سندھ حکومت کا گل پلازہ کی از سرِنو تعمیر کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
سندھ حکومت نے کراچی میں آتش زدگی کا شکار ہو کر تباہ ہونے والے گل پلازہ کی از سرِ نو تعمیر کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی تعمیر کرے گی، کثیر المنزلہ گل پلازہ کی تعمیر ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ گل پلازہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد دکانیں الاٹیز کو دی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیے سانحہ گل پلازہ، جاں بحق افراد کی تعداد 62،15 کی شناختذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے گل پلازہ کی تعمیر کے لیے ماہرینِ تعمیرات سے مدد حاصل کر لی، گل پلازہ کی از سرِ نو تعمیر تک کاروبار کی عارضی جگہ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گل پلازہ متاثرین کے عارضی کاروبار کے لیے 3 جگہیں منتخب کر لیں۔
واضح رہے کہ کراچی کا بڑا کاروباری شاپنگ سینٹر گل پلازہ گزشتہ ہفتے آگ لگنے سے مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہو چکی ہے،77 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جاں بحق 15 افراد کی شناخت ہو چکی ہے جبکہ 48 لاشوں کے پوسٹ مارٹم مکمل ہو چکے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گل پلازہ کی تعمیر سندھ حکومت
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد:عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔