گل پلازا میں 10 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے، تنویر پاستا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
فائل فوٹو
صدر گل پلازا مینجمنٹ کمیٹی تنویر پاستا نے کہا ہے کہ 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں تنویر پاستا نے کہا کہ ہماری کوئی غفلت نہیں، پہلے دن سے کھڑے ہیں، ریسکیو آپریشن جاری ہے، خود بھی لگے ہوئے ہیں۔
پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ طارق نے کہا ہے کہ سانحہ گل پلازا سے اب تک 71 لاشیں یا انسانی باقیات لائی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ شہدا کی لاشیں نہیں مل رہی ہیں، سب سامان ڈھیر بن گیا ہے، ملبے سے اعضا مل رہے ہیں۔
صدر گل پلازا مینجمنٹ کمیٹی نے مزید کہا کہ سانحے میں 10 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے، چیمبر ہمارے ساتھ ہے، اسے ضامن بنایا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ سے کہا ہے وہ شہدا کی مالی معاونت کریں، 1 کروڑ روپے شہداء کو دینے کا اعلان ہوا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
فائل فوٹوپبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق حیسکو کے ڈی ڈی او، ایکسیئن اور سی ایف او آفس کی ملی بھگت سے خرد برد کی گئی۔
سی ای او حیسکو کے مطابق اس کیس میں چار ملازمین کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ تین اکاؤنٹس افسران، ایک فنانس افسر کو نوکری سے نکالا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس کیس کے 5 مقدمات درج کیے گئے، 130 سے زائد افراد ملوث تھے، اب تک صرف 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔