سانحہ گل پلازا قومی سانحہ ہے‘ مفتی اکرام اللہ واحدی
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان کے ناظم الامتحانات مفتی اکرام اللہ نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گل پلازا آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہاکہ سانحہ گل پلازا قومی سانحہ ہے۔ ان کامزید کہناتھاکہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے اور گل پلازا میں ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے ریسکیو ورکرز پوری قوم کے حقیقی ہیروز ہیں جنہوں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر قیمتی انسانی جانیں بچانے کی کوشش کرتے رہے۔ مفتی اکرام اللہ نے گل پلازا میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل دے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحے نے ایک بار پھر شہری علاقوں میں حفاظتی انتظامات کی سنگین صورتحال کو بے نقاب کردیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ گل پلازا آتشزدگی کے واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں اور ذمہ داران کا واضح تعین کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گل پلازا
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی