خیبرپختونخوا میں اتوار رات سے منگل تک مزید بارش، برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے خبرپختونخوا میں اتوار کی رات سے منگل تک مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے27 جنوری تک مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی متوقع ہے، اسی سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان میں بادل برسیں گے، جبکہ بالائی علاقوں میں چند مقامات پر شدید برفباری متوقع ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی کا امکان ہے، علاوہ ازیں ہری پور، پشاور، مردان، نوشہرہ اور کوہاٹ میں بھی تیز بارش متوقع ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پشاور: حیات میڈیکل کمپلیکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری، مریض مشکلات سے دوچار
پشاور:حیات میڈیکل کمپلیکس پشاور میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے او پی ڈیز اور آپریشنز کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا جبکہ احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے او پی ڈی کمروں کو تالے بھی لگا دیے۔ ہڑتال کے باعث اسپتال میں مختلف طبی سروسز کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی۔
اس صورتحال کے نتیجے میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اسفندیار نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے وعدے کے مطابق کرپشن کی شفاف تحقیقات کروائیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے اس حوالے سے فوری اقدامات نہ کیے تو صوبے بھر کے تمام اسپتال بند کر دیے جائیں گے۔