کراچی میں رونما سانحہ گل پلازہ میں اب تک شناخت کے لیے 71 انسانی باقیات اور لاشوں کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ 16 افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کا کہنا ہے کہ خاکستر ہوجانیوالے گل پلازہ میں سرچ آپریشن آج مکمل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گل پلازہ سے ملنے والی انسانی باقیات کی حالت خراب، ڈی این اے کا حصول بھی ناممکن ہوگیا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید نے کہا کہ لاشیں بری طرح جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا حصول اور مزید میچنگ کا عمل پیچیدہ ہو گیا ہے، اس لیے فی الحال مزید تفصیلات بتانا ممکن نہیں۔

’میڈیا کو جتنی تفصیل دی جا سکتی تھی، وہ فراہم کر دی گئی ہے۔‘

Day 5 of Gul Plaza Incident: A total of 67 remains have been processed.


Breakup of 67 :
Facial identification: 6
CNIC/ partial facial identification: 1
DNA identification: 8#GulPlazaFire#PoliceSurgeonKarachi @sindhinfodepart

— Summaiya Syed Tariq (@DrSueTariq) January 22, 2026

چیف فائر آفیسر کے ایم سی ہمایوں خان کے مطابق ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے اور جہاں کسی شخص کی موجودگی کی اطلاع ملتی ہے، وہاں فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کر دیا جاتا ہے۔

سربراہ ریسکیو 1122 کے مطابق آج گل پلازہ کی متاثرہ عمارت میں ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا جائے گا، عمارت کا 10 سے 15 فیصد حصہ ایسا تھا جہاں پہلے رسائی ممکن نہیں ہو سکی تھی، تاہم آج ان حصوں میں بھی سرچنگ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: پارلیمنٹ کا سندھ حکومت سے سانحہ گل پلازہ کے متاثرین کی فوری مدد کا مطالبہ

جامعہ کراچی کی سندھ فرانزک ڈی این اے لیب میں مزید ایک لاش کی شناخت ہو گئی ہے، جس کے بعد ڈی این اے کے ذریعے شناخت ہونے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 16 ہو گئی ہے، 12 لاشوں کے نمونوں کے ساتھ ڈی این اے پروفائلنگ کے لیے 47 لواحقین کے نمونے موصول ہوئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق لاپتا افراد کی حتمی فہرست 77 افراد پر مشتمل ہے۔ اگر اس کے علاوہ کوئی شخص لاپتا ہے تو اس کے اہلِ خانہ متعلقہ حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسانی باقیات پولیس سرجن چیف فائر آفیسر ڈاکٹر سمیعہ سید ڈپٹی کمشنر ڈی این اے ریسکیو آپریشن سانحہ گل پلازہ میچنگ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انسانی باقیات پولیس سرجن چیف فائر آفیسر ڈاکٹر سمیعہ سید ڈپٹی کمشنر ڈی این اے ریسکیو ا پریشن گل پلازہ میچنگ سانحہ گل پلازہ ڈی این اے

پڑھیں:

جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی

تہران:

ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے اشاروں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی غیر ذمہ دارانہ عسکری اقدام کے نتائج امریکا کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوں گے۔

 

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی انتظامیہ کے بعض بااثر حلقے زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کی توجہ خطے کی موجودہ صورتحال کے بجائے 2028 کے صدارتی انتخابات پر مرکوز دکھائی دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل

انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں موجود کچھ عناصر حقیقت پسندانہ انداز میں حالات کا جائزہ لینے کے بجائے ایسے فیصلوں کی حمایت کر رہے ہیں جو خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

ان کے بقول اگر امریکہ نے جذباتی یا غیر دانشمندانہ جارحیت کا راستہ اختیار کیا تو اس کی سیاسی اور سفارتی قیمت صدر ٹرمپ کو خود ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال یا دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ اس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ اور خطرناک ہو جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ