میدانی علاقوں میں بارش‘ پہاڑوں پر برفباری‘ لاہور میں بھی بادل برس پڑے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ملک بھر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری جاری ہے، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں بھی بادل برس پڑے، ایبٹ روڈ، لکشمی، گوالمنڈی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہو گئی۔ شہر کا موسم ابرآلود ہے، تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جوہرٹاو ن، جیل روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش، شادمان ،ایوان صنعت وتجارت روڈ ،قرطبہ چوک پر بھی بارش شروع ہوگئی، ٹاو ن شپ، باگڑیاں اور گرین ٹاو ن کے اطراف بھی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ شہر میں ہونے والی بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، بارش کے باعث لیسکو کے 150 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہیں، لیسکو انتظامیہ کی جانب سے تمام فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ دوسری جانب ترجمان سینٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 کے مختلف مقامات پر بوندا باندی ہوئی، پنڈی بھٹیاں ملتان موٹروے ایم 4 کے مختلف حصوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ ترجمان سینٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم 5 ملتان تا رحیم یار خان متعدد مقامات پربارش کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر بھی بارش جاری ہے۔ سید عمران خان کے مطابق سینٹرل زون قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، پتوکی، اوکاڑہ میں ہلکی بارش ہوئی، میاں چنوں، خانیوال، بہاولپور، احمد پور شرقیہ اور رحیم یار خان میں بارش ہوئی۔ کوئٹہ ہند اور اوڑک میں شدید برفباری ہوئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق 9 انچ برف پڑی شدید سردی میں متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔ گاڑیوں میں کئی فیملیز بھی موجود ہیں۔ زیارت‘ چمن پشین‘ مستونگ‘ حلات‘ کان میترزئی میں برفباری جاری ہے۔ گھر‘ درخت اور گاڑیاں برف سے ڈھک گئے۔ ضلع نوشکی میں دس سال بعد بر فباری ہوئی۔ مظفر آباد شہر میں بارش‘ پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ اپر ہزارہ ڈویژن کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ شوگرامن میں ڈیڑھ انچ‘ ناران میں 6 انچ برف پڑ چکی ہے۔ وادی لیپا‘ وادی کھلانہ‘ پانڈو سیکٹر ‘ گنگا چوٹی‘ چھم ویلی‘ شانگلہ ‘ الپوری ‘ شاہپور مکانا‘ ہٹیاں بالا‘ چناری‘ چکوٹھی‘ لیپا ویلی میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔ بجلی معطل ہوگئی۔ کوئٹہ سمیت بالائی‘ شمالی بلوچستان میں برفباری کے بعد درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔ قلات اور زیارت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 11 درجے گر گیا۔ کان مہترزئی میں درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا گیا۔ کوئٹہ اور بالائی بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم مزید سرد ہو گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پہاڑوں پر برفباری علاقوں میں بارش برفباری ہوئی موٹروے ایم کے مطابق جاری ہے
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا