظام مزاراتِ اولیائے کرام کی دیکھ بھال زائرین کو سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں سید رفیق شاہ، مفتی بلال قادری، مولانا جمیل احمد امینی، عبداللہ میمن اور شفیع رانا قادری بھی شامل تھے۔ وفد نے صوبائی وزیر کو کراچی سمیت سندھ بھر میں مساجد، مدارس اور مزارات کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں۔

شاہ عبد الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ حکومتی ادارے مساجد، مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان کریں۔ انہوں نے محکمہ اوقاف کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے، انتظامی مسائل کے حل اور مسلسل رابطہ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صوبائی وزیر مذہبی امور و اوقاف سید ریاض شاہ شیرازی نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دینی اداروں، مساجد، مدارس اور مزارات کے مسائل کے حل کو اہمیت دیتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے وفد کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کیلئے کام کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی