گل پلازہ کی تعمیر، منظوری میں پی پی کا کردار نہیں، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2026 GMT
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ گل پلازہ کی تعمیر اور منظوری میں سندھ حکومت یا پیپلز پارٹی کا کوئی کردار نہیں تھا۔
شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ عمارت کی منظوری 1983 میں میئر عبد الستار افغانی کے دور میں دی گئی، جبکہ 1991 میں میئر ڈاکٹر فاروق ستار کے دور میں لیز کی تجدید ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ تمام بے ضابطگیاں 2003 میں ریگولرائز کی گئیں، اس وقت کے میئر نعمت اللّٰہ خان تھے۔
تمام فیصلے اٹھارہویں ترمیم سے پہلے بلدیاتی اداروں نے کیے، معاملے کو سیاسی رنگ دینا حقائق مسخ کرنے کے مترادف ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے سانحہ گل پلازہ میں اب تک 71 لاشیں اور انسانی باقیات لائی گئی ہیں۔
پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمیعہ طارق کا کہنا ہے کہ 16 افراد کی شناخت کا عمل مکمل ہوچکا ہے، لاشیں جل جانے کی وجہ سے ڈی این اے کا عمل پیچیدہ ہے۔
ڈی سی ساؤتھ جاوید نبی کھوسو کے مطابق گل پلازہ کو 90 فیصد تک کلئیر کردیا گیا ہے ۔10 سے11 افراد مسنگ ہیں، تلاش جاری ہے، ملبے سے 4 ڈی وی آر ملے ہیں جن کی مدد سے سانحہ کی وجوہات جاننے میں اہم شواہد ملنے کا امکان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گل پلازہ
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔