وادی تیراہ میں نقل مکانی کی ڈیڈ لائن میں 2روز کی توسیع
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وادی تیراہ میں علاقہ میدان سے نقل مکانی کی ڈیڈ لائن میں 2 روز کی توسیع کردی گئی، متاثرین 25 جنوری کے بجائے 27 جنوری تک نقل مکانی کرسکیں گے، توسیع کا فیصلہ جاری بارشوں کے باعث نقل مکانی میں پیش آنے والی مشکلات کے باعث کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ارشاد مہمند نے بتایا کہ درجنوں خاندانوں کو لے کر گاڑیاں رجسٹریشن پوائنٹ پر کلیئرنس کے انتظار میں ہیں، رجسٹریشن پوائنٹ پر کلیئرنس کے انتظار کرنے والے خاندان اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں بارشیں تھم جائیں تو نقل مکانی اور رجسٹریشن کا عمل دوبارہ شروع کریں گے، موسم کی شدت نے نقل مکانی کرنے والوں کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن اور نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ2 ہفتوں کے دوران 10 ہزار سے خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں، نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان
کو ایڈوانس ڈھائی لاکھ روپے نقد مالی امداد فراہم کی جارہی ہے،نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان کو 50 ہزار روپے ماہانہ فراہم کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق شیڈول کے مطابق 2 ماہ کے اندر فوجی آپریشن مکمل کیا جائے گا، 5 اپریل سے متاثرین کی واپسی اور بحالی کا کام شروع کیا جائے گا، علاقہ میدان کی کل آبادی 1 لاکھ 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے، آپریشن کے دوران مکمل تباہ ہونیوالے مکان کا معاوضہ 30 لاکھ روپے مقرر ہے، جزوی طور پر تباہ ہونے والے مکان کے عوض 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نقل مکانی
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔