سانحہ گل پلازہ کا ملبہ کسی پر ڈالنےکی سازش نہیں چلےگی: گورنر سندھ کا سانحے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آگ بجھانے میں دو گھنٹے کی تاخیر ناقابلِ قبول ہے، ایسے حادثات میں فوری کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود دو گھنٹے بعد گل پلازہ پہنچے، متاثرین کی مدد کی، ریسکیو اداروں کو طلب کیا، پانی کا انتظام کرایا اور ٹریفک بحال کروائی۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ یہ رویہ قابلِ قبول نہیں کہ گورنر کے امدادی اقدامات پر ہی سوال اٹھائے جائیں، جبکہ جن اداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی تھی وہ موقع پر موجود ہی نہیں تھے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس سانحے کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے۔
گورنر سندھ نے سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کے دلوں میں نفرت اور غصہ بڑھ رہا ہے، بے حسی عروج پر ہے مگر کوئی سنجیدگی دکھائی نہیں دے رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کی نشاندہی کر کے انہیں فوری سزا دی جائے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ سانحے کی جوڈیشل انکوائری کے لیے سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھیں گے اور خود بھی کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔ گورنر سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ کیا مشینری درست طریقے سے کام کر رہی ہے اور متاثرین کے اہلِ خانہ پر لاٹھی چارج کیوں کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ انہوں نے کیا کہ
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
محسن نقوی نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔