سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے، ٹرانسپورٹ اتحاد
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنماؤں نے سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے ۔قیمتی جانوں کے ضیاع کے علاوہ اس سانحہ میں تاجروں کا اربوں روپے کا نقصان ہواہے ۔حکومت فوری طور پر ان کے نقصان کا ازالہ کرنے کے لیے کمیٹی قائم کرے ۔ان خیالات کا اظہار صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد حاجی تواب خان ،سید مسعود آفریدی ،محمد الیاس ،فاروق احمد ،فقیر خان ،عبدالرحمن ،کبیر خان ،عبید ظفر اور خیال محمد نے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ٹرانسپورٹ برادری اپنے تاجر بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔انہوںنے کہا کہ کراچی میں آتشزدگی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی اس طرح سانحات پیش آئے لیکن حکومت کی جانب سے ان سے نمٹنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے گئے ۔سانحہ گل پلازہ حکومت کی نااہلی کا نتیجہ ہے ۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن کا قیام ناگزیر ہے ۔اس کے علاوہ تاجروں کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے ۔گل پلازہ کی فوری دوبارہ تعمیر کی جائے اور حکومت اس میں متاثرہ دکانوں جب تک کاروبار کے لیے متبادل جگہ فراہم کرے ۔انہوںنے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس دردناک واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق افراد کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد گل پلازہ کے لیے
پڑھیں:
نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔
نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔
اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔