گل پلازہ کےتمام دکانداروں کو 5،5 لاکھ روپے دیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی سے تاجروں کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا، صوبائی حکومت ہر تاجر کو 5،5 لاکھ روہے دے گی۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی عمارت کی لیز ختم ہونے سے متعلق دعوے غلط ہیں اور اس سانحے کو بلاوجہ سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔
نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گل پلازہ کی عمارت کا ذوالفقار علی بھٹو یا آصف علی زرداری سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی یہ عمارت 1983 یا 1984 میں قائم کی گئی تھی۔ ان کے مطابق گل پلازہ کی اصل عمارت مختلف ادوار میں تعمیر اور ریگولرائز کی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ گل پلازہ کی ابتدائی لیز 1884 میں 99 سال کے لیے دی گئی تھی، جو 1983 میں مکمل ہوئی، تاہم اس کے بعد لیز کی تجدید نہیں کی گئی۔ بعد ازاں 1991 میں 18 سال کے لیے نئی لیز دی گئی، جو 2001 میں ختم ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ 2001 میں ایک بار پھر لیز میں 18 سال کی توسیع کی گئی۔
مراد علی شاہ کے مطابق گل پلازہ کی عمارت کی تعمیر مختلف مراحل میں ہوئی، ایک عمارت 1998 میں تعمیر کی گئی جسے باقاعدہ طور پر ریگولرائز کیا گیا، جبکہ بعض حصے 1991 میں بنائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے اقدامات کو موجودہ حکومت یا 18ویں ترمیم سے جوڑنا درست نہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گل پلازہ کے سانحے کا ذمہ دار کسی ایک فرد یا سیاسی جماعت کو قرار دینا حقائق کے منافی ہے اور یہ تمام فیصلے 18ویں ترمیم سے پہلے کے ادوار میں کیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ماضی کی بدانتظامی کے نتائج سے نمٹ رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل جاری ہے، جبکہ متعدد لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور کچھ افراد تاحال لاپتا ہیں۔ حکومت واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ذمہ داران کے تعین کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ کہ گل پلازہ گل پلازہ کی کے لیے نے کہا کی گئی
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔