شدید برفباری کے باوجود مری، نتھیا گلی اور دیگر پہاڑی علاقوں میں آئیسکو کی ٹیمیں متحرک، بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اضافی اسٹاف و مشینری تعینات
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
شدید برفباری کے باوجود مری، نتھیا گلی اور دیگر پہاڑی علاقوں میں آئیسکو کی ٹیمیں متحرک، بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اضافی اسٹاف و مشینری تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس) مری نتھیا گلی اور دیگر پہاڑی مقامات پر شدید برفباری کے باوجود اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو کی آپریشنل کنسٹریکشن اور جی ایس او فارمیشنز مکمل طور پر متحرک ہیں بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور شدید موسم کے باعث سسٹم پر آنے والے فالٹز کی بروقت کلیرنس کو یقینی بنا رہے ہیں ۔
چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینیر چودھری خالد محمود کی ہدایات پر اضافی سٹاف اور مشینری مری اور دیگر مقامات پر روانہ کر دی ھے چیف انجینئر آپریشن محمد کاشف شاہ تمام آپریشن کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
ایس ای اسلام آباد سرکل رشید سرکی ایکسین بہارہ کہو غلام مصطفی بلوچ کمپلنٹ سٹاف کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہیں
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، گل پلازہ آتشزدگی سمیت متعدد قراردادیں منظور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، گل پلازہ آتشزدگی سمیت متعدد قراردادیں منظور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی امریکہ میں پارلیمانی روابط کے فروغ کے لیے مؤثر نمائندگی۔ فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا دورہ پاکستان کا اعلان غزہ امن بورڈ میں سنگین خطرات کی نشانیاں دیکھ رہے ہیں: نائب وزیر اعظم آئرلینڈ گل پلازہ سانحہ، ملبے سے لاشیں نہیں صرف ہڈیاں مل رہی ہیں: سینئر فائر آفیسر ایران میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف سخت اقدامات، ملک بدری کا عمل تیزCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ