نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد خان کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے لیے 12 کروڑ 57 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کر دیے ہیں، جن کا مقصد غریب اور مستحق مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے صحت کارڈ کی میعاد میں 2027 تک توسیع

محکمہ خزانہ نے یہ رقم مختلف غیر ضروری اخراجات میں کٹوتی کے ذریعے فراہم کی، جس سے بجٹ نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے عوامی فلاح کے لیے وسائل مہیا کیے گئے۔ یہ فنڈز گلگت بلتستان بھر میں مستحق مریضوں کے علاج معالجے کے لیے استعمال کیے جائیں گے اور جون 2026 تک دستیاب رہیں گے۔

حکام کے مطابق ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے تحت مالی معاونت سے ایسے مریضوں کو سہولت ملے گی جو مہنگے علاج کے اخراجات برداشت کرنے سے قاصر ہیں۔ اس اقدام سے نہ صرف صحت کے شعبے میں بہتری آئے گی بلکہ کمزور طبقات کے لیے علاج تک رسائی بھی ممکن ہو سکے گی۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان زلزلہ: ایک جاں بحق، متعدد زخمی، وادی چپورسن میں 40 مکانات منہدم

یہ فیصلہ نگران حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے صحت کو ترجیح دینے، مالی نظم و ضبط کے ساتھ عوامی مفاد کو یقینی بنانے اور سماجی تحفظ کے نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

گلگت بلتستان.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان گلگت بلتستان کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات

وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم