ترکیہ نے غزہ میں جاری انسانی المیے اور طویل عرصے سے جاری اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں ایک اہم اور غیر معمولی پیش رفت کرتے ہوئے امن منصوبے کے تحت فوج تعینات کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیوس میں گفتگو کرتے ہوئے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے واضح کیا کہ اگر غزہ کے لیے کوئی مؤثر، قابلِ عمل اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ امن فریم ورک تشکیل دیا جاتا ہے تو ترکیہ اس میں عملی کردار ادا کرنے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ہاکان فیدان کا کہنا تھا کہ ترکیہ پہلے ہی عالمی امن کوششوں میں فعال کردار ادا کر رہا ہے اور جس طرح وہ بین الاقوامی بورڈ آف پیس کا حصہ ہے، اسی طرح اب غزہ سے متعلق ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی مؤثر شمولیت اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ترکیہ کی کوششیں محض بیانات اور سفارتی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ انسانی امداد، زمینی تعاون اور فلسطینی عوام کی عملی مدد تک پھیلی ہوئی ہیں۔ غزہ میں جاری بحران کا پائیدار حل صرف اسی صورت ممکن ہے جب عالمی برادری سنجیدگی سے آگے بڑھے اور طاقت کے بجائے انصاف اور تحفظ کو بنیاد بنایا جائے۔

ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ غزہ میں امن فورس کی تعیناتی کا مقصد فلسطینی شہریوں کا تحفظ، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی اور جنگ بندی پر حقیقی عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ بین الاقوامی استحکام فورس کا حصہ بننے کے لیے بھی تیار ہے، بشرطیکہ اس فورس کا مینڈیٹ شفاف، غیر جانبدار اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ پر مبنی ہو۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے معاملے میں نصف دلانہ اقدامات مزید تباہی کا باعث بن سکتے ہیں۔

ہاکان فیدان نے کہا کہ ترکیہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور فلسطینی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں امن کا قیام صرف فلسطینیوں ہی نہیں بلکہ پورے مشرقِ وسطیٰ کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بین الاقوامی کہ ترکیہ کے لیے

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی