بنگلادیش کے بائیکاٹ کی صورت میں کونسی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل ہوگی؟ نام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
بنگلادیش کے بائیکاٹ کی صورت میں کونسی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل ہوگی؟ نام سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز
دبئی(آئی پی ایس )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی تصدیق کے لیے دی گئی 24 گھنٹے کی مہلت ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد اب کسی متبادل ٹیم کو مدعو کیے جانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔گزشتہ روز بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کیلئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے فیصلے کو تبدیل نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مشیر کھیل بنگلادیش ڈاکٹر آصف نذرل نے کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات کے بعد اعلان کیا کہ بنگلا دیش ٹیم ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔آصف نذرل نے کہا کہ ہم اپنے مقف پر قائم ہیں، بھارت میں ہمیں سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، آئی سی سی نے ہمارے تحفظات کو تسلیم نہیں کیا، بھارتی حکومت نے ہمیں قائل کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش تک نہیں کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بی سی بی مقررہ وقت کے اندر آئی سی سی کو اپنی پوزیشن سے آگاہ کرنے میں ناکام رہا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اس معاملے آئی سی سی کی جانب سے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو کہا گیا کہ حکومت کو بتادیں اگر ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے تو بنگلادیش کی جگہ نئی ٹیم شامل کی جائے گی۔
اس معاملے پر بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ اگر بنگلا دیش باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوتا ہے تو موجودہ رینکنگ کی بنیاد پر اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شامل کیے جانے امکان ہے۔رپورٹس کے مطابق دبئی میں موجود آئی سی سی حکام، جو بنگلادیش سے باضابطہ وضاحت کے منتظر تھے، کسی بھی وقت اسکاٹ لینڈ کی شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعلی مریم نواز کا پنجاب میں تین روزہ بسنت فیسٹول کا اعلان وزیر اعلی مریم نواز کا پنجاب میں تین روزہ بسنت فیسٹول کا اعلان صومالی وزیر داخلہ کی آمد، دہشتگردی و انتہاپسندی کیخلاف مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق سندھ طاس معاہدے پر اقوامِ متحدہ کی مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہوئے 35 دن مکمل، بھارت نے جواب نہ دیا وفاقی حکومت نے گریڈ20کے آفیسر طلعت محمود کی بطور ممبر اسٹیٹ اضافی چارج توسیع کر دی،نوٹیفیکشن سب نیوز پر چیئر مین سی ڈی اے کا اسلام آباد میں ماحولیات کے مکمل تحفظ کے عزم کا اعادہ ایمان مزاری، ہادی علی کی 7روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد ، انسداددِہشتگردی عدالت نے جیل بھیجوا دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن