Nawaiwaqt:
2026-07-24@04:25:29 GMT

مریم نواز کا پنجاب میں تین روزہ بسنت فیسٹول کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT

مریم نواز کا پنجاب میں تین روزہ بسنت فیسٹول کا اعلان

لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں تین روزہ بسنت فیسٹول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں آزادی کے ساتھ سب کو خوشی منانے کا حق حاصل ہے. یہ سب کا صوبہ ہے، عید، ہولی، کرسمس اور رمضان جس مذہب سے بھی اس کا تعلق ہوں اس کو خوشی منانے کا پورا حق ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا .

جس میں بسنت فیسٹیول سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو خوشیاں لوٹانے آئی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام سے خوشی کا ماحول چھین کر لڑائی جھگڑوں اور فتنہ فساد کے سپرد کر دیا گیا، پنجاب دل والوں کا صوبہ ہے لیکن عوام کو تفریح سے دور کر دیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ30 سال بعد پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو شروع کیا، اس سا ل بھی منائیں گے، پنجاب میں آزادی کے ساتھ سب کو خوشی منانے کا حق حاصل ہے. یہ سب کا صوبہ ہے، عید، ہولی، کرسمس اور رمضان جس مذہب سے بھی اس کا تعلق ہوں اس کو خوشی منانے کا پورا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ موسم بہار کی آمد کی اطلاع دینے والا بسنت کا خوبصورت تہوار 800سال قبل شروع ہوا، بسنت پنجاب کی ثقافت اور ورثہ ہے، دنیا پنجاب کے کلچر کو بہت اہمیت دیتی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو بسنت کی خوش خبری دینا چاہتی ہوں، 6، 7 اور 8 فروری کو پہلی مرتبہ گورنمنٹ اسپانسرڈ اور آرگنائزڈ بسنت منانے جارہے ہیں. بسنت جیسے تہوار کا حادثات سے منسلک ہونا افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے جامع سیفٹی پلان بنایا گیا، لاہور کو ریڈ، یلو اور گرین زون میں تقسیم کیا گیا ہے. لاہور میں 10 لاکھ بائیکوں پر مفت سیفٹی راڈ لگا رہے ہیں۔مریم نواز نے بتایا کہ بسنت کے تہوار کے لیے 2150 مینوفیکچر، ٹریڈرز، دکان داروں اور دیگر متعلقین کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے، بسنت سے پہلے پتنگ بازی کرنے پر 600 سے زائد مقدمات درج اور 641 گرفتار ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر بنائی اور فروخت ہونے والی27 ہزار سے زائد پتنگیں بھی برآمد کر لی گئی ہیں.بسنت منانے کے لیے 10 ہزار سے زائد ضمانتی بانڈ لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہرصورت عوام کا تحفظ یقینی بنانا چاہتے ہیں. بسنت سیفٹی پلان عوام کو سزا دینے کے لیے نہیں بلکہ تحفظ کے لیے ہے۔مریم نواز نے کہا کہ بسنت کے دوران ڈور کی چرخی منع ہے، صرف پنا استعمال کیا جاسکتا ہے، پتنگ بازی کے لیے کاٹن کے 9 دھاگوں پر مشتمل ڈور ہی استعمال کی جاسکے گی. نائیلون اور دھاتی تار کی ڈور استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مقررہ ساز سے بڑا پتنگ اور گڈا بھی اڑانے کی اجازت نہیں دی جائے گی. ممنوعہ ڈور استعمال کرنے پر 5 سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 6، 7 اور 8 فروری کے علاوہ بسنت بازی پر جرمانہ اور قید کی سزا دی جائے گی، غیر قانونی طور پر پتنگ بازی کرنے والے والدین اور سرپرست ذمہ دار ہوں گے کیونکہ انتظامیہ قانونی کارروائی کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی مذاق نہیں، عوام کی جان کے تحفظ کا معاملہ ہے، ریڈ زون میں سیفٹی راڈ کے ساتھ ہی بائیک کو آنے کی اجازت ہوگی، راڈ کے بغیر بائیک چلانے پر دو ہزار روپے جرمانہ ہوگا، ہمارا مفاد نہیں صرف عوام کی حفاظت کے لیے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممنوعہ پتنگ بازی کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام دیا جائے گا، 6، 7 اور 8 فروری کو پتنگ بازی کے لیے 35 انچ پتنگ اور 40 انچ کا گڈا استعمال کیا جاسکے گا، بسنت کے موقع پر ٹریفک کے لیے خصوصی پلان بھی تیار کیا گیا ہے، 100 ٹریفک پولیس کیمپ لگائے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بسنت پر ستھرا پنجاب کے ورکروں کے علاوہ 40 ہزار پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی کریں گے جہاں ڈور پھرنے کے واقعات پیش آئے ان علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بسنت ٹرانسپورٹ پلان کے تحت فری رائیڈ کی سہولت دیں گے، 500 بسیں چلا رہے ہیں، اورنج لائن، میٹرو بس، الیکٹرو بس اور فیڈر بس پر سفر مفت ہوگا، یانگوکے 6 ہزار ر کشے  اور 24 روٹ پر 60 ہزار رائیڈ میسر ہوں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بسنت ٹریفک پلان کے تحت تمام چھوٹے بڑے رو ڈ اورراستے کور کیے گئے ہیں، فری رائیڈ کا مقصد بائیک کے استعمال سے روکنا اور نقصان سے بچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی اور کمشنر آفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں جہاں 24/7 ہائی الرٹ ہوگا، سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کے ذریعے تین روزہ بسنت میں مانیٹرنگ کی جائے گی۔مریم نواز نے کہا کہ بسنت پر پولیس، فائربریگیڈ، ایمبولینس اور ہیلتھ پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے. عوام سے ڈس انفارمیشن یا افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتی ہوں، بسنت عوام کی تفریح اور خوشی کے لیے ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 6 فروری کی رات بسنت فیسٹول کی لانچنگ کی جائے گی اور7 فروری کو باقاعدہ آغاز ہوگا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز نے کہا کہ کو خوشی منانے کا انہوں نے کہا کہ ہے انہوں نے انہوں نے کہ پتنگ بازی کہ پنجاب پنجاب کے دیا گیا عوام کو کیا گیا جائے گی کہ بسنت کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری

دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔

دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔

جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔

فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔

جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔

ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا