Jasarat News:
2026-07-24@03:12:04 GMT

سانحہ گل پلازہ: ملبے کے ٹرک سے انسانی ہڈیاں سڑک پر گر گئیں

اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گل پلازہ آتشزدگی کے مقام سے ملبہ ٹھکانے لگانے والے ایک ٹرک سے انسانی ہڈیاں اور باقیات سڑک پر گرنے کا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے۔ اس واقعے نے جہاں ریسکیو آپریشن اور انتظامیہ کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان کھڑے کردیے ہیں، وہیں عوام میں شدید اشتعال پیدا کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق گل پلازہ سے ملبہ لاد کر جانے والا ایک ٹرک جب سڑک سے گزرا تو اس میں سے انسانی ہڈیاں اور دیگر باقیات نیچے گرنا شروع ہوگئیں۔ سڑک پر انسانی ہڈیاں بکھری دیکھ کر وہاں موجود راہگیر اور علاقہ مکین ششدر رہ گئے اور فوری طور پر ٹریفک رک گیا۔ انتظامیہ کی عدم موجودگی میں شہریوں نے خود ہی اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر بکھری ہوئی انسانی ہڈیوں اور باقیات کو انتہائی احترام کے ساتھ اکٹھا کیا۔ ان باقیات کو فوری طور پرسول اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ انہیں ڈی این اے ٹیسٹ اور شناخت کیلیے محفوظ کیا جاسکے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ ہڈیاں ان بدقسمت افراد کی ہیں جن کے لواحقین اب بھی ملبے کے پاس اپنوں کی راہ تک رہے ہیں، لیکن انتظامیہ انہیں کوڑا کرکٹ سمجھ کر ٹرکوں میں پھینک رہی ہے۔ اس واقعے کی خبر پھیلتے ہی سول اسپتال اور گل پلازہ کے باہر موجود لواحقین میں کہرام مچ گیا۔ مشتعل شہریوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور مطالبات کیے کہ ملبہ لے جانے والے ٹرکوں کی نگرانی کیوں نہیں کی جا رہی؟ کیا ملبے تلے دبے افراد کی مکمل تلاش کے بغیر ہی اسے ہٹایا جا رہا ہے؟ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انسانی باقیات کی بے حرمتی کرنے والے ٹھیکیداروں اور متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے۔ واقعے کے بعد متعلقہ انتظامیہ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی سی آفس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملبے کی منتقلی کے عمل کو فوری طور پر مزید سخت نگرانی میں کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انسانی ہڈیاں گل پلازہ سڑک پر

پڑھیں:

بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.

(جاری ہے)

سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی .

ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل