ریجنل ناظم نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام کا دوٹوک اور غیر مبہم مؤقف ہے کہ امریکی سربراہی میں کسی بھی ایسے فورم میں شرکت کرنا، جس کا مقصد صہیونی ریاست کے ناجائز مفادات کا تحفظ ہو، فلسطینی عوام کے ساتھ کھلی خیانت ہے۔ ہم اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ پاکستان کا امریکی زیرِ قیادت نام نہاد "امن بورڈ" میں شمولیت کا فیصلہ نہ صرف اسلام اور اسلامی تعلیمات کے منافی ہے بلکہ یہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے نظریے، آئینِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی اجتماعی رائے کے بھی سراسر خلاف ہے۔ یہ فیصلہ درحقیقت مظلوم فلسطینی عوام، بالخصوص غزہ کے معصوم شہداء اور بچوں کے بہتے ہوئے خون سے کھلی غداری کے مترادف ہے۔ ان خیالات کا اظہار امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، گلگت ریجن کے ریجنل ناظم نے ریجنل آفس میں منعقدہ ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے غزہ سے متعلق اس نام نہاد امن بورڈ میں شمولیت اختیار کی، جو غزہ کے لاکھوں مظلوم شہداء کی قربانیوں کی توہین اور پاکستان کے بنیادی نظریات کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس فیصلے کو پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کے غیور مسلمان مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

ریجنل ناظم نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام کا دوٹوک اور غیر مبہم مؤقف ہے کہ امریکی سربراہی میں کسی بھی ایسے فورم میں شرکت کرنا، جس کا مقصد صہیونی ریاست کے ناجائز مفادات کا تحفظ ہو، فلسطینی عوام کے ساتھ کھلی خیانت ہے۔ ہم اس فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجاہدینِ حماس کو غیر مسلح کرنے کی کوشش دراصل اسلام، مزاحمتی تحریک اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے خلاف ایک گھناؤنی عالمی سازش ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔حکومتِ پاکستان کو چاہیے کہ وہ امریکی اور صہیونی ایجنڈے کا حصہ بننے کے بجائے مظلوم فلسطینی عوام اور معصوم شہید بچوں کے خون سے وفاداری نبھاتے ہوئے عملی اور جرات مندانہ کردار ادا کرے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان اور گلگت بلتستان کے غیور عوام فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے لیے ہر قسم کی جانی و مالی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں اور فلسطین کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فلسطینی عوام

پڑھیں:

مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی

پشاور:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔

فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل