احتجاجی کال قیادت سے مشاورت کے بعد ملتوی کی‘ حلیم عادل شیخ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازہ پر آج کی احتجاجی کال سیاسی جماعتوں، بزنس کمیونٹی، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جماعتوں اور جی ڈی اے قیادت سے باہمی مشاورت کے بعد وقتی طور پر ملتوی کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کسی صورت ریسکیو آپریشن اور ملبہ ہٹانے کے عمل میں رکاوٹ نہیں بننا چاہتی اور نہ ہی کرپٹ حکومت کو الزام تراشی کا موقع دیا جائے گا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گل پلازہ پر پی ٹی آئی کا ریلیف کیمپ پہلے دن سے قائم ہے اور امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ خود موقع پر موجود رہے، صورتحال انتہائی افسوسناک ہے، کئی لاشیں تاحال ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، گزشتہ روز بھی ملبے سے لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ متعدد لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ احتجاج ختم نہیں ملتوی کیا گیا ہے، اگر متاثرہ تاجروں کو مکمل معاوضہ فراہم نہ کیا گیا، اگر گل پلازہ کی ازسرِنو تعمیر عمل میں نہ لائی گئی اور اگر ذمے داروں کو قرار واقعی سزا نہ دی گئی تو پی ٹی آئی سندھ دیگر سیاسی جماعتوں کے ہمراہ دوبارہ احتجاج کا اعلان کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔