گل پلازہ آتشزدگی: ریسکیو آپریشن کے دوران سنگین غفلت، انسانی باقیات سڑک پر گر گئیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر قائد کے علاقے میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے بعد جاری ریسکیو آپریشن اور ملبہ اٹھانے کے عمل کے دوران انتظامیہ کی سنگین غفلت سامنے آ گئی ہے، جب ملبہ لے جانے والے ایک ڈمپر سے انسانی باقیات سڑک پر گر گئیں۔ واقعے نے ریسکیو اور سرچ آپریشن کے حوالے سے کیے جانے والے احتیاطی دعوؤں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گل پلازہ آتشزدگی کے بعد ملبہ منتقل کرنے کے دوران ایک ڈمپر سے انسانی باقیات سڑک پر گر پڑیں، جسے دیکھ کر شہریوں میں شدید غم و غصہ اور خوف و ہراس پھیل گیا، سڑک پر موجود افراد نے فوری طور پر انسانی باقیات کو اکٹھا کیا اور انہیں سول اسپتال منتقل کر دیا، واقعے کی ویڈیوز اور اطلاعات سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کی کارکردگی پر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔
انتظامیہ اس سے قبل یہ دعویٰ کر رہی تھی کہ گل پلازہ کے ملبے تلے مزید افراد کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ کیا جا رہا ہے، ملبہ لے جانے والے ڈمپر سے انسانی باقیات کی برآمدگی نے ان دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے اور سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر مکمل سرچ کے بغیر ملبہ منتقل کیا جا رہا تھا تو یہ عمل کس کی اجازت سے اور کس نگرانی میں کیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: انسانی باقیات گل پلازہ سڑک پر
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔