گل پلازا کے ملبے سے ڈیڑھ کلو سونا برآمد
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں آتش زدگی کا شکار ہو کر تباہ ہونے والے گل پلازا کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے انکشاف کیا ہے کہ آج گل پلازا کا ملبہ اٹھانے کے دوران ڈیڑھ کلو سونا بھی ملا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گل پلازا کی عمارت میں جیولرز کی دکان قائم تھی جہاں سے سونا ملا ہے، ملنے والا ڈیڑھ کلو سونا دکان کے مالک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کا کہنا ہے کہ 90 فیصد بلڈنگ کو کلیئر کر دیا گیا، حساس جگہ ہے، ملبے کو احتیاط سے اٹھا رہے ہیں، اب تک 10 سے 11 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کل سے ہماری لسٹ 82 افراد کی ہے، اب بھی اگر کوئی مسنگ ہے تو آ جائیں اندراج کرائیں، 71 افراد کی لاشیں اب تک مل چکی ہیں، ملبہ اٹھانے کا کام کافی وقت طلب ہے۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو نے بتایا کہ سرچ آپریشن آج رات تک مکمل ہونے کا امکان ہے، ہم نے ڈی وی آر پولیس کے حوالے کر دیا ہے، ڈی وی آر فارنزک کے لیے بھیج دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے گل پلازا کی زمین کب، کس نے اور کس کو الاٹ کی، ابتدائی رپورٹ تیار سانحۂ گل پلازا: ملبہ لے جانیوالے ڈمپر سے انسانی باقیات سڑک پر گر گئیں گل پلازا میں 10 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے، تنویر پاستا گل پلازہ کو گرانا ہی پڑے گا: وزیرِاعلیٰ سندھاس موقع پر ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ ڈی وی آر اب تک مکمل نہیں ملا ہے، ڈی وی آر کی ہارڈ ڈسک مسنگ ہے، مطلوبہ ڈی وی آر کے حوالے سے کوشش جاری ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سانحے کا مقدمہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کی بنائی ہوئی کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا جائے گا۔
دوسری جانب سانحہ گل پلازا کے دوران ریسکیو آپریشن اور ملبہ اٹھانے کے عمل کے دوران سنگین غفلت کا مظاہرہ سامنے آیا ہے۔
گل پلازا کا ملبہ اٹھا کر لے جانے والے ڈمپر سے انسانی باقیات سڑک پر گر گئیں۔
شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر گرنے والی انسانی باقیات کو سول اسپتال منتقل کیا۔
واضح رہے کہ کراچی کا بڑا کاروباری شاپنگ سینٹر گل پلازہ گزشتہ ہفتے آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 67 ہو چکی ہے،77 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جاں بحق 15 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 48 لاشوں کے پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملبہ اٹھانے ڈی وی ا ر گل پلازا افراد کی
پڑھیں:
مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔