نگران وزیر اعلی نے اس موقع پر جی بی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ گوجال کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ زلزلہ متاثرین کو برف باری کی وجہ سے درپیش مشکلات کم کرنے، ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یاد محمد نے گلگت بلتستان میں بارشوں اور برفباری کے سپیل کے حوالے سے جی بی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ، محکمہ مواصلات و تعمیرات، محکمہ برقیات، محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات دیئے ہوئے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ اور شاہراہوں سے برف صاف کرنے کے لیے بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ نگران وزیر اعلی نے اس موقع پر جی بی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ گوجال کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ زلزلہ متاثرین کو برف باری کی وجہ سے درپیش مشکلات کم کرنے، ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ حکومت زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے، متاثرین کی ہر ممکن مدد اور بحالی کو یقینی بنائیگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو یقینی

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش