وادی تیراہ میں بارش اور شدید برفباری، 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنس گئیں، ریسکیو آپریشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 January, 2026 سب نیوز

پشاور: (آئی پی ایس) ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنس گئیں۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بہت زیاہ برفباری ہوئی ہے، وہاں کئی افراد پھنسے ہوئے ہیں جنھیں ریسکیو کیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ وادی تیراہ میں ریسکیو آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا ہے، بھاری مشنیری کے ذریعے سڑک صاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ خوراک اور دیگر امدادی سامان پر مشتمل ٹرک تیراہ روانہ کر دیے گئے ہیں۔

سیکرٹری ریلیف خیبر پختونخوا سہیل خان کے مطابق تیراہ میں پھنسےافراد کو ریسکیو کرنےکا عمل جاری ہے، 100 کےقریب گاڑیاں روڈ پرپھنسی ہوئی ہیں، 35 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری ریلیف کے مطابق پشاور، نوشہرہ، صوابی اور مردان کی ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئی ہیں۔ 50 سے زائد اہلکار، 16ایمبولینس اور بھاری مشنیری میں موجود ہے کمبل، سوئٹرز، بستر اور دیگر ضروری سامان پر مشتمل 10 ٹرک روانہ کردیےگئے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری
پاک فوج کی جانب سے بھی تیراہ سے عارضی انخلا کرنے والے شہریوں کے لیے برفباری کے دوران امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

پاک فوج کی جانب سےتیراہ سے عارضی نقل مکانی کرنے والےخاندانوں کی مکمل دیکھ بھال جاری ہے۔ برفباری کے دوران پاک فوج اور مقامی انتظامیہ سڑکوں پر ٹریفک روانی یقینی بنا رہے ہیں۔ متاثرہ افراد کو خوراک، رہائش اور دیگر بنیادی سہولتوں کی مسلسل فراہمی جاری ہے۔

گاڑیوں کو نکالنےکے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے: پی ڈی ایم اے
پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید برفباری کے باعث تیراہ روڈ بند ہونے سےگاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کو نکالنےکے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔متاثرہ افراد کو خوراک کی فراہمی کےساتھ محفوظ مقامات پرمنتقل کیاجارہا ہے۔ ریسکیو 1122 نے پشاور سے 15 ریسکیو اہلکار تیراہ روانہ کیے ہیں۔ان کے ہمراہ ریکوری گاڑیاں، ایمبولینس، طبی سامان اور ریسکیو آلات موجود ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنےکی ہدایت جاری کی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے صوبے بھرکی صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق وادی تیراہ کےمختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ سڑکوں پر پھسلن اور برف جمع ہونےکےباعث آمدورفت متاثر ہے۔ پھنسےہوئےافراد اورگاڑیوں کو نکالنےکا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینس اورتربیت یافتہ اہلکار موقع پر موجود ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمری میں اب تک 4انچ سے زائد برفباری، 10ہزار سے زائد گاڑیاں داخل، ڈی پی او ڈاکٹر محمد رضا تنویر سپرا جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کے لیے خود فیلڈ میں موجود این اے 85: الیکشن کمیشن نے قادر خان کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی ملک بھر میں بارشوں، اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان اسحاق ڈار کی تھائی ہم منصب سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد میں پرائیویٹ گھر کے ساتھ سرکاری اراضی کے استعمال کی مشروط اجازت دے دی سینیٹ اجلاس کا وقت تبدیل،مراسلہ سب نیوز پر صدر مملکت نے سندھ، لاہور اور پشاور ہائیکورٹس کے ایڈیشنل ججز کی توثیق اور مدت میں توسیع کی منظوری دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وادی تیراہ میں میں بارش اور

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی

19 جولائی سے خیبرپختونخوا میں ہونے والی شدید بارشوں اور فلیش فلڈ کے نتیجے میں مختلف حادثات میں اب تک 28 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یعنی پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد، 3 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 9 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 19 سے 23 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ

زیادہ تر حادثات گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے یا سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے باعث پیش آئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں اور فیلش فلڈ سے مجموعی طور پر 47 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 37 گھروں کو جزوی جبکہ 10 گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔

Heavy monsoon rains triggered dangerous flash floods in Khyber District, KP, sweeping away a vehicle. Thanks to the quick action of local residents, the driver was rescued safely.#FlashFlood #Khyber #Pakistan #Monsoon2026 #ClimateAction #StaySafe pic.twitter.com/QoeeY8x1if

— MH ClimateActions (@mhclimateaction) July 23, 2026

یہ حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، اپر و لوئر چترال، اپر و لوئر دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، اپر کوہستان، ٹانک، تورغر، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان سمیت مختلف اضلاع میں پیش آئے۔

ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، 12 افراد جاں بحق، 18 زخمی

پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین تک امدادی سامان کی فوری فراہمی اور امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور موسمی صورتحال کے حوالے سے جاری سرکاری الرٹس اور ایڈوائزریز پر سختی سے عمل کریں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق ادارے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی یا دیگر معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایمرجنسی آپریشن سینٹر بارش پی ڈی ایم اے حساس خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 سیاحتی مقامات سیلاب سیلابی ریلوں فعال فیلش فلڈ موسمی صورتحال

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • مون سون کا طاقتور سپیل جاری، مختلف علاقوں میں آج بھی بارشوں کی پیشگوئی
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل