سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کے روزگار کی بحالی کا عارضی ماڈل تیار
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
کراچی:
سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کے روزگار کی بحالی کا عارضی ماڈل تیار کرلیا گیا۔
گل پلازہ منجیمنٹ کمیٹی کے صدر تنویر پاستا نے ایکسپریس کو بتایا کہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کے روزگار کی بحالی کا عارضی ماڈل تیار کرلیا یے۔ گل پلازہ کے سامنے دو قریبی شاپنگ سینٹرز کی انتظامیہ سے بات چیت جارہی ہے۔ کامیاب بات چیت کے بعد رمضان سے قبل ان دوکانداروں کو ان خالی شاپنگ سینٹرز کی دکانوں میں منتقل کرکے ان کا روزگار بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ عید سیزن کے لیے وہ کمائی کرسکیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نےگل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کی بحالی اور بلڈنگ کی تعمیر کا جو اعلان کیا یے۔اس سے ہم مطمئن ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے کیمپ میں 350 دکانداروں نے رجسٹریشن کرادی ہے۔
مزید پڑھیںسانحہ گل پلازہ کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کیلیے ایم کیو ایم کا وزیراعظم کو ہنگامی خط
تنویر پاستا نے بتایا کہ 1200 متاثرہ دکانداروں کی رجسٹریشن کا عمل اتوار تک مکمل کرلیا جائے گا۔اس کے بعد کراچی چیمبر تصدیق کا عمل شروع کرے گا۔تصدیق کے بعد متاثرہ دکانداروں کے نقصانات کے کوائف سندھ حکومت کو دیے جائیں گے تاکہ متاثرہ دکانداروں کو ریلیف پیکج مل سکے ۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کی کوشش ہے کہ متبادل شاپنگ مراکز میں دکانداروں کو عارضی منتقل کرکے ان کا کام شروع کرایا جاسکے۔متاثرہ دکانداروں کی بحالی میں کراچی چیمبر کے تعاون کو سراہتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے متاثرہ دکانداروں متاثرہ دکانداروں کے گل پلازہ کے متاثرہ سانحہ گل پلازہ کی بحالی بتایا کہ
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔